Tag: پاکستان کا دورہ

  • نیدرلینڈز کی ملکہ پاکستان آ رہی ہیں

    نیدرلینڈز کی ملکہ پاکستان آ رہی ہیں

    اسلام آباد: مغربی یورپ کے خوب صورت ملک نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما نے پاکستان کے دورے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما زوریٹا رواں ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گی، ملکہ کا یہ دورہ 25 سے 27 نومبر تک ہوگا۔

    ملکہ میکسیما دورے میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔ ملک کی دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، جن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ فروری 2016 میں بھی ملکہ میکسیما نے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا تھا، ملکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی وکیل برائے ترقی ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں برس اگست میں پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری کے باعث نیدرلینڈز نے پٹرولیم اور ایل این جی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، ڈچ کمپنی رائل ووپاک کے وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات میں پاکستان میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہالینڈ کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

    ڈچ کمپنی نے کیمیکل انڈسٹری میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر زور دیا تھا، خیال رہے کہ رائل ووپاک دنیا بھر میں تیل، کیمیکل، خوردنی تیل اور قدرتی گیس سے متعلق مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔

    دوسری طرف نیدرلینڈز میں انسانی حقوق کا مسئلہ بھی اٹھا ہے، اگست ہی میں ملک میں مسلمان خواتین کے برقعے پر پابندی کا متنازع قانون جبراً نافذ کر دیا گیا تھا، رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز میں مسلمان متعصبانہ رویے کا شکار ہو رہے ہیں۔

    یکم اگست سے یہ قانون نافذ کیا گیا ہے کہ نیدرلینڈز میں جو بھی خاتون یا لڑکی نقاب یا برقع پہن کر اسکول، اسپتال یا کسی سرکاری دفتر میں جائے گی یا بسوں اور ٹرینوں وغیرہ میں سفر کرے گی تو اس پر بھاری جرمانہ ہوگا اور کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

  • عالمی بینک کے صدر رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کریں گے

    عالمی بینک کے صدر رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : رواں ماہ کے اختتام پرعالمی بینک صدر کے پاکستان آنے کا امکان ہے ، جبکہ عالمی بینک کی ا یز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ کااجرا 24 اکتوبر کو ہوگا ، پاکستان کی رینکنگ میں11 درجے کی بہتری آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کےصدر ڈیوڈ مالپس رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کریں گے، عالمی بینک کےصدر دورے میں ایزآف ڈوئنگ بزنس کیلئے حکمت عملی پر بات کی جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب عالمی بینک کی جانب سےاہم دوئنگ بزنس رپورٹ کا اجراء چوبیس اکتوبر کو کیا جائے گا، عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شماران بیس ممالک میں ہوتا ہے، جنھوں نےاہم اوربہتراصلاحات کئےہیں۔

    عالمی بینک کے مطابق گزشتہ سال پاکستان نے ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں گیارہ درجے کی بہتری آئی، انڈیکس میں پاکستان کا نمبر ایک سو چھتیس واں ہے، عالمی بینک نے نو میں چھ اصلاحات پر عمل درآمد کرنے پر پاکستان کوسہراہا ہے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان حکومت کی بڑی کامیابی ، پاکستان کا نام اصلاحات کرنیوالے 20 ممالک میں شامل

    یاد رہے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگو پاچماتھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا پاکستان کا نام اصلاحات کرنیوالے20 ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، پاکستان نے حال میں 6اہم اصلاحات کیں، یہ اہم اصلاحات ایز آف ڈوئنگ بزنس کی ضمن میں کی گئیں۔

    کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے درجہ بندی 24 اکتوبر کو جاری کی جائے گی ہم اس اجتماعی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں یہ اقدامات وفاق، سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے لئے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایز آد ڈوئنگ بزنس کے جن 6 اہم شعبوں میں نمایاں اصلاحات کیں ، ان میں کاروبار شروع کرنا، کنسٹرکشن پرمٹس، بجلی کنیکشنز، پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی شامل ہے، حکومت نے اصلاحات کیلئے میں نیشنل سیکرٹریٹ بنایا ہے، اور وزیر کی زیر نگرانی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ، یہ اقداما ت اصلاحات کو علمی جامہ پہنانے کی لگن کے عکاس ہیں۔

  • معاشی کارکردگی کا جائزہ،  آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

    معاشی کارکردگی کا جائزہ، آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا ، دورہ تکنیکی نوعیت کا ہوگا اور رواں سال کی پہلی سہ ماہی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا وفدرواں ماہ پاکستان کادورہ کرے گا ،آئی ایم ایف کی پاکستان میں مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن نےدورےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفد 16 ستمبر کو پاکستان آئے گا۔

    دورہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کیا جائے گا ، یہ دورہ تکنیکی نوعیت کا ہوگا اوروفد معاشی چیلنجز پر بھی بات کرے گا۔

    یاد رہے چند روز قبل پاکستان میں مقیم آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کا پہلا جائزہ دسمبرمیں ہوگا، جائزہ سہماہی بنیادپرکیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں : آئی ایم ایف پروگرام کےتحت پاکستان کا پہلا جائزہ دسمبرمیں ہوگا، آئی ایم ایف

    ٹریساڈبن کا کہنا تھا کہ جائزے میں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائےگا اور بڑے معاشی اہداف اورمالیاتی معاملات زیرغورآئیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ فنڈ نے پاکستان کیلئے ایکسٹینڈیڈ فنڈ فیسیلٹی کےتحت چھ ارب ڈالرکاقرض پروگرام منظورکیا ہے۔ پروگرام انتالیس ماہ پرمشتمل ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں روپے کی قدر،شرح سود،اسٹیٹ بینک کی خودمختاری اورنجکاری جیسی شرائط شامل ہیں

    خیال رہے جولائی میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط کی مد میں 99 کروڑ 14لاکھ ڈالر موصول ہوگئی تھی ، آئی ایم ایف پروگرام کی جانب سے پاکستان کو 39 ماہ میں 6 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔

    آئی ایم ایف چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی نظم و ضبط قائم کرنا ہوگا۔ٹیکس آمدن بڑھانامعاشی استحکام کیلئےضروری ہے۔ روپےکی قدرحقیقت کے قریب ترہو۔

  • امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گی

    امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گی

    واشنگٹن: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گی، ایلس ویلز 5 روزہ دورے پر پاکستان آ رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پانچ روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گی، ایلس ویلز سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

    پاکستان میں ہونے والی ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے، کشمیر کی مخدوش صورت حال پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

    ادھر اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ نے آئین میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق اہم ترین آرٹیکل 370 ختم کر دیا ہے، جس کے بعد وادی کی جداگانہ حیثیت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کردیا

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے بھارت کا کوئی بھی یک طرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کر سکتا، بھارتی حکومت کا فیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔

    پاکستان کا مؤقف ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یہ متنازعہ علاقہ ہے، بہ طور فریق پاکستان اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں بھی بھارت کے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام کو چیلنج کر دیا ہے۔

  • ایران کے وزیر تجارت اگلے ماہ  پاکستان کا دورہ کریں گے

    ایران کے وزیر تجارت اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد :  پاکستان کے مشیرتجارت نے ایرانی وفد سے ملاقات میں کہا دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لئے نان ٹیرف بیرئیرز کو ہٹانا ہوگا جبکہ احمد امیر عبادی کا کہنا تھا ایرانی وزیر تجارت آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، ہم پاکستان کے ساتھ بھی مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے پارلیمانی دوستانہ گروپ کے وفد نے وزارت تجارت کادورہ کیا، احمد امیر عبادی کی زیر قیادت وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی، اس موقع پردوطرفہ تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

    مشیرتجارت رزاق دائود نے ایرانی وفد کوبتایا کہ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لئے نان ٹیرف بیرئیرز کو ہٹانا ہوگا، 2006 میں ہونے والے ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا، ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    رزاق داﺅد نے کہاکہ حالیہ دورہ ایران اچھا رہا ،ایرانی وزیر تجارت معاشی تعاون کو فروغ دینے پر اچھی بات چیت ہوئی۔

    احمد امیر عبادی کاکہناتھا کہ خطے میں معاشی استحکام کیلئے پاکستان ایران کو مل کر کام کرنا چاہے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران اور سپریم لیڈر سے ملاقات بہت بڑی اہمیت کی حامل رہی۔

    انھوں نے کہا کہ جلد از جلد باہمی رضامندی سے بارٹر ٹریڈ کے لئے لائے عمل طے کرنا چاہئے، عراق کے ساتھ بارٹر پرمشترکہ مارکیٹ کا اچھا تجربہ رہا ہے، ہم پاکستان کے ساتھ بھی مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں۔

    ایرانی حکام کا کہنا تھا اگلے ماہ ایران کے وزیر تجارت پاکستان کا دورہ کریں گے۔

  • افغان صدر اشرف غنی کا پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان

    افغان صدر اشرف غنی کا پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان

    کابل : افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا توقع ہےدورہ پاکستان سےتعلقات بہترہوں گے، سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان سےملاقات مثبت رہی۔

    تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے عید کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی اور دورہ پاکستان کا اعلان بھی کردیا ۔

    اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان سے ہونیوالی ملاقات کو مثبت اور تعمیری قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وہ عمران خان سے اگلی ملاقات 27 جون کو اسلام آباد میں کریں گے، توقع ہے دورہ پاکستان سے تعلقات بہتر ہوں گے۔

    افغان صدر کا کہنا تھا عمران خان سےگزشتہ ہفتےاوآئی سی اجلاس میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم عمران خان سےملاقات میں دورہ پاکستان پراتفاق ہوا تھا۔

    عید کے موقع پر انھوں نے 887 قیدیوں کی رہائی کا بھی اعلان کیا اور افغان فورسز اور سرکاری اہلکاروں کو صدارتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صدارتی انتخابات کوآزاد اور شفاف ماحول میں ہونا چاہیے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان، اشرف غنی ملاقات، پاکستان کا افغانستان کے استحکام کے لئے حمایت جاری رکھنے کا اعلان

    یاد رہے 31 مئی کو دورہ سعودی عرب میں پاکستانی وزیرا عظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی ،  ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان میں افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے، افغانستان میں استحکام کے لئے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان افغان امن عمل کے سیاسی حل کے لئے تعاون کرے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا افغان صدر کا دورہ پاکستان تعلقات کی مضبوطی میں مددگار ثابت ہوگا،  سیاسی، سیکیورٹی اوراقتصادی معاملات میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

  • ترک صدررجب طیب اردوگان آئندہ ماہ  پاکستان کا دورہ کریں گے

    ترک صدررجب طیب اردوگان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : ترک صدررجب طیب اردوگان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر آئندہ ماہ پاکستان کادورہ کریں گے، دورے کے دوران پاکستان ترکی اہم شعبوں میں معاہدوں اور یادداشتوں پردستخط کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان آئندہ ماہ مارچ  میں پاکستان کادورہ کریں گے ، دورے میں ترک صدرکی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی جبکہ ہم منصب ڈاکٹرعارف علوی سے بھی ملیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کےمابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے اور پاکستان ترکی اہم شعبوں میں معاہدوں اوریادداشتوں پردستخط کئے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرپاکستان آئیں گے، ان کے دورے کی حتمی تاریخ طے کی جارہی ہے۔

    یاد رہے جنوری کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ترکی کا دورہ کیا تھا ، جہاں انھوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میںدونوں سربراہان نے علاقائی اوربین الاقوامی امورپربھی تبادلہ خیال کیا اور تعلقات کی مضبوطی اورمختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالرسرمایہ کاری کا اعلان کیا: اعلامیہ

    خیال رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا ، دورے کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان اورولی عہد کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی تعلقات کونئی بلندیوں پرلےجانےکاعزم کیاگیا اور دونوں ملکوں کےدرمیان سات تاریخی معاہدوں پر دستخط کیےگئے تھے۔

    سعودی ولی عہد نے پاکستان میں اکیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا ، یہ سرمایہ کاری تین مراحل میں آئے، جس میں قلیل ، وسط اور طویل المدتی منصوبے شامل ہیں۔

  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فروری کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کا یہ دورہ آئندہ ماہ فروری کے تیسرے ہفتے میں شیڈول ہے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ اسلام آباد منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد ملائشیا بھی جائیں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے، اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں14ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب اور یواےای نے پاکستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کردی، امریکی اخبار کا دعویٰ

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب اور یواے ای نے پاکستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے، دوست خلیجی ممالک30ارب ڈالر کے قرضے اور سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے۔

    سعودی ولی عہد معاہدوں پر دستخط کیلئے فروری میں پاکستان آئیں گے، یہ ڈیل پاکستان کیلئے بڑا بریک تھرو ثابت ہوگی، دونوں ممالک سے مجموعی طور پر بارہ ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔

  • ملائشین وزیراعظم سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ  23 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے،ذرائع

    ملائشین وزیراعظم سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے،ذرائع

    اسلام آباد : ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، جس میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون کے معاہدے کیےجائیں گے۔

    تفصیلات پاکستان میں غیر ملکی سربراہان مملکت کی آمد کاسلسلہ جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، مہاتیر محمد کے ہمراہ سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آئےگا، اس دوران سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون کے معاہدے کیے جائیں گے۔

    مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر دورہ کریں گے۔

    خیال رہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ ابوظہبی کے ولی عہد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

    یاد رہے 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ، جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا، ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

    دورہ ملائیشیا کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دفاع، تعلیم، سیاحت، کرپشن کے خاتمہ اوردیگرامورمیں تعاون پراتفاق کیا، ملائیشیا نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کی کامیاب کوششوں کوسراہا۔

    پاک ملائیشیا وزرائےاعظم کی روابط بڑھانےکی ضرورت پرزور دیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کےجزوی خاتمہ کا معاہدہ بھی ہوا، ویزوں کے جزوی خاتمے کے معاہدے سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی جبکہ آئندہ سال اسلام آباد میں پاکستان، ملائیشیا پہلی مشترکہ مشاورت کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا۔

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیر محمد کو آگاہ کیا گیا اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے او آئی سی کا کردار بھی زیر غور آئے۔

    بعد ازاں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران کا ملائیشیا کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا وفد کے ہمراہ دورہ سود مند ثابت ہوگا۔

  • پاکستان کا دورہ جنوبی بھارت جانے سے زیادہ اچھا لگا، نوجوت سنگھ سدھو

    پاکستان کا دورہ جنوبی بھارت جانے سے زیادہ اچھا لگا، نوجوت سنگھ سدھو

    نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ جنوبی بھارت جانے سے زیادہ اچھا لگا، جنوبی بھارت اجنبی سا لگتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کاسول میں ایک لٹریری فیسٹیول کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی زبان اور کھانا ہمارے جیسا ہی ہے، جنوبی بھارت میں بسنے والوں کی نہ زبان سمجھ آتی ہے اور نہ ہی ان کا کھانا مزیدار ہوتا ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان آرمی چیف کو گلے لگانا نہ تو کوئی سازش تھی اور نہ ہی کوئی رافیل ڈیل، پاکستان نے متعدد مرتبہ کرتارپور بارڈر کھولنے کی پیش کش کی مگر بھارتی سیاست دان اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

    دوسری جانب نوجوت سنگھ سدھو کے بیان کو لے کر بھارت میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    بھارتی سیاسی جماعت کے ترجمان دلجیت سنگھ کا سدھو کے بیان پر کہنا ہے کہ بطور سیاست دان انہیں اپنے الفاظوں کو سوچ سمجھ کر استعمال کرنا چاہئے، دوسروں کی تعریف کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن جنوبی بھارت کو برا نہیں کہنا چاہئے۔

    دلجیت سنگھ کو جواب دیتے ہوئے سدھو نے کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس سے کسی کو دکھ پہنچے بلاوجہ تنازع کھڑا کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو گلے لگا لیا

    یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریب حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گلے لگایا تھا جس پر انہیں بھارت میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔