Tag: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم

  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے آئرلینڈ روانہ

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے آئرلینڈ روانہ

    (3 اگست 2025)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ دوحہ آئرلینڈ ڈبلن روانہ ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ آئرلینڈ کے لیے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم نے کراچی میں تربیتی کیمپ ختم کرکے کراچی سے آئرلینڈ کیلئے روانہ ہو گی ہے۔

    وویمنز کرکٹ ٹیم آج دوپہر آئرلینڈ پہنچے گی، ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز  کھیلے جائیں گے، تینوں میچ کلون ٹرف آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ 6 اگست کو کھیلے گی، دوسرا 8، تیسرا اور آخری میچ  10 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی اسکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر) شامل ہیں اس کے علاوہ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم۔شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کیلیے کوالیفائی کر لیا

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کیلیے کوالیفائی کر لیا

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے رواں برس کے آخر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر کوالیفائی کر لیا ہے۔

    ایک کرکٹ ویب سائٹ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے رواں برس کے آخر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش بھی میگا ایونٹ کھیلنےکی اہل ہوگی۔

    لاہور میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے پوائنٹس ٹیبل پر چھ، چھ پوائنٹ ہو گئے ہیں۔

    تاہم رن ریٹ کی بنیاد پر بنگلہ دیش پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں نے باضابطہ طور پر رواں برس ستمبر اکتوبر میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں گوکہ 5 میچز باقی ہیں تاہم ان کے نتائج جو بھی نکلیں ماسوائے پاکستان اور بنگلہ دیش کی پوزیشن تبدیل کرنے کے کسی اور ٹیم کو اوپر نہیں لا سکیں گے۔

    کوالیفائر ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے ابتدائی تینوں میچوں میں فتوحات حاصل کیں تو بنگلہ دیش بھی اب تک کھیلے گئے تینوں میچز میں ناقابل شکست رہا ہے۔

    یہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن ہوگا، 29 ستمبر سے 26 اکتوبر تک ہونےوالے اس میگا ایونٹ کی بھارت چوتھی بار میزبانی کرے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلیا اپنے اعزاز کے دفاع کے ساتھ ریکارڈ آٹھویں بار ٹرافی اٹھانے کی کوشش کرے گا۔

    1978، 1997، اور 2013 کے ایڈیشنز کے بعد یہ پہلی بار ہوگا کہ ویمنز ورلڈ کپ میں صرف آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی۔

    دوسری جانب ٹورنامنٹ بھارت میں ہونے کے باعث پاکستان کے میچز میزبان ملک میں نہیں ہوں گے۔ اس کے بجائے، گرین شرٹس کے ورلڈ کپ کے تمام میچز بھارت سے باہر کسی نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے بعد پی سی بی اور بی سی سی آئی میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت 2027 تک ہونے والے تمام آئی سی سی اور اے سی سی ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں نہیں بلکہ نیوٹرل مقام پر اپنے میچز کھیلیں گی۔

    اسی معاہدے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی میزبانی میں گزشتہ ماہ کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے تھے۔

  • سدرہ امین جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار، تصاویر وائرل

    سدرہ امین جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار، تصاویر وائرل

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے تیار ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویمن کھلاڑی سدرہ امین نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ’ برائیڈ ٹو بی‘ کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کے حوالے سے خوشخبری سنائی ہے۔

    ویمن کھلاڑی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ ’دلہن بننے کے لیے گنتی شروع، دلہن بننے کو تیار ‘۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر سدرہ امین کی شادی رواں ماہ کے آخر میں طے ہے۔

    خیال رہے کہ قومی بلے باز سدرہ امین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی فامیٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزار بھی حاصل کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sidra Amin (@sidraamin31)

    قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی  نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا یہ اعزاز شارجہ میں ہونیوالے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا کیخلاف کھیلتے ہوئے اپنے نام کیا، اس میچ پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sidra Amin (@sidraamin31)

    واضح رہے کہ سدر امین سے قبل منیبہ علی، بسمہ معروف، جویریہ خان اور ندا ڈار کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار سے زائد رنز اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

  • انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان ویمنز ٹیم کو ہرا کر سیریز 0-3 سے جیت لی

    انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان ویمنز ٹیم کو ہرا کر سیریز 0-3 سے جیت لی

    انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستانی خواتین کرکٹرز کو مات دیتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم انگش خواتین کے سامنے پوری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بے بس دکھائی دیں اور ایک بھی میچ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی قومی ویمنز ٹیم کو 34 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    لیڈز میں کھیلے جانے والے میچے میں انگلش سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔ انگلینڈ کی بیٹر ڈینی وائٹ نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر محض 142 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی عالیہ ریاض 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔

    اوپنر گل فیروزہ نے 30 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان ندا ڈار نے ناٹ آؤٹ 29 رنز بنائے مگر ٹیم کو ہدف تک پہنچانے میں ناکام رہیں۔ انگلش ویمنز ٹیم نے سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے وائٹ واش کیا۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دی تھی جبکہ افتتاحی میچ میں بھی پاکستان ویمنز ٹیم کو 53 رنز سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ٹی 20 سیریز: پاکستان ویمنز ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست

    ٹی 20 سیریز: پاکستان ویمنز ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ویسٹ انڈین خواتین کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ون سیریز ہارنے کے بعد پھر سے شکست کی راہ پر گامزن ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم مسلسل دوسرا میچ ہار گئی، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے 122 رنز کا ہدف3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ہیلی میتھیو نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنانے کے ساتھ 3 وکٹیں بھی اڑائیں۔

    اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پر 121 رنز بنائے تھے۔ منیبہ علی 55 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔

    پہلا ٹی 20: ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرا دیا

    لگاتار تو میچز میں فتح سمیٹنے کے بعد ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • بسمہ معروف کا انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بسمہ معروف کا انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ میں نے اس کھیل سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مجھے سب سے زیادہ پیار ہے۔ یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، جو چیلنجوں، فتوحات اور ناقابل فراموش یادوں سے بھرا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے شروع سے لے کر اب تک میرے پورے کرکٹ سفر میں میرا ساتھ دیا، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا۔

    ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ویمنز ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، چیئرمین پی سی بی کا سخت فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی طرف سے تعاون انمول رہا ہے خاص طور پر میرے لیے پہلی بار پیرنٹل پالیسی کو نافذ کرنے میں، جس نے مجھے ماں ہوتے ہوئے اپنے ملک کی اعلیٰ سطح پر نمائندگی کرنے کے قابل بنایا۔

    بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ میں ان مداحوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں جن کی غیر متزلزل حمایت میرے پورے کیریئر میں حاصل رہی۔ جہاں بھی اور جب بھی میں نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے انہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ آخر میں، میں اپنی ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو میرے لیے خاندان کی طرح بن گئے ہیں، ہم نے میدان کے اندر اور باہر جس دوستی کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایسی چیز ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی۔

    خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ہم سب پاکستان خواتین کرکٹ میں بسمہ کی بے پناہ خدمات کے معترف ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہم بسمہ کے عزم اور ٹیم اور ملک کے لیے گراں قدر خدمات کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، میں بسمہ کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور دعا ہے کہ ان کا آگے کا سفر اتنا ہی فائدہ مند اور بھرپور ہو جتنا ان کا کرکٹ کریئر رہا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی بیٹر بسمہ معروف نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 2006 میں انڈیا کے خلاف کیا تھا اور 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو کسی بھی پاکستانی خاتون کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ میچز ہیں۔

    بسمہ معروف نے 6ہزار 226 بین الاقوامی رنز بنائے ہیں جن میں 33 نصف سنچریاں شامل ہیں اور دائیں ہاتھ کی لیگ اسپن سے 80 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

    اپنے شاندار کریئر کے دوران، بسمہ خواتین کی اس ٹیم کا حصہ تھیں جس نے 2010 اور 2014 میں ایشین گیمز میں دو بار گولڈ میڈل جیتا تھا۔

    بسمہ معروف نے 96 بین الاقوامی میچوں میں ٹیم کی کپتانی بھی کی، انہوں نے آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے چار ایڈیشنز (2009، 2013، 2017 اور 2022) میں پاکستان کی نمائندگی کی، نیوزی لینڈ میں 2022 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے ٹیم کی قیادت بھی کی۔

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بسمہ معروف نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھ ایڈیشنز (2009, 2010, 2012, 2014, 2016, 2018, 2020, اور 2023) میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 2020 اور 2023 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے عالمی مقابلوں میں وہ ٹیم کی کپتان تھیں۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم میں انرجی دیکھ کر مزہ آگیا، سابق کیوی کرکٹر

    پاکستان ویمنز ٹیم میں انرجی دیکھ کر مزہ آگیا، سابق کیوی کرکٹر

    نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی سابق وکٹ کیپر کیٹی مارٹن بھی پاکستانی خواتین کرکٹرز کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں سابق کیوی ویمن کرکٹر کیپر کیٹی مارٹن نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں اور چھوٹی ٹیمیں ایسا نہیں کرپاتیں۔ جس طرح پاکستانی کرکٹر نے کھیلا اور انرجی دکھائی مزہ آگیا۔

    پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو میں کیٹی نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں فتح پاکستان ویمنز ٹیم کےلیے کافی اہمیت کی حامل ہے۔

    کیٹی مارٹن کا کہنا تھا کہ ندا ڈار ایک اچھی کپتان ہیں، انھوں نے ہیمسٹرنگ کے باجود کافی بہادری سے ٹیم کی کپتانی کی۔ پی ایس ایل کے دوران ویمنز نمائشی میچوں سے کھلاڑیوں میں بہتری آئی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کافی بار نیوزی لینڈ آچکی ہے مگر اس بار انھوں نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔

  • پاکستان ویمنز ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کردیا

    پاکستان ویمنز ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کردیا

    کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تاریخی معرکہ سر کرتے ہوئے پہلی بار کسی سیریز میں جنوبی افریقی خواتین کو وائٹ واش کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے آخری ٹی 20 میچ بھی اپنے نام کرتے ہوئے سیریز تین صفر سے جیت لی، پاکستان نے پہلی بار ٹی20 سیریز میں جنوبی افریقہ کو کلین سوئپ کیا ہے۔

    تیسرے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنزسے جنوبی افریقہ کو شکست دی، جنوبی افریقی کھلاڑی لاورا ولوارٹ نے 72 رنز کی اننگز کھیلی مگر اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکیں۔

    پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال نے چار اوورز کا کوٹا پورا کرتے ہوئے بالترتیب 16 اور 25 رنز دے کر 2،2 وکٹوں کا بٹوارہ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے، سدرہ امین 39، کپتان ندا ڈار 36 اور بسمہ معروف 39 رنز بنا کر نمایا رہیں۔

    جنوبی افریقی ٹیم کی طرف سے ٹومی سیکھوکھونے نے 24 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی.

  • ویمنز چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ویمنز چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ڈربن: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقا کی پوری ٹیم کو 63 رنز پر ڈھیر کردیا، ثنا میر نے چار، ندا ڈار اور نشرا سندھو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کی صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکیں، ایم ڈو پریز نے 18 اور سی ایل ٹریون نے 21 رنز بناسکیں۔

    ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی اوپنر ناہیدہ خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سدرا امین 10 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئیں، جویریا خان اور بسمہ معروف نے بالترتیب ناقابل شکست 34 اور 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ایس اسماعیل اور ایم کیپ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ثنا میر کو میچ میں صرف 11 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، قومی ویمنز ٹیم میں فاطمہ ثنا کو ڈٰیبیو کرایا گیا تھا انہیں ثنا میر نے کیپ پہنائی۔

    وومن آف دی میچ ملنے پر آل راؤنڈر ثنا میر کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی اسی طرح کی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گی، کوشش ہوتی ہے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔

  • ایشین گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو اکیاون رنز سے شکست

    ایشین گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو اکیاون رنز سے شکست

    انچیون: ایشین گیمز میں دفاعی چیمپئین پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انچیون میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے سبب چودہ اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    تھائی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا۔ گیارہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد نین عابدی نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ نین عابدی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ چودہ اوورز میں سات وکٹوں پر ستانوے رنزبنائے۔

    نین عابدی چالیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر چھیالیس رنز بناسکی، اسماویہ اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔