Tag: پاکستان پہنچیں گے

  • سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار  پاکستان پہنچ گئے

    سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار پاکستان پہنچ گئے ، حکمت یار 3 روزہ دورے میں صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے ، جس میں افغان امن عمل،پاک افغان تعلقات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، دورے کے دوران گلبدین حکمت یار صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم  عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ملاقاتوں میں افغان امن عمل پاک افغان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ گلبدین حکمت یار تھنک ٹینک سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

    ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ گلبدین حکمت یار کا یہ دورہ افغان امن عمل اور پاک افغانستان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کیساتھ عوامی رابطوں پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔

    افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار تین روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے، ان کا یہ دورہ 19 سے 21 اکتوبر تک ہو گا۔

  • یواین سیکریٹری جنرل  16فروری کو پاکستان پہنچیں گے

    یواین سیکریٹری جنرل 16فروری کو پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوئیترس 16فروری کوپاکستان پہنچیں گے ، دورے میں  نسٹ میں سینٹرفارپیس اینڈاسٹیبلٹی کادورہ اور مختلف امن مشن میں خدمات دینے والے اہلکاروں سےملاقات  کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیترس16فروری کو پاکستان پہنچیں گے ، جہاں وہ نسٹ میں سینٹرفارپیس اینڈاسٹیبلٹی کادورہ اور یواین امن مشن میں پاکستان کے سفر پر تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے۔

    سیکریٹری جنرل مختلف امن مشن میں خدمات دینےوالےاہلکاروں سےملاقات بھی کریں گے ، امن دستوں کی تربیت کیلئےسینٹرفارپیس اینڈسٹیبلٹی مارچ2013میں قائم ہوا تھا اور 2013 میں یواین کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نے سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔

    سینٹرمیں ملٹری،پولیس،سول حکام کویواین امن مشن کی تربیت دی جاتی ہے، سینٹرفارانٹرنیشنل پیس اینڈسٹیبلٹی امن مشن پر11مختلف کورسز کرارہا ہے ، یو این ملٹری آبزرورز، اسٹاف، پروٹیکشن کورسز اس کے علاوہ ہیں ۔

    حال ہی میں خواتین کیلئےٹیم کورس،جینڈرکورسزکابھی آغازکیاگیا، سینٹرمیں116امن مشن کورسزمیں1876اہلکاروں کوتربیت دی جاچکی ہے اور تربیت مکمل کرنے والوں میں 206الائیڈ آفیسرز اور 108خواتین شامل ہیں ۔

  • وزیرخارجہ یو اے ای عبداللہ بن زیدالنہیان کل پاکستان پہنچیں گے

    وزیرخارجہ یو اے ای عبداللہ بن زیدالنہیان کل پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے ، جہاں وہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے ، دورے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیر اعظم اور یو اے ای کے ولی عہد شیخ بن زید النیہان کے درمیان کشمیر سے متعلق ٹیلی فونک رابطے ہوا تھا، جس میں وزیراعظم نے یو اے ای ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا مقبوضہ وادی میں کرفیو چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، لاک ڈاؤن سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    مزید پڑھیں : کشمیر کی صورت حال، یو اے ای سمیت مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں: وزیر اعظم

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ایل اوسی پر سیز فائر خلاف ورزیوں میں شدت آگئی ہے، کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت کی جھوٹی کارروائی کا خدشہ ہے، ازک موڑپر قوم کی یو اے ای سمیت مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں، عالمی برادری کرفیو کے خاتمے، کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے۔

    شیخ محمد بن زید نے صورت حال سے آگاہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال کے پیش نظر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی کل پاکستان پہنچیں گے

    وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی کل پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : افغان صدر اشرف غنی کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، دورے کے دوران افغان صدر وزیر خارجہ ، وزیر اعظم اور صدر سے ملاقاتیں کریں جبکہ لاہور میں بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی 27 اور 28 جون کوپاکستان کادورہ کریں گے، اعلیٰ سطح وفد،سینئر حکام اور کاروباری افراد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے افغان صدر وفد کے ہمراہ صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جس میں سیاسی،تجارتی،اقتصادی،سیکیورٹی، امن عمل پربات چیت ہوگی۔

    ترجمان کے مطابق اشرف غنی لاہور میں بزنس فورم سے خطاب کریں گے، اشرف غنی 2014 میں پاکستان کے دورےپر آئے تھے، انھوں نے ہارٹ آف ایشیا کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

    یاد رہے  افغان صدر اشرف غنی نے عید کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی اور دورہ پاکستان کا اعلان بھی کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : افغان صدر اشرف غنی کا پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان

    یاد رہے 31 مئی کو دورہ سعودی عرب میں پاکستانی وزیرا عظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی ،  ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان میں افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے، افغانستان میں استحکام کے لئے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان افغان امن عمل کے سیاسی حل کے لئے تعاون کرے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا افغان صدر کا دورہ پاکستان تعلقات کی مضبوطی میں مددگار ثابت ہوگا،  سیاسی، سیکیورٹی اوراقتصادی معاملات میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

  • امریکی صدرکے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کل پاکستان پہنچیں گے

    امریکی صدرکے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کل پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : امریکی صدرکےنمائندہ خصوصی افغان مفاہمتی عمل زلمےخلیل زادکل پاکستان پہنچیں گے، دورے کامقصد افغانستان سے فوجی انخلا اور افغان طالبان سے بات چیت پر مشاورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کل پاکستان پہنچ رہے ہیں ، زلمےخلیل زادکےہمراہ امریکی ڈپٹی وزیرخارجہ ایلس ویلزبھی آئیں گی۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمےخلیل زاد کا دورہ پاکستان 15 سے 19 جنوری تک ہوگا، دورے میں سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ باقاعدہ طور پر وفود کی سطح پر دفترخارجہ میں مذاکرات بھی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق دورے کامقصدافغانستان سےفوجی انخلا،افغان طالبان سےبات چیت پرمشاورت ہے۔

    یاد رہے 9 جنوری کو امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں چارممالک کے دورے پر روانہ ہوئے تھے ، جس میں پاکستان،بھارت،چین اورافغانستان شامل ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا پُرامن سیاسی حل چاہتے ہیں، افغان تنازع کاواحدحل یہ ہےکہ فریقین مل کر بیٹھیں، ہمارامقصد افغانستان میں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، افغان تنازع کے پُر امن حل کے لئے ہر کاوش کے ساتھ ہیں۔

    اس سے قبل دسمبر میں بھی امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا ، جہاں انھوں نے وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاتیں کیں تھیں، جس میں  افغانستان میں امن عمل پر بات چیت کی گئی تھی۔

    خیال رہے طالبان نے امریکی حکام سے طے شدہ مذاکرات ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیے تھے، طالبان کا کہنا تھا کہ فریقین نے مذاکرات منسوخ کرنے پراتفاق کیا تھا۔