Tag: پاکستان نے ویسٹ انڈیز

  • پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار

    پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار

      فلوریڈا(1 اگست 2025): پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلا گیا، پہلے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اس کے علاوہ حسن نواز نے 24 رنز بنائے جب کہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے۔کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم 179 رنز کے تعاقب میں سات وکٹ پر 164 رنز بنا سکی، جونسن چارلس اور جیوئل اینڈریو نے 35،35 اور جیسن ہولڈر  نے 30 رنز بنائے جبکہ پاکستانی ٹیم کے محمد نواز  نے تین اور صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو شکار کیا۔

    آل راؤنڈ پرفارمنس پر صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے، میچ میں صائم نے 57 رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم میں جو ذمے داری دی جائے اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے 15 میں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 3 میں کامیابی حاصل کی۔ 3 میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر 400 واں ٹیسٹ جیت لیا

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر 400 واں ٹیسٹ جیت لیا

    دبئی : پاکستان نے دبئی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 56 رنز سے تاریخی شکست دے دی۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کوایک صفر کی برتری مل گئی، محمد عامر نے تین یاسرشاہ اورمحمد نواز نے دو دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔  اظہرعلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے کالی آندھی کو 56 رنز سے شکست دے کر اپنا 400 واں ٹیسٹ میچ جیت لیا، پاکستان ڈے نائٹ ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم بن گئی۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 346 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 289 رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیرن براوو نے ٹیم کی جیت کیلئے بہت کوشش کی۔

    کھیل کے پانچویں روز پاکستان کو جیت کیلئے نو وکٹیں اور ویسٹ انڈیز کو دوسو اکیاون رنز درکار تھے، لیکن عامر نےپہلی ہی گیند پرخطرناک سیموئلز کو پویلین بھیج دیا۔

    محمد نواز نے بلیک ووڈ کو چار رنز پر چلتا کیا۔ ڈیرن براوؤ اور چیس کی شراکت پاکستان کے خطرہ بننے ہی والی تھی کہ یاسرشاہ کی گھومتی گیند اپنا کام دکھاگئی۔

    دو گیندوں بعد ہی وہاب کی ریورس سوئنگ نے بلے باز کا کام تمام کیا۔ وکٹیں گرتی رہیں لیکن براؤو پاکستان کے لئے درد سر بنے رہے،

    براوو مشکل وقت میں وکٹ پر کھڑے رہے اور نہایت عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری اسکور کی، لیکن ان کی سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آئی۔ڈیرن براوو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 116 رنز بنائے۔

    براؤو کےآؤٹ ہوتے ہی ٹیل اینڈرز نے زیادہ مزاحمت نہ کی۔ پاکستان نےمیچ چھپن رنز سے جیت کرچار سوویں میچ کو یادگار بنادیا۔ شاندار ٹرپل سنچری پر اظہر علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    پاکستان کاچار سو واں ٹیسٹ میچ گلابی گیند کے نام رہا، تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو یادگار فتح حاصل ہوئی، اظہرعلی نے ریکارڈ ٹرپل سنچری اسکور کی، یاسر شاہ نے کم ٹیسٹ میچز میں سو وکٹوں کاریکارڈ۔ توڑ ڈالا۔

    دوسری اننگز میں محمد عامر 3، یاسر شاہ اور محمد نواز نے 2، 2 جبکہ وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔

     

  • تیسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 309 رنز کا ہدف دے دیا

    تیسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 309 رنز کا ہدف دے دیا

    ابوظہبی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرےے اور آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو تین سو نو رنز کا تارگٹ دیا ہے، جبکہ اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان سیریز کا تیسرا اورآخری ون ڈے جاری ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ پچاس اوورز میں بابر اعظم اور کپتان اظہر علی کی شاندار کارکردگی پر 308 رنز بنائے۔ اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    بابر اعظم 117رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ اظہر علی 101رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، قومی ٹیم اوپنرز اظہرعلی اور شرجیل خان نے عمدہ آغاز فراہم کیا، شرجیل خان 38 رنزبنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    شعیب ملک کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف پانچ رنز بنا کر ہی نارائن کی گیند کا نشانہ بن کر چلتے بنے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑی بابر اعظم نے انتہائی خوبصورت بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز بنائے اور پولارڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے، یاد رہے کہ یہ ان کی حالیہ سیریز میں مسلسل تیسری سنچری ہے۔

    قومی ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بھی اچی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    مزید پڑھیں : تیسرا ون ڈے،پاکستان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

  • پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے ہرا دیا

    پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے ہرا دیا

    شارجہ : ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد اب ون ڈے سیریزمیں بھی پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں بآسانی 111 رنز سے شکست دےدی، بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے بعد شارجہ کا میدان بھی شاہینوں کےنام رہا۔ اظہرعلی کی قیادت میں ٹیم پاکستان پہلے امتحان میں شاندار طریقے سے کامیاب ہوگئی، اظہرعلی ٹاس تو ہارے لیکن میچ نہیں ہارا، بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ ہوا۔

    pakistan-post-1

    کپتان اظہر علی گولڈن ڈک پرآؤٹ ہوئے۔ شرجیل خان نے بابراعظم کے ساتھ مل کر رنز بنائے۔ شرجیل خان نے تیز بیٹنگ کی اورففٹی بنائی۔ وہ چوون رنز بناکر ایک غلط شاٹ کھیل کرآؤٹ ہوگئے۔

    pakistan-post-2

    بابراعظم نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کیا اورکیرئیر کی پہلی سنچری جڑڈالی۔ کیرن پولارڈ نے ایک سو بیس رنز پر بابراعظم کا ناقابل یقین کیچ پکڑا۔ فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث میچ تاخیر کاشکار بھی ہوا، جس کے بعد پہلا ون ڈے انچاس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

    pakistan-post-3

    پاکستان ٹیم نو وکٹ پر دو سو چواسی رنز بناسکی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو حلنے نہ دیا۔ براوؤ، پولارڈ اور رام دین سمیت کسی کی نہ چلی.

    مزید پڑھیں : شاہینوں کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف

     محمد نواز کا جادو سرچڑھ کربولا، انہوں نے چار کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ حسن علی نے تین، محمد عامر، عماد وسیم اور ویاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بابراعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
  • پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    دبئی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی دبئی میں رونمائی کردی گئی۔

    ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب ون ڈے سیریز میں ٹاکرا ہوگا، ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر نے ٹرافی سے پردہ اٹھایا۔

    ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ درکار ہوگا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فروری دوہزار پندرہ کے بعد ایکشن میں دکھائی دیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ تیس ستمبر کو شارجہ میں ہوگا۔

    دوسری جانب ویسٹ انڈیز کےخلاف ون ڈے سیریز میں کم  بیک کرنے والے پاکستان کھلاڑی اسد شفیق نے کہا ہے کہ ماضی میں جو غلطیاں ہوئی وہ اب نہیں ہوں گی، ون ڈے فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کا مکمل یقین ہے۔

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کرکلین سوئپ کرلیا

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کرکلین سوئپ کرلیا

    ابوظہبی : پاکستان نے ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میں کلین سوئپ کردیا، کپتان سرفراز احمد کی شاندار حکمت عملی کے باعث پاکستان نے فارمیٹ کے تینون میچ باآسانی جیت لی۔

    match1

    عماد وسیم میں آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے حقدار قرار پائے۔

    match2

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے اختتام کو پہنچ گئی، آخری میچ میں شاہینوں نے کالی آندھی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    match3

    ویسٹ انڈیز کے ایک سو چار رنز کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 15.1 اوور میں پورا کرلیا اور اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    match4

    دبئی کے بعد ابو ظہبی کا میدان بھی پاکستان کے نام رہا، تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف دیا۔

    match5

    شعیب ملک 37 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بابر اعظم 27 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    match6

    پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز خالد لطیف اور شرجیل خان نے کھیل کا آغاز کیا۔ خالد لطیف 21 اور شرجیل خان 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    match7

    اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے بلے بازوں نے ابتدائی اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کروانے والے پاکستانی اسپینر عماد وسیم نے تیسرے اوور کی دوسری بال پر اوپنر جانس چارلس کی وکٹ حاصل کرلی۔

    ویسٹ انڈیز نے مقرررہ 20 اوور ز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنائے جس میں سیمیول 42رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ پولارڈاور پوران16،16رنز کے ساتھ دوسرے نمبر رہے۔

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    آخری معرکے کے لیے دونوں ٹیم میں 2،2 تبدیلیاں کی گئیں ، پاکستان نے وہاب ریاض اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور رومان رئیس کو ٹیم کا حصہ بنایا جب کہ ویسٹ انڈیز نے کیسرک ولیمز اور چیڈوک والٹن کو ٹیم میں شامل کیا.