Tag: پاکستان کا منہ توڑ جواب

  • پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت کے متعدد ہوائی اڈے بند

    پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت کے متعدد ہوائی اڈے بند

    بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے بعد پاک فوج نے بھارتیوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔ بھارت کو بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ جس کے بعد متعدد ہوائی اڈے بھی بند کردیے گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حملوں میں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 2 مساجد شہید، ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔

    پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے (تین رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29، ایک ڈرون) کو تباہ کردیا ساتھ ہی بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کر دیا۔

    بھارت نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد بھارت کے کئی بڑے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق متاثرہ ائیرپورٹس میں دھرم شالہ، لیہہ، جموں، سری نگر، امرتسر، چندی گڑھ، راجکوٹ، بھج، جام نگر اور بیکانیر شامل ہیں۔ بھارتی ایئرلائنز نے سوشل میڈیا پر پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے افسوسناک ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

    پاک بھارت جنگی صورتحال پر امریکا کا ردعمل آگیا

    ترجمان کے مطابق بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اورہمیشہ رہیں گے، دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں امن کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔

    اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تحمل کامظاہرہ کریں اورصورتحال پیچیدہ نہ ہونے دیں، چین ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

  • بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں کا پانی روکنے کی صلاحیت نہیں: انڈس حکام

    بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں کا پانی روکنے کی صلاحیت نہیں: انڈس حکام

    لاہور: بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی پر مبنی بیان پر پاکستانی انڈس حکام کا دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی پر پاکستانی انڈس حکام کا ردِ عمل آ گیا، حکام نے بیان کو گیدڑ بھبکی قرار دے دیا۔

    [bs-quote quote=”مودی کو وزیر اعظم بنتے وقت ہی بتا دیا گیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنا ممکن نہیں۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ڈپٹی انڈس کمشنر”][/bs-quote]

    ڈپٹی انڈس کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا۔

    شیراز میمن نے کہا کہ بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں کا پانی روکنے کی صلاحیت نہیں ہے، پانی روکنے کا بیان بھارت کی گیڈر بھبکی ہے۔

    ڈپٹی انڈس کمشنر کا کہنا ہے کہ بھارت میں لوگ سیاسی باتیں کرتے رہتے ہیں، ایسی باتوں پر عمل ممکن نہیں، مودی نے وزیرِ اعظم بنتے ہی بریفنگ لی تھی، مودی کو اسی وقت ہی معلوم ہو گیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنا ممکن نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مودی سرکار کا پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کا فیصلہ: بھارتی وزیر کا دعویٰ

    خیال رہے کہ بھارتی وزیر برائے ذرایع آب نتن گڈکری نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان کو جانے والے 3 دریاؤں کا پانی روک دیا جائے گا۔

    نتن گڈکری کا کہنا تھا کہ مشرقی دریاؤں کا پانی موڑ کر جموں و کشمیر اور پنجاب میں اپنے لوگوں کو دیا جائے گا۔