Tag: پاکستان پیپلز پارٹی

  • اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کا سیاسی بحران سے دور رہنا خوش آئند ہے، سراج الحق

    اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کا سیاسی بحران سے دور رہنا خوش آئند ہے، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابلِ اطمینان بات یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور سپریم کورٹ نے خود کو موجودہ سیاسی بحران سے دور رکھا ہے۔

    جماعت اسلامی کے صدر دفتر المنصورہ میں ہونے والی ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں سابق صدر کے ساتھ سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک اور قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ بھی موجود تھے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے فرید پراچہ اور لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کا دارالخلافہ اسلام آباد اس وقت دھرنوں کی زد میں ہے اور ہر وقت وہاں نعرے بازی ہوتی ہے جس کے باعث دن میں ایوان کی کاروائی کرنا بھی مشکل ہے اور رات میں ارکانِ اسمبلی سو بھی نہیں پاتے۔ ملک کے اٹھارہ کروڑعوام بھی ملک کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فکرمند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فریقین کو اس انتہا پر کہ جہاں وہ آچکے ہیں وہاں سے واپسی کا باعزت راستہ دیا جائے، اس سلسلے میں سابق صدر نے چار رکنی وفد بھی تشکیل دیا ہے جو بحران کے خاتمے تک جماعت اسلامی سے رابطے میں رہے گا۔ وفد میں خورشید شاہ، رحمان ملک، رضا ربانی اور اعتزاز احسن شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ دونوں فریق مذاکرات کی میز پر آگئے ہیں اور دونوں ہی جانب سے تلخی میں کمی آرہی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ تحریک ِ انصاف اپنے استعفے سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کراچکی ہے لیکن ہم نے اسپیکر سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ارکان ِ اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرے اور ساتھ ہی ساتھ ہم نے عمران خان کوبھی مشورہ دیا ہے کہ فیصلے کرنے میں جلدی نہ کریں۔

    سراج الحق نے اس امر پر اطمینان کا اظہارکیا کہ اسٹیبلشمنٹ اور سپریم کورٹ نے اس بحران خود کو دور رکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتوں کے جتنے بھی خیرخواہ ہیں وہ سب ہی دونوں فریقین کو مذاکرات کے ذریعے معاملے کا پرامن حل نکالنا چاہئے ، اس وقت جو بھی قومی مفاد کے لئے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹے گا قوم اسے عزت کی نگاہ سے دیکھے گی۔

  • مڈٹرم انتخابات کاکوئی راستہ نکالنا ہوگا، خورشید شاہ

    مڈٹرم انتخابات کاکوئی راستہ نکالنا ہوگا، خورشید شاہ

    کراچی: قائد حز ب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن اور حکومتی اتحادی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا۔جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پار لیمنٹ، آئین اور جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیر صدرات پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوں کے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا اگر حکومت مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیتی ہے تو اپوزیشن اور اتحادی پارلیمانی جماعتیں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

    شرکا نے تجویز دی کہ حکومتی کمیٹی کے بجائے اپوزیشن جماعتوں پر مبنی مذاکراتی کمیٹی بنائی جائے ۔ اجلاس میں شریک رہنماوں کا کہنا تھا عمران خان کے وزیراعظم کے استعفے سے متعلق مطالبے پر کمیٹی بننے کے بعد ہی کوئی بات کی جاسکے گی۔اجلاس میں اعتزاز احسن،غلام احمد بلور،محمود اچکزئی،رشید گو ڈیل، شاہجی گل آفریدی،حا صل بزنجو، صاحب ذدہ طارق اللہ خان اور دیگرنے شرکت کی ۔

  • حکومت کے نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں، سابق وزیراعظم گیلانی

    حکومت کے نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں، سابق وزیراعظم گیلانی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے موجودہ سیاسی بحران پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کےنہیں جمہوریت اور آئین کےساتھ ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معاملات کا حل مزاکرات میں ہے لیکن حکومت نے بہت وقت ضائع کیا، انہوں نے کہا کہ حالات کا اس نہج پر پہنچنا حکومت کی نا اہلی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات ضرور کریں، یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے ورنہ حالات گمبھیر ہوجائیں گے۔

  • ملک کونقصان ہواتو عمران ،قادری ذمہ دار ہوں گے،خورشید شاہ

    ملک کونقصان ہواتو عمران ،قادری ذمہ دار ہوں گے،خورشید شاہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک کونقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری طاہر القادری اور عمران خان پر عائد ہوگی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ وہ حکومت اور عمران خان دونوں سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام معاملات پرامن طریقے سے حل کریں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی مزاحمت کریں گے، خورشید نے کہا کہہ پرامن احتجاج سب کا جمہوری اور آئینی حق ہے اور وہ لانگ مارچ کے لئے دعاگو ہیں۔

  • جمہوریت کی خاطر دھاندلی قبول کی ، زرداری

    جمہوریت کی خاطر دھاندلی قبول کی ، زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری کاکہناہےکہ جمہوریت کو بچانے کیلئے عام انتخابات میں دھاندلی کو بھی قبول کیا آئندہبھی غیر جمہوری طاقتوں کو روکیں گے۔

    اسلام آباد میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کو بچانے کیلئے عام انتخابات میں دھاندلی کو بھی قبول کیا آئندہ بھی غیرجمہوری طاقتوں کو روکیں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے اقدامات پر کڑی نظر بھی رکھی جائے گی۔

     سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر رضاربانی کو بلدیاتی انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی سابق صدر سے ملاقات کرنے والے وفد میں خانزادہ خان،انورسیف اللہ خان،ارباب عالمگیراوردیگر رہنما شامل تھے۔