Tag: پاکستان-نیوز

  • عمران خان کی بطور "کھلاڑی ” مقبولیت دنیا بھر میں برقرار

    عمران خان کی بطور "کھلاڑی ” مقبولیت دنیا بھر میں برقرار

    دبئی: وزیراعظم عمران خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، اسی بنا پر بہترین کھلاڑیوں سے متعلق آئی سی سی کا ٹوئٹرپول پاکستان نےجیت لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کی جانب سے گذشتہ روز ایک پول جاری کیا گیا، جس میں سوال تھا کہ ان کھلاڑیوں میں بہترین کون ہیں؟، آئی سی سی کی جانب سے پول میں انڈیا کی جانب سے ویرات کوہلی کو منتخب کیا گیا، پاکستان کی جانب سے موجودہ وزیراعظم عمران خان جو کہ ماضی کے عظیم کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی طرف سے جارح مزاح بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ کا انتخاب کیا گیا۔

    اس پول پر صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا، پول کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ36ہزارسےزائدصارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    پول کےآخری لمحات میں پاکستانی اور بھارتی صارفین میں بھی کانٹے کا مقابلہ رہا، مگر فتح پاکستان کے عظیم کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران کے نام رہی، جو 47فیصدووٹ کر آئی سی سی پول میں پہلے نمبر پر رہے اور یوں بہترین کھلاڑیوں سے متعلق آئی سی سی کا ٹوئٹر پول پاکستان نےجیت لیا۔

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی 46فیصد ووٹ کے ساتھ پول میں دوسرےنمبر پر رہے، جنوبی افریقی کرکٹر اے بی  ویلئرز6فیصدووٹ کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ صرف1فیصد ووٹ حاصل کر سکیں۔

    https://youtu.be/YxcTGPrRprE

  • دہشت گردوں کے لیے فنڈنگ: کراچی میں یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار

    دہشت گردوں کے لیے فنڈنگ: کراچی میں یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی معروف انجینیئرنگ یونیورسٹی کے طالبعلم کو دہشت گردوں کی فنڈنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم شام اور پاکستان میں داعش کے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کی فنڈنگ میں ملوث مرکزی ملزم عمر بن خالد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کراچی کی معروف انجینیئرنگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔

    ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو عمر بن خالد کے موبائل فونز سے اہم شواہد ملے تھے، ملزمان شام اور پاکستان میں داعش کے دہشت گردوں اور ان کے اہلخانہ سے رابطے میں تھا جبکہ مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز فرانزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جس کے بعد آج ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے ساتھیوں جنید، ضیا اور اویس کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عمر بن خالد کو اس سے قبل گزشتہ برس طارق روڈ سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم ملزم کے خلاف ثبوت نہ ہونے پر ذاتی مچلکے پر اسے رہا کر دیا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے ملزم سے 2 موبائل فونز قبضے میں لے کر فارنزک کے لیے بھیجے تھے جہاں سے رپورٹ موصول ہوجانے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • قائمہ کمیٹی اجلاس: پاک افغان تجارتی معاہدے پر بریفنگ

    قائمہ کمیٹی اجلاس: پاک افغان تجارتی معاہدے پر بریفنگ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں وزارت تجارت کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ پاک افغان تجارت میں آپریشنل سائیڈ پر کچھ مسائل کا سامنا ہے، کافی حد تک مسائل حل ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاک افغان تجارتی معاہدے کے حوالے سے وزارت تجارت حکام نے بریفنگ دی۔

    وزارت حکام کا کہنا ہے کہ افغان سائیڈ سے 2 مذاکراتی دور ہوچکے ہیں، آخری دور میں طرفین نے اپنی اپنی ترامیم پیش کیں۔ پاک افغان تجارتی معاہدے کی مدت 11 فروری کو ختم ہورہی ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 11 فروری کو معاہدہ ختم ہو رہا ہے، نئے معاہدے پر اتفاق نہیں ہوا جس پر وزارت کے حکام نے کہا کہ افغان وزیر تجارت نے مشیر تجارت کو خط لکھا ہے، معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ آپریشنل سائیڈ پر کچھ مسائل کا سامنا ہے، کافی حد تک مسائل حل ہوگئے ہیں۔ پاک افغان تجارتی معاہدے پر طرفین میں ڈیڈ لاک نہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان سے جانے والے کنٹینر سے ایک ہزار ڈالر فیس لی جاتی ہے، افغانستان کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں اس کی معلومات نہیں۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اجلاس میں پاک افغان تجارتی معاہدے پر بریفنگ دی جائے۔

  • امریکا میں ستر سال کے بعد پہلی بار خاتون کو سزائے موت

    امریکا میں ستر سال کے بعد پہلی بار خاتون کو سزائے موت

    واشنگٹن: عدالتی حکم پر امریکا میں سات دہائی بعد پہلی بار خاتون کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کو سزائے موت 23سالہ حاملہ خاتون کے قتل کیس میں دی گئی، سزائے موت پانے والی خاتون کا نام لیزا مونٹگمری تھا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مونٹگمری کی پھانسی کا یہ واقعہ پہلی بار ہوا جب امریکی حکومت نے 1953 کے بعد کسی خاتون قیدی کے لئے سزائے موت پر عمل درآمد کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مونٹگمری کو 2007 میں مسوری میں اس وقت آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون بوبی جو اسٹینٹ کو اغوا کرنے اور بعد ازاں گلہ دبا کر مارنے کا الزام تھا۔

    سزائے موت کے فیصلے پر مونٹگمری کے وکیل نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے اسے شیطانی، غیر قانونی اور فضول قرار دیا تھا۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے ملک میں 17 سال سے غیر اعلانیہ طور پر روکی گئی وفاقی سزاؤں کو گزشتہ برس جولائی میں بحال کیا، جس میں بیورو آف پریزنس نے سال 2019 میں مہلک انجیکشن کے ذریعے سزائے موت دینے کا اعلان کیا۔

    سزائے موت کے حوالے سے قائم امریکی انفارمیشن سینٹر کا کہنا تھا کہ امریکا میں آخری بار جن خاتون مجرم کو سزائے موت دی گئی ان کا نام بونی ہیڈی تھا جنہیں 1953 میں گیس چیمبر میں بند کرکے سزائے موت دی گئی تھی۔

  • ہفتے کی شب ملک بھر میں ہونے والا بلیک آؤٹ انسانی غلطی قرار

    ہفتے کی شب ملک بھر میں ہونے والا بلیک آؤٹ انسانی غلطی قرار

    اسلام آباد: ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شب ملک بھر میں ہونے والا بلیک آؤٹ انسانی غلطی ہے، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی منظوری کے بغیر بریکرز کی مینٹننس کی جارہی تھی جہاں معمولی سی غلطی سے پورا سسٹم بیٹھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب ملک بھر میں ہونے والا بلیک آؤٹ انسانی غلطی قرار پایا، ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ کے سرکٹ بریکر کو غلط طریقے سے بند کرنے پر پورا پاور سسٹم بیٹھ گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں لگے ایک بریکر کی مینٹننس جاری تھی، میٹننس کے دوران سرکٹ بریکر کی ارتھنگ کی گئی تھی۔ دن کو کام کرنے والا عملہ اس سرکٹ بریکر کو کلوز کیے بغیر چلا گیا۔

    ذرائع کے مطابق رات کی شفٹ میں کام کرنے والے عملے نے سرکٹ بریکر کی ارتھنگ ختم کیے بغیر اسے کلوز کیا، سوئچ یارڈ میں لگے اس سرکٹ بریکر کو براہ راست کنٹرول روم سے کلوز کیا گیا۔ ارتھنگ ہٹائے بغیر سرکٹ بریکر کو بند کرنے سے گدو پاور پلانٹ بیٹھ گیا۔

    وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ بند ہونے سے پلانٹ سے نکلنے والی ٹرانسمیشن لائنز بھی ٹرپ کر گئیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گدو پاور پلانٹ کے بریکر کی میٹننس بھی بغیر منظوری کے کی جا رہی تھی۔ گدو پاور پلانٹ کے بریکر کی مینٹننس کے لیے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی منظوری ضروری تھی۔

  • پیپلزپارٹی کا صوبائی وسائل کے تحفظ کا بھرپور دفاع کا اعلان

    پیپلزپارٹی کا صوبائی وسائل کے تحفظ کا بھرپور دفاع کا اعلان

    کراچی: وفاق کی جانب سے سندھ کے اسپتالوں کا انتظام سنبھالنے سے متعلق نوٹی فیکیشن پر پیپلز پارٹی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کو سندھ کے اسپتالوں سے متعلق نوٹیفکیشن کو 18ویں ترمیم پرحملہ قرار دیا اور اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

    نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن غیر آئینی اور صوبائی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کےحقوق پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کو بچانے کے لیے پیپلزپارٹی کو جس حد تک جانا ہوا جائیں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے کراچی کےتین اور لاہور کےایک اسپتال کا انتظام سنبھالنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق کراچی کا جےپی ایم سی، این آئی سی وی ڈی،این آئی سی ایچ وفاق کےماتحت ہوگا جبکہ لاہور کا شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ بھی وفاق کے ماتحت ہوگا۔

    مذکورہ فیصلہ ایم ٹی آئی آرڈیننس 2020کے تحت کیا گیا، سپریم کورٹ نےکراچی کےتینوں اسپتال وفاق  سپردکرنےکاحکم دیاتھا۔

    نوٹی فکیشن سے قبل بھی جے پی ایم سی وفاقی حکومت کےتحت چلایا جاتا تھا، مگر 18ویں ترمیم کےبعد یہ شعبہ صوبوں کے زیر انتظام چلا گیا، وفاق کو جے پی ایم سی کا انتظام سندھ کے حوالے کرنا پڑا تھا۔

  • بجلی بریک ڈاؤن: گدو پاور پلانٹ میں کیا غلطی ہوئی؟

    بجلی بریک ڈاؤن: گدو پاور پلانٹ میں کیا غلطی ہوئی؟

    لاہور: ملک میں بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ گدو پاور پلانٹ کے معطل 7 ملازمین کے خلاف انکوائری جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں قائم گدو تھرمل پاور پلانٹ میں ملازمین سے ایک ایسی تکنیکی غلطی ہوئی جس نے پورے پاکستان کو آن واحد میں تاریکی میں ڈبو دیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل پلانٹ منیجر نے ابتدائی بریک ڈاؤن کے بعد پلانٹ بند نہیں کیا تھا، پلانٹ فوری بندکر دیا جاتا تو ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن نہ ہوتا۔

    حکام پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں معطل ملازمین سے تحریر جواب طلب کیا گیا ہے، وہ 15 روز میں اپنا تحریری جواب جمع کرائیں گے، ملازمین کے جواب کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    نیپرا ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کرے گی

    ذرائع نے بتایا کہ 2 روز قبل پیش کردہ ابتدائی انکوائری رپورٹ کے بعد یہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ 10 جنوری کو ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا، اس ملک گیر بلیک آؤٹ کی تحقیقات کے لیے گزشتہ روز ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں نیپرا کے افسران، نجی ماہرین اور انجینئرز کو شامل کیا گیا ہے۔

    سینٹرل پاور جنریشن کمپنی نے گدو پاور پلانٹ کے منیجر سہیل احمد، جونیئر انجینئر دلدار علی چنا، فورمین علی حسن گولو، آپریٹر ایاز حسین، سعید احمد، اٹنڈینٹ سراج احمد اور اٹنڈینٹ الیاس احمد کو معطل کر دیا تھا، بتایا گیا تھا کہ ان افسران و ملازمین کی غفلت سے پاور بریک ڈاؤن ہوا۔

    وزیر توانائی عمر ایوب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فالٹ گدو پاور پلانٹ کی چار دیواری کے اندر نہیں ہوا، بلکہ باہر ہوا ہے جس کے لیے پول ٹو پول اسے ڈھونڈا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسی ٹرپنگ پاکستان میں پہلی بار ہوئی۔

  • کووڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے؟

    کووڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے؟

    کراچی: معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے بتایا کہ کووڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد انہیں مختلف کیفیات کا سامنا کرنا پڑا تھا، 5 دن بالکل ٹھیک رہنے کے بعد اچانک ان کی حالت شدید خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل ہونا پڑا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں روبینہ اشرف نے اپنی بیٹی کے ساتھ شرکت کی اور کووڈ 19 کے دوران اپنی حالت کے بارے میں بتایا۔

    روبینہ کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے دوران اگر کسی کو ہلکی علامات بھی ہوں تو اس کے بعد انہیں مختلف مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، جیسے ان کے ایک عزیز کو کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد امراض قلب کے شدید مسائل ہوگئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد وہ 5 دن تک بالکل ٹھیک رہیں اس کے بعد جب وہ آئی سی یو منتقل ہوگئیں تو اس دوران کی انہیں کوئی بات یاد نہیں تھی۔

    روبینہ کی بیٹی نے بتایا کہ اسپتال میں داخل کرلینے کے بعد گھر والوں کا کوئی ملنا جلنا نہیں تھا، اس کے بعد انہیں ایک رات اسپتال سے کال آئی کہ والدہ کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے لہٰذا انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا جارہا ہے۔

    روبینہ کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کا بیٹا آ کر وہاں بیٹھا رہتا تھا انہیں بالکل یاد نہیں کہ وہ کب آتا تھا یا ان کی بیٹے سے کیا بات ہوتی تھی۔

    روبینہ کی بیٹی نے بتایا کہ والدہ کو ہیلوسی نیشن بھی ہونے لگی تھی اور وہ پرانی باتیں یاد کرنے لگی تھیں، بعد ازاں ان کے پھیپھڑوں کی حالت بہتر کرنے کے لیے لائف سیونگ انجیکشنز بھی لگائے گئے۔

  • پاکستان نے "سالڈ ویسٹ مینجمنٹ” میں خود انحصاری حاصل کرلی

    پاکستان نے "سالڈ ویسٹ مینجمنٹ” میں خود انحصاری حاصل کرلی

    اسلام آباد : ساہیوال میں پاکستان کا پہلا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ لگا دیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان جلدسالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا افتتاح کریں گے، اس منصوبے سے شہر بھر کے کچرے کو ایک جگہ اکٹھا کرکے ری سائیکل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے "سالڈ ویسٹ مینجمنٹ” میں خودانحصاری حاصل کرلی، اب شہر شہر تعفن ، آلودگی پھیلانے والا کچرا بھی کارآمد بنایا جائے گا، کچرے سے "قیمتی کھاد” اور انرجی بیلز "ایندھن” تیارہوگا جبکہ کچرے میں موجود لوہا ، شیشہ ، پلاسٹک بھی دوبارہ کارآمد بنایا جائے گا۔

    اس منصوبے کا آغازساہیوال سے ہوگا اور مرحلہ وار شہروں تک پھیلایا جائےگا ، اس سلسلے میں ساہیوال میں پاکستان کا پہلا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ لگا دیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان جلدسالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

    سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں”میڈ ان پاکستان” مشنری نصب کی گئی ، جس پر مجموعی طورپر80 کروڑ روپے سے ایک ارب روپےتک لاگت آئی۔

    ماحولیاتی مشیر ملک امین اسلم نے کہا کہ ساہیوال کےبعدپنجاب سمیت 80شہروں میں پلانٹس لگائیں گے، شہر بھر کے کچرے کو ایک جگہ اکٹھا کرکے ری سائیکل کیاجائےگا ، جس میں سے 65فیصدکچرےکی قیمتی ترین”قدرتی کھاد”تیارکی جائے گی اور 15فیصد کچرے کی انرجی بیلزیعنی ایندھن تیارہوگا جبکہ 20 فیصد کچرےکو ری سائیکل کرکے لوہا ،شیشہ ،پلاسٹک الگ کیاجائے گا۔

    منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے آسان شرائط پر قرض دیا، اس منصوبے کیلیے ساہیوال میں 25 ایکٹر رقبہ سالڈویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کیلئےمختص کیا گیا۔

    ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ساہیوال میں پائلٹ پراجیکٹ ہے،تمام شہروں تک پھیلائیں گے ، وزیر اعظم کو رواں ہفتے منصوبےکےبارےمیں بریفنگ دیں گے، شہربھرکےپانی کی نکاسی کابھی نیاسسٹم متعارف کرائیں گے۔

  • براڈشیٹ کمپنی کے سی ای او نے رشوت کی آفر کرنے والے کا نام بتادیا

    براڈشیٹ کمپنی کے سی ای او نے رشوت کی آفر کرنے والے کا نام بتادیا

    لندن: شریف فیملی کی جانب سے کس نے رشوت کی پیشکش کی؟ براڈشیٹ کمپنی کے سی ای او کاوے موسوی نے رشوت کی آفر کرنے والے کا نام بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں براڈشیٹ کمپنی کے سی ای او کاوے موسوی نے چشم کشا حقائق بیان کرتے ہوئے بتایا کہ شریف فیملی کی جانب سے انجم ڈار نے رشوت کی پیشکش کی، اس نے خود کو نواز شریف کا بھانجا یا بھتیجا ظاہر کیا اور ثبوت کے طور پر نواز شریف کے ساتھ اپنی تصاویر بھی دکھائیں۔

    کاوے موسوی نے بتایا کہ انجم ڈار سے ملاقات کا گواہ بھی ہے، ملاقات میں اس نے 25 ملین ڈالر کی پیشکش کی، بعد
    میں نے سوچا یہ معاملہ وکلا کےذریعےطے ہونا چاہیے، سارے معاملے پر ہچکچاہٹ بھی تھی اس وقت نواز شریف اقتدار میں نہیں تھے۔سی ای اوبراڈ شیٹ نے اے آر وائی نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ سابق صدر مشرف نے فہرست دی تھی جن کی جائیدادوں کا سراغ لگانا تھا، ایک ٹھگ جسے بعد میں وزیرداخلہ بنایا گیا اس کا نام "آفتاب شیرپاؤ” ہے، ہم نے آفتاب شیرپاؤ کےجرسی میں اکاؤنٹس کاپتہ لگایا، ہم نے نیب اور اٹارنی جنرل سےکہا ہمیں ان کے اکاؤنٹس کی تفصیل لینی ہے۔

    سی ای اوبراڈ شیٹ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آصف زرداری نے اپنے ملک پاکستان کا نام بدنام کیا، ہم نے جن جائیدادوں کا سراغ لگایا آصف زرداری نےانہیں بحال کرایا، پیغام یہ تھا کہ جائیدادوں سے متعلق مزید تفتیش نہ کی جائے، ہمیں کہا گیا25ملین ڈالرلےلو معاملہ ختم کردو۔

    کاوے موسوی نے بتایا کہ انجم ڈار سے ملاقات کا گواہ بھی ہے، ملاقات میں اس نے 25ملین ڈالر کی پیشکش کی، بعد میں نےسوچا یہ معاملہ وکلاکےذریعےطےہوناچاہیے، ہچکچاہٹ بھی تھی اس وقت نواز شریف اقتدار میں نہیں تھے کیونکہ آصف زرداری کی حکومت تھی ہم نےاس پر سوچ بچار کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان کہیں تو ایون فیلڈ کی تحقیقات کریں گے: چیف براڈ شیٹ کمپنی

    سی ای او براڈ شیٹ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میراجواب تھا کہ عدالت کےتوسط سےسمجھوتہ کرسکتے ہیں، ساتھ ہی انجم ڈارکو کہا کہ پیشکش مجرمانہ فعل ہے میں کرپشن کی تفتیش کررہا ہوں۔

    اےآر وائی نیوز خبر سے متعلق شریف خاندان کا موقف جاننے کی کوشش کی ، لیکن حسین نواز نے کسی بھی قسم کا جواب سےانکار کردیا۔