Tag: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین

  • اگلا وزیراعظم میں ہوں گا یا بلاول ، آصف زرداری

    اگلا وزیراعظم میں ہوں گا یا بلاول ، آصف زرداری

    پشاور : سابق صدر آصف زرداری کہا ہے کہ آئندہ ملک کا وزیراعظم یا تو میں ہوں گا یا بلاول بھٹو زرداری ہوں گے اس کا فیصلہ اسمبلی پہنچنے کے بعد کریں گے۔

    وہ پشاور پیپلز اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے فاٹا میں پیپلز پارٹی کا سکرٹیریٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نااہل ہے اس سے کوئی امید نہ رکھیں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ صرف نواز کا نہیں بلکہ سب کا شو مُک گیا ہے بلکہ بلاول اور آصفہ سب میدان میں ہوں گا اور حکومت بنا کر دکھائیں گے اور اگلا وزیراعظم یا تو میں ہوں گا یا بلاول ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ منظور کیا اور خیبرپختونخواہ کو شناخت دی ساتھ ہی فاٹا کے فنڈز تین ارب سے بڑھا کر 19 ارب کیے اور بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ماں بہنوں کے لیے امدادی کارڈز جاری کیے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت سے امید مت رکھیں کیوں کہ یہ نا اہل ہیں ہم آ کر فاٹا اصلاحات نافذ کریں گے کیوں کہ فاٹا کو گورنر کا غلام نہیں دیکھنا چاہتے اور یہ خواہش ہے کہ فاٹا میں بھی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں کہ ہمارا کوئی وزیر غریب کا بیٹا نہیں تھا لیکن اب چاہتا ہوں کہ کسان اور غریب کا بیٹا میرا وزیر ہو اور پارٹی سے اشرافیہ کے بجائے غریب کارکنوں کو ٹکٹ ملیں۔

    سابق صدر نے عمران خان ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کپتان ڈرائنگ روم سے نکل کر جلسے کرتا ہے لیکن جیل جانے سے ڈرتا ہے کہ اگر جیل چلا گیا تو کیا ہو گا حالانکہ جیل سیاست دان کی نرسری ہوتی ہے۔

  • گورنر کے ماتحت فاٹا قابلِ قبول نہیں، آصف زرداری

    گورنر کے ماتحت فاٹا قابلِ قبول نہیں، آصف زرداری

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گورنرکےماتحت فاٹا کوتسلیم نہیں کرتے اس کے لیے پارلیمنٹ کے ذریعے فاٹا اصلاحات کی جائیں۔

    سابق صر پاکستان اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے حالیہ صدر آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں فاٹا اصلاحات کے لیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر ذور دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹااصلاحات پرحکومتی طریقہ کارقبول نہیں اس معاملے پر فاٹاکےعوام کےساتھ کھڑے ہوکرحقوق دلوائیں گے اور پاک فوج کےساتھ ملکرفاٹامیں شدت پسندی کامقابلہ کریں گے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ فاٹا میں ریفرنڈم کے حامی نہیں ریفرنڈم میں ہیر پھیر ہے اور فاٹاکےمعاملےپرسیاسی قوتوں سےپوچھاجائے جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ فاٹا پر 5 سال میں فیصلہ کریں گے۔

    پاناماکیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے منتظر ہیں معزز عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اپنا لائحہ عمل طےکریں گے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 5 سال کا عرصہ درکار ہو گا اور تب تک فاٹا اصلاحات پر عمل در آمد کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان، وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سمیت چند دیگر سیاسی عمائدین فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے کے حامی ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان اس معاملے پر فاٹا کے عوام کی رائے لینا ضروری سمجھتے ہیں۔

     

  • کراچی :26 اپریل کوککری گراؤنڈ کا جلسہ تاریخی ہو گا، شیری رحمٰن

    کراچی :26 اپریل کوککری گراؤنڈ کا جلسہ تاریخی ہو گا، شیری رحمٰن

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چھبیس اپریل کو ککری گرائونڈ میں ہونےو الا جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔

    ککری گرائونڈ لیاری کے دورے پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چھبیس اپریل کا جلسہ تیس دسمبر دو ہزار کے جلسہ عام کا تسلسل ہوگا، جو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث نہیں ہو سکا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین چھبیس اپریل کو ککری گراؤنڈ لیاری سے اسی سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔