Tag: پاکستان پیٹرولیم

  • نقص امن : پاکستان پیٹرولیم نے یمن میں دو میں سے ایک کنویں پرکام بند کردیا

    نقص امن : پاکستان پیٹرولیم نے یمن میں دو میں سے ایک کنویں پرکام بند کردیا

    کراچی : پاکستان پیٹرولیم کے ایم ڈی سعید اللہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم نے یمن میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث دو میں سے ایک کنویں پرکام بند کردیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں پی پی ایل کے67ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعید اللہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پیٹرولیم کے شعبے کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہے۔

    رواں مالی سال تیل و گیس کی دریافت پر بارہ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی ایل نے دو ہزار سترہ اور اٹھارہ میں کے دوران45.7بلین روپے منافع حاصل کیا ہے، یہ منافع کمپنی کی تاریخ کا دوسراسب سے زیادہ منافع ہے۔

    پی پی ایل کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین پی پی ایل سلمان اختر کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال پی پی ایل21 کنوؤیں پر کام کرے گا ، پیٹرولیم کے کل33کنوئیں کھودے گئے جن میں 18دریافت کنوئیں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: پی پی ایل نے گیس کی پیداوار میں ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا

    سالانہ اجلاس میں شیئر ہولڈرز کے لیے عمومی شیئرز پر15فیصد نقد منافع کے ساتھ 15فیصد بونس شیئرز کی بھی منظوری دی گئی۔

  • کندھ کوٹ سے نکلنے والی گیس فروخت کرنے کا معاہدہ

    کندھ کوٹ سے نکلنے والی گیس فروخت کرنے کا معاہدہ

    کندھ کھوٹ: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے درمیان کندھ کوٹ سے نکلنے والی گیس کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے درمیان جینکوII سے یومیہ 200 ایم ایم ایس سی ایف گیس کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر ایم ڈی اور سی ای او پی پی ایل سید وامق بخاری اور سی پی جی سی ایل کے سی ای او محمد ایّوب انصاری نے دستخط کیے۔

    ترجمان پی پی ایل کے مطابق 72.5 فیصد ‘ لو یا ادا کرو’ کے عہد کے ساتھ مکمل ملکیت کندھ کوٹ گیس فیلڈ سے جینکوII کے گدو تھرمل پاور اسٹیشن، ضلع کشمور کو فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

    پی پی ایل اور حکومت  کے درمیان ستمبر 2016 میں طے پایا تھا جس کے تحت جینکوII کو گیس کی فروخت کے ساتھ ساتھ پی پی ایل، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کو بھی یومیہ 50 ایم ایم ایس سی ایف تک گیس فراہم کر رہی ہے جوکہ گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کو ہی دی جاتی ہے۔

    پی پی ایل نے پرانی فیلڈ میں گیس کی پیداوار کو یومیہ 90 ایم ایم ایس سی ایف تک بڑھایا جو گڈو پاور اسٹیشن کو فراہم کی جارہی ہے۔