Tag: پاکستان کا ویزا

  • ای سی ایل سے زرداری کا نام نکالنا زیرِ غور نہیں: فواد چوہدری

    ای سی ایل سے زرداری کا نام نکالنا زیرِ غور نہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے 175 ممالک کو پاکستان کے لیے ای ویزہ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ 175 ممالک کے شہریوں کو پاکستان کا ویزہ 7 سے 10 دن میں ملے گا۔

    [bs-quote quote=”پچاس ممالک کو ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کر دی ہے تاہم بھارت کو یہ سہولت نہیں دی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وفاقی وزیر اطلاعات”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ برطانیہ سے پاکستان کی ویزا فیس میں کمی کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 50 ممالک کو ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، غیر ملکیوں کے لیے بزنس ویزا کی سہولت بھی فراہم کر دی، بھارت کو ویزا آ ن ارائیول کی سہولت نہیں دی، وہ ب کیٹگری میں ہے۔

    وزیرِ اطلاعات نے بتایا وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی ہے، اس بار حاجیوں کو مثالی سہولتیں دی جائیں گی، پاکستان کو ایک لاکھ 84 ہزار حاجیوں کا کوٹا ملا ہے، رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے کا ہوگا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ رواں برس حکومت حاجیوں کو سبسڈی نہیں دے گی، 10 ہزار کے قریب سینئر سیٹزنز کی سیٹیں مختص کی گئی ہیں، ای او بی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ لوگوں کے لیے 500 سیٹیں مختص کی ہیں، حاجیوں کے لیے رہائش کا بھی بہت بہتر نظام بنایا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”اس بار حاجیوں کو مثالی سہولتیں دی جائیں گی، پاکستان کو ایک لاکھ 84 ہزار حاجیوں کا کوٹا ملا ہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے 32 کیسز نظرِ ثانی کمیٹی کو بھجوا دیے ہیں، نام نکالنے کے لیے نظرِ ثانی کیسز میں زرداری کا نام نہیں، فہرست میں شامل 172 میں سے ایک شخص کا انتقال ہو چکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ن لیگی دورِ حکومت میں 29 ہزار انٹرن بچے بھرتی کیے گئے تھے، لیکن حکومت نے ان کو وظائف نہیں دیے، ان بچوں کو اب وظائف دیے جائیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا ’صحافیوں کے لیے تحفظ کا بل لا رہے ہیں، ریگولیٹری اتھارٹی کا مقصد بھی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت پاکستان کا 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ

    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں، ان کے دورے سے واضح تبدیلی نظر آئے گی، افغانستان میں گیم چینجر معاملات ہو رہے ہیں، پاکستان کا کردار افغانستان میں امن کے لیے بہت اہم ہے۔

  • حکومت پاکستان کا 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ

    حکومت پاکستان کا 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 97 ممالک کے لیے ویزا کی شرائط نرم کی جائیں گی۔

    [bs-quote quote=”دنیا کی پاکستان تک رسائی آسان بنائیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان” author_job=”وزیر اعظم پاکستان”][/bs-quote]

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ویزا پالیسی میں نرمی کے لیے مختلف کیٹگریز بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ویزا آن ارائیول اور ویزا اجرا کے لیے مدت میں کمی کی کیٹگریز بنائی جائیں گی، وزیرِ اعظم کی جانب سے وزارتِ خارجہ، داخلہ کو فوری کام مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

    وزیرِ اعظم نے ویزا اصلاحات کو آسان بنانے کے لیے بھی مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کوشش ہے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم ہو جائے: فواد چوہدری

    ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ دنیا کی پاکستان تک رسائی آسان بنائیں گے، سیاحوں، سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کو پُر کشش بنانا ہے، دنیا بھر کے تاجروں، سیاحوں کے لیے ویزے میں آسانی پیدا کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ 13 جنوری 2019 کو وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔