Tag: پاکستان-نیوز

  • دختر مشرق اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    دختر مشرق اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    دختر مشرق سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گڑھی خدا بخش آمدجاری ہے، کارکنان کی کثیر تعداد شہید بےنظیر بھٹو اور دیگر شہدا کے مزارات پر حاضری دے رہے ہیں۔

    سابق وزیراعظم کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق گڑھی خدا بخش اورنوڈیرو میں پولیس کےسات ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، ملک بھر سے قافلوں کی آمد کے سلسلے میں مزار کے اطراف دو وسیع پارکنگ ایریاز قائم کئے گئے ہیں۔بینظیر بھٹو

    اکیس جون انیس سو ترپن کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور نصرت بھٹو کے گھر ننھی پری نے آنکھ کھولی، جس کا نام والد نے اپنی بہن کی نسبت سے بے نظیر رکھا۔ ذوالفقار علی بھٹو اپنی لاڈلی کو پنکی کہہ کر پکارتے تھے۔ ضیاء کے مارشل لاء اور والد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد بے نظیر بھٹو نے سیاست میں قدم رکھا تو انکی جدوجہد اور قربانیاں رنگ لائیں۔ انیس سو اٹھاسی میں انتخابات ہوئے تو وہ وزیراعظم بنیں۔

    ایک سازش کے تحت انیس سو نوے کو انکی حکومت گرادی گئی اور نواز شریف وزیراعظم بنے۔ حکومت نے ان پر اور انکے شوہر آصف علی زرداری پر مقدمات قائم کیے، آصف زرداری جیل میں اور محترمہ چھوٹے سے بلاول کو گود میں اٹھائے عدالتوں کی پیشیاں بھگتتیں اور جیل کے چکر کاٹتی رہیں۔Benazir Bhutto

    بے نظیر بھٹو انیس سو ترانوے کو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوگئیں لیکن اس وقت کے صدر فاروق لغاری نے اسمبلی توڑ کر انکی حکومت ختم کردی، بے نظیر اور انکے ساتھیوں پر مزید مقدمات بنائے گئے، احتساب کے نام پر مشرف دور میں بھی مقدمات چلتے رہے۔

    مشرف کے ساتھ این آر او ہوا تو 18 اکتوبر2007 کو بے نظیر بھٹو طویل جلاوطنی ختم کرکے وطن لوٹیں تو کراچی میں ان کا شاندار استقبال کیاگیا اور ابھی ان کا جلوس منزل پر پہنچا ہی نہیں تھا کہ کارساز پر ان کے جلوس پر دو خودکش حملے کیے گئے جس میں 140 پارٹی کارکنان شہید ہوئے لیکن محترمہ بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس حملے کے بعد بھی عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔

    بے نظیر بھٹو پر دوسرا حملہ ستائیس دسمبر دوہزار سات کو کیا گیا جس میں انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    سیاسی رہنماؤں کا بے نظیر کو خراج عقیدت

    آصف زرداری نے شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو شہید کےنقش قدم پرثابت قدم ہے، بینظیربھٹو کےوژن کےمطابق ملک میں جمہوریت قائم کریں گےاور عوام کو غربت ،بیروزگاری اور ناانصافیوں سے نجات دلائیں گے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہا کہ بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی عظیم اور مثالی لیڈر تھی، شہید بینظیربھٹو نے بہادری سےجمہو ریت کے لیےمثالی جدوجہد کی، شہید بی بی نے لوگوں کو سیاسی, سماجی اور تعلیمی شعور دیا۔

    ایم پی اے نے فریال تالپور کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ بینظیر بھٹو تاریخ ساز شخصیت اور اپنی ذات میں ایک تحریک تھیں، ان کی شہادت سے ملکی سیاست میں پیدا خلا تاحال پورا نہیں ہو
    سکاہے، 27 دسمبر تاریخ میں ہمیشہ ایک المناک دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

  • مہنگائی کا نیا طوفان ، آلو، ٹماٹر، انڈے اور مرغی سمیت 13 اشیا مہنگی

    مہنگائی کا نیا طوفان ، آلو، ٹماٹر، انڈے اور مرغی سمیت 13 اشیا مہنگی

    اسلام آباد : ملک بھر میں دوہفتے سے مہنگائی میں کمی کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی 0.24 فیصد بڑھ گئی ، ایک ہفتے میں آلو، ٹماٹر، انڈے، مرغی مہنگی جبکہ پیاز، لہسن، چینی، دالیں، آٹا اور پٹرول سستا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی میں 0.24  فیصداضافہ ہوا اور رواں ہفتےملک میں مہنگائی کی شرح 7اعشاریہ 7فیصدرہی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتےمیں 13اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں ہفتے آلو ، ٹماٹر، انڈے، مرغی کاگوشت مہنگا اور پیاز، لہسن، چینی، دالیں، آٹا، پیٹرول سستا ہوا، آلو کی فی کلو قیمت میں 5.88 روپے کا اضافہ ، ٹماٹرکی فی کلوقیمت میں5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

    اعدادو شمار کے مطابق انڈے فی درجن 5.87 روپے اور کیلے 0.66 پیسے مہنگے جبکہ زندہ مرغی ایک روپے فی کلو اور خشک دودھ 1.39 روپے مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پیازکی فی کلو قیمت میں3 روپے87پیسےکمی ، چینی کی فی کلو قیمت میں3روپےسےزائدکی کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق دال ماش،دال مسور،دال مونگ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی جبکہ آٹا،تازہ دودھ،گوشت،چاول،لہسن اور دہی بھی سستے ہوئے۔

  • پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی، ایک دن میں 26 اموات ، 1302 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی، ایک دن میں 26 اموات ، 1302 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،ایک دن میں 26 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی جبکہ ایک ہزار302 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونےلگا، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 26 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 32ہزار376 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں ایک ہزار302 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد15ہزار317 تک جا پہنچی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 73 ہزار 768 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ اب تک 3 لاکھ 16 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 787، ، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 535 ، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 22 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں 16 ہزار 26 ، گلگت بلتستان میں4 ہزار 320 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 491 کیسز کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    خیال رہے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، مثبت کیسز کی یومیہ شرح 4.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 13 ہلاکتیں ، 567 مریضوں کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے مزید 13 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار638 تک جا پہنچی جبکہ اور567 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 13 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار638 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 32ہزار465 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے 641 مثبت کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس کے9 ہزار174 فعال کیسز ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 805 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر کورونا کے3لاکھ6ہزار640 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے567کیسزتشویشناک یاسنجیدہ نوعیت کےہیں

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 474، پنجابایک لاکھ ایک ہزار425 ، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565، بلوچستان میں 15 ہزار644 ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 33 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار398 کورونا کیسز سامنے آئے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 13 اموات ، مجموعی تعداد 6 ہزار 614 تک جا پہنچی

    پاکستان میں کورونا سے مزید 13 اموات ، مجموعی تعداد 6 ہزار 614 تک جا پہنچی

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید13 مریض انتقال کرگئے اور 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار614 اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 13 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار614ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 862 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے 756 مثبت کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس کے 9 ہزار209 فعال کیسز ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 315 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ 5ہزار395 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار997، پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار237، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار464، بلوچستان میں 15 ہزار599 ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار258 کورونا کیسز سامنے آئے۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 513 نئے کیسز کی تصدیق

    ملک میں کرونا وائرس کے 513 نئے کیسز کی تصدیق

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 513 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 340 ہوگئیں۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 513 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 25 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 132 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 82 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 8 کروڑ 67 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 8 لاکھ 78 ہزار ہوگئی ہے۔

  • بلوچستان میں بارشوں سے 13 اموات ہوئیں: ترجمان

    بلوچستان میں بارشوں سے 13 اموات ہوئیں: ترجمان

    کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبے میں بارشوں سے 13 اموات ہوئیں، حکومت ریلیف و ریسکیو اور بحالی کا کام کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں میں صوبے میں 13 اموات ہوئیں، حکومت نے ریلیف اور ریسکیو کا کام تندہی سے کیا۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ بارشوں میں جانی نقصان نہیں ہوا، ناڑی بینک میں سیلابی صورتحال سے بہتر طور پر نمٹا گیا۔ ایم 8 خضدار رتو ڈیرو شاہراہ پر کافی نقصان ہوا جہاں بحالی کا کام جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 3 ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کی تجویز پر کام کر رہے ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل ایک بچی ریلوے کالونی سے اغوا ہوئی، سی سی ٹی وی کیمروں میں ایک شخص کو بچی لے جاتے دیکھا گیا، واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کی تحقیق اور بچی کی بازیابی کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنادی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان میں اگست کے پورے مہینے بارشیں جاری رہیں جن میں خاصا نقصان ہوا، بلوچستان کے بعض اضلاع میں 278 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

    شدید بارشوں سے 300 گاؤں زیر آب آگئے جبکہ گیس لائن بھی متاثر ہوئی جس سے صوبے کے کئی شہروں میں گیس منقطع ہوگئی۔ صوبے میں بحالی کے کاموں میں پاک فوج نے بھی حصہ لیا۔

  • ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: بارش کے باعث دوسرے دن کا کھیل روک دیا گیا

    ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: بارش کے باعث دوسرے دن کا کھیل روک دیا گیا

    ساؤتھمپٹن: انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے رک گیا ہے۔

    انگلینڈ کی ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنا چکی ہے اور کریز پر زیک کرولی اور جاز بٹلر موجود ہیں دونوں کے درمیان 200 سے زائد زنر کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔

    میزبان ٹیم کے کھلاڑی زیک کرولی ڈبل سنچری جبکہ جاز بٹلر اپنی سنچری کے قریب ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے یاسر شاہ دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

    خیال رہے کہ زیک کرولی کی شان دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنا لیے تھے۔

    واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 613 نئے کیسز کی تصدیق اور 11 اموات

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 613 نئے کیسز کی تصدیق اور 11 اموات

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 11 مریض انتقال کر گئے جبکہ 613 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 11 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 201 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 613 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 8 سو 32 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 116 ہے، اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 128 کرونا وائرس مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 25 ہزار 859 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 23 لاکھ 40 ہزار 72 ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز اور ماہرین پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی لہر کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد پر سختی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 13 سو سے زائد نئے کیسز

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 13 سو سے زائد نئے کیسز

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 13 سو سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے، کرونا سے متاثر ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد 31 سے 45 سال کے درمیان افراد کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 13 سو 22 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 202 ہوگئی۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں سب سے زیادہ 924 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 17 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں کرونا سے اموات کی تعداد 16 سو 73 ہوگئی، اب تک 25 ہزار 162 افراد کرونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق صوبے میں اب تک 4 لاکھ 77 ہزار 107 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا سے سب سے زیادہ 31 سے 45 سال کے درمیان افراد متاثر ہوئے جن کی تعداد 22 ہزار 978 ہے، 16 سے 30 سال کے 21 ہزار 285 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق 46 سے 60 سال کے 15 ہزار 897 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے، 61 سے 75 سال کے 7 ہزار 665 افراد، اور 75 سال سے زائد کے 13 سو 19 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔