Tag: پاکستان ٹیم

  • ورلڈ کپ 2019: قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی ہو گئی، ویڈیو جاری

    ورلڈ کپ 2019: قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی ہو گئی، ویڈیو جاری

    لاہور: ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی گئی، کٹ میں ہمیشہ کی طرح سبز رنگ نمایاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کا عالمی میلہ بس 9 دن کی دوری پر رہ گیا ہے، پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی، اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

    نئی کٹ پر ایک طرف ورلڈ کپ 2019 اور دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کا لوگو ہے، پی سی بی نے نئی کٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

    قومی ٹیم کی کٹ کا رنگ ہلکا اور گہرا سبز ہے، سبز رنگ کی کٹ پر سفید رنگ سے کھلاڑیوں کے نام اور نمبر لکھے گئے ہیں۔

    دریں اثنا، کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار انیس کا میلہ سجنے کو ہے، کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کے لیے پاکستان ٹیم کل سے تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز سے برسٹل پہنچ گئی، عالمی کپ سے پہلے قومی ٹیم کے پاس خامیوں کو دور کرنے کا آخری موقع ہے، شاہین بولنگ اور فیلڈنگ کی غلطیوں کو سدھارنے کے لیے کل سے پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

    شاداب خان بھی کل کے ٹریننگ سیشن کا حصہ ہوں گے، قومی ٹیم ورلڈ کپ کا پہلا وارم اپ میچ افغانستان سے، دوسرا بنگلہ دیش سے ہوگا جب کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنی مہم جوئی کا آغاز 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ کل 33 دن پر مشتمل ہوگا، 48 میچز کھیلے جائیں گے، اور ٹرافی کے لیے گھمسان کا رن پڑے گا، ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کے بہترین اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    مبصرین نے آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان کو ٹائٹل کے لیے فیورٹ قرار دیا ہے، 30 مئی کو انگلینڈ میں شروع ہو نے والی کرکٹ کی اس عالمی جنگ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لندن میں ہوگا۔

  • آئی سی سی ٹی20رینکنگ : پاکستان ٹیم پہلی پوزیشن پر تاحال برقرار

    آئی سی سی ٹی20رینکنگ : پاکستان ٹیم پہلی پوزیشن پر تاحال برقرار

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، پاکستان ٹیم بدستور دو سو چھیاسی پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹی20رینکنگ جاری کردی، نئی رینکنگ میں80ٹیموں کی ریکنگز کااعلان کیا گیا ہے، اس بار بھی پاکستان ٹیم ٹی20کی سب سے کامیاب ٹیم قرار پائی ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم نے دو سو چھیاسی پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔ پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میں بادشاہی تاحال برقرار ہے۔

    رینکنگ میں پاکستان کا پہلا، جنوبی افریقہ کا دوسرا، انگلینڈ کا تیسرا نمبرہے، آسٹریلیا چوتھے اور بھارت پانچویں نمبرپر موجود ہے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ چھٹے، افغانستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیزنویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

  • پاکستان ٹیم تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم ہے، برطانوی کمنٹیٹر

    پاکستان ٹیم تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم ہے، برطانوی کمنٹیٹر

    کراچی : سرفراز چیمپیئنز کا چیمپین ہے۔ حسن علی ہو یا فاسٹ بالر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ناقابل یقین ہیں۔ برطانوی کمنٹیٹر راب اسمتھ نے پاکستان ٹیم کو تاریخ کی دلچسپ ترین ٹیم قرار دے دیا۔

    عظیم برطانوی کمنٹریٹر راب اسمتھ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کےبارے میں یادگارباتیں کہی ہیں۔ اپنی ایک تحریرمیں راب اسمتھ نے لکھاکہ پہلے وہ سمجھتے تھے پاکستان کھیلوں کی تاریخ میں سب سےاہم ملک ہے۔

    برطانوی کمنٹیٹر راب سمتھ نے ٹیم پاکستان کی تعریف تاریخی الفاظ میں کی، ان کا کہنا تھا کہ اب احساس ہوا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تو انسانی تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم ہے جو کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز دیکھنے میں ہیرو نہیں لگتا مگروہ پراعتماد ہے۔ چاہے مذاق بنے یا دنیا کچھ کہے۔ وہ اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے نہیں گھبراتا۔ وہ جیت کا جشن اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ مناتا ہے۔

    راب سمتھ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا گیم کسی ہالی ووڈ فلم سے کم نہیں لگتا۔ فلم کی طرح کھیل میں کب کیا ہوجائے پتا نہیں چلتا۔ آرٹیکل میں روب اسمتھ نے لکھاکہ حسن علی ہوں یا محمد عامر۔

    عمدہ کارکردگی سے ایک نے کیرئیرکا پہلا بڑا ٹورنامنٹ زندگی بھر کے لیے یادگار بنایا تو دوسرے کے شاندار کم بیک نے بھارت کے بڑے بڑے بلے بازوں کو ہلا کررکھ دیا۔

    انہوں نے لکھا کہ کھلاڑیوں کی زبردست کارکردگی نےاسکور بورڈ کو الٹ کر رکھ دیا۔ دنیا کی ناقابل یقین اورکمزور ترین ٹیم کے آگے بھارت کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی

    ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی

    ڈبلن: پاکستان کرکٹ ٹیم دو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے آئرلینڈ پہنچ گی ہے، سیریز کاپہلا میچ اٹھارہ اگست کو ڈبلن میں ہوگا۔

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد پاکستان کا اب اگلا امتحان ون ڈے میں ہوگا، انگلینڈ سے سیریز سے قبل پاکستانی کھلاڑی آئرلینڈ سے دو دو ہاتھ کریں گے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

    Cp_dpPlW8AA2UeA

    ون ڈے اسکواڈ میں شامل پاکستانیوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ پہنچ کر لارڈز میں خوب نیٹ پریکٹس کی، فیلڈنگ اور بیٹنگ پر خصوصی توجہ دی گئی، پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں کو مختلف اقسام کی مشقین بھی کرائی گئیں۔

    Cp_dSLjXYAAcJa0

    اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان چھ میچز ہوچکے ہیں، پاکستان نے چار اور حریف ٹیم ایک میچ میں فاتح رہی ہے، آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف واحد کامیابی دو ہزار سات کے عالمی کپ میں حاصل کی تھی۔

    Cp_dTXsWYAAKui2

    پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے اٹھارہ اگست کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا، بیس اگست کو دونوں ٹیمیں دوسرے میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

    Cp_duX5WYAA84Ds

  • پاکستان ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، مصباح کی اہلیہ کےساتھ تقریب میں شرکت

    پاکستان ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، مصباح کی اہلیہ کےساتھ تقریب میں شرکت

    لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

    چئیرمین پی سی بی شہریا رخان نے بیس سال بعد انگلینڈ کے خلاف جیت کا جشن کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مقامی ہوٹل میں منایا، لندن میں کھلاڑیوں نے فیملی کے ہمراہ عشائیے میں شرکت کی، لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو کپتان مصباح الحق اپنی اہلیہ کے ساتھ تقریب میں جلوہ گر ہوئے، ون ڈے کے کپتان اظہر علی نے شہریار خان سے مصافحہ کیا۔

    Cnti2tzWAAAlHp6

    Cnti4APXEAAMHzw

    کھلاڑیوں نے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے تقریب میں انٹری دی، تاریخی جیت پر کھلاڑی پرجوش دکھائی دیئے، رنگ برنگی شرٹوں میں کھلاڑیوں نے خوب فوٹو سیشن کرایا ۔

    Cnti5KVW8AADRtl

    ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد بھی فیملی کے ہمراہ تھے، ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چئیرمین پی سی بی کو پہلے ٹیسٹ کی جیت کر مبارکباد دی۔

     

  • عامر سے متعلق مسئلہ ہوا تو مل کر ہینڈل کریں گے، کپتان اظہر علی

    عامر سے متعلق مسئلہ ہوا تو مل کر ہینڈل کریں گے، کپتان اظہر علی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی کہتے ہیں کہ دورہ انگلینڈ ہمیشہ ہی ٹف رہا ہے۔ پہلے جو ہوا ماضی کا حصہ ہے، عامر سے متعلق کوئی مسئلہ ہوا تو سب مل کر ہینڈل کریں گے۔

    اسکلز کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے سیمنگ وکٹوں پر بیٹنگ اور بولنگ پر مینجمنٹ کا زور ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بلے بازوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے بیٹنگ ٹپس بھی دیں۔

    اس موقع پر ون ڈے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے لیکن بھرپور تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر سے متعلق کوئی مسئلہ ہوا تو مل کر ہینڈل کریں گے۔ انگلینڈ میں عامر پر پریشر ہوگا لیکن عامر پہلے بھی کم بیک کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولرعمران خان بیٹنگ کے دوران گیند ہاتھ پر لگنے سے انجرڈ ہوگئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انجری معمولی نوعیت کی ہے، جلد فٹ ہوجائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی بھی سلیکشن کمیٹی سے ملاقات کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔ شہریار خان نے ٹیم مینجمنٹ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی رپورٹ بھی لی۔

  • پاکستان ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسرشاہ ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے تیار

    پاکستان ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسرشاہ ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے تیار

    لاہور: پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے وہ مکمل فٹ ہونے کے بعد 14 جولائی سے شیڈول انگلینڈ دورے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔

    یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے تیار ہیں۔وہ عوام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش پر ملک کیلئے دوبارہ کھیلنے کو تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ عالمی انسداد ڈوپنگ ایجنسی نے ممنوعہ دوائی استعمال کرنے پر گزشتہ سال 27 دسمبر کو یاسر کو عبوری طور پر معطل کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ یاسر شاہ نے گزشتہ برس ٹیسٹ کرکٹ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 میچز میں 76 وکٹیں حاصل کی تھیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے باﺅلر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

    انہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو 2-0 سے کامیابی دلانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

  • عمران خان کی کرکٹ کی بہترین کیلئے ٹوئٹر پر تجاویز

    عمران خان کی کرکٹ کی بہترین کیلئے ٹوئٹر پر تجاویز

    کراچی: پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کہتے ہیں کہ کرکٹ کے ادارے کو نجم سیٹھی سے آزاد کرانا ضروری ہے۔ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم نواز شریف نےالیکشن فکسرکوکرکٹ کو فکس کرنے کیلئےتعینات کیا ہے۔

    عمران خان نے سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کرنے کیساتھ نجم سیٹھی پر بھی شدید تنقید کی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ غلط تبصرےاورتجزیےکرکٹ کی ساکھ کونقصان پہنچاسکتےہیں، موجودہ صورتحال پر مثبت تجزیے اور تبصرےکیےجائیں۔

    مثبت تجزیےکرکٹ کی بہتری کاباعث بن سکتےہیں۔ انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں آبادی کم اور کرکٹ گراؤنڈ زیادہ ہیں۔ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ گراؤنڈز بنائےجائیں،کیونکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تسلسل بہتر کرکٹ کھیلنےسےآئیگی۔

  • بھارت کے حق میں بیان ، شاہد آفریدی کو وضاحت دینی پڑھ گئی

    بھارت کے حق میں بیان ، شاہد آفریدی کو وضاحت دینی پڑھ گئی

    کلکتہ: بھارت میں زیادہ پیار ملنے کے بیان پر شاہدآفریدی نے وضاحت دے دی انہوں نے کہا کہ بیان مثبت تھا منفی انداز میں لیاگیا۔

    شاہد آفریدی نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ کچھ غلط نہیں کہا لوگوں نے غلط سمجھ لیا، میں نے مثبت پیغام دیا تھا، منفی سوچ والوں کومیری بات غلط لگے گی۔

    آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کپتان نہیں، پورے پاکستان کی طرف سے بھارت آیا ہوں، پاکستان ہی میری پہچان ہے، افسوس کچھ صحافی بیان توڑ نےمروڑنے کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں۔

    If we demanded peace instead of another television set, then there would be peace in the world. Alas some journalist are born to deliberately misinterpret an innocent statement. Be positive, be true! Posted by Shahid Afridi Official on Monday, March 14, 2016
    بوم بوم نے کہا کہ میں نے یہ کہنے کی کوشش کی تھی کہ یہاں کرکٹ کو بہت عزت ملتی ہے، عمران خان ،وسیم اکرم، وقاریونس اور انضمام الحق بھی یہی کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ آفریدی نے کولکتہ پہنچے پرپریس کانفریس میں کہا تھا بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیارملا، لالا کے بیان پر لاہور کے وکلا نے تو قانونی نوٹس بھی بھجوادیا کہ آفریدی کرکٹ کھیلنے کے بجائے پاکستانی شائقین کے جذبات سے کھیل گئے۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی

    دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز گیارہ نومبر سے ہوگا، دونوں ٹیموں نے ایک روز سیریز کے لئےتیاریاں شروع کردی ہیں۔

    ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز میں نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی تازہ کمک نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، قومی ٹیم نے نیپال کے خلاف پریکٹس میچ میں ایک روزہ کرکٹ کے ہتھیاروں کی بھر پور جانچ کی۔

    ادھر انگلینڈ نے بھی ہانگ کانگ کے خلاف ہاتھ صاف کیا، قومی کھلاڑیوں نے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لئے آج بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ بیٹنگ اور بولنگ کی مشق کرتے ہوئے غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔

    مصباح کی کامیابی کے بعد اظہر علی کی قیادت کا امتحان ہوگا، دوہزار دس میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا بدلہ لینے کے لئے قومی ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

    ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ سرفراز ان کے نائب ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں راحت علی ، بلال آصف ،احمدشہزاد، محمد حفیظ، بابراعظم ،شعیب ملک، محمدرضوان ،انور علی ،عامر یامین، یاسر شاہ، ،وہاب ریاض اورمحمد عرفان بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔