Tag: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم

  • ندا ڈار ذہنی مسائل کا شکار، کرکٹ سے بریک لے لیا

    ندا ڈار ذہنی مسائل کا شکار، کرکٹ سے بریک لے لیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ندا ڈار ذہنی مسائل کا شکار ہو گئیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ندا ڈار نے بتایا کہ انہوں نے مینٹل ہیلتھ کے ایشو پر کرکٹ سے بریک لے لیا۔

    ندا ڈار ذہنی مسائل کا شکار، کرکٹ سے بریک لے لیا

    ندا ڈار نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں میری ذات اور پروفیشن کے حوالے سے بہت کچھ ہوا، ان معاملات کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت اثر پڑا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے میں کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کرسکوں، میری پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان کو آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کیمپ میں بلایا گیا تھا جس کے لیے ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا  اور فٹنس کی بنیاد پر ندا ڈار کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

  • ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی : بدترین کارکردگی کے بعد خواتین کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

    ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی : بدترین کارکردگی کے بعد خواتین کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

    لاہور : ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں بدترین کارکردگی کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے والی خواتین کرکٹ ٹیم دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا سفر گروپ مقابلوں میں ہی اپنے انجام کو پہنچ گیا، ویمن کرکٹ ٹیم نے گروپ مقابلوں میں مسلسل تین میچ ہارے۔

    ویمن ٹیم نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا سے ہار کر ورلڈ کپ سے باہر ہوئی، گروپ مقابلوں میں ویمن کرکٹ ٹیم واحد میچ سری لنکا کے خلاف جیت سکی۔

    لاہور پہنچے والی کھلاڑیوں میں منیبہ، گل فیروزہ، ڈایانا بیگ شامل ہیں ارم، ندا ڈار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبیٰ حسن بھی لاہور پہنچیں۔

    یاد رہے کہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

    یو اے ای میں کھیلے جا رہے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے آخری راؤنڈ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان ٹیم کو 54 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کر کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

    میچ میں پاکستانی بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فیلڈرز کی جانب سے کئی کیچز ڈراپ کیے جانے کے باوجود نیوزی لینڈ کو مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر صرف 110 رنز تک محدود کر دیا تھا، تاہم گرین شرٹس بیٹرز نے اپنی بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا اور مکمل 20 اوورز بھی کھیل سکیں۔ پوری ٹیم 11.4 اوورز میں صرف 56 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

     

  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کینبرا سے میلبرن پہنچ گئی

    میلبرن: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کینبرا سے میلبرن پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل صبح مقامی وقت کے مطابق 6:30 پر میلبرن سے براستہ دبئی کیپ ٹاؤن روانہ ہوگی۔

    پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی۔

    پاکستان ویمن ٹیم کا گروپ اسٹیج کا دوسرا میچ آئرلینڈ کے ساتھ 15 فروری کو ہوگا، تیسرا میچ 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور چوتھا میچ 21 فروری کو انگلینڈ ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

  • پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کے لیے ایک اور عالمی ایوارڈ

    پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کے لیے ایک اور عالمی ایوارڈ

    اسلام آباد :پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو ’نیشنل گیم چینجر ایوارڈ‘ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے، ثنا میر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی اسپنر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیاءسوسائٹی کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام کے مطابق ثناء میر کا نام دیگر 5 خواتین کے ساتھ شامل ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام امریکا کے شہر نیویارک میں 24 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

    ایشیا سوسائٹی ہر سال اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے والی تمام خواتین ہیں۔

    ثناءمیر نے اپنے ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ انہیں کرکٹ کے کھیل میں ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔انہوں نے لکھا کہ عالمی سطح کے کھلاڑیوں کی موجودگی میں یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

    ان کے ساتھ ساتھ اس ایوارڈ کے لیے شیخا حور القاسمی، ٹوکیو کائکے، کنگ فو ننس، فائزہ سعید، چھایہ شرما اور جین کی سن شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر ثنا میر نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کر چکی ہیں۔ وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی ویمن اسپنر کا اعزاز اپنے پاس رکھتی ہیں۔

    رواں سال ثنا میر کو انٹرنیشنل ویمنز کمیٹی میں ان کے وسیع تجربے کے سبب بحیثیت رکن منتخب کیا گیا تھا۔اس وقت وہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے مطابق خواتین کے ایک روزہ کرکٹ کے گیند بازوں میں آٹھویں درجہ پر فائز ہیں۔

    ان کی قیادت میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے تھے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھارت میں ہونے والےخواتین کےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی،کپتان ثنامیر کہتی ہیں ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے مطمئن ہوں،ویمن کرکٹ کےفروغ کیلئے ہمیں مزید کوچ اورگراؤنڈز بناکردیے جائیں۔

    ویمن ٹیم بھارت سے دبئی کے راستے غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی اور پی سی بی کے کوسٹر کے ذریعے اسے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچایا گیا جہاں سے کھلاڑی اپنے گھروں کو روانہ ہو گئیں۔

    ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ثنا میر نے کہا کہ ہماری ٹیم نے تمام میچوں میں انتہائی عمدہ باؤلنگ کی، ہمیں بیٹنگ میں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہمیں کوچ ملنے چاہئیں۔

    ثنا میر کا کہنا تھا کہ ملک میں ویمن کرکٹ کے فروغ کے لئے میں اپنی سفارشات متعدد بار دے چکی ہوں، نئے گراؤنڈز اور ڈیپارٹمنٹس کا قیام بہت ضروری ہے۔ ثنا میر نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں کیونکہ دو سال بعد ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے نئی کپتان کو پورا وقت مل سکے۔

    ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے سانحہ گلشن پارک پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم اس واقعہ پر افسردہ ہے اور ہم امید کرتی ہیں کہ حکومت ایسے اقدامات کرے گی کہ اس طرح کے واقعات آئندہ نہ ہوں۔ پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں دو میچ جیتی اور دو ہاری، بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست دی جبکہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف میچ ہارنے کی وجہ سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔

  • مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے، کپتان پاکستان ویمن ٹیم

    مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے، کپتان پاکستان ویمن ٹیم

    کولکتہ: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے لیکن ویرات کوہلی پاکستان کی خواتین ٹیم میں مسٹر پاپولر ہیں۔

    بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق ثنا ءمیر نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ پاکستان کی خواتین ٹیم میں کوہلی سب سے زیادہ پسندیدہ اور مشہور کرکٹر ہیں جبکہ جہاں تک ان کی پسند کی بات ہے تو مہندرا سنگھ دھونی ان کے فیورٹ ہیں۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنا ءمیر نے کہا کہ پاکستان کی خواتین ٹیم میں چند نام ہیں جو بہت مشہور ہیں میرے خیال میں ویرات کوہلی ٹیم میں سب سے زیادہ مشہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھونی میرا فیورٹ کھلاڑی ہے ، دھونی کھیل کے میدان میں اور کھیل کے میدان سے باہر خود کو بہت اچھے سے ہینڈل کرتا ہے ۔

    ثناء میر نے کہا کہ دھونی جونیئر کھلاڑیوں کی ٹیم کو بہت ہی موثر یونٹ میں تبدیل کر چکے ہیں، ثناءمیر نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ ویرات کوہلی اور دھونی پاکستانی خواتین ٹیم میں سب سے زیادہ مشہور کرکٹر ہیں۔