Tag: پاکستان ویمن ٹیم

  • آئرلینڈ نے پاکستان ویمن ٹیم کو شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی

    آئرلینڈ نے پاکستان ویمن ٹیم کو شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی

    لاہور: آئرلینڈ ویمن ٹیم نے تیسرے اور فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

    آئرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 168 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ویمن ٹیم 18.5 اوورز میں 133 رن بنا کر پوری ٹیم پولین لوٹ گئی۔

    168 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جویریہ خان نے 36 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی جو ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریر کی 10ویں نصف سنچری تھی۔

    اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 167رنز بنائے، ایمی ہنٹر 40 اور گیبی لوئس 71 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔

  • پاکستانی کرکٹر ثناء میر کے لیے ایک اور اعزاز

    پاکستانی کرکٹر ثناء میر کے لیے ایک اور اعزاز

    لاہور: پاکستانی کرکٹر ثناء میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، دہائی کی بہترین خواتین کرکٹر کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزڈن نے دہائی کی بہترین خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا، ون ڈے میں 100 وکٹیں لینے والی ثناء میر کا نام بھی وزڈن کی بہترین کرکٹرز میں شامل کرلیا گیا۔

    دزڈن کی بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹر شامل ہیں۔

    ثناء میر کا کہنا ہے کہ وزڈن میں بہترین کرکٹرز کے ساتھ نام شامل ہونا ان کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، ہمیشہ ٹیم کے لیے کھیلا اور بہترین پرفام کرنے کی کوشش کی، قومی ٹیم مستقبل میں فتوحات سمیٹے گی۔

    ثنا میر نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    خیال رہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر ثناء میر اس سے قبل بھی کئی اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں اور خواتین کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا پرچم فخر سے بلند کیا۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کر چکی ہیں، انہیں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی ویمن اسپنر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

  • انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے علیحدہ علیحدہ اسکواڈ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شریک قومی اسکواڈز میں 4،4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔

    جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانابیگ اور فاطمہ ثنا شامل ہیں۔ جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، نداڈار اور عمیمہ سہیل کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ کائنات حفیظ اور رامین شمیم پہلی بار قومی خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

    پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ: 20 ممکنہ کھلاڑیوں کی تربیت شروع

    رامین شمیم، سدرہ امین اور سدرہ نواز کو بھی ایک روزہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان اور نداڈار شامل ہیں۔ 15 سالہ لیگ اسپنر عروب شاہ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہوئی ہیں، جبکہ آل راؤنڈر نداڈار کی دونوں اسکواڈز میں واپسی ہوئی۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف 3ایک روزہ اور3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز ہوگی، سیریز 9تا 20 دسمبر تک ملائیشیا میں شیڈول ہے، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔

    واضح رہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کرچکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کروں گی۔

  • پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے دی

    پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے دی

    پریٹوریا: پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، قومی ٹیم کو 5 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پریٹوریا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے، جواب میں قومی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

    جنوبی افریقا ویمن ٹیم کی کھلاڑی لیزل لی اور برٹز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئی، کلونے ٹراؤن 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سیونی لوس 10 رنز بناسکیں۔

    قومی ویمن ٹیم کی اسپنر ثنا میر نے 3، ندا ڈار نے 2، عالیہ ریاض اور نشرہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    عمیمہ سہیل 10 اور جویریہ رؤف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں، 29 رنز پر قومی ٹیم نے دو وکٹیں گرنے کے بعد بسمہ معروف اور ندا ڈار کے درمیان شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

    قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور ندا ڈار نے 53، 53 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    ندا ڈار کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، قومی ویمن ٹیم کو 5 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • سدرہ امین کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

    سدرہ امین کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

    دبئی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین تیسرا ون ڈے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں ویسٹ انڈیز کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

    ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 اوورز میں اسکور بورڈ پر 159رنز جوڑے اور پاکستان کو جیت کے لیے 160 رنزکا ہدف دیا۔  ویسٹ انڈیز کی آر ایس ٹیلر 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈیانا بیگ اور نشرا ساندھو نے 3 وکٹیں لیں جبکہ ثنا میر ، کائنات امتیاز اور عالیہ ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مزید پڑھیں:پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دے دی

    ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 32 کے مجموعی اسکور پر ناہیدہ اکرم آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئیں بعد ازاں سدرہ امین اور جویریہ نے محتاط انداز میں بٹینگ کی، پاکستان کی دوسری وکٹ 76 کے مجموعی اسکور پر گری، 6 رنز اضافے کے بعد تیسری، 128 پر چوتھی، 132 پر پانچویں اور 139 پر چھٹی وکٹ گری۔

    پاکستان ویمن ٹیم نےہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے  ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا بدلہ چکتا کرلیا، سدرہ امین نے 52 رنز کی زبردست اننگز کھیلی، سدرہ امیدن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 240 رنز بنائے تھے، 241 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز مہمان ٹیم نے 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    کراچی : پاکستان ویمن ٹیم نے تین میچوں کی سریز پرمشتمل آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر150 رنز بنائے۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے ندا ڈار نے 53 رنز اسکور کیے جبکہ عالیہ ریاض 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، امیمہ سہیل 28، جویریہ خان 10، کپتان بسمہ معروف نے 19 رنر اسکوربنا کر آؤٹ ہوئیں۔

    مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز ہی بنا سکی۔ ڈینڈرا ڈاٹن نے 46، نتاشہ میکلین نے 26 اور شیڈن نیشن نے 19 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے انعم امین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ثناء میر نے 2 ایمن انور، ندا ڈار اور نشرا سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پرمشتمل سیریز کے دوسرے میچ کے سپراوور میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کوسپراوورمیں شکست دے دی

    مہمان ٹیم نے سپراوورمیں 18 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    یاد رہے کہ31 جنوری کو ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 71 رنز سے شکست دی تھی۔

    ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے دیندرا ڈوٹن 90 اور چیڈن نیشن نے 50 رنز بنائے تھے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے نشرا سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔