Tag: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ

  • پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش ، ایک اور  بڑی کامیابی مل گئی

    پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش ، ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    کراچی : سندھ کے ضلع شاہ بندرسجاول کےقریب گیس اور تیل کے نئے ذخائردریافت ہوگئے، کنویں سے یومیہ 13.69ملین اسٹینڈرڈ کیوبٹ فٹ گیس اور 236 بیرل خام تیل ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے شاہ بندر سجاول کے قریب گیس اور تیل کی دریافت کرلی۔

    کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی پی ایل نے جھم ایسٹ ایکس ون پر 2ہزار 545 میٹر تک کھدائی کی ہے، کنویں سے یومیہ 13.69ملین اسٹینڈرڈکیوبٹ فٹ گیس،236بیرل خام تیل ملے گا۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ کمپنی نےمقامی مہارت کوبروئےکارلاکرکنویں کی کھدائی اورجانچ کی ہے، اس دریافت سےملک میں ہائیڈروکاربن کےذخائرمیں اضافہ ہوگا، یہ دریافت تیل اورگیس کی طلب اوررسدکےدرمیان فرق کوکم کرنےمیں مدددےگی۔

    کمپنی نے بتایا کہ تیل اور گیس سسٹم میں آنے کے بعد زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی، اس بلاک میں 63فیصدپی پی ایل، 32فیصد ماری پیٹرولیم کےشیئرزہیں جبکہ سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی 2.5اورگورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈکے2.5فیصد شیئرزہیں۔

  • بڑی کامیابی : پاکستان  میں  گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

    بڑی کامیابی : پاکستان میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

    اسلام آباد: پی پی ایل نے صوبہ سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ، موہر ون کنویں سے یومیہ 14.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے لطیف بلاک موہرون پر گیس دریافت کر لی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لطیف بلاک موہر ۔ون کنویں کی بارہ ہزار ایک سو گیارہ فٹ گہرائی تک کھودائی کی گئی ہے جس میں یومیہ چودہ اعشاریہ تین ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ لطیف بلاک موہرون کی دریافت جوائنٹ وینچر کانتیجہ ہے، دریافت سے ملک کی توانائی کی ضرورت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

    پی پی ایل کے مطابق منصوبےمیں پی پی ایل ، ای این آئی ،یوای پی ایل کے 33.3 فیصد کے شیئرز ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ‏ذخائر دریافت کیے تھے۔

    او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ جندران ایکس۔ون کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس ‏دریافت ہوئی ہے۔

    جندران ویسٹ کنویں کو 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا۔ او جی سی ایل نے 19 مئی 2021 کو جندران کنواں ‏ایکس۔ون کی کھدائی شروع کی تھی۔ ‏

  • پی پی ایل نے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا

    پی پی ایل نے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے، کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

    منگل کو پی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو سندھ میں گمبٹ کے مقام پر گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جس میں پی پی ایل کا حصہ پینسٹھ فیصد ہے۔

    جانچ کے بعد کنویں سےابتدائی طور پر ایک کروڑ بیس لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے، جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پی پی ایل کو ایکس ون گمبٹ سائوتھ بلاک میں گیس کا یہ چوتھا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔