Tag: پاکستان-نیوز

  • لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سندھ میں ملک بھر سے بہتر ہے: وزیر داخلہ سندھ

    لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سندھ میں ملک بھر سے بہتر ہے: وزیر داخلہ سندھ

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سندھ میں ملک بھر سے بہتر ہے۔ راؤ انوار کے خلاف شکایات کے لیے ایک افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سندھ میں ملک بھر سے بہتر ہے۔ لاپتہ افراد اور ان کاؤنٹرز سے متعلق معاملات دیکھ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کے خلاف شکایات کے لیے ایک افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ’پہلے دن سے کہہ رہے ہیں راؤ انوار کو عدالت میں پیش ہونا چاہیئے‘۔

    سہیل انور سیال نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو قانون کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ راؤ انوار سے متعلق جس کے پاس بھی معلومات ہمیں آگاہ کرے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ راؤ انوار سے متعلق جس کے پاس بھی معلومات ہمیں آگاہ کرے۔ ’قانون سے بالاتر کوئی نہیں چاہے وہ ارکن صوبائی اسمبلی ہی کیوں نہ ہو‘۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شروع سے کہتی ہے جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ بلوچستان میں جمہوری عمل کے ذریعے قانونی عمل کو اپنایا۔ ’18 ویں ترمیم کے بعد لا اینڈ آرڈر صوبائی معاملہ ہے‘۔

    یاد رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں بے گناہ نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک فرار کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا، اس کے بعد سے راؤ انوار روپوش ہیں اور سب ان کے ٹھکانے سے لاعلم ہیں۔

    گزشتہ روز سندھ پولیس نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں راؤ انوار کی تلاش میں اسلام آباد پولیس کی مدد سے چھاپہ مارا تھا تاہم وہاں پر راؤ انوار کی موجودگی کی اطلاع جھوٹی نکلی، اور پولیس کو گھر خالی ملا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک پر قرضوں کے بوجھ میں بے تحاشہ اضافہ

    ملک پر قرضوں کے بوجھ میں بے تحاشہ اضافہ

    اسلام آباد: حکومت کی ناقص پالیسی اسٹیٹمنٹ کے باعث ملک پر قرضوں کے بوجھ میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔ حکومت نے اعتراف کیا کہ ملک پر قرضوں کا بوجھ برداشت کرنے کی صلاحیت کم ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے بوجھ میں گزشتہ سال ہوش ربا اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق غیر ملکی قرضوں کا حجم زرمبادلہ آمدنی سے 120 فیصد زائد ہے جبکہ زر مبادلہ ذخائر کے مقابلے میں ان کا حجم 290 فیصد زائد ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر بیرونی کھاتے دباؤ کا شکار ہیں۔ غیر ملکی قرضوں میں اضافے کی شرح 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

    اسی طرح ان قرضوں کی ادائیگی کے لیے بھی ملکی وسائل کا ایک بڑا حصہ صرف ہورہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تعلیم کے فروغ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں: وزیر اعظم

    تعلیم کے فروغ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ہم نے نہ صرف تعلیم بلکہ معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں۔ وسیلہ تعلیم پروگرام کی 50 اضلاع تک توسیع کی خوشی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اسکولوں کو مزید بہتر کرنا ہے، اسکولوں کی بہتری کے لیے صوبائی حکومتوں کا ساتھ دیں گے۔ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر شخص کو انفرادی کردار ادا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام عوام کی خدمت اورمدد کے لیے ہے۔ ’کوشش کریں کہ ہر محلے اور گاؤں میں 100 فیصد تعلیم ہو‘۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹیکسٹائل سیکٹر کے تمام خام مال کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا: عمران خان

    ٹیکسٹائل سیکٹر کے تمام خام مال کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا: عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے تمام خام مال کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ کپاس کا کاشت کار خوشحال ہونے تک ٹیکسٹائل انڈسٹری بہتر نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کیا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے تمام خام مال کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پالیسی مرتب کرنے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگ ن نے توانائی سیکٹر پر ٹیکس لگا کر ٹیکسٹائل صنعت کو تباہ کیا۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں کو دیگر ممالک کے یکساں کریں گے۔ قیمتیں یکساں ہونے سے صنعت کو بھی کاروبار کے موقع ملیں گے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا پوائنٹ منافع کو بہتر بنانا ہے۔ کپاس کا کاشت کار خوشحال ہونے تک ٹیکسٹائل انڈسٹری بہتر نہیں ہوسکتی۔ ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو ریفنڈز کی ادائیگی فوری کی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کے لیے عالمی معاہدے اور تکنیکی تعاون دیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی وی حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور

    پی ٹی وی حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور

    اسلام آباد: سنہ 2014 کے دھرنے کے دوران پاکستان سرکاری ٹیلیویژن پر کیے جانے والے حملے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت اے ٹی سی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ سماعت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 8 فروری تک شاہ محمود کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

    سماعت کے بعد عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھ پر دھرنے کے دوران سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں جو الزامات لگائے گئے وہ من گھڑت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ 8 تاریخ کو دیگر رہنماؤں کے ساتھ دوبارہ پیش ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طاہر القادری قانون کو مجھ سے زیادہ سمجھتے ہیں۔ ضمانت نہ کروانے کا فیصلہ طاہر القادری کا اپنا ہے۔ ’پارٹی کا فیصلہ ہے عدالتوں میں پیش ہو کر بے گناہی ثابت کریں۔ آج پولیس اسٹیشن میں شامل تفتیش ہو کربیان ریکارڈ کراؤں گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدموں کا اندراج بند ہونا چاہیئے۔ ایسا ہونے سے سیاسی کارکنوں کے لیے آسانی ہوجائے گی۔ سیاست میں نئی وضع داری، حوصلے اور تدبر کی ضرورت ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا بلوچستان اسمبلی میں ایک بھی رکن نہیں، 6 سینیٹرز کس طرح منتخب کریں گے۔ ہارس ٹریڈنگ سیاست میں بدنما داغ ہے جس سے بچنا چاہیئے۔ ملک میں شفاف سیاست کی کوشش کرنی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جس طرح گفتگو ہو رہی ہے وہ قابل افسوس ہے۔ ٹاک شوز میں غیر مناسب زبان کا استعمال بھی درست نہیں۔ زرداری صاحب نے اپنی پارٹی کی تنظیم کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ افسوس کے انہوں نے صوبےسے کیے وعدے پر عمل نہیں کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ آئین کی پاسداری ہو اور سینیٹ الیکشن وقت پر ہوں۔ ’خدشہ ہے کچھ قوتوں کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کا پورا عمل آلودہ ہوگا‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ کی سب کمیٹی برائے پی آئی اے کا خصوصی اجلاس

    سینیٹ کی سب کمیٹی برائے پی آئی اے کا خصوصی اجلاس

    اسلام آباد : سینیٹ کی سب کمیٹی برائے پی آئی اے کا خصوصی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین و سینیٹرفرحت اللہ بابر کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں پی آئی اے کے ایئر بس310طیارہ اور سابق جرمن سی ای او سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی گئی، سینیٹ کی سب کمیٹی کے سابق جرمن سی ای او بیرون کے ملک جانے کے حوالے سے کمیٹی سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

    چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ سابق جرمن سی ای اوبرنڈ ہلڈن برینڈ کو وزارت داخلہ نے جرمنی جانے کی اجازت دی تھی۔

    ایئر بس اے310کی فروخت سے متعلق سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے تفصیلات طلب کی تو چیئرمین پی آئی اے نے جواب دیا کہ ایئر 310کیلئے فروخت کے حوالے سے مختلف کمپنیوں کی بولیاں موصول ہوئی ہیں، ایئر بس 310سے متعلق نیب اور ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہیں۔

  • عوام ہوشیار! حکومت پھر پیٹرول بم گرانے والی ہے

    عوام ہوشیار! حکومت پھر پیٹرول بم گرانے والی ہے

    اسلام آباد: عوام کے لیے ایک بری خبر، حکومت پاکستان نے صارفین پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پیٹرول مصنوعات میں اضافے کی تیاری مکمل کر چکی ہے۔  اوگرا کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کر دی گئی۔

    اس سمری میں  پیٹرول  2روپے98 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سفارشات منظور ہونے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل10 روپے 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل 11 روپے 72 پیسے فی لیٹرمہنگا ہو جائے گا۔

    قیمتوں میں اضافے کا اثر مٹی کے تیل پر بھی پڑے گا، جس میں 12روپے74پیسے فی لیٹرکے بھاری اضافے کا امکان ہے۔

    اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز

    توقع کی جارہی ہے کہ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کی جانب سے منظور کر لی جائے گی، مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ متوقع ہے، جس کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پڑے گا۔

    یاد رہے کہ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 98 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 72 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 74 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مفکر و شاعر خلیل جبران کا 135 واں یوم پیدائش

    مفکر و شاعر خلیل جبران کا 135 واں یوم پیدائش

    معروف مفکر، شاعر، اور مصور خلیل جبران کا آج 135 واں یوم پیدائش ہے۔ خلیل جبران شیکسپیئر کے بعد سب سے زیادہ پڑھے جانے والے شاعر ہیں۔

    لبنان کے شہر بشری میں پیدا ہونے والے خلیل جبران نے اپنے خاندان کے ساتھ بہت کم عمری میں امریکا کی طرف ہجرت کرلی تھی۔ ان کی نصف ابتدائی تعلیم لبنان، جبکہ نصف امریکا میں مکمل ہوئی۔

    خلیل جبران مفکر شاعر ہونے کے ساتھ ایک مصور بھی تھے۔ انہوں نے اپنی مصوری میں قدرت اور انسان کے فطری رنگوں کو پیش کیا۔

    art-1

    جبران کی شہرہ آفاق کتاب ’دا پرافٹ (پیغمبر)‘ ہے جس میں انہوں نے شاعرانہ مضامین تحریر کیے۔ یہ کتاب بے حد متنازعہ بھی رہی۔ بعد ازاں یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب بن گئی۔

    خلیل جبران ایک مفکر بھی تھے۔ انہوں نے اپنے اقوال میں زندگی کے ایسے پہلوؤں کی طرف توجہ دلائی جو عام لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل تھے۔

    آئیے ان کے کچھ اقوال سے آپ بھی فیض حاصل کریں۔

    اگر تمہارا دل آتش فشاں ہے، تو تم اس میں سے پھول کھلنے کی توقع کیسے کرسکتے ہو؟

    میں نے باتونی سے خاموشی سیکھی، شدت پسند سے برداشت کرنا سیکھا، نامہربان سے مہربانی سیکھی، اور کتنی حیرانی کی بات ہے کہ میں ان استادوں کا شکر گزار نہیں ہوں۔

    خود محبت بھی اپنی گہرائی کا احساس نہیں کرپاتی جب تک وہ جدائی کا دکھ نہیں سہتی۔

    بے شک وہ ہاتھ جو کانٹوں کے تاج بناتے ہیں، ان ہاتھوں سے بہتر ہیں جو کچھ نہیں کرتے۔

    کیا یہ عجیب بات نہیں کہ جس مخلوق کی کمر میں مہرے نہیں، وہ سیپی کے اندر مہرہ دار مخلوق سے زیادہ پر امن زندگی بسر کرتی ہے۔

    تم جہاں سے چاہو زمین کھود لو، خزانہ تمہیں ضرور مل جائے گا۔ مگر شرط یہ ہے کہ زمین کامیابی کے یقین کے ساتھ کھودو۔

    گزرنے والا کل آج کی یاد ہے، آنے والا کل آج کا خواب ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بوم بوم نے نیویارک کی برف باری کو بھی شکست دے دی

    بوم بوم نے نیویارک کی برف باری کو بھی شکست دے دی

    کراچی : اگرچہ اس وقت امریکا برفانی طوفانوں‌ کی زد میں‌ ہے، سردی کے باعث دریا جم گئے، اس کے باوجود پاکستانی سپراسٹار بوم بوم کے جذبے مانند نہیں‌ پڑے۔ وہ باقاعدگی سے ورزش بھی کر رہے ہیں اور برف باری سے بھی محظوظ  ہورہے ہیں۔

    Afridi

    پاکستان کے سابق کپتان اس وقت نیویارک میں‌ ہیں، جہاں‌ بلا کی سردی پڑ رہی ہے۔ فوارے منجمد ہو گئے، معمولات زندگی معطل ہو چکے ہیں، مگر شاہد خان آفریدی نہ صرف ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں، بلکہ شدید سردی اور برف باری سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    بوم بوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں‌ وہ ورزش کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں، جب کہ دوسری میں‌ ان کے پس منظر میں‌ نیویارک میں‌ پڑنے والی برف نظر آرہی ہے۔

    انھوں‌ نے ٹویٹ کیا کہ اس وقت نیویارک میں‌ صبح کے 5.55 بج رہے ہیں، لیکن وہ ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ باہر برف کے خوب صورت مناظر ہیں۔

    شاید آفریدی نے اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ برف بار میں ڈرائیو کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹین لیگ کو بھی دیگر لیگز کی طرح سمجھنا چاہئے، شاہد آفریدی

    واضح رہے کہ اس وقت بوم بوم ایک فنڈ ریزنگ ٹور پر امریکا میں موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اولمپیئن حسن سردار قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

    اولمپیئن حسن سردار قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپیئن حسن سردار کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ یہ فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز میں‌ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فرحت خان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد اولمپیئن اور موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

    ہیڈ کوچ کے لیے تین اولمپیئنز کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، ایک جرمن کوچ سے بھی رابطہ کیا گیا تھا، لیکن مینجمنٹ نے انھیں آزمانے کے بجائے حسن سردار کے نام پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریحان بٹ اور محمد ثقلین ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان عہدے سے مستعفی

    یاد رہے کہ سال 2017 قومی کھیل ہاکی کے لیے انتہائی مایوس کن رہا، جس کے باعث ٹیم منیجمنٹ میں ردوبدل کا سلسلہ پورے سال جاری رہا تھا، مگر مثبت نتائج سامنے نہیں آسکے۔

    یاد رہےکہ سابق کوچ فرحت خان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں  بری طرح ناکام رہی تھی، انڈیا سے بھی پے درپے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم کی مینجمنٹ تبدیل کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا۔

    سابق ہیڈ کوچ فرحت خان نے استعفے کا سبب ذاتی وجوہات کو قرار دیا تھا۔ نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا فیصلہ پی ایچ ایف جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں