Tag: پاکستان نیوی

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    کراچی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ جنرل زبیر حیات کی کمانڈ میں پاکستان کی مسلح افواج مزید ترقی کریں گی اور اپنا بااثر تشخص برقرار رکھیں گی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر نیول چیف ایڈ مرل ذکا اللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کوسلامی پیش کی۔

    جنرل زبیر محمود حیات نے نیول چیف سے ملاقات کی۔ چیئرمین کو پاک بحریہ کے کردار اور بحر ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    جنرل زبیر محمود حیات نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمان سنبھال لی *

    جنرل زبیر حیات نے نیول چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاک بحریہ کا کردار لائق تحسین ہے۔

    اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ آپریشنل اور دیگر انٹر سروسز امورکی انجام دہی اور باہمی تعاون و یکجہتی کو مزید بڑھانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

  • پاکستانی فوج سے تربیت یافتہ نشانے باز کھلاڑی ریو اولمپکس میں جیت کے لیے پُر عزم

    پاکستانی فوج سے تربیت یافتہ نشانے باز کھلاڑی ریو اولمپکس میں جیت کے لیے پُر عزم

    اسلاآباد : ریو اولمپکس میں شرکت کے لیے جانے والے پاکستانی دستے میں شامل دو نشانہ باز کھلاڑیوں نے پاکستان آرمی سے تربیت حاصل کی ہے،دونوں کھلاڑی اپنی جیت کو پاکستان فوج کے نام کرنے کو بے تاب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی میں شامل دو نشانے باز کھلاڑی 29 سالہ غلام مصطفیٰ بشیر اور 21 سالہ طالبہ منحال سہیل بھی شامل ہیں،دونوں نوجوان ریو اولمپک کے ’’شوٹنگ ایونٹ‘‘ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس کے لیے انہوں نے پاکستانی نیوی فوج کے زیر نگرانی نشانے بازی میں مہارت حاصل کی ہے۔

    واضح رہے غلام مصطفیٰ بشیر مردوں کے ہونے والے 25 میٹر ’’رپیڈ فائر پستول‘‘ جب کہ منحال سہیل خواتین کے 10 میٹر ’’ایئر رائفل‘‘ میں حصیہ لیں گی،دونوں ماہر نشانہ بازوں کو پاکستان نیوی کی تربیت حاصل ہے۔

    rio pak 3

    غلام مصطفیٰ نیوی کے ملازم ہیں جب کہ منحال سہیل پاکستان نیوی آفیسر کی صاحبزادی ہیں،منحال سہیل نے تربیت نیوی کےگرمیوں کی تعطیلات میں لگائے ایک کیمپ میں حاصل کی،یہ کیمپ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لگایا گیا تھا۔کیمپ میں تربیت کے بعد منحال سہیل نے ایشیاء میں ہونے والے کئی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں،اولمپک کھیلوں میں شرکت کو انہوں نے زندگی کا سب سے حسین اور نادر موقع قرار دیا۔

    Ghulam Mustafa Bashir aims his pistol during a practice session at the Pakistan Navy Shooting Range in Karachi

    اسی طرح پاکستانی دستے میں شامل غلام مصطفیٰ نے غیر ملکی خبر رساں ایجینسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے شعبے میں پاکستان نیوی کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے اس شعبے میں سب سے پہلے الیکٹرانک ٹارگٹ کی تکنیک کو متعارف کرایا اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس میں جدت لاتے رہے۔

    خیال رہے پاک فوج کے ادارے اور اُن کی تربیت مایوس کھلاڑیوں کے لیے واحد امید بنتی جا رہی ہے بالخصوص اُس وقت جب کہ حکومتی اور نجی ادارے ذبوں حالی کا شکار ہیں تو ایسے میں پاک فوج کی تربیت کھلاڑیوں کے بلند حوصلے اور مہارت کا باعث بنتی ہے۔

  • متاثرینِ سیلاب کیلئے5ٹرک پرمشتمل 40ٹن سامان روانہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر

    متاثرینِ سیلاب کیلئے5ٹرک پرمشتمل 40ٹن سامان روانہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی جانب سے متاثرینِ سیلاب کےلئے پانچ ٹرکوں پرمشتمل امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے بہادرجوان پنجاب کے متاثرینِ سیلاب کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں، پاک فوج کی مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں زوروشورسےجاری ہیں، آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پانچ ٹرکوں میں چالیس ٹن کا امدادی سامان چی ایچ کیو سے روانہ کردیاگیاہے۔

    ترجمان کے مطابق مختلف شہروں میں انتیس ریلیف کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں، جبکہ اسلام آباد میں بھی تین کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں، پاک فوج کی جانب سے سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں، جہاں متاثرینِ سیلاب کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے۔

  • پاک بحریہ اور پاک نیوی کا متاثرین سیلاب کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

    پاک بحریہ اور پاک نیوی کا متاثرین سیلاب کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

    چنیوٹ :  پاک آرمی گوجرانوالہ اوره پاک بحریہ چنیوٹ کے متاثرین سیلاب کیلئے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، کارروائیوں میں ہیلی کاپٹرز، خصوصی کشتیاں اور ماہرغوطہ خور حصہ لے رہے ہیں، مسلح افواج کی طبی ٹیمیں مریضوں کا علاج معالجہ بھی کر رہی ہیں۔

    متاثرینِ سیلاب کے مشکل لمحات میں قوم کو تنہا نہ چھوڑنے کےعزم کے ساتھ مسلح افواج ہر امتحان میں کامیابی کے مراحل طے کررہی ہے، گوجرانوالہ ڈویژن کے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کا ریسکیو آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب میں گھرے سولہ ہزار تین سو تیراسی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

    آرمی کےجوانوں نے اپنی بھوک پیاس بھول کر متاثرین میں پانچ ہزار پانچ سو چہتر کلوگرام خشک راشن تقسیم کیا، کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سلیم نوازنےجلالپور، بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا، جہاں آج ریسکیو کے دوران تین ہزار تین سو پچپن افراد کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کےذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    وزیرآباد اور ہیڈخانکی میں تین ہزار اور بجوات میں ایک ہزار فوڈ پیکٹ تقسیم کئےگئے، آرمی کے ریلیف کیمپوں میں چار سو افراد کو طبی امداد دی گئی ہے۔

     دوسری جانب چنیوٹ میں پاکستان بحریہ کا متاثرینِ سیلاب کیلئے ریسکیو آپریشن بھرپور اندازمیں جاری ہے، پاک نیوی نے چنیوٹ میں پنگوموڑ اور ہسرہ شیخ گاؤں سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، کارروائیوں میں خصوصی کشتیاں اور ماہرغوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔

    پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیمیں علاج کی سہولت فراہم کررہی ہیں، اس کے علاوہ پاکستان نیوی نے چنیوٹ میں متاثرین کو صاف پانی اور کھانا بھی تقسیم کیا ہے۔

  • سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

    سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

     چینیوٹ: پاکستان نیوی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن تیزی سے جاری ہے۔ اے آر وائی کی نشاندہی پر پاک فوج کے جوان چینیوٹ میں محصور لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ ہوئے۔ پاک فوج اور پاک بحریہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کےمطابق ریسکیو ٹیمیں کھنہ پل کے علاقے میں پہنچ گئی ہیں ۔ جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا جا رہا ہے ۔پاک بحریہ کے جوان برساتی نالوں میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے نکال رہے ہیں ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی سرچ اینڈ ریسیکیو ٹیمیں ضروری سازوسامان سے لیس ہیں۔اور ماہر غوطہ خور بھی ریسکیو ٹیموں کا حصہ ہیں، سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔

  • نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ:دفاعی چیمپیئن نیوی سرفہرست

    نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ:دفاعی چیمپیئن نیوی سرفہرست

          کراچی میں جاری نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ میں دفاعی چیمپیئن پاکستان نیوی گیارہ گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست ہے۔ پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں جاری نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ کے تیسرے روز ائیر رائفل اور اسٹینڈرڈ فائر رائفل کے مقابلے ہوئے ائیر رائفل ایونٹ میں پاک آرمی کے شوٹرز نے گولڈ،پاکستان نیوی نے سلور اورپاک ائیرفورس نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔

    اسٹینڈرڈ فائر رائفل کے ٹیم ایونٹ مقابلوں میں بھی پاکستان آرمی نے گول میڈل اپنے نام کیا۔ پاک نیوی سلورمیڈل جیت سکی۔براؤنزمیڈل پاکستان ائیرفورس نے حاصل کیا۔ میڈلز ٹیبل میں دفاعی چیمپیئن پاکستان نیوی گیارہ طلائی تمغوں کے ساتھ نمبرون پوزیشن پر قابض ہے۔ آرمی کے چاراورائیرفورس نے ایک گولڈ جیتا ہے۔