Tag: پاکستان چیمپئنز

  • لیجنڈز لیگ: پاکستان چیمپئنز کے مالک کا پی سی بی کی پابندی پر ردعمل سامنے آگیا

    لیجنڈز لیگ: پاکستان چیمپئنز کے مالک کا پی سی بی کی پابندی پر ردعمل سامنے آگیا

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی پابندی کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کے مالک مسترد کردیا۔

    پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے برادر نسبتی اور آسٹریلوی شہری ہیں، حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے انگلینڈ میں کھیلی گئی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔

    پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے رپورٹس دیکھیں کہ ہماری ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا، یہ بات کہاں سے آئی۔

    اُنہوں نے کہا کہ اگر ایسا پی سی بی نے کہا تو معلوم نہیں کہ وجہ کیا بنی، یہ ہماری ٹیم ہے اور میں اس کا مالک ہوں، یہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی ٹیم نہیں ہے۔

    کامل خان نے کہا کہ کوئی بھی ہمیں اپنے ملک کا نام استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی پلیئرز کی شمولیت پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی اجازت سے ہوئی، ہمیں اس حوالے سے بورڈ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

    لیجنڈز لیگ کے مالک نے پریزینٹر کو پرپوز کردیا، ویڈیو وائرل

    کامل خان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ سے پہلے ہی این او سی بھی حاصل کیے گئے تھے، ہماری چیئرمین محسن نقوی سے مثبت میٹنگ ہوئی تھیں، ہم نے ٹیم کا نام ملک کی نمائندگی کیلیے منتخب کیا۔

    ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کا لوگو یا اس کی کسی بھی قسم کی برانڈنگ کو استعمال نہیں کیا، صرف ان کے پلیئرز کی خدمات حاصل کیں اور وہ بھی اس وقت جب ہمیں اس کی آفیشل کلیئرنس مل چکی تھی۔

  • پاکستان چیمپئنز نے اپنا آخری میچ بھی جیت لیا، آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست

    پاکستان چیمپئنز نے اپنا آخری میچ بھی جیت لیا، آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست

    لیسٹر: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے اپنا آخری میچ بھی جیت لیا، گرین شرٹس گروپ اسٹیج میں ناقابل شکست رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان چیمپئنز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان گروپ اسٹیج میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلےمیں پہنچ چکا ہے۔

    پاکستان چیمپئنز نے 75 رنز کا ہدف 8ویں اوور میں حاصل کیا، اوپنر شرجیل خان32 اور صہیب مقصود 28 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

    آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے کھیل کر صرف 74 رنز اسکور کیے، پوری آسٹریلین ٹیم 12ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا چیمپئنز کے 9 بلےباز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    سعید اجمل نے کینگروز کےخلاف شاندار بولنگ کی، انھوں نے 16 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم نے 2، سہیل تنویر اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    https://urdu.arynews.tv/wcl-2025-pakistan-champion-beat-westindies-champions/

  • لیجنڈز لیگ : پاکستان کی چوتھی فتح، سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    لیجنڈز لیگ : پاکستان کی چوتھی فتح، سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    برمنگھم : ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز  نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 79رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

    برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم197رنز کے تعاقب میں117رنز پر آؤٹ ہوگئی، مسٹرڈ نے30،کیون او برائن نے 24رنز بنائے۔

    اس شاندار فتح کے بعد پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    سعید اجمل کی 3 اور عبدالرزاق نے2وکٹیں حاصل کیں، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر196رنز اسکور کیا جس میں صہیب مقصود نے 44گیندوں پر64رنزکی بہترین اننگز کھیلی۔ شعیب ملک نے انگلینڈ کےخلاف51رنز بنائے۔ مصباح الحق 23 اور عبدالرزاق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین شرٹس کے بلے بازوں نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔

    کپتان یونس خان اور شاہد آفریدی کی جگہ یاسر عرفات اور عبدالرزاق کو شامل کیا گیا تھا، واضح رہے کہ مذکورہ ایونٹ میں پاکستان اب تک بھارت، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کو شکست دے چکا ہے۔