Tag: پاکستان نیول اکیڈمی

  • کراچی: پاک بحریہ کی کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت

    کراچی: پاک بحریہ کی کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت

    کراچی میں پاک بحریہ کے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

    پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر، کراچی میں پاک بحریہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ہیں، تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے۔

    اس تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والےکیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

  • پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    اسلام آباد : پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں ایک سو اکیسویں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    70مڈشپ مین اور28ایس ایس سی کیڈٹس فارغ التحصیل ہوئے، بہترین کارکردگی پر کیڈٹس کو مختلف اعزازات سے نوازا، لیفٹیننٹ نویداحمد کومجموعی بہترین کارکردگی پر قائداعظم گولڈمیڈل دیاگیا جبکہ مڈشپ مین عبداللہ وحید نے اعزازی شمشیر، مڈشپ مین آفتاب احمد نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی۔

    اسی طرح آفیسر کیڈٹ محمد خبیب کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل اور سری لنکا سےتعلق رکھنےوالےآفیسرکیڈٹ کوچیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈل دیاگیا۔

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا مڈشپ مین اور شارٹ سروس کمیشن کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نیول اکیڈمی معیاری تربیت فراہم کرتی ہے اور امید ہے دوست ممالک کے کیڈٹس تعلقات کےفروغ کیلئے کردار ادا کریں گے۔

    ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ بحر ہند اپنی جیو اسٹرٹیجک خصوصیات اور مختلف ہاٹ اسپاٹ کی وجہ سے ممکنہ تنازع کا باعث بن سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اپنی سرزمین کیخلاف شدت پسندانہ سوچ اور جارحیت سے ہر قیمت پر نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

    نوید اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوکثیرالجہتی چیلنجزکاسامناہے , پاکستان نیوی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پلیٹ فارمز سے لیس ہے۔

  • کراچی:پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

    کراچی:پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

    کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں نیول کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب ہوئی،پاس آؤٹ ہونے والے 100افسران میں 28غیرملکی کیڈٹس شامل ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں نیول کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات تھے۔

    جنرل زبیرمحمودحیات نےپریڈ کا معائنہ کیا۔اس موقع پرکامیاب ہونے والے کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کیا اورسلامی دی۔

    پاکستان نیول اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں بحرین ،قطراورسعودی عرب کے28کیڈٹس میں شامل ہیں۔ اکیڈمی میں 2400سےزائدغیرملکی افسران تربیت حاصل کرچکےہیں۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ نیول اکیڈمی کی تقریب میں شرکت میرےلیےاعزازہے۔ انہوں نے اس موقع پرتربیت مکمل کرنےوالےافسران کومبارکباد پیش کی۔

    جنرل زبیرمحمودحیات نےکہاکہ قطر،بحرین،سعودی عرب،مالدیپ ،دیگر ممالک بھی آج کی پریڈکاحصہ ہیں،مجھےیقین ہےان ممالک کےکیڈٹ اپنی افواج میں اپنی مہارت ثابت کریں گے۔

    انہوں نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ را افغانستان سمیت دیگرمقامات سےکام کررہی ہے،کوئی غلط فہمی نہ رہےہم دشمن کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے۔

    واضح رہےکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہناتھاکہ آپریشن ضرب عضب ایک فوجی آپریشن ہی نہیں بلکہ دہشت گردی کےخلاف قوم کی مشترکہ کوشش تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔