Tag: پاکستان کا دورہ

  • چینی تاجر اور سرمایہ کار26 اور 27 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    چینی تاجر اور سرمایہ کار26 اور 27 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

    کراچی : چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کا وفد26 اور27 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کے دوران چینی کاروباری وفد کے ارکان پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزارت تجارت کے حکام کے مطابق مقامی بزنس کمیونٹی کو چینی خریداروں کے ساتھ بات چیت کے عمل میں شامل کرنے سے تجارت بڑھانے کے لئے یہ پہلا قدم ثابت ہوگا۔

    اس دورے کے دوران چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مقامی برآمد کنندگان کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں، جس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی وسیع تر مارکیٹ تک رسائی کا اہم موقع میسر آئے گا ۔

    حکام کے مطابق انجینئرنگ، ٹیکسٹائل، زراعت اور کیمیائی شعبوں میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں باہمی تجارت کو فروغ مل سکے گا۔

  • چینی صدر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    چینی صدر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : چین کے صدر ژی جن پنگ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے تفصیلات کے مطابق چین کے صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر اپنی اہلیہ سمیت ساٹھ رکنی وفد کے ہمرا ہ دو روزہ دورے پر رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے آغاز پر پاکستان آ رہے ہیں۔

    اس موقع پر وہ پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق چینی صدرپاکستان اور خطے سے متعلق چین کی پالیسی کا اعلان بھی کریں گے۔

    چینی صدر کا خطا ب دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جائے گا ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    چین نے پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے ایک منصوبے کی بھی پاکستان کو پیشکش کی ہے۔

    ایک اعشاریہ آٹھ میگاواٹ بجلی اس منصوبے سے پیدا ہو گی جسے تیس ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔یہ منصوبہ چین کی طر ف سے پاکستان کے لئے ایک تحفہ ہے۔

  • چینی صدر پاکستان کا دورہ 17 سے 19 اپریل تک کریں گے

    چینی صدر پاکستان کا دورہ 17 سے 19 اپریل تک کریں گے

    اسلام آباد: چینی صدر شی جنگ پنگ سترہ سے انیس اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر اتفاق ہوگیا ہے، چینی صدر شی جنگ پنگ سترہ سےانیس اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان یمن کی صورتحال کو مدِ نظررکھ کر کیا جائے گا۔

    پاک فوج کی اسپیشل سیکیورٹی فورس چینی صدرکی سکیورٹی کے فرائض ادا کرے گی۔

    گزشتہ روز ہی اسپیشل سیکیورٹی فورس کا قیام صدارتی آرڈیننس کے زریعہ عمل میں لایا گیا ہے۔

  • بھارتی سیکریٹری خارجہ 3مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

    بھارتی سیکریٹری خارجہ 3مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: بھارتی سیکریٹری خارجہ تین مارچ کو پاکستان آ رہے ہیں، بھارت نے پچھلے سال اگست میں سیکرٹری سطح کے مذاکرات معطل کیے تھے۔

    اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترِ خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ تین مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، بھارتی خارجہ سیکریٹری کو خوش آمدید کہتے ہیں، بھارتی سیکریٹری خارجہ سے تمام امور پر مذاکرات کئے جائیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نوازشریف اوربھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کے درمیان مذاکرات شروع کرنے پراتفاق کیا گیا تھا۔

    بھارت نے گذشتہ سال اگست میں ہونے والے سیکریٹری سطح کے مذاکرات منسوخ کر دئیے تھے جبکہ پاکستان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتا آیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کرکام کررہا ہے اوراقوام متحدہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے گا۔

  • چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، احسن اقبال

    چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ پاک چین اکنامک کوریڈورپروہی تنقید کرہے ہیں جنہوں نے چینی صدر دورہ پاکستان منسوخ کرایا تھا، چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور کے نقشے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگلت بلتستان کے پسماندہ علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔

     انہوں نے کہا چین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں چوتیس ارب ڈالرز جبکہ گیارہ ارب ڈالرز انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ کرے گا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ تھر میں چھ ہزار چھ سو میگاواٹ کے دس پلانٹس لگائے جائیں گےجن سے بجلی کی پیدوار دو سال بعد شروع ہوگی۔

  • چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریںگے،احسن اقبال

    چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریںگے،احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا ہےکہ پاک چین اکنامک کوریڈورپروہی تنقید کرہے ہیں جنہوں نے چینی صدر دورہ پاکستان منسوخ کرایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور کے نقشے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگلت بلتستان کے پسماندہ علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا چین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں چوتیس ارب ڈالرز جبکہ گیارہ ارب ڈالرز انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ کرے گا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ تھر میں چھ ہزار چھ سو میگاواٹ کے دس پلانٹس لگائے جائیں گےجن سے بجلی کی پیدوار دو سال بعد شروع ہوگی۔

  • سعودی عرب کے وزیر خارجہ منگل کو پاکستان کا دورہ کرینگے

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ منگل کو پاکستان کا دورہ کرینگے

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل منگل کو پاکستان کا دورہ کرینگے، دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت اہم امور پر بات چیت شامل ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اہم دورے پر منگل کو پاکستان آئیں گے، دورے کے دوران دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک مفادات،علاقائی مسائل اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    سعودی عرب کی کسی اعلیٰ سطح کی شخصیت کا یہ دورہ طویل وقفے کے بعد ہو رہا ہے، وفد میں کئی اہم سعودی عہدیدار بھی شامل ہوں گے، سعودی وفد شاہ عبداللہ کا اہم پیغام بھی پاکستانی قیادت کو پہنچائے گا۔