Tag: پاکستان پلیئنگ الیون

  • پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

    سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، انجرڈ حارث رؤف ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ کامران غلام کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

    مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان شامل ہیں، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

    شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں کل پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی، میچ جیتنے والی ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔

    جنوبی افریقا کے تین سینئر کھلاڑی کیشو مہاراج، ہینرک کلاسن اور ٹونی ڈی زورزی کے ساتھ ساتھ کوینا مافکا اور کوربن بوش نے پروٹیز کیمپ کو جوائن کرلیا ہے اور کل میچ کے لیے وہ دستیاب ہوں گے۔

  • پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

    قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر کاشف علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے، انہیں خرم شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا ، پاکستان کو مہمان ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، کامران غلام،  محمد حریرا، سلمان علی آغا، ساجد خان، ابرار احمد، نعمان علی اور کاشف علی شامل ہیں۔