Tag: پاکستان پہنچ رہے ہیں

  • امریکا ایران کشیدگی ، ایرانی وزیر خارجہ  کل 2  روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

    امریکا ایران کشیدگی ، ایرانی وزیر خارجہ کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد : ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف کل2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہےہیں، اس دوران اہم ملاقاتیں کی جائیں گی، شاہ محمودقریشی اپنے ایرانی ہم منصب کےاعزاز میں افطارڈنردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کل2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہےہیں ، دورے کے دوران ایرانی وزیرخارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اپنےایرانی ہم منصب جواد ظریف کے اعزاز میں افطارڈنردیں گے۔

    خیال رہے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف اسے وقت میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ، جب ایران اور امریکہ میں کشیدگی عروج پرہے۔

    یاد رہے چند روز قبل پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں تاخیر کے معاملے پر پاکستان نے ایرانی خط کا جواب دیتے ہوئے ایران پر عالمی پابندیوں کو جواز قرار دیا تھا۔

    پاکستانی وزارتِ پٹرولیم نے اس نوٹس پر اپنے جواب میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایران پرعالمی پابندیاں منصوبہ کی تکمیل میں رکاوٹ ہیں،پابندیاں ختم ہونے پرمنصوبہ مکمل کرلیں گے۔

    یاد رہے کہ 30  مئی کو خلیج تعاون کونسل اورعرب لیگ کے ہنگامی اجلاس مکہ معظمہ میں ہوں گے ، جس مین خطے کو درپیش سلامتی کے خطرات پرغور اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پرطے کیا جائے گا جبکہ اگلے روز 31 مئی کو اسلامی سربراہ اجلاس بھی مکہ معظمہ میں طلب کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، وزیراعظم

    واضح رہے 21 اپریل کو وزیرِ اعظم عمران خان نے ایران کا دورہ کیا تھا ، دورے کے دوران عمران خان نے ایرانی صدر اور سپریم لیڈر اور اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں تھیں جبکہ پاک ایران تعلقات پر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے تھے۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھا دوطرفہ معاہدوں پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے گا، دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پاک ایران بارڈر کا استعمال امن اور دوستی کیلئے بڑھایا جائے گا اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئےحکمت عملی بنائی جائے گی، اس کے علاوہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےحکمت عملی بنائی جائے گی۔

    اس کے علاوہ دونوں ممالک کا مشترکہ قونصلر کمیشن اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مشترکہ قونصلر کمیشن کا اجلاس رواں سال جون میں ہو گا۔

    دونوں ممالک میں صحت کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے، باہمی اشتراک سے شعبہ صحت میں تکنیکی سہولتوں کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان اور ایران میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا، معاشی، تجارتی اور اقتصادی فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔

    وزیراعظم نے ایرانی صدرحسن روحانی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی، دورے کی تاریخوں کا تعین سفارتی رابطوں کے بعد کیا جائے گا۔

  • چینی صدر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

    چینی صدر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد: چینی صدرشی چن پنگ دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، اپنے دورے میں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور اقتصادی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

    چینی صدر شی چن پنگ اپنے دو روزہ دورے کے دوران صدر اور وزیرِاعظم سمیت اہم شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، دونوں ممالک کے وفاقی وزراء اور سینئیر حکام بھی ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔

    ملاقاتوں کے بعد پنتالیس ارب ڈالر کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، چینی صدر مسلح افواج کے سربراہان اور چئیر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔

    اس دوران پاک چین تعلقات اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے امور پر بھی بات چیت کی جائے گی، چینی صدر کے دورے کے دوران چار سو سولہ پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔

  • افغان صدر اشرف غنی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    افغان صدر اشرف غنی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد: افغانستان کے صدر اشرف غنی آج دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے، گزشتہ ماہ اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

    افغان صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت وزیرِاعظم نواز شریف نے دی تھی اور ان کا یہ دعوت نامہ وزیرِاعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر برائے خارجہ ا مورسرتاج عزیز نے ان تک پہنچایا تھا، دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

    gha

     افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف منصوبوں پر دستخط ہوں گے، صدر منتخب ہونے کے بعد اشرف غنی کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہو گا۔ افغان صدرکا یہ دورہ پاکستانی سول اور فوجی قیادت کے افغانستان کے دوروں کے تسلسل کے جواب میں کیا جارہا ہے۔