Tag: پاکستان پہنچ گیا

  • آئی ایم ایف  مشن پاکستان پہنچ گیا ، مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا

    آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا ، مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مشن اقتصادی جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا، آئی ایم ایف سےمذاکرات کا آغازآج سے ہوگا، پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل مذاکرات میں ڈیٹاشیئرنگ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن پاکستان پہنچ گیا . آئی ایم ایف مشن میں 8 افراد شامل ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف آفس کے2 لوگ شریک ہوں گے جبکہ مجموعی طور پر 10 افراد15 تاریخ تک معاشی ٹیم سے مذاکرات کریں گے، آئی ایم ایف ٹیم کا پہلا تعارفی سیشن نگران وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم سے ہوگا۔

    آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغاز آج ہوگا ، حکام نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل مذاکرات میں ڈیٹا شیئرنگ ہوگی، وزیر خزانہ شمشاد اختر مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی سربراہی کریں گی، سیکریٹری خزانہ امداد بوسال اور چیئرمین ایف بی آرامجدزبیر معاونت کریں گے جبکہ پاکستان کیلئے مشن چیف نیتھن یاؤ آئی ایم ایف ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام اہداف حاصل کرلیے، ڈیزل پر لیوی 55 سے بڑھا کر 60روپے کرنےسےآخری ہدف بھی حاصل ہوگیا ہے اورگیس کے ریٹ بڑھا کر اہم ترین ہدف بھی حاصل کرلیا گیا ہے تاہم جائزے کی کامیابی آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے سے مشروط قرار دی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ پہلےجائزےکیلئےآئی ایم ایف کی تمام اہم شرائط پوری کرلیں، پاکستان کامیابی سےپہلےجائزےکی تکمیل کیلئےپرامیدہیں، آئی ایم ایف کیلئے پہلی سہ ماہی کارکردگی قابل قبول ہوناضروری ہے،جائزے کی کامیابی پرپاکستان کوتقریبا70کروڑڈالرزکی قسط ملےگی۔

  • دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد : دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل وفد کو پاکستان دفتر کھولنے پر قائل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن نے پاکستان کی مارکیٹ میں انٹری دے دی ، گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

    گوگل کا وفد وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سے ملاقات کرے گا جبکہ وفد کی وزیر قانون اور چیئرمین پی ٹی اے سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    گوگل کا وفد دیگر اہم عہدیداروں سے بھی ملاقات کرے گا، ملاقاتوں میںگوگل وفد پاکستان میں دفتر کھولنے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔

    وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل وفد کو پاکستان دفتر کھولنے پر قائل کریں گے، گوگل، فیسبک اور دیگر پلیٹ فارمز پاکستان سے کروڑوں روپے کماتے ہیں۔

    امین الحق نے کہا کہ گوگل کو چاہیے کہ پاکستان میں دفتر قائم کریں اور نوجوانوں کو ملازمت دیں، دفتر کھولنے سے انہیں پاکستان کی ثقافت اور روایات کا پتہ چلے گا،کسی بھی تنازعہ کی صورت میں ہم اس دفتر کو رجوع کرکے بات کرسکتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست، مذہب اور کلچر کے خلاف مواد کو ہم ان پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کروا سکتے ہیں۔

  • افغان طالبان کا وفد پاکستان  پہنچ گیا

    افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد : افغان طالبان کا وفد پاکستان کا پہنچ گیا ، طالبان کے وفد کو وزیر جارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کا وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں دوحہ سے پاکستان پہنچ گیا ، وفد افغان دھڑوں میں مفاہمتی عمل پر پاکستانی قیادت سے گفتگو کرے گا۔

    افغان طالبان کے وفد کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    واضح رہے کہ امریکا، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدے کے تحت افغانستان میں معاملات تیزی سے امن کی جانب بڑھ رہے ہیں، افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد 1500 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

    گزشتہ ماہ افغان طالبان نے ’افغان امن معاہدے‘ کے تحت اور اپنے وعدے کے مطابق ایک ہزار سرکاری قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

    طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’قیدیوں کی رہائی کا مقصد افغانستان کے مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنا ہے جس کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں‘۔

    رواں ماہ 14 تاریخ کو افغانستان کی حکومت نے ملک میں مستقل قیام امن کے لیے اپنی قید میں موجود آخری 400 طالبان جنگ جوؤں کو بھی پُل چرخی جیل سے رہا کر دیا ہے۔ افغان حکومت کے اس عمل کے بعد طویل عرصے سے تعطل کے شکار بین الافغان امن مذاکرات کی راہ میں موجود بڑی رکاوٹ دور ہونے کا امکان ہے۔

  • کوروناوائرس کیخلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

    کوروناوائرس کیخلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

    کراچی : چین  کورو ناوائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، امدادی سامان میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات کی بڑی مقدار شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،چین کے شہر کنمنگ سے ایک اور کارگو طیارہ امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا، چین کی وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 کو ائیر پورٹ کے اولڈ ٹرمنل پر پارک کروایا گیا۔

    سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے کارگو تیارے پر احتیاتی تدابیر کے طور پر اسپرے کیا گیا ہے ، کارگو تیارے سے نکلے امدادی سامان پر بھی اسپرے کیا گیا ہے۔

    چین کی جانب سے امدادی سامان میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات کی بڑی مقدار شامل ہے۔

    یاد رہے چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حفاظتی ماسک،دیگر سامان چینی کمپنیوں کےتعاون سےبھجوائی جارہی ہیں، چین اچھےبرےحالات میں پاکستان کےساتھ ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں اور 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو طیارہ ہے۔

    27 مارچ کو بھی ایک امدادی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جس کا استقبال گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کیا جبکہ اس پہلے آنے والے طیارے کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے امدادی سامان وصول کیا تھا۔

    چینی حکومت نے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیج چکی ہے۔

  • ٕپاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

    ٕپاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد : پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کے لیے سعودی عرب کااعلیٰ سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا، سعودی وفد نے وزیرمذہبی امورنور الحق قادری سے ملاقات کی ، جس میں روڈ ٹومکہ پروجیکٹ اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کے لیے 15رکنی سعودی وفد ڈی جی پاسپورٹ کی سربراہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے، وفد کا استقبال وزارت داخلہ، سول ایوی ایشن حکام نے کیا۔

    سعودی وفد اسلام آباد کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹس کا جائزہ لے گا، منصوبے سے 90فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی ۔

    سعودی وفد نے وزیرمذہبی امورنور الحق قادری سے ملاقات کی ، ملاقات میں روڈ ٹومکہ پروجیکٹ اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی سفیربھی خصوصی طورپرشریک ہوئے جبکہ وزارت مذہبی امور کےاعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    سعودی وفد سے ملاقات کے بعد وزیر مذہبی امور نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا سعودی حکام سےروڈٹومکہ پروجیکٹ پربات چیت ہوئی، دونوں وفدپرامیدہیں مذاکرات کامیاب ہوں گے، مطالبہ تھااسلام آباد،پشاور،لاہور،کراچی کوشامل کیاجائے۔

    مزید پڑھیں : 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی،ذرائع

    وزیرمذہبی امورکا کہنا تھا سعودی حکام پاکستان آئےہم ان کےشکرگزارہیں، متعلقہ حکام کل سعودی وفد سے مذاکرات کریں گے، 90 فیصد پاکستانی حجاج اس پروجیکٹ سےمستفید ہوں گے جبکہ پاکستانی حجاج کا امیگریشن پاکستان میں ہی ہوگا۔

    خیال رہے روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں پاکستان کو شامل کرنے کا پہلے اعلان ہوچکاہے۔

    یاد رہے چند روز قبل حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کر کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

    وزیرِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حکومت کا سب سے بڑا انقلابی اقدام روڈ ٹو مکہ ہے، اس کا سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم کے مطالبے پر اعلان کیا، وزیر اعظم کی درخواست پر پاکستانی عازمین کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

  • سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ، 6 رکنی اعلیٰ سطح سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

    سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ، 6 رکنی اعلیٰ سطح سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

    راولپنڈی : سعودی عرب کا 6 رکنی اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ گیا ، وفد سعودی ولی عہد کی رہائش، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کاجائزہ لےگا، وفد میں ولی عہدمحمدبن سلمان کے قریبی ساتھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں جاری ہے، ملائشیا سے خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس پہنچ گیا، طیارے میں 6 رکنی اعلیٰ سطح سعودی وفد پاکستان پہنچا ہے۔

    وفد میں ولی عہدمحمدبن سلمان کے قریبی ساتھی شامل ہیں، وفد سعودی ولی عہد کی رہائش، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لےگا۔

    گذشتہ روز سعوی ولی عہد کے استعمال کےلئے سات بی ایم ڈبلیو سیون سیریز ،ایک لینڈ کروزر اور آٹھ کنٹینرز پر مشتمل سامان پاکستان پہنچایا گیا تھا، لگژری گاڑیوں کو سعودی عرب سے دو سی ون تھرٹی طیاروں پر نور خان ایئر بیس لایا گیا۔

    مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، لگژری گاڑیاں پاکستان پہنچ گئیں

    اس کے علاوہ شاہی مہمانوں کی رہائش کیلئے آٹھ ہوٹلوں میں ساڑھے سات سو کمروں کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں40رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ ہمراہ ہوگا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر 16 فروری کو پاکستان آئیں گے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے اراکین استقبال کریں گے، وزیر اعظم ہاؤس آمد پر ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ، جہاں عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی جبکہ مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا جائےگا۔

    خیال رہے شہزادہ محمد بن سلمان دورہ جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دورکا آغاز ہے ، وہیں پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔

  • پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں، چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا،آئی ایس پی آر

    پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں، چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں، چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا،پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں3 ہفتے جاری رہیں گی ، مشقوں کےدوران انسداددہشت گردی کے خصوصی آپریشنز کیےجائیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں جنگجو ششم 2018 شروع ہونے جارہی ہے ، مشقوں میں شرکت کے لیے چین کا فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، مشقوں میں دونوں ممالک کی ایس ایس جی گروپ کے دستے حصہ لیں گے۔


    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں3ہفتےجاری رہیں گی، مشقوں کےدوران انسداددہشت گردی کےخصوصی آپریشنزکیےجائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

    یاد رہے 2 دسمبر کو پاکستان اورچین  مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز  پاکستان  میں ہوا تھا، مشقوں کو شاہین – سیون کا نام دیا گیاتھا ،  اس مشق میں شریک چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے کے ساتھ فائٹر، بمبار اور اواکس طیاروں پر مشتمل تھا۔

    مزید پڑھیں : شاہین – سیون : پاکستان اورچین کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

    خیال رہے یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی معاشی ، دفاعی اور معاشرتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کی دفاعی افواج دفاع اور سیکیورٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں ۔پاک چین اقتصادی راہداری اورمشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

    واضح  رہے اکتوبر میں پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں ”دروزبہ 2018“ ہوئیں تھیں، جس میں شرکت کے لئے روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچا تھا، تربیتی مشقیں دروزبہ تھری 4 نومبر تک جاری رہیں تھیں۔