Tag: پاکستان ٹیم کی شرٹ

  • ویڈیو: بھارت انگلینڈ کے میچ میں تماشائی کا پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننا جرم بن گیا

    ویڈیو: بھارت انگلینڈ کے میچ میں تماشائی کا پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننا جرم بن گیا

    مانچسٹر (28 جولائی 2025): بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں تماشائی کا پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننا جرم بن گیا گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔

    برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔ میچ کا آخری روز کھیل کی اسپرٹ کے لیے بدترین دن ثابت ہوا جب ایک تماشائی کو محض پاکستانی ٹیم کی ہم رنگ شرٹ پہننے پر زبردستی گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا۔

    فاروق نذر نامی پاکستانی کرکٹ شائق ٹیسٹ میچ دیکھنے گراؤنڈ پہنچا تھا اور ٹیسٹ میچ سے محظوظ ہو رہا تھا۔ اتنے میں گراؤنڈ کا عملہ ان کے پاس آیا اور پاکستانی جرسی اتارنے یا اس شرٹ کو کسی کپڑے سے ڈھانپنے کا کہا۔

    پاکستانی تماشائی نے عملے سے اس حوالے سے تحریری حکم نامہ دکھانے کا مطالبہ کیا، لیکن عملے نے تحریری حکم نامہ دکھانے کے بجائے پولیس کو بلا لیا جو پاکستانی شائق کو زبردستی گراؤنڈ سے باہر لے گئی۔

    مذکورہ تماشائی نے گراؤنڈ انتظامیہ کے اس متعصبانہ رویہ کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/asia-cup-2025-ganguli-on-pak-vs-india-match/