Tag: پاکستان ویسٹ انڈیز

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    تروبا (09 اگست 2025): پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق تروبا میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان نے پاکستان کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے پاکستان ٹیم نے 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔

    حسن نواز نے ڈیبیو پر شان دار نصف سنچری اسکور کی جس پر انھیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، حسن نواز کے ساتھ حسین طلعت نے سنچری پارٹنر شپ بنائی، جس سے میچ جیتنے کی راہ ہموار ہوئی۔

    کپتان محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 47 رنز بنائے، حسین طلعت نے 41 اور سلمان آغا نے 23 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے حسن نواز 54 گیندوں پر 63 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔


    آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی


    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ایون لوئس 60 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جب کہ کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ رتھرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بنا سکے اور یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شان دار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے 3 اور صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر سے آگے ہے۔

  • مصباح الحق کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    مصباح الحق کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    جمیکا: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، مصباح الحق جمیکا میں 10 روز کا قرنطینہ کریں گے۔

    مصباح الحق قومی ٹیم کے ہمراہ وطن واپسی کے لیے روانہ نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر رہی ہے، پہلا ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز نے نے جیتا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان کے نام رہا۔

    کنگسٹن ٹیسٹ : پاکستان نے فتح اپنے نام کرلی، شاہین آفریدی شاندار کارکردگی

    دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز آج پاکستان کو 9 وکٹیں درکار تھیں، جب کہ ویسٹ انڈیز کو 280 رنز بنانے تھے، تاہم چار وکٹیں لے کر شاہین آفریدی نے حریف ٹیم کو 219 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

    اس فتح کے ساتھ قومی ٹیم نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ  کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے10 وکٹیں حاصل کیں  جب کہ  2  میچز کی اس سیریز میں شاہین شاہ نے مجموعی طور  پر  18  شکار کیے جو کسی بھی 2 میچز کی سیریز میں ایک پاکستانی فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

  • پاک ویسٹ انڈیز سیریز: قومی اسکواڈ کے دوسرے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    پاک ویسٹ انڈیز سیریز: قومی اسکواڈ کے دوسرے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    لاہور: پاکستان ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ میچز شروع ہونے سے قبل پاکستانی اسکواڈ کے دوسرے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام 11 کھلاڑیوں کے دوسرے کووِڈ ٹیسٹ بھی منفی آ گئے، جس پر اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو آج جمعے سے انھیں ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔

    تمام کھلاڑیوں کی گزشتہ روز ویسٹ انڈیز میں ہوٹل پہنچنے پر آرائیول کووڈ ٹیسٹنگ کی گئی تھی، اور 11 کھلاڑیوں کی اب تیسری اور آخری کووڈ ٹیسٹنگ کل کی جائے گی، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوں گے۔

    قومی کرکٹ اسکواڈ کی کرونا ٹیسٹنگ منفی آنے پر تمام ارکان کی روم آئسولیشن بھی ختم ہوگئی ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی 20، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز منگل 27 جولائی سے ہوگا، پہلا ٹی ٹوینٹی میچ پاکستان کے وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

    دوسری طرف آج بارباڈوس میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے کرونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے، یہ میچ ٹاس کے بعد کرونا کا ایک مثبت کیس سامنے آنے پر ملتوی کیا گیا، اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کو گراؤنڈ ہی سے روانہ کر دیا گیا۔

    آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کرونا کا مثبت کیس آسٹریلوی کھلاڑی کا نہیں ہے۔

  • پاکستان ویسٹ انڈیزکرکٹ سیریزکا امکان نہیں، ویسٹ انڈین میڈیا کا دعویٰ

    پاکستان ویسٹ انڈیزکرکٹ سیریزکا امکان نہیں، ویسٹ انڈین میڈیا کا دعویٰ

    کیرببین : ویسٹ انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں سال پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتی، بورڈ اپنے اہم کھلاڑیوں کو راضی کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے انعقاد پر خدشات کے سائے مزید گہرے ہوگئے، ویسٹ انڈین میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس سال سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ویسٹ انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ کا پاکستان سے دورہ کبھی بھی طے نہیں تھا، صرف قیاس آرائیاں تھیں، اس حوالے سے ویسٹ انڈیز بورڈ اپنے اہم کھلاڑیوں کو راضی کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔

    میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سیریز کے انعقاد کے لئے ویسٹ انڈین بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا نام تبدیل کردیا گیا

    دونوں ملکوں کے پاس دسمبر کے ابتدائی پندرہ دن دستیاب ہیں۔ اگر لاہور میں موسم بہتر ہوا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی مان گئے تو یہ سیریز اگلے ماہ کھیلی جا سکتی ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شدید دھند اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر (بی پی ایل) سے معاہدے کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈین اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن اب اس کے امکانات بہت کم نظر آرہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • پاکستان پیٹرنز الیون اور ویسٹ انڈیز کا وارم اپ میچ کل ہوگا

    پاکستان پیٹرنز الیون اور ویسٹ انڈیز کا وارم اپ میچ کل ہوگا

    شارجہ: پاکستان الیون اور ویسٹ انڈیز کل وارم اپ میچ میں مدمقابل ہوں گے ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پیٹرنز الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین روزہ ڈے نائٹ وارم اپ میچ کل سے شارجہ میں کھیلا جائے گا اس ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاری جاری ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ پیٹرنز الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شارجہ میں وارم اپ ہوں گی۔

    مصنوعی روشنی میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان پیٹرنز الیون کی قیادت فواد عالم کریں گے، اس بار کھیلنے کے لیے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم سے باہر ہونے والے احمد شہزاد کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

    پریکٹس میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان بھی متوقع ہے۔ گزشتہ ماہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے والے یونس خان ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد پہلے ٹیسٹ سے دست بردار ہوگئے ہیں۔

    وارم اپ میچ کے بعد دبئی کے برقی قمقموں میں 13 اکتوبر سے پنک گیند سے ٹیسٹ ہوگا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔