Tag: پاکستان ٹیم

  • سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نئی ٹیم تیار کرنا آسان نہیں، اظہرعلی

    سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نئی ٹیم تیار کرنا آسان نہیں، اظہرعلی

    لاہور: پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نئی ٹیم تیار کرنا آسان نہیں، ہدف چیمپیئنز ٹرافی میں جگہ بنانا ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہر میچ جیتنا ضروری ہے تبھی رینکنگ بہتربنا کر چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکتے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم پرفارم کررہی ہے،دباؤ میں آئے بغیر کھیلنا ہوگا،کھلاڑیوں سے ایک سو دس فیصد بہتر نتائج کی امید ہے۔

    سیریز کے آخری دو میچز کیلئے مہمان ٹیم کے کپتان ہملٹن ماسکاڈزا نے کہا کہ ایلٹن چگمبورا کے نہ ہونے سے زمبابوے ٹیم کو نقصان ہوا ہے۔

    ماساکاڈزا نے کہا کہ وکٹ بیٹسمینوں کیلئے سازگار ثابت ہورہی ہے۔امید ہے دوسرے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

  • بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے، اظہرعلی

    میرپور: پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے۔ سرفراز احمد کو ڈراپ نہیں کیا گیا وہ خود سمیع اسلم کو موقع دینا چاہتے تھے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کےکپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ دیش نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز اپنے نام کرلی۔

    انکا کہنا تھا کہ کھلاڑی اگر گراؤنڈ میں پرفارم نہ کریں تو ناکامی کی ذمہ داری بھی اٹھانی چاہیے،سرفراز احمد کے ڈراپ کرنے کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ نائب کپتان نے خود سمیع اسلم کو موقع دیا ہے۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو خامیوں سے سیکھتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔

  • بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    ڈھاکہ: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو اسی کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھا چکی ہے۔

    سیریز کے تمام میچز کو ترنوالہ سمجھنا غلطی ہوگی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ سائیڈ میچ میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹف ٹائم دیا،کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے یہ اہم موقع تھا۔

    کوچ وقار یونس نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ انیس سو ننانوے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش نے اچھی پرفامنس پیش کی تھی۔

    میزبان ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے فیورٹ ہے، اب پاکستانی ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔

  • فتح اللہ: لیگ اسپنر یاسرشاہ زخمی، ون ڈے سیریزسے آؤٹ

    فتح اللہ: لیگ اسپنر یاسرشاہ زخمی، ون ڈے سیریزسے آؤٹ

    فتح اللہ: یاسر شاہ بنگلادیش بورڈ الیون کیخلاف پریکٹس میچ میں چوٹ لگنے سے ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور جھٹکا، صہیب مقصود، سہیل خان کے بعد یاسر شاہ بھی بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

     فتح اللہ میں پریکٹس میچ کے دوران یاسر شاہ زخمی ہوگئے، لیگ اسپنر کے بائیں ہاتھ میں چوٹ لگی، جس کے بعد ان کے ہاتھ کی سرجری کرائی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کے متبادل کے طور پر ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

  • اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو پہلی شکست

    اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو پہلی شکست

    فتح اللہ: بنگلادیش بورڈ الیون نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا۔

    دورہ بنگلادیش میں پاکستان ٹیم کوپہلا دھچکا مل گیا، بنگلادیش بورڈ الیون شاہینوں کا شکار کرنے میں کامیاب ہوگئی،فتح اللہ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد حفیظ اور اظہر علی نے چھیاسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا۔

     اظہر علی نے انچاس گیندوں پر صرف ستائیس رنز بنانے کی زحمت کی، مڈل آڈر بلے باز بھی رسمی طور پر وکٹ پر آئے،حفیظ پچیاسی رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، فواد عالم کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت قومی ٹیم نو وکٹ پر دو سو اڑسٹھ رنز بناسکی۔

     جواب میں بنگلادیش بورڈ الیون کی چار وکٹیں اکیاسی رنز پر پویلین لوٹ گئی، اس موقع پر صابررحمان نے ایک سو تیئس رنز جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔

     جنید خان نے یکے بعد دیگرے تین مہرے کھسکا کر کم بیک کیا، لیکن سوہاگ غازی کی ذمہ دارنہ اننگز نے بی سی بی بورڈ الیون کو ایک وکٹ سے کامیابی دلوادی۔

  • آئرلینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم سے کس کو ڈراپ کیا جائے؟

    آئرلینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم سے کس کو ڈراپ کیا جائے؟

    آکلینڈ : آئرلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گنجائش ہے ، حارث سہیل کی واپسی کیلئے کس کو ڈراپ کیا جائے، انتظامیہ کا معلوم نہیں لیکن شائقین کرکٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا نام یونس خان ورلڈ کپ میں ناکام ہوگئے ہیں، شائقین جو امیدیں تھی وہ تاحال پوری نہیں ہوسکی ہیں۔ آئرلینڈ کیخلاف پاکستانی پلینگ الیون میں تبدیلی کیلئے صرف ایک سلاٹ خالی ہے۔

    کس کو بیٹھایا جائے گا، یونس خان،عمراکمل یہ پھر صہیب مقصود۔

    شائقین کرکٹ نے یہ مسئلہ حل کردیا اور کہا ہے کہ یونس خان آرام کرو اور حارث سہیل کیلئے جگہ بناؤ۔

    پاکستان اور آئرلینڈ کا مقابلہ مارو یا مرجاؤ والی صورتحال ہے،جو جیتے گا اچھے رن ریٹ سے وہ کوارٹر فائنل میں پہنچے گا، اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

  • پاکستان ٹیم میں ڈسپلن کا فقدان، کھلاڑیوں کی ہیڈکوچ سے بدتمیزی

    پاکستان ٹیم میں ڈسپلن کا فقدان، کھلاڑیوں کی ہیڈکوچ سے بدتمیزی

    ویلنگٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی فٹنس مسائل سے دوچار ہے کہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا،فیلڈنگ کوچ سے بھڑنے کے بعد اب احمد شہزاد ہیڈکوچ وقار یونس سے لڑ پڑے۔

    پاکستان ٹیم ڈسپلن کی خلاف ورزی کاشکار ہوگئی ہے، پہلے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کو تلخ کلامی کا نشانہ بنایا گیا،نوبت یہاں تک آگئی کہ لوڈن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

     چیئرمین پی سی بی اور دیگر افسران نے معاملہ کو رفع دفعہ کرایا، اور ذرائع کے مطابق اب ہیڈ کوچ وقار یونس کیساتھ نیٹ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد نے بدتمیزی کرڈالی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اوپنر کو غلط شارٹس کھیلنے پر وقار یونس نے روکنا چاہا جو تلخ کلامی کا سبب بن گیا، ہیڈ کوچ نے احمد شہزاد کو تلقین کی کہ بھارت کیخلاف غلط اسٹروکس کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے تھے اب پریکٹس کے دوران تو ایسے اسٹروکس نہ کھیلیں ۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس مسائل پہلے ہی سراٹھا رہے ہیں کہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی سے دیار غیر میں ملک کا نام بدنام ہونے کیساتھ ٹیم کے اندورنی اختلافات بھی منظر عام پر آرہے ہیں۔

  • پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 393 رنز پر آؤٹ

    پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 393 رنز پر آؤٹ

    دبئی: دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں پاکستان ٹیم تین سو ترانوے رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے، سرفراز احمد کی شاندار سنچری پاکستان ٹیم کو میچ میں واپس لے آئی۔

    دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز دو سو اکیاسی رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔ ٹیل اینڈرز کیساتھ ملکر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے اسکور میں اضافہ کیا اور پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف مستحکم پوزیشن میں لانے کی بھرپور کوشش کی۔

    آخری وکٹ کی شراکت میں سرفراز احمد نے راحت علی کیساتھ ملکر اسکور میں اکیاسی رنز جوڑے اور کیریئر کی تیسری سنچری بنائی۔ برینڈن میک کلم نے سرفراز احمد کو ایک سو بارہ رنز پر آؤٹ کرکے پاکستان کی اننگز تین سو ترانوے رنز پر ختم کردی۔

    پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو دس رنز کی سبقت حاصل رہی۔ ٹم ساؤتھی نے تین، ٹرینٹ بولٹ اور اش سودھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز جاری ہے۔

  • دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی

    دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی

    ابوظہبی : پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے لئے ابوظہبی پہنچ گئی، سیریز میں کامیابی کے لئے قومی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

    دبئی میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد قومی ٹیم ابوطہبی پہنچ گئی ہے، گرین شرٹس دوسرے ٹیسٹ میں بھی فتح کے لئے پُر عزم ہیں، مصباح الیون نے ابوظہبی میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔

    سخت گرمی میں کھلاڑی دبئی ٹیسٹ کی خامیوں کے دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ منیجمنٹ فیلڈنگ میں بہتری کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر نہ صرف بیس سال بعد سیریز اپنے نام کرسکتا ہے بلکہ ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا تین بہترین ٹیموں میں بھی شامل ہوجائے گا۔

    یہ اکتیس سال بعد پہلا موقع ہوگا جب پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کرے گا۔

    اسے قبل انیس سو تیراسی میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے کلین سوئپ کیا تھا۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں شکست دینے کا یہ سنہری موقع ہے، جسے وہ ضائع نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے امید ہے ابوظہبی ٹیسٹ میں بھی کامیابی پاکستان کے قدم چومے گی۔