Tag: پاکستان پیپلز پارٹی

  • اردو بولنے والے پسند نہیں تو الگ صوبہ بنا دیا جائے، الطاف حسین

    اردو بولنے والے پسند نہیں تو الگ صوبہ بنا دیا جائے، الطاف حسین

     

    حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ نے آج شام ایک جلسہ منعقد کرکےاپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ اگر اردو بولنے والے ناپسند ہیں تو علیحدہ صوبہ بنادیں، بات آگے بڑھی تو پھرملک بھی بن سکتا ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا اگر ایمانداری سے مردم شماری کروائی جائے تو شہری آبادی دیہی آبادی سے زیادہ نکلے گی  لہذا آرام سے میز پر بیٹھ کر شہری آ بادی کے برابر کے حق کو تسلیم کرلیا جائے۔

    الطاف حسین نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے بانیوں کی اولاد ہیں نا تو ہم یہاں کسی کو غلام بنانے آئے تھے اور نا ہی غلام بننے کیلئے آئے تھے ،ہمارے  حقوق منظور نہیں تو  اردو بولنے والے سندھیوں کیلئے صوبہ بنادیا جائے۔

    انکا کہنا تھے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سندھ کارڈ استعمال کر کے حکومت میں آتی رہی ہے تو پھر وہ اسی سندھ کی آدھی  آبادی کو سمندر میں کیوں پھینکنا چاہتی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے اور اب بھی اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کی گئیں ہیں کہ ایم کیو ایم ہار جائے اور پیپلز پارٹی ہار جائے۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف ہوا میں تھے جو زمین پر تھے مارشل لا کےذمہ دار وہ خود ہیں اگر مشرف سزا کے مستحق ہیں تو جنرل کیانی ، چوہدری افتخار اور الطاف حسین کو بھی سزا دی جائے۔  

  • پی ٹی آئی دیوارگرانا چاہتی ہے تاکہ طالبان مجھے ماردیں، بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی دیوارگرانا چاہتی ہے تاکہ طالبان مجھے ماردیں، بلاول بھٹو

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلاول ہاؤس کی دیوارگراناچاہتی ہےتاکہ طالبان مجھےماردیں۔

    انھوں ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ دہشتگردوں کا جو یار ہے غدار ہے ۔پیپلز پارٹی کے جیالوں نے تحریک طالبان کا سامنا کیا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ جینز پہننے والے منی طالبان سے نہیں گھبراتے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سید اویس مظفر سے پیر سید غلام جیلانی شاہ نے ملاقات کی اور مریدوں سمیت ن لیگ سے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیر سید غلام جیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی پی سندھ کی بڑی جماعتیں ہیں ۔

  • بلاول بھٹو کی بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری

    بلاول بھٹو کی بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری

     

     پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے  گڑھی خدا بخش  میں اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو،نانا ذولفقار علی بھٹو نانی نصرت بھٹو ، ماموں  مرتضیٰ اور شاہنواز بھٹو کے مزاروں ہر فاتحہ پڑھی  اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

     اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی لاڑکانہ ضلع کے متعدد عہدیداران موجود تھے۔ بلاول بھٹو کی مزار پر آمد سے قبل پولیس نے مزار کو عام افراد سے خالی کروا دیا تھا جب کے مزار پر حاضری کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مزار پر تعینات رہی۔

     بعد ازاں وہ مزار پر آدھے گھنٹے سے زائد گذارنے کے بعد واپس نوڈیرو ہاوس پہنچ گئے۔

  • دہشت گرد اگر ریاست کی شرائظ نہ مانیں تواُن سے مذاکرات نہ کیئے جائے، بلاول بھٹو

    دہشت گرد اگر ریاست کی شرائظ نہ مانیں تواُن سے مذاکرات نہ کیئے جائے، بلاول بھٹو

    بلاول بینظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی پر اپنی تقریرمیں دہشت گردی کے حوالے سے پہلی بار پارٹی کی پالیسی کو کھُل کربیان کیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اگر ریاست کی شرائظ نہ مانیں تواُن سے مذاکرات نہ کیئے جائے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریرمیں دہشت گردی سے متعلق پارٹی پالیسی کو واضع کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اُس وقت تک دہشت گردوں سے بات چیت کی حمایت نہیں کرے گی جب تک وہ ہتھیار نہیں پھینکتے اور آئین کو تسلیم نہیں کرتے ۔

    دہشت گردی ڈروں حملوں کا نتیجہ نہیں اُنہوں نے عمران خان کی دہشت گردی کے حوالے سےپالیسی پراُنہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اُنہوں نے اپنی تقریر میں نوازشریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

      دہشت گردوں کے بارے میں اُن کا کہناتھا، دہشتگرد ملک بدنام کررہے ہیں ۔ عوام ان کیخلاف جہاد کرینگے پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں پیپلزپارٹی کے تعاون کے بارے میں اُنہوں نے کہا ہمارے قدم پیچھے نیں ہٹیں گے، زرداری نے بچے خطرے میں ڈال یئے بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کا اختتام ایک انقلابی نظم پر کیا جس خلاصہ ظلم اور فرسودہ رواجوں سے بغاوت تھا۔

  • شہید بے بظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کی پسماندہ خواتین کے لئیے ایک مشعل راہ ہے، اعتزاز احسن

    شہید بے بظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کی پسماندہ خواتین کے لئیے ایک مشعل راہ ہے، اعتزاز احسن

    پبلک اسکول سکھر میں منعقدہ برسی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے چودھری اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھاکہ محترمہ بے نظیر نے بطور شہزادی جنم لیا۔

    محترمہ بے نظیر بھٹو نے خواتین کی ہمت اور حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بڑی جدوجہد کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلا شبہ محترمہ کی آج چھٹی برسی منارہے ہیں مگر محترمہ کا نڈر پن اور جوش ہمشہ زندہ رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آس پا س ماحول میں عجیب سی گھٹن محسوس ہورہی ہے۔ کے جیسے ہمارے راستین روکے جارہے ہیں۔

    شہید بے بظیر بھٹو کی زندگی پاکستان اور ایشیا کی پسماندہ خواتین کے لئیے ایک مشعل راہ ہے۔تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خواتین کی طرف سے محترمہ کی شہادے کے حوالے سے خاکے پیش کئے گئے۔

    اس موقع پر تقریب سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمدشاھ، شازیہ عطا مری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے، سینیٹر رضا ربانی

    وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے، سینیٹر رضا ربانی

    پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کہتے ہیں وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے، سینٹ میں وزیر اعظم کا نہ آنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ نیر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت وزیر اعظم سینٹ کو بھی جوابدہ ہیں۔ وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے۔

    سینٹ میں وزیر اعظم کا نہ آنا آئین کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ حکومت پارلیمان کو کنارے لگا رہی ہے۔

    ن لیگ کے رہنما راجہ ظفر الحق نے سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے پارلیمانی نظام کیلئے تکالیف اٹھائی جدوجہد کیں، وزیراعظم مصروفیت کی وجہ سے سینٹ میں نہیں آ سکے۔
       

  • پولنگ اسٹیشن پرقبضے نہیں کرنے دیں گے، شرجیل میمن

    پولنگ اسٹیشن پرقبضے نہیں کرنے دیں گے، شرجیل میمن

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس بار کسی کو پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائےگا، ترمیمی آرڈیننس پر اعتراض کرنے والوں نے شکست تسلیم کر لی۔
      

    سندھ کے وزیر اطلاعات نے اطلاع دی ہے کہ حکومت سندھ اپوزیشن کی درخواست پر سندھ اسمبلی کا اجلاس جلد بلوائے گی، اور اس میں سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس دو ہزرا تیرہ پر بحث بھی کرائے ،گی ، انہوں نے کہا کہ آرڈیننس پر تنقید کرنے والوں نے مشرف کے اقدامات پر لبیک کہا تھا ۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار صوبے میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہوں گے اور ان کے نتائج بھی عام انتخابات کے مقابلے میں بہتر ہوں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں دھاندلی اور پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کیے جاتے رہے اور عوامی مینڈیٹ چوری کیا جاتا رہا تاہم اس بارکسی کو بھی پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ نہیں کرنے دیاجائے گا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم جو اس آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے رہی ہے ان کے اپنے ہی گورنر نے 2 آرڈیننس پر دستخط کئے ہیں اور اب ایم کیو ایم کے ساتھی تیسرے آرڈیننس جاری کرنے کی مخالفت کررہے ہیں۔اور اپنی شکست کو چھپانے کے لئے واویلا کرہے ہیں۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ نئی ضلعی حکومتیں بھی خودمختار ہوں گی۔