Tag: پاکستان-نیوز

  • کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے پلازمہ ٹریٹ منٹ کس طرح فائدہ مند ہے؟

    کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے پلازمہ ٹریٹ منٹ کس طرح فائدہ مند ہے؟

    کراچی: کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے پلازمہ ٹریٹ منٹ بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے تاہم اکثر لوگ ناواقف ہیں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاؤ میڈیکل اسپتال کے ڈاکٹر شوکت علی نے شرکت کی اور پلازمہ ٹریٹ منٹ کے بارے میں بتایا۔

    ڈاکٹر شوکت کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی جراثیم یا وائرس ہمارے جسم کے اندر جاتے ہیں تو ہمارے خون کے پلازمہ میں اس کے خلاف اینٹی باڈیز بنتی ہیں، کووڈ 19 کے شروع کے دنوں میں ہم نے پلازمہ ٹریٹ منٹ شروع کی کیونکہ اس طرح متاثر افراد کی صحتیابی کا امکان زیادہ تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ دراصل جب کوئی وائرس ہمارے جسم پر حملہ آور ہوتا ہے تو مدافعتی نظام اس سے لڑنے کے لیے جو مالیکیولز پیدا کرتا ہے انہیں اینٹی باڈیز کہا جاتا ہے۔

    ڈاکٹر شوکت کے مطابق کچھ لوگوں کا مدافعتی نظام خود سے اینٹی باڈیز بنا لیتا ہے، کچھ کا نہیں بنا پاتا کیونکہ یا وہ ذیابیطس کا شکار ہوتے ہیں، یا پھر ان کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے۔ ایسے افراد کو اینٹی باڈیز کی ضرورت پڑتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے ایک تجربے کے تحت مختلف بلڈ گروپس کا پلازمہ اکٹھا کیا اور اس میں سے غیر ضروری اجزا نکال کر اس میں موجود اینٹی باڈیز کو پیوریفائی کیا۔

    ان کے مطابق اسے ایک ٹریٹ منٹ کی طرح سے اس کا استعمال کیا گیا اور اس کے کلینکل ٹرائلز بھی انجام دیے گئے جس کے نتائج جلد جمع کروا دیے جائیں گے۔

  • بھارتی سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، کسان بھی ڈٹ گئے

    بھارتی سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، کسان بھی ڈٹ گئے

    نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج پر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دے دیا ہے جبکہ احتجاج کرنے والے کسان بھی ڈٹ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں نئے زرعی قوانین چیلنج کرنےکی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت بھارتی چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دئیے کہ کسانوں کے احتجاج کے معاملے پرحکومت کی کارگردگی دیکھ کر مایوسی ہوئی، ہم مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور حقائق جاننے کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں۔

    بعد ازاں بھارتی سپریم کورٹ نےتاحکم ثانی نئے زرعی قوانین پر عمل درآمد معطل کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کسانوں کی زمینیں نہ بیچنے کا عبوری حکم دیتے ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی کسان بھی ڈٹ گئے اور اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتجاج ختم نہیں کرینگے،حکومت کو زرعی قوانین ختم کرنے ہونگے۔

    یہ بھی پڑھیں: کسان مودی سرکار کیخلاف سراپا احتجاج

    واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج 45 سے زائد دنوں سے جاری ہے، اپوزیشن جماعتیں بھی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہیں، دو بڑی جماعتیں کانگریس اور عام آدمی پارٹی بھی کسانوں کے احتجاج میں شامل ہیں۔

  • کیا روبینہ اشرف نے اداکاری چھوڑ دی؟

    کیا روبینہ اشرف نے اداکاری چھوڑ دی؟

    کراچی: ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں تاہم انہوں نے ایک مختصر بریک ضرور لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی۔ روبینہ نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں تاہم ایک وقفہ ضرور لیا ہے۔

    روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان کا ایک ادھورا کام تھا جسے وہ مکمل کروانا چاہتی تھیں اور وہ کام کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ایس او پیز کے ساتھ کیا گیا اس کے باوجود وہ پورا وقت تناؤ اور خدشات کا شکار رہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Minna Rubina Tariq (@minnatariq)

    انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ اب ان کا بریک لینا ضروری ہے اور وہ کچھ عرصے بعد دوبارہ کام کی طر ف واپس لوٹیں گی۔

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل روبینہ اشرف کووڈ 19 کا شکار ہوگئی تھیں، ان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ آئی سی یو میں ہیں تاہم ان کی بیٹی نے ایسی تمام افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

    کئی دن اسپتال میں گزارنے کے بعد روبینہ اشرف صحتیاب ہو کر گھر منتقل ہوگئی تھیں۔

  • ڈکیتوں کی شامت آگئی، ایک ہی روز میں کراچی پولیس کی بڑی کارروائی

    ڈکیتوں کی شامت آگئی، ایک ہی روز میں کراچی پولیس کی بڑی کارروائی

    کراچی: شہر قائد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران پولیس نے کو اہم کامیابی ملی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ضلع ملیر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دس ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں پولیس کو انتہائی مطلوب اللہ بخش عرف بخشو اور جاوید عرف راول گینگ شامل ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہر میں چالیس سے سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے 36 اسمارٹ فونز، 50 ہزار ،اےٹی ایم کارڈز،8 شناختی کارڈبرآمد کئے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ گرفتار ملزمان سے پستول، رائفل، رپیٹراور 3موٹر سائیکلیں برآمد کیں گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • مانسہرہ: معمولی غلطی کے باعث ایک ہی  خاندان کے 3 افراد جاں بحق

    مانسہرہ: معمولی غلطی کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

    مانسہرہ: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھنٹے سے میاں بیوی بچے سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے پوٹھہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جہاں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعشوں کو لواحقین کے حوالہ کردیا گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ لگتاہے کے گھر کے افراد رات کو گیس ہیٹر چلا کر بند کرنا بھول گئے جس کی وجہ سے گیس بھرنے سے ان افراد کے دم گھٹ گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مستونگ: گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ 4 افراد زخمی

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مانسہرہ میں پانو روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے6 افراد جاں بحق ہوئے تھے، پولیس حکام نے بتایا کہ گھر کے افراد رات کو گیس ہیٹر چلا کر بند کرنا بھول گئے جس کی وجہ سے گیس بھرنے سے چھ افراد کی ہلاکت ہوئی۔

  • کرونا وبا: برطانیہ کا متحدہ عرب امارات سے متعلق اہم فیصلہ

    کرونا وبا: برطانیہ کا متحدہ عرب امارات سے متعلق اہم فیصلہ

    لندن: متحدہ عرب امارات میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کو "ٹریول کوریڈور” فہرست سےنکالنےکا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا فیصلہ یو اے ای میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    ٹریول کوریڈورکی فہرست سےنکالے جانے کے بعد یو اے ای کے شہریوں کو برطانیہ میں داخلے کے لئے دس روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا، جس کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، آج سے برطانیہ آنے والے شہریوں کو دس روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

    برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ یواے ای سے مسافر منفی پی سی آر ٹیسٹ کےساتھ ہی برطانیہ میں سفر کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: لاک ڈاؤن میں مزید سختی سے متعلق سائنس دانوں کی اپیل

    دوسری جانب لندن میں کرونا وائرس کے نئے اسٹرین سے مریضوں میں بے تحاشا اضافے اور اموات کے بعد برطانوی سائنس دانوں نے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کی اپیل کررکھی ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔

  • سال 2020 : ملک بھر میں سائبرکرائم کی شرح میں 5 گنا اضافہ ریکارڈ

    سال 2020 : ملک بھر میں سائبرکرائم کی شرح میں 5 گنا اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد : سائبرکرائم ونگ نے سال 2020کو سائبر کرائم سے متعلق مشکل ترین سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال ملک بھر میں سائبرکرائم کی شرح میں 5گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سائبرکرائم ونگ نے2020کی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں سائبرکرائم کی شرح میں 5گنا اضافہ ہوا ، اس دوران ملک بھر سے سائبرکرائم کی 94ہزار227 شکایت موصول ہوئیں، جس میں خواتین کوبدنام کرنے، جنسی ہراسگی سے متعلق، چائلڈپورنوگرافی،مالی دھوکادہی کے حوالے سے شکایات شامل ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ شکایات موصول ہوئی، جس میں سے 9037 شکایات کا ازالہ کیا گیا اور چائلڈ پونو گرافی کے خلاف 24 مقدمات درج کر کے 26ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ 22گینگز کے 661ملزمان کوگرفتارکرکے 2لاکھ الیکٹرونکس آلات برآمدکئے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےنام پردھوکادینےوالے22ملزمان کو گرفتار کر کے 40لاکھ روپے برآمد کئے گئے۔

    ترجمان نے سال 2020 کو سائبر کرائم سے متعلق مشکل ترین سال قرار دیتے ہوئے کہا شکایات کے فوری ازالے کیلئےخصوصی حکمت عملی اختیار کر لی گئی ہے اور بچوں کےاستحصال کےخلاف خصوصی ونگ نے کام شروع کردیا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق،  2ہزار زائد مریضوں کی حالت تشویشناک

    پاکستان میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق، 2ہزار زائد مریضوں کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار717ہوگئیں جبکہ 2ہزار 3 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں مزید 41  افراد کا انتقال ہوگیا ، جس سے مجموعی اموات 10ہزار717 ہوگئیں۔

    این سی او سی نے کہا ہے کہ 24گھنٹےمیں40 ہزار 88 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2ہزار408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 فیصد ہے۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر  کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 7 اور تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 701 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹےمیں کورونامیں مبتلا3 ہزار606مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار977 ہو گئی  ہے جبکہ کورونا کے 2 ہزار340 مریضوں کے کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

    اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 885 ، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 16، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 648، بلوچستان میں 18 ہزار 429 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 340 اور آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501 کیسز سامنے آئے۔

  • کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 32 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 32 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 605 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    پورے دن میں 17 سو 45 ارب روپے مالیت کے 58 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

    اس سے قبل سال نو کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی جس کی بدولت 100 انڈیکس ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

    یکم جنوری کو مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1.55 فیصد اور 679 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 434 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    ڈالر کی صورتحال

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 160 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

  • اسٹیٹ بینک ویکسین آنے تک معاشی استحکام کی جانب پیش رفت بنائے رکھے گا: گورنر

    اسٹیٹ بینک ویکسین آنے تک معاشی استحکام کی جانب پیش رفت بنائے رکھے گا: گورنر

    اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے باوجود معاشی اعداد و شمار بہتر ہوئے ہیں، اسٹیٹ بینک ویکسین آنے تک معاشی استحکام کی جانب پیش رفت بنائے رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے رائٹرز نیکسٹ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے اقتصادی اصلاحات پر بات چیت جاری ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہم جلد مارکیٹ اور دنیا کو اپنا پروگرام جاری رکھنے کی اچھی خبر دیں گے، فنڈ کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ پاکستان کو اپنا ٹیکس جی ڈی پی تناسب بہتر بنانا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کی دوسری لہر کے باوجود معاشی استحکام ہے، ابھی تک کرونا کی دوسری لہر میں ویکسین کے بغیر ہیں، ویکسین آجانے سے حالات مزید بہتر ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک ویکسین آنے تک معاشی استحکام کی جانب پیش رفت بنائے رکھے گا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کرونا وبا کے باوجود معاشی اعداد و شمار بہتر ہوئے ہیں، پاکستانی معاشی نمو رواں مالی سال 1.5 سے 2.5 فیصد رہنے کی امید ہے، آئندہ 2 سے 3 سال معیشت کے لیے بہتر ہوں گے۔