Tag: پاکستان ویمنز ٹیم

  • آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

    آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

    کراچی (23 جولائی 2025): آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان ویمنز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی۔

    ایمان فاطمہ کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے 2023 کے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

    آئرش ٹیم کے خلاف سیریز اگلے ماہ 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔ آئرلینڈ روانگی سے قبل 15 رکنی اسکواڈ کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی۔

    دورہ آئرلینڈ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے اسکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا۔

    پاکستان ویمنز ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ عالی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر۔

    دورہ آئرلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

  • پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کرنے والی پہلی تیم بن گئی، تھائی لینڈ کو بڑے مارجن سے ہرایا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں بہترین کارکردگی دکھائے ہوئے عالمی ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کرلی، پاکستان نے تھائی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

    پاکستان کی جانب سے دیے گئے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی، رامین شمیم، فاطمہ ثنا اور نشرح سندھو نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے کھیل کر 205 رنز بنائے تھے، قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایونٹ میں لگاتار چوتھی کامیابی اپنے نام کی۔

    https://urdu.arynews.tv/icc-womens-world-cup-qualifier-pakistan-beat-west-indies/

  • پاکستان ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دبئی پہنچ گئی

    پاکستان ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دبئی پہنچ گئی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم دبئی پہنچ گئی۔

    رپورٹس کے مطابق ویمن کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچی، قومی ٹیم آج آرام کے بعد کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔

    28 ستمبر کو ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرے وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

    دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔

    پاکستانی ویمنز ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

    آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آفیشل گانا جاری کردیا

    آئی سی سی نے ویمن کرکٹ ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آفیشل گانا بھی جاری کردیا ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ویمنز ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، چیئرمین پی سی بی کا سخت فیصلہ

    ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ویمنز ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، چیئرمین پی سی بی کا سخت فیصلہ

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی نے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔

    پی سی بی نے وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی جس میں عبدالرزاق، اسد شفیق، سابق وویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال، مارینہ اقبال کمیٹی میں شامل ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید، کپتان ندا ڈار اور  بتول فاطمہ بھی کمیٹی کے اراکین ہونگے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے بہترین کوچ  کے فوری انتخاب کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے ویمن ٹیم کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور  ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام آئندہ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا، ویمن ٹیم 11 سے 29 مئی تک 3 ٹی20 اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کے 3 میچز کھیلے گی۔

  • ہم شکلیں نہیں ٹیلنٹ دیکھتے ہیں: ندا ڈار

    ہم شکلیں نہیں ٹیلنٹ دیکھتے ہیں: ندا ڈار

    پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ ٹیم میں ہم شکلیں نہیں دیکھتے ٹیلنٹ دیکھتے ہیں۔ 

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

    ٹرافی کی رونمائی کے موقعے پر پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا جب بھی پاکستان آئی تو سیریز اچھی رہی، سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے بہت اہمیت کی حامل ہے ہم یہ سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ساتھ سیریز سخت ہوگی، ہماری فٹنس پر بہت کام کیا گیا ہے ہم پلان کے مطابق میچ ٹو میچ تیاری کررہے ہیں۔

    ندا دار کا کہنا تھا کہ ہوم گراونڈ پر سیریز ہے اچھا موقع ہے جیت کر پوائنٹس لیں گے، کاکول میں کیمپ لگ چکا ہے، رمضان میں روزے میں بھی کھلاڑیوں نے بھرپور فٹنس پر کام کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ویمنز کھلاڑیوں کا پول بڑھ گیا ہے جو خوشی کی بات ہے، ہم شکلیں نہیں دیکھتے ٹیلنٹ دیکھتے ہیں، ٹیم میں پول بڑھنے سے مقابلے کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل بہت جلد گرلز کا بھی ہوگا، لیگز کے انعقاد سے ٹیلنٹ ملتا ہے، پاکستان ویمن کے بارے میں تاثر غلط ہے کہ ہم چھکے نہیں مار سکتے، گذشتہ سیریز ہم نے چھکے لگا کر ہی کامیابی حاصل کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سپراوور میں شکست دیدی

    پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سپراوور میں شکست دیدی

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے کرائسٹ چرچ کے گراؤنڈ میں تیسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو سپر اوور کے بعد تین رنز سے شکست دے دی۔

    نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 251 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں 251 رنز بنائے۔

    میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور گیارہ رنز بنائے، جواب میں میزبان ٹیم صرف آٹھ رنز بنا سکی جس کے بعد سیریز دو ایک سے کیویز کے نام رہی۔

     واضح رہے کہ ون ڈے سیریز سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان ویمنز ٹیم نے جیتی تھی۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز ہار گئی

    پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز ہار گئی

    نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 1 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر فاطمہ ثنا نے 90 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ نتالیہ پرویز 39 اور نجیہہ علوی نے 32 رنز بنائے۔

    220 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 9 وکٹ کے نقصان پر 7 گیندوں قبل حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کی میڈی گرین 83 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ سوزی بیٹس نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔

    قومی ٹیم کی غلام فاطمہ نے 4 اور فاطمہ ثنا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 131 رنز سے جیتا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ پیر کو شیڈول ہے۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    پاکستان کی ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیویز نے اپنے نام کیا لیکن سیریز دو ایک سے پاکستان ویمن ٹیم نے جیت لیا۔

     بارش کے باعث یہ میچ مکمل نہ ہو سکا تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ ویمنز نے چھ رنز سے کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر 137 رنز بنائے، 138رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ ویمنز نے 15 اوورز میں دو وکٹ پر ایک سو ایک رنز بنائے۔

    لیکن خراب موسم اور بارش کے باعث میچ کو پہلے ختم کرنا پڑا، میچ کا فیصلہ ڈی ایل سسٹم کے تحت ہوا جس میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو 6 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

    نیوزی لینڈ کی کھلاڑی سوزی بیٹس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں جب کہ پاکستانی بولر فاطمہ ثنا نے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر لی

    پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر لی

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

    ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے تاریخی کامیابی اس لیے ہے کیوں کہ  ٹیم نے 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمے دارانہ بیٹنگ نے پاکستان ویمنز کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر127 رنز بنائے تھے۔

    بعدازاں پاکستان ویمنز نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا، فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، شاندار بولنگ پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم آج  بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی

    پاکستان ویمنز ٹیم آج بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی

    لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی مچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، لاہورمیں پہلی بار ویمن انٹرنیشنل ٹیموں کا مقابلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    بسمہ معروف کی قیادت میں منتخب ٹیم میں عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، عمیمہ سہیل، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، ثنا میر اور سدرا نوازشامل ہیں۔

    ندا ڈار آسٹریلیا میں بیگ بیش لیگ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں شامل رامین شمیم بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں۔

    واضح رہے کہ سلمیٰ خاتون بنگلہ دیشی ویمنز ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ رومانا احمد ون ڈے سیریز میں کپتانی کی فرائض انجام دیں گی۔

    بنگلہ دیش خواتین ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں جہاں آرا عالم، شمیمیٰ سلطانہ، نگار سلطانہ، عائشہ رحمان، سنجیدا اسلام، لتا موندل، پنا گھوش، ایکا مولک، خدیجتہ الکبریٰ، شرمین سلطانہ، فرزانہ حق پنکی، شرمین سلطانہ سپتا شامل ہیں۔