Tag: پاکستان-نیوز

  • بجلی بحالی کے لئے عمر ایوب اور ٹیم کی کاوش قابل ستائش ہیں، فواد چوہدری

    بجلی بحالی کے لئے عمر ایوب اور ٹیم کی کاوش قابل ستائش ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں ہونے والے بریک ڈاؤن کے بعد کی جانے والی کاوشوں پر عمر ایوب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ "ٹیکنیکل فالٹ ہو جاتےہیں”، گذشتہ رات ملک میں ہونے والے بریک ڈاؤن پر جس طرح عمر ایوب اور انکی وزارت نے معاملےکودیکھا انکےعزم کا پتا چلتا ہے، اگر اتنی کوشش نہ ہوتی تو بجلی کی بحالی میں تاخیر لازم تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا اور جنرل مزمل نے بھی بجلی بحالی کی شش میں حصہ ڈالا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ شب پاور بریک ڈاؤن کے سبب پورا ملک رات بھر تاریکی میں ڈوبا رہا اور تاحال بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہیں۔

    وفاقی وزیرعمر ایوب کے مطابق وارسک پاور ہاؤس کے یونٹس بھی بحال کردئیے گئے ہیں، ترسیلی نظام میں بجلی کی فریکونسی ملائی جا رہی ہے، ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز ہوجائے گا۔

    پنجاب میں بھی بجلی کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے، ملتان میں ایک سو بتیس کے وی کے آٹھ گرڈز پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔کھاریاں، لالہ موسیٰ اور گجرات میں بھی روشنی لوٹ آئی، سنگجانی ، ملتان اور مظفرگڑھ میں بھی بجلی جزوی طورپر بحال، گجرخان اور جہلم کے علاقوں میں گیارہ کے وی کے فیڈرز پر بجلی بحال، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، صادق آباد، منچن آباد، کوٹ ادو، رحیم یار خان میں بجلی تاحال غائب ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان بھر میں‌ بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، بیشتر شہر تاریکی میں‌ ڈوب گئے

    کےالیکٹرک کے60فیڈرز پر بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اورنگی ٹاؤن میں بجلی بحال، ریڈزون کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی شروع ہوچکی ہے۔

    کےالیکٹرک ذرائع کے مطابق کراچی کو نیشنل گرڈ سے سات سو میگاواٹ بجلی ملتی ہے۔ بجلی کی ترسیل متاثر ہونے سے بڑے گرڈاسٹیشن اوور لوڈ ہونے کے باعث ٹرپ کرگئے۔

  • وزیراعظم کا ملک کی معروف کاروباری شخصیت کے انتقال پر اظہار افسوس

    وزیراعظم کا ملک کی معروف کاروباری شخصیت کے انتقال پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیٹھ عابد حسین کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا، وہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے ابتدائی عطیات کنندگان (ڈونرز) میں سے ایک تھے۔

    اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے سیٹھ عابد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور صبر جمیل کی دعا کی۔

    پاکستان کے معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد 85 برس کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے، بعد ازاں سیٹھ عابد کو کراچی کے ماڈل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

  • پنجاب اور کے پی سینیٹ الیکشن "اوپن بیلٹ” سے کرانے کے حامی

    پنجاب اور کے پی سینیٹ الیکشن "اوپن بیلٹ” سے کرانے کے حامی

    اسلام آباد: پنجاب اور کے پی نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق اپنے جوابات سپریم کورٹ میں جمع کرادئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا، پنجاب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں سینیٹ الیکشن کو اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت کی گئی ہے۔

    جواب میں پنجاب حکومت کا موقف تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اراکین اسمبلی اپنےذاتی مفاد کیلئےپارٹی ڈسپلن کےخلاف ووٹ دیتےہیں، اراکین کےاس اقدام سےجمہوریت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے، جواب میں کہا گیا کہ اراکین اسمبلیوں کا انتخاب عوام کے ووٹوں سےکیا جاتاہے بعد ازاں منتخب اراکین سینیٹرز کا انتخاب کرتے ہیں۔

    جواب میں کہا گیا کہ ارکان اسمبلی کے پاس خفیہ ووٹنگ کا حق مانگنےکا کوئی جواز نہیں، سینیٹ الیکشن میں پارٹی پالیسی کی مخالفت کرنیوالے اراکین استعفےدے سکتے ہیں، اسی لئے ووٹوں کو فروخت کرنے سے بہتر استفعی دینا ہے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کرائے جواب میں کہا گیا کہ سینیٹ انتخابات الیکشن ایکٹ کےتحت ہوتے ہیں، جس کا طریقہ کار دیگر انتخابات سےمختلف ہے، صدر، چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم کا الیکشن آئین کے تحت ہوتا ہے مگر آئین میں سینیٹ کے الیکشن سے متعلق کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخواحکومت نے بھی سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانےکی حمایت کی ہے، سپریم کورٹ میں داخل کرائے جواب میں کے پی کا موقف تھا کہ عدالت قرار دے تو پارلیمان،حکومت الیکشن ایکٹ2017میں ترمیم کرسکتی ہے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات کیلئے قانون میں ترمیم لازمی ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سینیٹ میں شو آف ہینڈز: حکومت نے ریفرنس دائر کردیا

    کے پی حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ شفاف انتخابات ہی جمہوریت کی بنیاد ہیں جبکہ اپنی جماعت کیخلاف ووٹ دینابے وفائی ہے، خفیہ ووٹنگ کا استعمال ماضی میں انتخابات کی روح کیخلاف ہوا، ماضی میں بھی سینیٹ انتخابات پر کرپشن کےالزامات لگتےرہے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت11جنوری سپریم کورٹ میں ہوگی۔

  • خان پور : مقدمے کی رنجش پر ایک فریق نےدوسرے پر جیپ چڑھا دی

    خان پور : مقدمے کی رنجش پر ایک فریق نےدوسرے پر جیپ چڑھا دی

    خان پور: پنجاب کے ضلع خان پور میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں مقدمے کی رنجش پر ایک فریق نے مخالفین پر جیپ چڑھادی۔

    خان پور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں اس وقت پیش آیا، جب ایک فریق عدالت سماعت کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر واپس جارہے تھے کہ دوسرے فریق نے ان پر جیپ چڑھادی۔

    پولیس کے مطابق واقعے میں تینوں افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

    واقعے سے متعلق پولیس کا موقف ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان مقدمے کے باعث رنجشیں چل رہی ہیں، متاثرہ افراد کو جیپ کی ٹکر سے زخمی کرنے والا شخص واقعے کے بعد فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز نے واقعے کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

  • دورہ جنوبی افریقہ، کس کی کمی محسوس ہوگی؟ کپتان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بتادیا

    دورہ جنوبی افریقہ، کس کی کمی محسوس ہوگی؟ کپتان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بتادیا

    کراچی: کپتان پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے دورے کو انتہائی اہم قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ویڈیو کانفرنس میں کپتان ویمنزکرکٹ ٹیم جویریہ ودود خان نے کہا کہ جنوبی افریقہ سیریز اہمیت کی حامل ہے، ورلڈ کپ کوالیفائنگ کیلئے یہ دورہ اہم ہے۔

    جویریہ خان نے غیر ملکی کوچ ڈیوڈہیمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈہیمپ گزشتہ تین ماہ سےکافی محنت کررہےہیں ان کی نگرانی میں اچھی تیاری کی ہےا سکے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم کی خامیاں جانتے ہیں۔

    جویریہ نے کہا کہ ٹیم میں بسمہ معروف کی کمی محسوس ہوگی ، سینئرکا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔

    ورچوئل کانفرنس میں جویریہ ودودخان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہا ہے کہ ویمنزکی سپرلیگ شروع کرائی جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 11جنوری کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی، سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔

  • بھارت کی آبی دہشت گردی، زہریلا پانی چھوڑنے سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں

    بھارت کی آبی دہشت گردی، زہریلا پانی چھوڑنے سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں

    منچن آباد: کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزیوں کے بعد بھارت باز نہ آیا اور آبی جارحیت شروع کردی، دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر بھارت نے زہریلہ پانی چھوڑدیا جس سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ‎منچن آباد میں دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر زہریلا پانی چھوڑا، جس کے باعث ہزاروں مچھلیاں مری، واقعے کا خوفناک عنصر یہ ہے کہ زہریلے پانی سے متاثرہ مچھلیاں بہاولنگر، لاہور اور دیگر شہروں میں تقسیم کی جاچکی ہیں، جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہوسکتی ہیں۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دریائےستلج ہیڈسلیمانکی میں زہریلے پانی کے باعث مرنے والی ہزاروں مچھلیوں کی ترسیل کو فوری طور پر روکا جائے، متاثرہ مچھلیاں انسانی صحت کیلئےخطرناک ہوسکتی ہیں ۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کی آبی دہشت گردی : دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا گیا

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی اسی طرح ہزاروں مچھلیاں مر گئی تھیں، انہوں نے حکام سےزہریلی مچھلیوں کی تقسیم روکنےکامطالبہ کیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے اپنی آبی جارحیت کوئی نہیں بات نہیں، بھارت وقفے وقفے سے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا رہتا ہے، گذشتہ سال دریائے چناب میں بھی بھارت کی جانب سے پانی چھوڑا گیا تھا، جس کے باعث دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب آیا تھا اور کئی علاقے زیر آب آگئے تھے۔

  • پی ایس ایل6: کراچی کنگز میں کون سے کھلاڑی برقرار رہینگے؟

    پی ایس ایل6: کراچی کنگز میں کون سے کھلاڑی برقرار رہینگے؟

    کراچی: پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لئے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، بابراعظم، محمد عامر کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ شرجیل خان، عامریامین، وقاص مقصود، ارشداقبال بھی کراچی کنگزکا حصہ رہیں گے۔

    کراچی کنگز نے ایلکس ہیلز کی جگہ کولن انگرام کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، کولن انگرام کو ایلکس ہیلز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ سےٹریڈ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی کنگز نے برقرار کھلاڑیوں کی کیٹگری بھی بتادی ہے، کراچی کنگز کےبابراعظم اور محمدعامرپلاٹینئم کیٹگری میں برقرار ہیں، کپتان کراچی کنگز عماد وسیم ڈائمنڈ ، عامر یامین اور شرجیل خان گولڈکیٹگری میں برقرار ہیں، وقاص مقصود سلور اور ارشد اقبال ایمرجنگ کیٹگری میں موجود رہینگے۔

    گذشتہ روز پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کا مکمل شیڈول جاری کیا گیا تھا، پاکستان سپرلیگ کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا، سیزن 6 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے، جن کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کا انتخاب کیا گیا ہے۔پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پہلے راؤنڈ کے تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جن میں سے پہلا 20 فروری بروز ہفتہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ مجموعی طور پر کراچی میں 20 اور لاہور میں فائنل سمیت 13 میچز کھیلے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہرشل گبز کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

    کراچی میں اکیس فروری کو دن اور رات میں دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا دن میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا رات میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

    کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ تیسرا 28 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف ہوگا، تین مارچ کو دن میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گی جبکہ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین رات کے وقت میچ کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان میں  کورونا سے مزید 40 اموات ،  2 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 40 اموات ، 2 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں 24گھنٹے میں کورونا سے 40 اموات ریکارڈ ہوئی اور 2 ہزار سے زائد کورونا کیسز سامنے  آئے، جس سے اموات کی تعداد 10 ہزار568   تک جاپہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ و آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ  24گھنٹے میں  کوروناسے 40مریض انتقال کرگئے، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار568 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار898 کوروناٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2007افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی ،ملک میں کورونا کے  ایکٹیو کیسز کی تعداد33474 اور کورونا مریضوں کی تعداد4 لاکھ 99 ہزار517 تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ و آپریشن سینٹر نے بتایا ملک بھرمیں کوروناکے305مریض وینٹیلیٹر پر جبکہ 631اسپتالوں میں کورونا کے 2779 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا کے 4لاکھ 55ہزار 445 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار4 تک پہنچ چکی جبکہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار111 ، خیبرپختونخوا میں 60 ہزار751 ،اسلام آباد میں 38 ہزار970 اور آزادکشمیر میں کورونا سے 8 ہزار451 کیسز سامنے آئے۔

  • سیاسی رہنما سلمان مجاہد کا سیلزمین پر تشدد، ویڈیو وائرل

    سیاسی رہنما سلمان مجاہد کا سیلزمین پر تشدد، ویڈیو وائرل

    کراچی: سیاسی رہنما سلمان مجاہد "انتظار” کا جواب سن کر آپے سے باہر ہوگئے اور سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنما سلمان مجاہد نے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں سیلزمین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، واقعہ رواں ماہ چار جنوری کو ڈیفنس میں پیش آیا، اے آر وائی نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

    ویڈیو میں سلمان مجاہد کو سیلز مین پر تھپڑ برساتے دیکھاجا سکتا ہے، واقعے کے وقت سلمان مجاہد کے ساتھ پولیس کے دو گن مین بھی موجود تھے۔

    واقعے سے متعلق اسٹور انتظامیہ کا موقف بھی سامنے آیا ہے، اسٹور انتظامیہ کے مطابق سلمان مجاہد سیلزمین کے پاس گئے اور دودھ کے دو کارٹن رکھنے کا کہا، سیلزمین نے تھوڑا انتظار کا کہا تو سلمان مجاہد آپےسے باہر ہوگئے، سیلزمین جیسے ہی اسٹور سے باہر نکلا سلمان مجاہد نے تھپڑ مارنا شروع کر دیئے، اس کے بعد ون فائیو کو بھی سلمان مجاہد نے فون کیا، جس کے بعد پولیس سیلز مین اور اسٹور منیجر کو اپنے ساتھ تھانے لےگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹور مالکان کی جانب سے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • خواجہ آصف 13 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    خواجہ آصف 13 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    لاہور: احتساب عدالت نے گرفتار لیگی رہنما خواجہ آصف کو 13جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے جات کیس کی سماعت نیب کورٹ لاہور میں ہوئی، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، جہاں نیب حکام نے سخت سیکیورٹی میں خواجہ آصف کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

    سماعت کے آغار پر نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے لیگی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف کے خلاف اثاثہ جات کی انکوائری جاری ہے، لیگی رہنما کو بار بار صفائی کا موقع دیا کہ نیب میں پیش ہوکر اثاثوں کی وضاحت دیں تاہم وہ اپنے اثاثوں کے ذرائع کی وضاحت نہ دے سکے، نیب پراسیکیوٹر کے مطابق خواجہ آصف ،ان کی بیوی اور بیٹے کے نام پر 81 کروڑ کے اثاثے ہیں۔

    نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو 14جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے کردیا، عدالت نے خواجہ آصف کو فیملی اور وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم اور انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا اس کے علاوہ ہدایت دی کہ خواجہ آصف کو گھر کا کھانا فراہم کیا جائے۔

    سماعت کے دوران خواجہ آصف نے عدالت سے بولنے کی اجازت مانگی اور کہا کہ میں عدالت کی اجازت سے پنجابی میں بات کرناچاہوں گا، عدالت کی جانب سے اجازت ملنے پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں سات بار ممبر قومی اسمبلی رہا، نیب کو صرف 81کروڑ ملے زیادہ تو ڈالنےتھے جبکہ میں پنڈی میں بھی یہ انکوائری بھگت چکا ہوں، جب پنڈی میں ناکامی ہوئی تو لاہور میں انکوائری شروع کردی۔

    گذشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد نے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا، جس کے بعد انہیں نیب حکام نے لاہور منتقل کیا۔

    احتساب عدالت کی جانب سے راہداری ریمانڈ دئیے جانے پر خواجہ آصف کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ نیب راولپنڈی نے تحقیقات شروع کی جبکہ نیب لاہور نے میرے موکل کو گرفتار کیا، تاہم احتساب عدالت نے ان کی استدعا مسترد کردی۔ترجمان نیب کے مطابق خواجہ آصف کو آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کیخلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، خواجہ آصف نے اثاثہ جات کی نوعیت، ذرائع اور منتقلی کو چھپایا، خواجہ آصف مختلف ادوار میں وفاقی وزیر اور ممبر قومی اسمبلی رہے۔

    نیب کے مطابق عوامی عہدے رکھنےسے قبل خواجہ آصف کے اثاثہ جات51لاکھ پرمشتمل تھے، دوہزار آٹھ تک تک مختلف عہدوں پر رہنےکےبعد انکےاثاثہ جات221ملین ہوگئے، خواجہ آصف کی آمدن انکےاثاثوں سےمطابقت نہیں رکھتی۔

    نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، ابھی تک نیب نےکوئی تفتیش نہیں کی جبکہ مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل نیب نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری احسن اقبال کے گھر سے عمل میں لائی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ خواجہ آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر ہیں اور وہ سابق وزیر خارجہ بھی رہے ہیں، خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔