Tag: پاکستان پہلے نمبر پر

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان ایک بار پھر پہلے نمبر پرآگیا

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان ایک بار پھر پہلے نمبر پرآگیا

    دبئی : پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، بھارت سے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں سیریز میں نیوزی لینڈ کی دو ایک سے ناکامی نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنادیا، تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ بھارت نے نیوزی لینڈ کو چھ رنز سے شکست دی۔

    بھارت کی جیت ایک بار پھر پاکستان کے کام آگئی، پاکستان نے ایک سو چوبیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

    نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ دوسرے، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ بھارت نے تین پوائنٹس تو حاصل کیے لیکن اب بھی وہ پانچویں نمبر پر ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پرآگیا


    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو53 رنز سے شکست دی تھی۔

    بھارت کے 202رنز کے جواب میں مہمان ٹیم149رنز بناسکی تھی جس کے بعد پاکستان ٹی ٹوینٹی ٹیم پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پرآگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبرپرآگیا

    پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبرپرآگیا

    دبئی : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی کی ٹی20رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹی ٹوینٹی ٹیم نے دنیائے کرکٹ میں اپنا سکہ جما لیا، رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے، بھارت کی جیت پاکستان کے کام آگئی۔

    بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان کو پہلی پوزیشن دلائی، پاکستان نے پہلی بار ٹی20رینکنگ میں ٹاپ کیا ہے، آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان124پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کا پہلے نمبر پر آنا تاریخی لمحہ ہے، قومی ٹیم ایک سال سے شاندار پرفارمنس دے رہی ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کرٹی20سیریز جیت لی


    واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو53 رنز سے شکست دے دی، بھارت کے 202رنز کے جواب میں مہمان ٹیم149رنز بناسکی۔