Tag: پاکستان ٹیم

  • پاکستان ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستان ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستان ٹیم کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ ہار کر جنوبی افریقہ کیخلاف وائٹ واش تو ہو گئی لیکن اس کے ساتھ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو سنچورین ٹیسٹ میں دو وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ با آسانی 10 وکٹوں سے اپنے نام کر کے سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

    تاہم اس ہزیمت کے باوجود پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کے میدان میں وہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی جو کرکٹ کی تاریخ میں اس سر زمین پر اب تک کوئی اور غیر ملکی ٹیم نہ بنا سکی۔

    پاکستان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے دوسری اننگ میں 478 رنز بنائے اور یوں وہ پروٹیز کی سر زمین پر فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگ میں 400 یا اس سے زائد رنز بنانے والے پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 123 سال قبل 1902 میں جوہانسبرگ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگ میں سات وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-younis-khan-important-job/

  • پاکستان ٹیم نے ٹی 20 کرکٹ کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

    پاکستان ٹیم نے ٹی 20 کرکٹ کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

    پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کا ایک ایسا منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے جو کوئی اور ٹیم نہ کر سکی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بلاوائیو میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔

    گرین شرٹس نے اس میچ میں فتح کے ساتھ صرف سیریز ہی نہیں جیتی بلکہ ایسا کارنامہ انجام دے دیا جو کوئی اور ٹیم اب تک انجام نہ دے سکی۔

    قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 58 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے صرف 5.3 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے اپنا مطلوبہ ہدف پاور پلے میں ہی پورا کر لیا۔

    یاد رہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں ابتدائی 6 اوورز پاور پلے کے ہوتے ہیں۔

    بات کریں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کی تو سفیان مقیم کی شاندار اور ریکارڈ ساز بولنگ کی بدولت میزبان زمبابوے کی ٹیم 12.4 اوورز میں صرف 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    ایک وقت میں 37 رنز پر زمبابوے کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں تھا۔ تاہم اس کے بعد پوری ٹیم صرف 20 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوگئی۔ سفیان مقیم نے 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور عمر گل کا ریکارڈ توڑا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-cricket-team-announced-for-south-africa-tour/

  • پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلیے زمبابوے پہنچ گئی

    پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلیے زمبابوے پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں تین ون ڈے میچز اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز اتوار 24 نومبر کو ون ڈے سیریز سے ہو رہا ہے۔ سیریز کے لیے گرین شرٹس کا اسکواڈ محمد رضوان کی قیادت میں بلاوائیو پہنچ گیا ہے۔

    قومی کھلاڑی آج آرام کرنے کے بعد کل سے پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

    واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی نے دورہ زمبابوے کے لیے سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا ہے اور ڈومیسٹک پرفارمر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان بلاوائیو میں 24، 26 اور 28 نومبر کو ون ڈے میچز ہوں گے جس کے بعد یکم، 3 اور 5 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

    پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے زمبابوے پہنچی ہے۔ گرین شرٹس نے کینگروز کو ان ہی کے دیس میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی تاہم ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔

    https://urdu.arynews.tv/blind-t20-world-cup-foreign-teams-arrives-in-pakistan/

  • ’’پاکستان ٹیم اپنی فارم میں واپس آگئی‘‘، آسٹریلیا سے وائٹ واش پر گہرا طنز

    ’’پاکستان ٹیم اپنی فارم میں واپس آگئی‘‘، آسٹریلیا سے وائٹ واش پر گہرا طنز

    پاکستان آسٹریلیا نے اس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش ہوگئی جس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں گرین شرٹس کے بلے باز مکمل ناکام رہے۔ کہیں انہوں نے بولرز کی محنت پر پانی پھیرا تو کہیں اتنا بڑا ہدف نہ دے سکے کہ بولرز اس کا دفاع کر سکتے یوں ایک اور رسوا کن وائٹ واش شکست مقدر بن گئی۔

    قومی ٹیم کی اس شکست پر جہاں سابق کرکٹرز اور ماہرین ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر بھی گرین شرٹس پر تنقید کا ایک طوفان بپا ہے۔

    عابد ملک نامی ایک صارف نے لکھا کہ آسٹریلیا سے ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش ہوکر پاکستان ٹیم اپنی فارم میں واپس آ گئی ہے۔

    ایک صارف نے یہ حقیقت تحریر کر دی کہ سچ تو یہ ہے کہ پاکستان اب تک آسٹریلیا کی سر زمین پر کوئی ٹی 20 میچ نہیں جیت سکا۔

    ایک صارف نے آسٹریلوی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا تو دوسرے نے لکھا کہ پاکستان ٹیم پر لکھا بیکار ٹیم اور بیکار کنگ۔

    ایسے میں کچھ صارف ایسے بھی تھے جو کنگ کے نام سے معروف بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آئے اور کہا کہ جب لگاتار وکٹیں گر رہی تھیں تو بابر اعظم نے وکٹ پر رہتے ہوئے 41 رنز بنائے۔ ایک اور صارف بولا کہ اگر آج بابر نہ ہوتا تو ٹیم 40 رنز سے پہلے ہی ڈھیر ہو جاتی۔

    واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم آج زمبابوے روانہ ہوگئی ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

  • پاکستان ٹیم کے معاملے میں اتنی خاموشی کیوں کیا کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

    پاکستان ٹیم کے معاملے میں اتنی خاموشی کیوں کیا کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد بابر اعظم بھی واپس وطن پہنچ چکے ہیں، تاہم اب تک بورڈ حکام کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

    اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں ایک کرکٹ کے شائق کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستان ٹیم کے معاملے میں اتنی خاموشی کیوں ہے کیا کچھ بڑا ہونے والا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہر طوفان سے پہلے خاموشی ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اب کچھ نہ کچھ تو ہوگا کیوں کہ بابر اعظم بھی وطن واپس آگئے ہیں، بابر اعظم کی پی سی بی چیئرمین سے ملاقات ہوگی، سینئر منیجر بھی اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

    شاہد ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن بھی اپنی رپورٹ دیں گے لیکن طوفان سے پہلے ایک خاموشی ہوتی ہے۔

    سینئر اسپورٹس رپورٹر نے کہا کہ کچھ نہ کچھ تو ہوگا جیسا کہ چیئرمین صاحب بھی کہہ چکے ہیں کہ میں تبدیلیاں لاؤں گا۔

    انھوں نے کہا کہ ابھی حالیہ طور پر پاکستان کی کوئی سیریز شیڈول نہیں ہے، پاکستان اگست میں بنگلہ دیشن کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گا، تاہم پی سی پی کو اقدامات تو اٹھانے پڑیں گے، یہ دیکھنا پڑے گا کہ کیا کیا چیزیں ہیں جنھیں تبدیل کرنا ہے۔

    اس موقع پر باسط علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں جو پسندیدہ لوگ ہیں وہ جو کہیں گے بس وہی چیزیں ہونگی، وہ پسندیدہ لوگ اب بھی 100 فیصد اپنی جگہ پر برقرار رہیں گے۔

  • کینبرا میں میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی: محمد حفیظ

    کینبرا میں میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی: محمد حفیظ

    پرتھ:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کینبرا میں 4 روزہ میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی۔

    محمد حفیظ نے پرتھ میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کینبرا میں چار روزہ میچ کے انتظامات  دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی کیونکہ وہ پچ بہت سلو تھی جس پر ابتک ہم  آسٹریلیا میں کھیلے ہیں، ہوسکتا ہے کہ یہ ان کی حکمت عملی ہو تاہم وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ  پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے تیار ہے، ہم یہاں مقابلہ کرنے نہیں بلکہ آسٹریلیا کو ہرانے کی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ ٹیم اس ٹیسٹ فارمیٹ میں سیٹ ہوچکی ہے اور اس نے اپنے ملک کے لیے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، ٹیم چیلنج قبول کرنے کے لیے پرجوش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ابرار احمد ان فٹ ہوگئے ہیں لیکن باقی لڑکے فٹ اور پوری طرح اس سیریز کے لیے تیار ہیں،  ابرار احمد پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، ان کا ری ہبلیٹیشن جاری ہے اور امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ تک فٹ ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چودہ دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

  • ’’میں نہیں مانتا آسٹریلیا میں کھیلنا مشکل ہے!‘‘

    ’’میں نہیں مانتا آسٹریلیا میں کھیلنا مشکل ہے!‘‘

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ میں نہیں مانتا کہ آسٹریلیا میں کھیلنا مشکل ہے، کھلاڑیوں کو ہار کا ڈر نکالنا ہوگا۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آسٹریلیا میں بھارت کی پرفارمنس کافی بہتر ہے لیکن وہاں کھیلنا ہمارے لیے اتنا مشکل کیوں ہے، جس کے جواب میں باسط علی کا کہنا تھا کہ میں اس چیز کو نہیں مانتا کہ آسٹریلیا میں کھیلنا مشکل ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت بھی تو آسٹریلوی سرزمین پر جیت کرآیا ہے اور وہ ایسا کرنے والی ایشیا کی واحد ٹیم ہے۔ ہمیں بھی مثبت رہ کر کھیلنا ہوگا۔

    باسط علی نے کہا کہ سب کو پتا کہ ہم آسٹریلیا میں کبھی جیت نہیں پائے۔ کھلاڑیوں کو ہار کا ڈر نکالنا ہوگا۔ بھارت کی مثال ان کے سامنے ہے۔ آپ کی یہ اپروچ ہونی چاہیے کہ ہمیں جیتنا ہے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا ٹاپ آرڈر ٹھیک ہے اور ایک سال سے ٹیسٹ ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔ امام، عبداللہ اور شان کے بعد نمبر چار پر بابر اعظم بیٹنگ کریں گے اور انھیں آسٹریلیا کی سیریز میں مختلف نظر آنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ بابراعظم شاندار بیٹر ہیں اور وہ اب کپتانی سے بھی ہٹ چکے ہیں۔ میرے خیال میں ان پر اب دباؤ نہیں ہوگا۔

    پچز کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ماضی کی طرح آسٹریلیا کی پچز باؤنسی نہیں رہیں۔ سڈنی اور میلبرن میں پچز کی صورتحال ایشیا کی طرح ہی ہوگی۔ ٹیم کے پاس ان دنوں گراؤنڈز میں جیتنے کا بہترین موقع ہے۔

  • پاکستان ٹیم 2024 ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فاتح ہوگی، مائیکل وان کی پیشگوئی

    پاکستان ٹیم 2024 ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فاتح ہوگی، مائیکل وان کی پیشگوئی

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے گرین شرٹس کے حوالے سے بڑی پشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح ہونگے۔

    سوشل میڈیا پر وان نے کلب پریری فائر نامی اکاؤنٹ کے ایک ویڈیو ٹاک میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ بھی موجود تھے، دنوں سابق کرکٹر کو کوئز کے دوران پاکستان کرکٹ کے تنازعات اور گلین میکس ویل کے حوالے سے جواب دینے کا کہا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کلب پریری فائر کے اکاؤنٹ سے جو ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے اس میں وان اور گلکرسٹ پاکستان کرکٹ کے حوالے سے کافی کچھ کہتے سنائی دیے۔

    اس ویڈیو کو کلب پریری فائر نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ افرا تفری کا شکار ہے۔ 2024 کے ورلڈکپ میں اس ٹیم پر سب کی خصوصی نظر ہوگی۔

    اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پیش گوئی کہ وہ (پاکستان) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت جائیں گے، ساتھ ہی انھوں نے کلب پریری فائر کو ٹیگ بھی کیا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورلڈکپ میں بری کارکردگی پر مائیکل وان نے پاکستانی ٹیم کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم پاکستان ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد انھوں نے حیران کن طو پر ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کو فاتح قرار دیا ہے۔

  • پاکستان ٹیم کے منیجر کا اعلان ہوگیا

    پاکستان ٹیم کے منیجر کا اعلان ہوگیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ٹیم کے نئے منیجر کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ریحان الحق کی جگہ خاص طور پر آئندہ دورہ آسٹریلیا کے لیے نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر کے فرائض انجام دینگے۔

    پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور میں جب مکی آرتھر کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تو اس وقت ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں ریحان الحق کو سونپی گئی تھیں، اس کے علاوہ منصور رانا پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر ہونگے۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑی آج راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا۔

    6 روزہ تربیتی کیمپ میں دو روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا، 18 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگی۔

  • ’پاکستان ٹیم سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے‘

    ’پاکستان ٹیم سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے‘

    ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ کپتان سر ویوین رچرڈز نے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار  کیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ کپتان سر ویوین رچرڈز نے اپنے کالم میں لکھا کہ  پاکستان کی کارکردگی پر کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے خود اپنے لیے مشکلات کھڑی کی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم میں غیر معمولی صلاحیت موجود ہے لیکن انہوں نے ٹورنامنٹ میں اپنا سفر ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کے دوران میں نے خود قریب سے دیکھا ہے کہ اسکواڈ میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت ہے، لیکن انہوں نے اپنے لئے خود مشکلات پیدا کیں۔

    ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ کپتان سر ویوین رچرڈز نے مزید کہا کہ گرین شرٹس جب کھیلنے پر آتی ہے تو مضبوط ترین ٹیموں کو بھی شکست دے سکتی ہے، اس ٹیم سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔