Tag: پاکستان چین

  • پاکستان چین میں ہونے والی بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں شمولیت کیلئے پُرامید

    پاکستان چین میں ہونے والی بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں شمولیت کیلئے پُرامید

    اسلام آباد : پاکستان چین میں ہونے والی بیلٹ اینڈروڈسمٹ میں شمولیت کیلئے پُرامید ہے، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چین پاکستان تعلقات کے بارے میں مثبت ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ہنگری چین میں ہونے والی بیلٹ اینڈروڈسمٹ میں شمولیت کیلئے پُرامید ہے۔

    اس حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سے فریم ورک میں تعاون کرنے والے تمام ممالک کو فائدہ ہوتا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چین پاکستان تعلقات کے بارے میں مثبت ہوں، پاکستان کےپاس چین اقتصادی راہداری ہے ، جس نے وقت کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ ترقی کی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ مستقبل میں ہم ملکرمزید تعلقات بہتر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • پاکستان چین لازوال دوستی کے 70 سال ، اے آر وائی کے صحافی کی بنائی ہوئی دستاویزی فلم  ٹاپ 5 میں شامل

    پاکستان چین لازوال دوستی کے 70 سال ، اے آر وائی کے صحافی کی بنائی ہوئی دستاویزی فلم ٹاپ 5 میں شامل

    اسلام آباد : اے آر وائی کے صحافی عبدالقادر کی پاکستان اور چین کے درمیان 70 سالہ سفارتی تعلقات پر بنائی ہوئی دستاویزی فلم کو ٹاپ 5 میں شامل کرلیا گیا، فلم میں دفاعی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی ترقی اور ثقافتی روایات کو دکھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان 70 سالہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں کے ایکسچینج پروگرام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں آل چائنہ یوتھ فیڈریشن کے حکام اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی شرکت کی۔

    تقریب میں دونوں ممالک کے صحافیوں کی دستاویزی فلمز کو نشر کیا گیا ، پاکستان سے اے آر وائی نیوز کے صحافی عبدالقادر کی دستاویزی فلم کو تقریب میں دکھایا گیا، اے آر وائی کے صحافی عبدالقادر کی بنائی ہوئی دستاویزی فلم ٹاپ 5 میں شامل کرلی گئی۔

    فلم میں دفاعی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی ترقی اور ثقافتی روایات کو دکھایا گیا ہے ، عبدالقادر چین میں پاکستانی یوتھ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

    اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کا سب سے بڑا یوتھ پروگرام جاری ہے، دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں کے وفود کا تبادلہ خوش آئند ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے حکم پر پاکستان کی پہلی قومی یوتھ کونسل قائم کر دی گئی ہے، نوجوانوں کو ملکی فیصلہ سازی کا سنہرا موقع دیا جا رہا ہے۔

    چینی حکام نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا نوجوانوں سے متعلق ویژن مثالی ہے، کامیاب جوان پروگرام کی صورت میں نوجوانوں کو حکومتی تعاون حاصل ہے، پاکستان کی زیادی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئیے، چینی حکام

    چین پاکستان کے ساتھ دفاعی، سیاسی، سفارتی محاذ پر تعاون جاری رکھے گا، سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں پاکستان سب سے اہم شراکت دار ہے، میگا منصوبہ نوجوانوں کو معاشی ترقی میں شامل کرنے کا سنہرا موقع ہے۔

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے چینی نوجوانوں کے وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ، جس پر چینی حکام نے کہا رواں سال کے آخر میں چینی نوجوانوں کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

  • بڑی کامیابی : پاکستان نے دوست ملک چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کرلی

    بڑی کامیابی : پاکستان نے دوست ملک چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کرلی

    اسلام آباد : پاکستان نے دوست ملک چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کرلی، خریدی گئی 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا چینی کمپنی سائینوفارم سے کورونا ویکسین کا معاہدہ طے پایا، جس کے تحت پاکستان نے دوست ملک چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کی ، چین سے 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینوفارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، سائینوفارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے۔

    وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کو ویکسین کے معاملے پر خصوصی رعایت فراہم کی، جس کے بعد پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر والوں کو سائینوفارم ویکسین دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سائینوفارم کورونا ویکسین مؤثر و کامیاب ثابت ہوئی ، تاہم پاکستان کی چینی کمپنی کین سائینو سے ویکسین خریداری پر بات چیت جاری ہے۔

    خیال رہے چین پاکستان کو سائینوفارم ویکسین کی 10لاکھ ڈوزز کا تحفہ دے چکاہے ، چین نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے 5 لاکھ ڈوززاور پاک فوج کیلئے 5 لاکھ ڈوزز کا تحفہ فراہم کیاتھا تاہم پاک فوج نے اپنے حصے کی ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دے دی تھی۔

  • پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار

    پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئےاہم منصوبہ ہے ، پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے چین کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے اور چین پاکستان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چینی سفیر کوعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دیتے ہوئے کہا چین اور پاکستان کی دوستی وقت کیساتھ مزید مضبوط ہوگی، اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیربدلنے کیلئےاہم منصوبہ ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی ون اسٹاپ ونڈسروس کی فراہمی کیلئےپرعزم ہے، پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینےکیلئےتیار ہے۔

    چینی سفیر نے سی پیک اتھارٹی چیئرمین کےتعاون اورحمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا اقتصادی راہداری دونوں ممالک کےتعاون کا ایک پائلٹ منصوبہ ہے، 10صنعتی پارکس،سماجی شعبوں میں تعاون کووسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔

    یادرہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئے چینی سفیر کو پاکستان آمد اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے معاونت پرچینی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • پاکستان چین اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل چاہتے ہیں،وزیرِاعظم

    پاکستان چین اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل چاہتے ہیں،وزیرِاعظم

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کی جلد تعمیر چاہتے ہیں۔

    چینی سفیرسن وی ڈونگ نے اسلام آباد میں وزیرِاعظم نوازشریف سے ملاقات کی، وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کے مفادات اورتحفظات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ چین کی جانب سے بے گھراورسیلاب متاثرین کی بروقت امداد مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

    چینی سفیرسن وی ڈونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مضبوط تعلقات خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں، پاکستان سے شراکت داری اہم ہے۔ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی وزیرِاعظم کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔