Tag: پاکستان پر الزام

  • بھارت کا بنگلہ دیش میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستان پر الزام

    بھارت کا بنگلہ دیش میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستان پر الزام

    بھارت نے بنگلہ دیش میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔

    بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی صورت میں اپنےاہم اثاثےکھونے کےبعد بھارت میں اوپر سے نیچے تک کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

    اب بھارت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے میڈیا کے ذریعے الزام عائدکر رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔

    بھارت کے دفاعی تجزیہ کار پڑوسی ملک میں رونما اس حیرت انگیزسیاسی تبدیلی سےاتنےبوکھلائےکہ ایک ہی سانس میں امریکا، چین اور پاکستان کواس کاذمہ دارقرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج اورآئی ایس آئی کامقصدحسینہ واجدکی حکومت کو غیر مستحکم کرنااوراپوزیشن جماعت بی این پی کوبحال کرنا ہے جو کہ پاکستان کی حامی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ چین نے بھی آئی ایس آئی کے ذریعے مظاہروں کو بڑھانے میں کردار ادا کیا جس نے بالآخر حسینہ کو ہندوستان فرار ہونے پر مجبور کیا۔

    اس حوالےسے سابق سیکرٹری خارجہ شمشیر مبین چوہدری نے بھارتی تجزیہ کار کی سازش کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ
    ’’شیخ حسینہ مخالف ہر فرد کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دینا بنگلہ دیش کےبارےمیں آپ کی لاعلمی کو ہی بے نقاب کرتا ہے‘‘

    سابق بنگلہ دیشی سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ ’’بنگلہ دیش کےموجودہ حالات کاذمہ دار آئی ایس آئی کوٹھہرانہ اصل حقائق پرپردہ ڈالنےکےمترادف ہے‘‘ ،یہ تمام الزامات نہایت مَضْحَکَہ خیز ہیں، جن کامقصد بھارت کی بنگلہ دیش میں ناکام خارجہ پالیسیوں پرپردہ ڈالنا ہے۔

    ان الزامات کے برعکس اصل میں بھارتی حکومت کی بےجا حمایت اور بنگلہ دیش کے معاملات میں مداخلت بھی شیخ حسینہ کے زوال کی وجہ بنی۔

    بھارت 14 سال سے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کی پشت پناہی کے باعث وہاں جمہوریت کی تباہی میں برابر کا حصہ دار ہے، یہی وجہ ہےکہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی شخصی آمریت کی زیر قیادت عوامی لیگ کی حکومت کی تبدیلی بھارت کا نیا دردِ سر ہے۔

  • افغانستان میں مسافر طیارہ حادثہ:   بھارت کا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام

    افغانستان میں مسافر طیارہ حادثہ: بھارت کا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام

    بھارت افغانستان میں حادثے کا شکار مسافر طیارے پر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، طیارہ صوبے بدخشاں کے ضلع زیباک کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے الزام تراشی بھارت کا پرانا وطیرہ رہا ہے ، بھارت افغانستان میں حادثے کا شکار مسافر طیارے پر پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

    بھارت بغیر ثبوت کسی بھی واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے میں ذرا بھی دیر نہیں کرتا، طیارہ افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع زیباک کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا ، بھارتی طیارے کا گزشتہ رات ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ، طیارہ براستہ افغانستان ماسکو جا رہا تھا۔

    بدخشاں افغانستان کا صوبہ ہے، جس کی ہر ملک کے ساتھ کشیدگی ہے، بدخشاں میں انصار اللہ کے وہ تاجک بھی موجود ہیں۔ جو IS میں شامل ہوئے۔

    بھارت بغیر کسی قابلِ اعتماد ثبوت کے الزام پاکستان پر دھر دیتا ہے، حال ہی میں بھارتی خبر رساں ادارے ”دی وائر“ کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر اجے بساریہ نے اعتراف کیا کہ بھارت کے پاس صرف بیانیے ہیں لیکن 2019 کی بالا کوٹ سٹرائیک کی کامیابی کا کوئی ثبوت نہیں۔

    انٹرویو میں اجے بساریہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ستیہ پال ملک کو سنگین ناکامی بارے آگاہ کیا تھا، یہ بات مودی کو بتائی گئی لیکن انہیں خاموش رہنے کو کہا گیا۔

    پلوامہ یا بالاکوٹ کے بارے میں مکمل سچائی سے پردہ اٹھانا مشکل ہے، نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کسی بھی ایسی چیز جو بھارت کی نااہلی ظاہر کرتی ہو یا پھر بالاکوٹ کی مبینہ کامیابی پر سوالیہ نشان ہے اور کبھی بھی سرکاری طور پر سامنے نہیں لائے گی۔

  • پاکستان بھارتی مسلمانوں کو بھڑکانے کی کوشش کرتا ہے، مودی کا نیا الزام

    پاکستان بھارتی مسلمانوں کو بھڑکانے کی کوشش کرتا ہے، مودی کا نیا الزام

    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی عوام کے احتجاج پر بھی پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتہا پسند سوچ کے حامی نریندر مودی پاکستان کے خلاف ایک بار پھر زہر اگلنے لگے، لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان بھارتی مسلمانوں کو بھڑکانے کی کوشش کرتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مودی تقریر کے لیے آئے تو اس دوران کانگریس سمیت اپوزیشن ارکان نے زبردست ہنگامہ آرائی کی، لوک سبھا میں اپوزیشن نے شہریت کے متنازع قانون پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مودی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی مسلمانوں کو بھڑکانے کی کوشش کرتا ہے، مظاہرہ کرنے والے بھارت کو ٹکڑے کرنے کی بات کرتے ہیں۔

    مودی کے لیے جاسوسی کرنے والی خاتون رنگے ہاتھوں‌ پکڑی گئی

    بھارتی وزیر اعظم نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید کو گالم گلوچ قرار دیا، اور کہا کہ گزشتہ دو عشروں میں انھیں جتنا برا بھلا کہا گیا، اس کے بعد اب وہ ‘گالی پروف’ بن گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ ایک دن قبل کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے نوجوان جلد انھیں ڈنڈوں سے ماریں گے، اور وزیر اعظم اپنے گھر سے بھی نہیں نکل پائیں گے۔

    لوک سبھا میں نریندر مودی کی تقریر کے بعد جب راہول گاندھی خطاب کرنے کے لیے اٹھے تو ایوان میں‌ اتنا شور تھا کہ ان کی بات ہی نہیں‌ سنی گئی۔

  • پاکستان پر الزام : بھارتی میڈیا کو اس کی اپنی ہی وزارت دفاع نے رُسوا کردیا

    پاکستان پر الزام : بھارتی میڈیا کو اس کی اپنی ہی وزارت دفاع نے رُسوا کردیا

    نیو دہلی : واویلا کرنے والے بھارتی میڈیا کو پاکستانی اسلحے سے متعلق من گھڑت خبریں چلانے پراپنی ہی وزارت دفاع نے رُسواکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے کے مصداق مودی سرکار کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ خود بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے بے نقاب کر دیا۔ برطانوی خبررساں ادارہ بھی بھارتی جنگی جنون کو منظرعام پر لےآیا۔

    اُڑی سیکٹرحملے کے بعد بھارتی حکام نے الزامات پاکستان پرلگائے تو دشمنی میں بھارتی میڈیا نے بھی تمام حدیں پار کردیں۔ بھارتی وزارت دفاع نے اپنے میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا حملہ آوروں کے قبضے سےملنے والے اسلحے پرمیڈان پاکستان کاٹھپہ لگادیاگیا۔

    چارروز بعد بھارتی وزارت دفاع کوخیال آگیا کہ اس جھوٹ کو ثابت کیسے کیا جائے ناکامی پراپنے ہی میڈیا کی کلاس لے لی۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق اڑی سیکٹر سے کوئی ہتھیار بر آمد نہیں ہوا اور نہ ہی کسی چیز میں میڈ ان پاکستان کا نشان ملا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی حکام کی جاری کردہ معلومات اور تحقیقات رپورٹ میں بھی کھلا تضاد پایا جاتا ہے۔ بھارتی حکام نے کہا تھا کہ اکثر فوجی خیمے میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے فوجیوں کو اسٹور میں بند کر کےعمارت کو آگ لگا ئی تھی۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال حملے کی ذ٘مہ داری کسی پر ڈالنے کے لیے کافی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

    ادھربرطانوی خبررساں ادارے نے بھی بھارتی جنگی جنون کوبھی بے نقاب کردیا، بی بی سی پرشائع ہونے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے کئی جگہوں پر بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع کر دیئے۔

    رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ وقت ملٹری آپریشن روم میں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی نقل و حرکت کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔

    رپورٹ میں کہا گیاہے کہ توپوں کو اُڑی سیکٹرکے چڑی میدان، موہرا اور بونیار میں نصب کیاجا رہا ہے۔ سونہ مرگ میں بھی بڑے ہتھیاروں کی تنصیب ہورہی ہے۔ ان مقامات سے آزاد کشمیر میں پاکستان کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

     

  • امریکی محکمہ دفاع کی ہرزہ سرائی، پاکستان کاشدید احتجاج

    امریکی محکمہ دفاع کی ہرزہ سرائی، پاکستان کاشدید احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے امریکی سفیر کو طلب کرکے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ پر شدید احتجاج کیا ہے، جس میں پاکستان پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے سلامتی امور سرتاج عزیز نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا، ان کا کہنا تھا کہ امریکاسمیت پوری دنیانےآپریشن ضرب عضب کا خیر مقدم کیا، جو بلاتفریق تمام دہشتگردوں کے خلاف جاری ہے، امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان پر الزام لگایاتھا کہ پاکستان بھارت اور افغانستان کے خلاف شدت پسند تنظیموں کو استعمال کررہا ہے۔پینٹاگون کی طرف سے امریکی کانگریس کے لیے ہر چھ ماہ جاری کی جانے والی اس رپورٹ کے مطابق پاکستان پراکسی فورسز کا استعمال افغانستان میں اپنے گھٹتے ہوئے اثر رسوخ کی وجہ سے اور بھارت کے خلاف حکمتِ عملی کے طور پر کر رہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سرحد کے اندر چھپے طالبان اب بھی افغانستان میں حملے کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خاررجہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔