Tag: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

  • موبائل سیکیورٹی بہتر بنانا چاہتے ہیں تو صارفین ان کوڈز کا استعمال کریں

    موبائل سیکیورٹی بہتر بنانا چاہتے ہیں تو صارفین ان کوڈز کا استعمال کریں

    موبائل فون کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کے لیے شارٹ کوڈز متعارف کروادیے گئے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کے لیے نئے شارٹ کوڈز لانچ کیے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے سیل فون پر غیرضرور میسجز اور کالز کو نہ صرف بلاک کرسکتے ہیں بلکہ باآسانی سم کی تفصیلات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

    پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کون سے کوڈز استعمال کرتے ہوئے کون سی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    پاکستانی میں مواصلات پر نظر رکھنے والے ادارے نے بتایا کہ اب صارفین غیرضروری کالز اور میسجز سے 9000 پر ایس ایم ایس بھیج کر چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ اپنے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن اسٹیٹس کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل کے 15 ڈیجٹ والے آئی ایم ای نمبر کی بھی تصدیق کرسکتے ہیں۔

  • صارفین موبائل فون سمز کی بندش سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ پی ٹی اے نے بتادیا

    صارفین موبائل فون سمز کی بندش سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ پی ٹی اے نے بتادیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے کا سمز کا غیر قانونی استعمال روکنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

    ایک بیان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017 سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شہری سمز کی بندش سے بچنے کے لیے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں، پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں۔

    پی ٹی اے نے کہا کہ 16 اگست سے اب تک 69 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز بند کی گئیں، نادرا سے حاصل ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کیا جارہا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائیگا، موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔

     پی ٹی اے حکام نے مزید کہا کہ جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی ہیں، غیرقانونی سمز دہشت گردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔

  • پی ٹی اے نے پاکستان میں سست انٹرنیٹ کی وجہ بتادی

    پی ٹی اے نے پاکستان میں سست انٹرنیٹ کی وجہ بتادی

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں ‘سست’ انٹرنیٹ سروسز کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ صورتحال آئندہ چند روز میں بہتر ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اس وقت سست انٹرنیٹ نہ صرف تقریباً تمام پاکستانیوں کے لیے درد سربناہوا ہے،، بلکہ سنگین شکل اختیارکرچکا ہے۔

    سست روی اور تعطل کے شکار انٹرنیٹ نے رابطوں،آن لائن کاروبار، فری لانسرز اور آئی ٹی انڈسٹری کو بری طرح متاثر کررکھا ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فائر وال کی تنصیب کےباعث انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاایپلیکیشنز تعطل کا شکار ہورہی ہیں ، تاہم صورتحال آئندہ چند روز میں بہتر ہوجائے گی۔

    یاد رہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےانفارمیشن ٹیکنالوجی کےاجلاس میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا، سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے اب تک قومی خزانے کو پانچ سو ملین کا نقصان پہنچ ہوچکا ہے۔

    وفاقی وزیر مملکت شیزا فاطمہ نے کہا تھا کہ ہم فائیو جی کی طرف جانا چاہتے ہیں لیکن انٹرنیٹ سلو ہونے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اس حوالے سے پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    قائمہ کمیٹی نےدوہفتوں میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

  • کون سے موبائل فون بلاک ہونے جارہے ہیں؟ پی ٹی اے نے بتادیا

    کون سے موبائل فون بلاک ہونے جارہے ہیں؟ پی ٹی اے نے بتادیا

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کو ان موبائل فونز کے حوالے سے خبردار کیا ہے جنھیں بلاک کیا جارہا ہے۔

    پی ٹی اے نے کہا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے پیش نظر کلون/ ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز کو بلاک کر دیا جائے گا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی اے نے صارفین کو موبائل ڈیوائسز کی تصدیق کے لیے اہم ہدایت دی ہیں۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ اگر آپ کو پی ٹی اے کی جانب سے آپ کی موبائل ڈیوائس کے کلون یا ڈپلیکیٹ ہونے کے بارے میں کوئی پیغام/ میسج موصول ہوا ہے، تو #06#* ڈائل کرکے اپنے آئی ایم ای آئی کی تصدیق کریں۔

    ادارے نے مزید بتایا کہ پی ٹی اے کے پیغام میں مذکورہ آئی ایم ای آئی سے اس کا موازنہ کریں، IMEI بلاک ہونے سے بچنے کے لیے ایس ایم ایس موصول ہونے کے سات دنوں کے اندر پی ٹی اے کو جواب دیں۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ مسئلے کے برقرار رہنے کی صورت میں براہ کرم شکایت کے لیے پی ٹی اے سی ایم ایس کے ذریعے complaint.pta.gov.pk پر خریداری اور ایف بی آر ٹیکس کی ادائیگی کے مکمل ثبوت فراہم کریں۔

  • متاثرہ انٹرنیٹ سروسزبحال کردی گئی

    متاثرہ انٹرنیٹ سروسزبحال کردی گئی

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل سسٹم میں خرابی کے باعث متاثرہ انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ متعلقہ ٹیموں نے پی ٹی سی ایل نظام میں خرابی کو دور کردیا ہے، انٹرنیٹ سروسز میں آنے والی خرابی کے معاملے پر پی ٹی اے تحقیقات کرے گا، انٹرنیٹ سروسز پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک میں خرابی کے باعث تعطل کا شکار ہوئی۔

    انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل کے سسٹم میں خرابی سےانٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے جس سے براڈ بینڈ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ سروسز کی بحالی تک صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ملک بھر کے بڑے شہر کراچی لاہور اسلام آباد پنڈی سمیت میں کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی،

    پی ٹی سی ایل ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے اور حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، مسئلہ زیادہ تر عالمی ٹریفک سے متعلق ہے جبکہ مقامی نیٹ ورک کسی حد تک متاثر ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی، ہماری ٹیمز مسئلے کے فوری حل کیلئے تیزی سے کام کررہی ہیں۔

  • بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکسز ،  بڑی خبر آگئی

    بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکسز ، بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بیرون ملک سے موبائل فونز لانے پر عائد ٹیکسز کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر عائد ٹیکسز کے حوالے سے خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

    پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں درآمدی موبائل فونز پر سے ٹیکس ہٹانے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا ہے، آن لائن رپورٹس کے برعکس جو دوسری صورت میں تجویز کرتی ہیں۔

    پی ٹی اے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا صرف اوورسیز پاکستانیوں کو ان ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا، غیر پی ٹی اے موبائل صارفین اپنے آلات کو صرف سم کارڈ ڈال کر دوبارہ شروع کر کے عارضی طور پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے ’ڈیوائس آئیڈنٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم‘ (ڈی آئی آر بی ایس) کے نام سے ایک سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو سیلولر نیٹ ورکس پر بلاک کیا جا سکے گا۔

    غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پی ٹی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور غیر تصدیق شدہ معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔

    خیال رہے گذشتہ سال حکومت نے ایک سہولت متعارف کرائی تھی، جس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر دورے کے دوران 120 دنوں کے لیے عارضی رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے اپنے ہینڈ سیٹس کو ٹیکس فری رجسٹر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس اقدام کا مقصد تارکین وطن کی واپسی کے عمل کو آسان بنانا تھا۔

    خیال رہے سوشل میڈیا پر افواہ گردش میں تھی کہ حکومت کی طرف سے بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر لاگو تمام ٹیکس ختم کر دیئے ہیں۔

  • پاکستان میں  ‘ایکس’ کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ؟- پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا

    پاکستان میں ‘ایکس’ کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ؟- پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ کی مکمل بندش کیلئے سفارش کی خبروں پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے اہم بیان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ کی مکمل بندش کیلئے سفارش کی خبروں کے معاملے پر اہم بیان آگیا۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ملک میں خدمات بندش پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کسی قسم کی بات چیت کا آغاز نہیں کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش پر پی ٹی اے کی جانب سے سفارش کی خبرجھوٹ پرمبنی ہے۔

    خیال رہے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو پاکستان میں مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پی ٹی اے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پی ٹی اے انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مکمل بند کرنے کی سفارش کی اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو جواب دے دیا گیا۔

  • موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان   آگیا

    موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کا موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل سم بند کرنے کے ایف بی آر کے فیصلے کے حوالے سے مؤقف آگیا۔

    ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نان فائلرزکی موبائل سم بند کرنے کا ایف بی آرکا فیصلہ زیر غور ہے ، اس سلسلے میں موبائل فون آپریٹرزاور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ رابطے کامقصدریگولیٹری فریم ورک ،متعلقہ دفعات کےتحت اقدام اٹھانا ہے۔

    یاد رہے ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بند کرنے کیلئے نشاندہی کرلی، ان افراد کی آمدن اتنی ہے کہ وہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہیں۔

    ایسے افراد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود ریٹرن فائل نہیں کررہے، ایف بی آرانکم ٹیکس جنرل آڈر کے مطابق یہ افراد ایف بی آر ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جا سکتے۔

    ایف بی آر کی جانب سے بند کنکشنز کی پی ٹی اے سے 15 مئی تک رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

  • سال 2022 میں ٹیلی کام آمدنی میں 694 ارب روپے اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام شعبے میں مالی سال 2022-21 میں 694 ارب ریونیو حاصل ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کام شعبےمیں مالی سال2022-21 میں 694 ارب ریونیو حاصل ہوا ، 2،073 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی اور قومی خزانے میں 325.2 ارب کا حصہ ڈالا۔

    سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 222 ارب 70 کروڑ، 102 ارب 50 کروڑ آمدنی نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز نیلامی اور لائسنس تجدید سے ہوئی۔

    پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلی کام صارفین فکسڈ اورموبائل کی تعداد19کروڑ 70لاکھ سےزائد ہے جبکہ بائیو میٹرک طور پر تصدیق شدہ سمز اور سبسکرائبرز کی تعداد 19 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق براڈبینڈسبسکرپشن 56 فیصد کے ساتھ بڑھ کر12 کروڑ 40لاکھ ہو گئی جبکہ موبائل ڈیٹا کا سالانہ استعمال تقریباً 31 فیصد بڑھا جو اب 8،970 پیٹابائٹس ہے۔

    پاکستان عالمی ٹیلی کمیونیکیشن یونین ریگولیٹرزکی درجہ بندی میں جی5ریگولیٹرکی ایڈوانسڈ سطح پرپہنچ گیا۔

    پی ٹی اے نے شارٹ رینج ڈیوائسزاور آئی اوٹی فریم ورک بھی متعارف کرایا، ملکی تاریخ میں پہلی بار موبائل فون سیٹوں کے درآمد ی حجم میں کمی ہوئی ۔ مقامی طلب کا زیادہ ترحصہ مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کے ذریعے پورا ہوتا ہے۔

  • غیر قانونی آن لائن مواد، سوشل میڈیا کمپنیوں‌ کے حوالے سے اہم خبر

    غیر قانونی آن لائن مواد، سوشل میڈیا کمپنیوں‌ کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد: پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

    اس تناظر میں پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جویو ٹیکنالوجی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (Snack Video) اور بیگو سروس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (BIGO Live, Likee) رجسٹر ہونے والی پہلی سوشل میڈیا کمپنیاں بن گئی ہیں۔

    ترجمان پی ٹی اے کے مطابق دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا، بعد ازاں کمپنیوں کو "رجسٹریشن سرٹیفکیٹ” سے جاری کیا گیا۔

    پی ٹی اے نے برفباری میں پھنسے افراد کو آن نیٹ مفت کال کی سہولت دیدی

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو غیر قانونی آن لائن مواد ہٹانے اور بلاک کرنے کے رولز 2021 (پروسیجر، نگرانی اور حفاظت) کے تحت پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

    ان کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سروس اور یوزر بَیس کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی، اس سے قبل وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا کے ان نئے قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔