Tag: پاکستان پر پابندی

  • پاکستانیوں کا امریکا میں داخلہ بند ہوگا یا نہیں ؟ اہم خبر آگئی

    پاکستانیوں کا امریکا میں داخلہ بند ہوگا یا نہیں ؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی کی خبروں پر بین الاقوامی امور کے ماہر فیض رحمان اور ڈاکٹر ہما بقائی کا اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے لیے سفری پابندی کا حکم نامہ آج جاری ہونے کا امکان ہے ، اس فہرست میں پاکستان سمیت کئی ملکوں کےنام ہوسکتے ہیں۔

    امریکا کی جانب سے سفری پابندیوں کی خبروں پر بین الاقوامی امور کے ماہر فیض رحمان نے کہا کہ پاکستان پر سفری پابندی کا امکان نہیں، جو ڈرافٹ تیار ہو رہا ہے، اس میں پاکستان کا نام نہیں، ٹرمپ نے دہشت گرد حوالے کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    دوسری جانب ماہربین الاقوامی امور ہما بقائی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر پابندی کا امکان نہیں تاہم اسکروٹنی بڑھ سکتی ہے اور مشکوک قسم کے لوگوں کو امریکا کا ویزا نہیں ملے گا۔

    مزید پڑھیں : امریکی سفری پابندی میں ممکنہ طور پر شامل ممالک کے نام سامنے آگئے

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دستخط سے سفری پابندی کا حکم نامہ جاری ہوگا۔۔ اس فہرست میں افغانستان، عراق، ایران اورلبنان کا نام شامل ہوسکتا ہے تاہم لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ جنوبی کوریا، کیوبا، ہیٹی اور وینزویلا پر بھی پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔

    مسافروں کی جانچ پڑتال کا نظام ٹھیک نہ رکھنے والے ملک زد میں آئیں گے، فہرست میں شامل ملکوں کے شہری امریکا نہیں جاسکیں گے۔

    ممکنہ سفری پابندی والے ملک دو گروپوں میں تقسیم کیے جائیں گے، اورنج گروپ کے لوگ محدود تعداد میں امریکا کا سفر کرسکیں گے اور یلو گروپ کے ملکوں کو جانچ کا نظام ٹھیک کرنے کے لیے دو ماہ ملیں گے۔

  • ریڈ لِسٹ: پابندی عمل میں آنے سے قبل پی آئی اے نے تمام مسافر برطانیہ پہنچا دیے

    ریڈ لِسٹ: پابندی عمل میں آنے سے قبل پی آئی اے نے تمام مسافر برطانیہ پہنچا دیے

    کراچی: قومی ایئر لائن نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے برطانوی ریڈ لِسٹ میں شامل پاکستان سے تمام مسافروں کو پابندی عمل میں آنے سے قبل برطانیہ پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں پاکستان بھی شامل ہے، پی آئی اے نے سفری پابندی لگنے سے پہلے 3600 سے زائد مسافروں کو برطانیہ پہنچا دیا ہے، قومی ایئر لائن نے 13 چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو برطانیہ پہنچایا۔

    پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ایئر لائن نے پابندی سے قبل ہی برطانیہ جانے والی طلب کو پورا کر دیا ہے، اور سی ای او پی آئی اے کی ہدایت پر بطور قومی فریضہ مسافروں کو برطانیہ پہنچایا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا ایئر لائن نے آئرلینڈ، پرتگال، اور اردنی کمپنیوں سے چارٹرڈ طیارے حاصل کیے، یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندیوں کے سبب پی آئی اے نے تمام آپریشن اپنے جہازوں کی بجائے چارٹر جہازوں سے کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کیے، ساڑھے 4 لاکھ روپے سے لے کر 6 لاکھ تک میں ٹکٹ فروخت کیے گئے، جب کہ پی آئی اے نے صرف 2 لاکھ 55 ہزار روپے میں ٹکٹ فروخت کیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ان چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے 70 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔