Tag: پاکستان ٹیلی وژن

  • حسام قاضی جو زندگی کی صرف 42 بہاریں دیکھ سکے

    حسام قاضی جو زندگی کی صرف 42 بہاریں دیکھ سکے

    پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار حسام قاضی 3 جولائی 2004 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے تھے۔ آج ان کی برسی منائی جارہی ہے۔

    1961 میں‌ پیدا ہونے والے حسام قاضی کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ انھوں نے بیالیس سال کی عمر پائی۔ اپنے فنی کیریئر کا آغاز ڈراما "خالی ہاتھ” سے کرنے والے حسام قاضی کو کاظم پاشا کے ڈراما سیریل "چھائوں” سے پاکستان بھر میں شہرت ملی۔

    حسام قاضی نے زمانہ طالبِ علمی میں‌ اسی کی دہائی سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ وہ کامرس میں‌ ماسٹرز کرنے کے بعد کوئٹہ کے ایک کالج میں لیکچرر تعینات ہوئے، ساتھ ہی اداکاری بھی جاری رہی۔ ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز کے چند نمایاں‌ اور قابلِ ذکر فن کاروں‌ میں‌ ایک نام حسام قاضی بھی تھا۔

    ان کے معروف سیریلز میں ماروی، ایمرجنسی وارڈ، کشکول شامل ہیں۔ ان کی آخری زیر تکمیل ڈرامہ سیریل ’’مٹی کی محبت‘‘ تھی۔

  • لاک ڈاؤن ، گھر بیٹھے بچوں کیلئے  ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز

    لاک ڈاؤن ، گھر بیٹھے بچوں کیلئے ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی وژن نے ٹیلی اسکول نشریات کاباقاعدہ آغازکردیا، ٹیلی اسکول میں صبح 8سےشام 6بجےتک پہلی سے12ویں جماعت تک کی کلاسیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن نےٹیلی اسکول نشریات کاباقاعدہ آغازکردیا، ٹیلی اسکول کی نشریات سیٹلائٹ اور انٹیناکے ذریعے دیکھی جاسکتی ہین، ٹیلی اسکول میں صبح 8سےشام 6بجےتک پہلی سے12ویں جماعت تک کی کلاسیں ہوں گی۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج صبح آٹھ بجے سے پی ٹی وی نے ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا،وزارت تعلیم اور اطلاعات کے اشتراک سے منصوبہ شروع کیا گیا، منصوبہ عمران خان کے ملک میں تعلیم کے فروغ کے وژن کا مظہر ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث بچوں کا تعلیمی عمل معطل ہے،چینل کے ذریعے گھر بیٹھے طالب علم تدریسی عمل سے استفادہ کریں گے ، پہلی سے بارہویں جماعت کے طلبااس سے مستفید ہوں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کہ ٹیلی اسکول سے وہ بچے بھی فائدہ اٹھائیں گے جواسکول نہیں جا پاتے ،گھربیٹھے افرادکوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دور افتادہ علاقوں کےبچےاورطالبعلم تدریس وتربیت کےعمل سےفائدہ اٹھاسکیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے گھروں میں موجود طلبہ کو تعلیم دینے کے لیے ٹیلی اسکول چینل کاافتتاح کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہاس وقت ایسےحالات ہیں جس کاپاکستان نےکبھی سامنا نہیں کیا، کورونا وباکی وجہ سے بچے گھروں تک محدود ہیں، جنہیں ٹیلی اسکول چینل کے ذریعے تعلیم دی جاسکے گی۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں سمجھتاہوں ٹیلی اسکول چینل کورونا کے بعدبھی چلناچاہیے، ٹیلی اسکول چینل میں حکومت جوبھی تعاون کرسکتی ہےاور کرےگی، بدقسمتی سےپاکستان میں سب سےزیادہ بچےاسکولوں سےباہرہیں تاہم ٹیلی اسکول چینل کےذریعےدور دراز علاقوں کےبچےبھی مستفیدہوں گے۔

  • قائمہ کمیٹی نے ایم ڈی پی ٹی وی کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کر دیا

    قائمہ کمیٹی نے ایم ڈی پی ٹی وی کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پاکستان ٹیلی وژن کے مینجنگ ڈائریکٹر کو فوری طور پر بر طرف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم ڈی کو خود استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

    [bs-quote quote=”پی ٹی وی ملازمین نے بھی ایم ڈی کو فوری طور پر عہدے سے بر طرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی ایک طرف ہے اور ایم ڈی ایک طرف ہیں، ایم ڈی کو  اب خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی کے تمام اراکین نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہٹانے کا کہا ہے، قائمہ کمیٹی اپنی سفارشات وزیرِ اعظم عمران خان کو بھیجے گی۔

    دریں اثنا پی ٹی وی ملازمین نے بھی ایم ڈی کو فوری طور پر عہدے سے بر طرف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، ملازمین نے اس سلسلے میں پیمرا آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مظاہرین نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے فوری ہٹایا جائے۔

    دوسری طرف ذرایع نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور نعیم الحق کے درمیان ایم ڈی پی ٹی وی سے متعلق اختلافات بڑھ گئے ہیں، نعیم الحق اور ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان نے اس سلسلے میں وزیرِ اعظم سے ملاقات کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  استعفیٰ نہیں دیا مگر تحفظات ہیں، فواد چوہدری کا ردِعمل

    ذرایع کے مطابق یہ ملاقات 2 روز قبل بنی گالہ میں ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم کو سرکاری ٹی وی کے معاملات پر اختلافات سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری بھی کل وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

  • اسلام آباد: معروف براڈکاسٹرآغاناصر انتقال کرگئے

    اسلام آباد: معروف براڈکاسٹرآغاناصر انتقال کرگئے

    اسلام آباد : پاکستان کی معروف علمی اور ادبی شخصیت،پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر انہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف علمی اور ادبی شخصیت معروف براڈ کاسٹر آغا ناصرانہتر برس کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے،مرحوم آغاناصر کی نماز جنازہ بعدنماز عصر اسلام آباد میں ادا کی جائےگی.

    آغاناصرنو فروری 1937 کو ممبئی میں پیدا ہوئے،آپ 1955 میں ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوئے،جبکہ 1964میں پاکستان ٹیلی ویژن میں آپ نے ایم ڈی پی ٹی وی کےعہدے پر بھی فرائض دیے،اس کے علاوہ آپ ریڈیو پاکستان،پاکستان ٹیلی ویژن اور نیف ڈیک کے سربراہ بھی رہے.

    معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر نے کئی کتابوں کےمصنف بھی تھےجن میں آغا ناصر کے سات ڈرامے،’ گرہ نیم باز‘ اور دوسرے ڈرامے،’ گمشدہ لوگ‘،’ گلشن ِ یاد‘ اور’ہم، جیتے جی مصروف رہے‘ کے نام سر فہرست ہیں.

    یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 14 اگست 1993کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیاگیا تھا.