Tag: پاکستان پیپلز پارٹی

  • شکارپور،بلاول بھٹوکی شہید پولیس اہلکارکےگھرآمد اور فاتحہ خوانی

    شکارپور،بلاول بھٹوکی شہید پولیس اہلکارکےگھرآمد اور فاتحہ خوانی

    شکارپور: پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری خان پور بم دھماکے میں شہیداہلکار رفیق قریشی کے لواحقین سے تعزیت کے لیے اہلکار کے گھر آمد فاتحہ خوانی بھی کی۔

    Bilawal visits martyred policeman’s house in… by arynews

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ شکارپورکی تحصیل خان پور کی امام بارگاہ میں جمعہ کی نماز کے دوران خود کش بمبار کو روکنے والے پولیس اہلکارکی شہادت کے بعد اُن کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔

    بلاول بھٹو پولیس اہلکار رفیق قریشی کے لواحقین سے ملاقات کے دوران فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے اعزازی انعام پیش کیا جب کہ شہید اہلکار کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری کی پیشکش کی۔

    بعدازاں چیرمین پی پی پی ضلع شکار پور میں پارٹی کے جیالوں،اراکین اسمبلی اور مقامی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ضلع میں تنظیم نو اور ترقیاتی اسکیموں اور آئندہ ہونے والے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

    اے آر وائی کے مقامی رپورٹر آغا اسرار کے مطابق شکارپور میں بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پر استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں ضلعی انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے اور صفائی ستھرائی کے انتظام کو آخری شکل دے رہی ہے جب کہ کارکنان کی کثیر تعداد پارٹی دفتر پر جمع ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

  • کراچی میں تنظیم نو کر رہے ہیں،لوگ تبدیلی دیکھیں گے،مولا بخش چانڈیو

    کراچی میں تنظیم نو کر رہے ہیں،لوگ تبدیلی دیکھیں گے،مولا بخش چانڈیو

    کراچی : سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل کا تہیہ کر لیا ہے کراچی والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں۔

    مشیر اطلاعات پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے دشمن اور دوست نہیں بلکہ ہم جمہوریت کے دوست ہیں اورہمیں پاکستان کی سالمیت عزیز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پیپلز پٔارٹی کا گڑھ ہے پیپلز پارٹی کی یہاں جڑیں گہری بھی ہیں اور مضبوط بھی ہیں جس کا ثبوت پی ایس 127 کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی کے امیدوار کی کامیابی ہے جس پر کراچی کے عوام کے شکر گذار ہیں۔

    کراچی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے تنظیم نو کر رہے ہیں جس کے بعد کراچی کے عوام ایک الگ پیپلز پارٹی دیکھیں گے جواں سال قیادت کراچی کے لیے پرعزم ہے ہم نے کراچی کے عوام سے بے وفائی نہیں کی بلکہ کبھی اپنوں کی بے وفائی نے اور کبھی غیروں کی سازشوں نے ہمیں کراچی میں پنپنے نہیں دیا۔

    انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پردیسی جتنی مرضی باتیں کر لے پیپلز پارٹی میرے خون میں شامل ہے،کراچی میں مسافر سیاستدان سینیٹ کی ادھار کی سیٹ پر بھنگڑے ڈال رہا ہے۔

    میں ایسے ناکام سیاستدانوں سے کہتا ہوں کہ مجھ پر الزام لگانے کے بجائے حیدر آباد جاﺅ اور مولا بخش چانڈیو کے خلاف بول کے دکھاﺅ۔

  • کراچی کے مسائل کا ہر صورت حل چاہتا ہوں، بلاول کی طویل بیٹھک

    کراچی کے مسائل کا ہر صورت حل چاہتا ہوں، بلاول کی طویل بیٹھک

    کراچی : پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج بلاول ہاوس میں بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا جس میں کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اہداف مقرر کیے گئے اور 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا ہر صورت حل چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں ریلی نکالی جائے گی،ریلی سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردای خطاب کریں گئے۔

    اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی اورریلی کے اتنظامات،رُوٹ اور مقامِ خطاب کا تعین بھی کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کارکنان کو متحرک کیا جائے گا اور 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کراچی میں ریلی نکال کر بھرپورعوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گا۔

    علاوہ ازیں اجلاس میں کراچی کی تعمیر اور ترقی کے لیے اہداف بھی مقرر کیے گئے جب کہ متعلقہ وزرا کو کراچی میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کی جلد از جلد تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ نئے پروجیکٹس کی شروع کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

    بلاول بھٹو زرداری حال ہی میں عید منا کر لاڑکانہ سے واپس لوٹے ہیں جہاں انہوں نے جیالوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے اندرون سندھ میں تنظیم نو کی ضرورت پر زور دیا اور اراکین اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کے حل کرنے اور علاقہ مکینوں سے روابط بڑھانے کی ہدایات کیں۔

    واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو بے نظیر بھٹو جلاوطنی ختم کرکے وطن واپسی لوٹیں تو کراچی ائیر پورٹ پر ان کا فقید المثال استقبال ہوا،عوام کا ایک جم غفیرقافلے کی صورت میں بلاول ہاؤس کی جانب رواں تھا کہ کارساز کے مقام پر یکے بعد دیگرے دو خود کش دھماکوں کے باعث متعدد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جب کہ اس حملے میں بے نظیر بال بال محفوظ رہی تھیں۔

  • سندھ میں پیپلزپارٹی کبھی ختم نہیں ہوسکتی،مولابخش چانڈیو

    سندھ میں پیپلزپارٹی کبھی ختم نہیں ہوسکتی،مولابخش چانڈیو

    کراچی : مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کبھی ختم نہیں ہوسکتی ایسی بات کرنے والے عقل کے اندھے ہیں۔

    مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے خیرپورمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیا اور میاں صاحب کی طرز سیاست پر کڑی تنقید کی۔

    انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کو ختم ہوتا دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بڑے پیمانے پراورملک گیر فتح حاصل کی تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے نمائندے ملک کی ہراسمبلی میں موجود ہیں۔

    دوسری طرف وفاق کی جماعت ہونے کی دعویدار مسلم لیگ ن کا صوبہ سندھ میں ایک ہی رکن قومی اسمبلی تھا وہ بھی میاں صاحب کی پالیسیوں سے نالاں ہو کرن لیگ چھوڑ چکا ہے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت حاصل کر چکا ہے جب کہ واحد رکن صوبائی اسمبلی عرفان اللہ خان مروت کو الیکشن کمیشن نا اہل قرار دے چکی ہے اوروہ عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

    اس لیے صحیح معنوں میں دیکھا جائے گا تو پیپلز پارٹی ہی ملک کے چاروں صوبے کی زنجیرتھی اور پیپلز پارٹی ہی ملک کے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے یہ اعزازہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

  • پیپلز پارٹی شکست کے باوجود ہر فورم پر کشمیر کے لیے جدوجہد کرے گی، بلاول بھٹو

    پیپلز پارٹی شکست کے باوجود ہر فورم پر کشمیر کے لیے جدوجہد کرے گی، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں حکمراں نواز لیگ اور ان کے وزیروں کی جانب سے ” قبل از انتخابات دھاندلی“ کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس متنازعہ جیت کا مطلب پاکستان پیپلزپارٹی کی شفاف جمہوریت کے لیے جاری کاوشوں کو دگنا کرنا ہے جس کا آغاز پانامالیکس پر احتساب سے ہوتا ہے۔

    جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز لیگ حکومت نے کشمیر کونسل کے فنڈز استعمال کرتے ہوئے اپنے پارٹی عہدیداران کے ہاتھوں ٹرانفارمر بانٹنے سمیت تمام غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے استعمال کرکے کشمیری عوام کا مینڈیٹ چرایا، انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر دھاندلی اور ہیرا پھیری کے باوجود بھی پیپلزپارٹی نے قوم کے وسیع ترمفاد اور جمہوری عمل کو آگے بڑہانے کے لیے انتخابی نتائج قبول کیے۔

    انہوں نے ایک بار پھر یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ عزم ہے کہ وہ انتخابی نتائج کو ایک طرف رکھ کر ہر فورم پر کشمیر کے لیے جدوجہد کرے گی،کیونکہ کشمیر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے دلوں میں موجود ہے،بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ نواز حکومت کے جہاں بس چلے عوامی مینڈیٹ کو چرانے کے لیے طریقے متعارف کرانے اور انتخابی نظام کی توسط سے جمہوریت کو کمزور کرنے کی کاوشوں کے خلاف پیپلزپارٹی مزاحمت کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شفاف جمہوریت کو تب ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے جب پانامالیکس میں آزاد انکوائری کرائی جائے گی،کیونکہ جو ممالک اس اسکینڈل میں شامل تھے وہاں انکوائریز شروع ہو چکی ہیں یہاں تک کہ وزراء اعظم اور وزراء مستعفی بھی ہو ئے ہیں لیکن یہاں پاکستان میں نواز لیگ حکومت پانامالیکس پر خاموشی کرانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی آف شور کمپنیز پر انکوائری سے گریز کر رہی ہے۔

  • آزاد کشمیر میں الیکشن کو چرایا گیا ہے،ترجمان پیپلز پارٹی

    آزاد کشمیر میں الیکشن کو چرایا گیا ہے،ترجمان پیپلز پارٹی

    مظفر آباد : پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیرترجمان نے اپنے ایک تازہ بیان میں آزاد کشمیر میں ہونے والی الیکشن کو جھرلو الیکشن قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کو سائنسی انداز میں چرایا گیا ہے جن حلقوں مین مسلم لیگ کے امیدوار کمزور ترین پوزیشن میں تھے اور وہاں سے خود مسلم لیگ ن کو جیتنے کی امید نہ تھی وہاں سے بھی مسلم لیگ ن کو جتوا دیا گیا ہے،یہ بدترین دھاندلی جدید ترین شکل ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان مین مزید کہا گیا ہے کہ آذاد کشمیر میں بھی اسی طرح جھرلو پھیرا گیا جیسا پاکستان میں 2013 کے الیکشن میں پھیرا گیا تھا اُس وقت بھی مسلم لیگ ن نے اپنے آقاؤں کی مدد سے فتح حاصل کی تھی اور آج یہ تاریخ ایک بار پھر کشمیر میں دہرائی گئی ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عہدیدار کل صبح گیارہ بجے پریس کانفرنس کرے گی اور عوام کے سامنے دھاندلیوں کے ناقابل تردید ثبوت میڈیا کے ذریعے پیش کریں گے،انہوں اس عزم کا اعادہ کیا کہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن اور عدلیہ سمیت ہر فورم کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

  • فادر ڈے پر بلاول بھٹو کی آصف زرداری  کو مبارکباد

    فادر ڈے پر بلاول بھٹو کی آصف زرداری کو مبارکباد

    اسلام آباد : دنیا بھر میں آج والد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،اس دن لوگ اپنے والد کے لیے خصوصی پیار کا اظہار کرتے اور تحائف پیش کرتے ہیں،جب کہ مختلف تقاریب میں بچوں کی تربیت اور پرورش میں والد کے کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فاردز ڈے کو عالمی سطح پر منانے کا خیال سب سے پہلے ایک خاتون سنورا سمارٹ کو آیا جو ماں کے عالمی دن پر ایک تقریب میں شرکت کے دوران آیا،جس کے بعد سے 19 جون 1910 میں واشنگٹن میں والد کا عالمی کا دن منانے کا آغاز ہوا۔


    مزید جانیے:آج دنیا بھرمیں ’والد کا عالمی دن‘ منایاجارہا ہے


     

    عام لوگوں کی طرح ملک کے نامور سیاست دان، کھلاڑی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس موقع پر اپنے والد کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے نظر آتے ہیں،اور اپنے دلی جذبات کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔

    والد کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور پیلپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری کو مبارک باد دی اور اپنے دلی جذبات کو اظہار کرتے ہوئے سماجی ویب سائیٹ پر پیغام دیا کہ آپ نے جمہوریت کے لیے 11 سال جیل کاٹی، تشدد برداشت کیا، لیکن ہار نہیں مانی اور ہمیں جمہوریت کا تحفہ دیا۔

  • میاں صاحب آئین توڑنے والے کوباہرکیسے جانے دیا، بلاول بھٹو

    میاں صاحب آئین توڑنے والے کوباہرکیسے جانے دیا، بلاول بھٹو

    لاڑکانہ: شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے نواز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اور ذوالفقار علی بھٹو کیلئے عیلحدہ نظام کیوں ؟سنا ہے رمضان شوگر مل سے را کا ایجنٹ گرفتار ہوا ہے۔

    ذوالفقارعلی بھٹو کی سینتیس ویں برسی کے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت پر گرجتے برستے رہے،بلاول بھٹو نے کہا کہ بتایا جائے مشرف باہر کیسے گئے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں دو نظام کیوں ہیں، پنجاب حکومت کے منصوبوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، پاکستان کی تاریخ میں اتناقرض نہیں لیا گیا جتنا اس دورحکومت میں لیاگیا، غریب روٹی مانگتاہے آپ اس کوجنگلا بس دیتےہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے، وزیرداخلہ کامنہ ایک طرف اوروزیردفاع کامنہ دوسری طرف ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کی اہلیت ہی نہیں ہے،سنا ہے رمضان شوگر مل سے بھی را کے ایجنٹ پکڑے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف واضح پالیسی نہ ہونادہشتگردوں کومضبوط کررہی ہے،شہیدوں کاوارث ہوں، قسم کھاتا ہوں کہ دہشتگردوں سے لڑوں گا۔

    کشمیر کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیروں کومخاطب کرکےکہتا ہوں کہ آپ کابلاول بہت جلد کشمیرآرہاہے،کشمیرمیں پیپلزپارٹی کامینڈیٹ چوری کرنے کی سازش ہورہی ہے،کشمیرمیں دمادم مست قلندرہوگا،پیپلزپارٹی نےہمیشہ کشمیرکےمسئلےکواقوام متحدہ میں اٹھایا۔

    خطاب کے دوران بختاور بھٹو بلاول کے ہمراہ کھڑی رہی، جلسے کے بعد بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اوربے نظیر شہید کے مزار پر حاضری دی۔

  • پیپلز پارٹی نے نصرت بھٹو کی سالگرہ کوفراموش کردیا

    پیپلز پارٹی نے نصرت بھٹو کی سالگرہ کوفراموش کردیا

    لاڑکانہ : 23مارچ 1929کو پیدا ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی والدہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹوکی سالگرہ پر پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بیگم نصرت بھٹو کی آج چھیاسویں سالگرہ کی تقریبات منعقد ہونا تھیں تاہم پاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان میں کسی بھی سطح پرلاڑکانہ اور گڑھی خدابخش بھٹو میں کوئی تقریب منعقد نہ کرکے ان کی سیاسی خدمات کو بھی یکساں فراموش کیاگیا۔

    جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کے صدر اور ایم این اے محمد ایاز سومرو نے پارٹی کے ہمراہ لاڑکانہ اور گڑھی خدابخش بھٹو میں موجود ہونے کے باوجود بھی کسی قسم کے تقریب کا انعقاد نہیں کیا۔

    جبکہ حسب روایت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آج مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ منانی جانی تھی۔

    ملکی سیا ست اورجمہوریت کیلئے  بھٹو خاندان کی سیاسی خدمات اور قربانیوں کا دم بھرنے والے پیپلز پارٹی کے کسی  رہنما نے ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی اہلیہ کی سالگرہ کی تقریب منعقد نہیں کی۔

  • رضا ربانی نے سینٹ کےچئیرمین کےعہدے کا حلف اٹھالیا

    رضا ربانی نے سینٹ کےچئیرمین کےعہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے چئیر مین سینٹ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

    نو منتخب چئیر مین سینٹ رضاربانی نے بحیثیت چئیرمین سینٹ حلف اٹھا لیا ان سے حلف سینیٹر اسحاق ڈار نے لیا۔

    رضا ربانی پا کستان کی تاریخ کے پہلے چئیرمین سینٹ ہیں جو چئیرمین منتخب ہو نے کے ساتھ ساتھ قائم مقام صدر مملکت بھی بن گئے ہیں، صدر مملکت ممنون حسین کے غیرملکی دورے کے با عث انہیں یہ عہدہ تقویض کیا گیا ہے۔

    حلف برداری سے قبل رضا ربانی نے سینٹ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وہ سینٹ کے وقار کو بلند کر نے کی حتی الوسع کو شش کریں گے۔