Tag: پاکستان کرکٹ ٹیم

  • ورلڈ کپ میں اگرمصباح الحق کپتان ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، عمران خان

    ورلڈ کپ میں اگرمصباح الحق کپتان ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے شاہد آفریدی کی قیادت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ آفریدی کے بجا ئے اگرمصباح الحق کپتان ہوتے تو ٹیم کی پوزیشن مختلف ہوتی۔

    اسلام آباد میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آفریدی نے بولرز کا استعمال بھی صحیح انداز میں نہیں کیا، سابق کپتان نے کہا کہ کوچ اور کپتان کے جانے سے کچھ نہیں ہوگا،کرکٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنا پڑے گا۔

    انیس سو بانوے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان شاہد آفریدی سے مایوس ہوگئے انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی کو جو سمجھایا تھا ویسا گراؤنڈ میں دیکھنے کو نظر نہیں آیا، سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آفریدی کے بجا ئے اگرمصباح الحق کپتان ہوتے تو ٹیم کی پوزیشن مختلف ہوتی۔

    ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان ہونا چاہیے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کو مشورہ دینے کے لئے عمران خان بھارت گئے تھے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا

    ڈھاکہ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا، گرین شرٹس کا پہلا میچ ہفتے کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

    ایشیا کپ میں پاکستان کا پہلا میچ ہی ڈو اینڈ ڈائی ہوگا، اس بار چنگاری ڈھاکہ کے میدان میں بھڑکے گی، ستائیس فروری کو دنیائے کرکٹ کے دو بڑے حریفوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوگا۔

    پاک بھارت سنسنی خیز ٹاکرے میں شائقین کے جذبات ہائی ہوں گے، دھڑکنیں بھی تیز ہوں گی، کھلاڑیوں نے ڈھاکہ میں انٹری دینے کے بعد ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

    ایونٹ میں قومی ٹیم دوسرا میچ انتیس فروری کو متحدہ عرب امارات، دو مارچ کو بنگلہ دیش اور چار مارچ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

  • احمد شہزاد کو جلد موقع دیا جائیگا، وقار یونس

    احمد شہزاد کو جلد موقع دیا جائیگا، وقار یونس

    دبئی: قومی ٹیم کے اسٹار اسپنر یاسر شاہ ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، کوچ وقار یونس نے کہا کہ انجری معمولی ہے، پلیئنگ الیون میں احمد شہزاد کو جلد موقع دیا جائیگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہے ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر، تیسرا میچ منگل کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، دونوں ٹیموں کی زخمی شیروں کی طرح ایک دوسرے پر جھپٹنے کیلئے تیار ہیں، ٹریننگ کے دوران یاسر شاہ انجری کا شکار ہوگئے۔

    ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ گھبرانے والی بات نہیں چوٹی معمولی ہے، وقار یونس نے احمد شہزاد کو پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے کی وجہ بھی بتادی، ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دینا کا اچھا موقع ہے، تیسرے میچ میں کم بیک کرینگے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ریویو سسٹم پر تنقید کردی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ریویو سسٹم پر تنقید کردی

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ریویو سسٹم پر تنقید کرڈالی۔

    وقار یونس نے امپائر ریویو سسٹم پر تشویش کا اظہار کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ریویو سسٹم پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، امپائرز کو فیصلہ کرنے میں شک کا مارجن پچاس سے ستر فیصد تک لے جانا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ایل بی ڈبلیو کے فیصلوں میں گیند لائن کے اندر جارہی ہے تو پھر پچیس فیصد اسے آؤٹ دینا چاہیے۔

    اس پر ففٹی ففٹی کا فارمولا نافذ کرنا ٹھیک نہیں، وقار یونس نے کہا کہ ڈی آر ایس سسٹم میں بہتری نہ لائی گئی تو پھر تنازعات سامنے آتے ہی رہیں گے۔

  • نواز شریف پی سی بی میں کرپٹ لوگوں کو باہر کریں، محسن حسن خان

    نواز شریف پی سی بی میں کرپٹ لوگوں کو باہر کریں، محسن حسن خان

    کراچی: سابق کوچ محسن خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن چیف نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ بورڈ سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کریں نہیں تو قومی کرکٹ مزید نیچے چلی جائے گی۔

    کراچی میں نیو زکانفرنس کرتےہوئے سابق کوچ محسن خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کرپٹ لوگوں کو بھرا جارہا ہے۔ جسٹس قیوم کی رپورٹ میں جن لوگوں کے نام تھے انہیں بورڈ میں اہم عہدے دیے جارہے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ پیٹرن چیف نواز شریف پی سی بی میں سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ نہیں کیا تو وہ آرمی چیف راحیل شریف کے پاس جائیں گے۔

     سابق کوچ نے کہا کہ بورڈ کے عہدیداروں نے ذاتی فیصلے کرکے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا ہے پی سی بی کے گزارش ہے کرکٹ کو مزید تباہ نہ کریں۔

    محسن خان کا کہنا تھا کہ بورڈ ممبران کو شرم آنی چاہیے کہ پاکستان آٹھویں پوزیشن پر رہہ کر چیمپئینز ٹرافی میں جانے کے لئے دعائیں کر رہا ہے،افسوس کا مقام ہے کل کے بچے ہم سے کرکٹ سیکھ کر ہم سے آگے نکل گئے۔

    ایک سوال پر محسن خان نے کہا کہ بھارت پر نیوٹرل وینیو پر عزت کے ساتھ کھیلیں بھیک ماننگنے کی ضرورت نہیں۔

  • دیار غیر میں قومی ہیروزنے کولمبو کی مسجدمیں نمازعید ادا کی

    دیار غیر میں قومی ہیروزنے کولمبو کی مسجدمیں نمازعید ادا کی

    کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کولمبو کی مسجد میں نماز عید ادا کی، نماز عید کے بعدکھلاڑیوں نے سیلفیز بھی بنوائی۔

    عید کی خوشیوں کا مزہ تو سب کے ساتھ آتا ہے لیکن عیدالفطر پر قومی ہیروزوطن سے دور دیار غیر میں عید منارہے ہیں۔

    ہرانسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید اہل خانہ کے ساتھ منائے اور عید کا اصل مزہ ہی اپنوں کے سنگ آتا ہے لیکن سری لنکا سے سیریز کے سبب قومی کرکٹرز اس سال عید پردیس میں منارہے ہیں۔

    گھر سے دور قومی کھلاڑیوں نے عیدالفطر کی نماز کولمبو کی مسجد میں ادا کی, نماز کی ادائیگی کے بعد کھلاڑیوں نے دعائیں بھی مانگی۔

    عید کے موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں کی اکثریت نے کرتا شلوارزیب تن کیا تھا۔

    اس کے بعد بعض کرکٹرزنے سیلفیزکا شوق پورا کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر پر شیئر کیا۔

  • آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، زمبابوے کیخلاف وائٹ واش کے باوجود پاکستان کی ستاسی پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن برقرار ہے۔

     زمبابوے کیخلاف ون ڈے میچز کی سیریز اپنے نام کرنے کے بعد بھی شاہینوں کی رینکنگ میں بہتری نہیں آئی۔ کلین سوئپ کے باوجود گرین شرٹس 87 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن برقرار ہے۔

     چیمپیئز ٹرافی میں رسائی کیلئے پاکستان کو سری لنکا کیخلاف جیتنی ہوں گی، ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا پہلے بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

     بیٹسمین رینکنگ میں بھی اظہرعلی چوبیس درجے چھلانگ مار کر 56ویں نمبر اور حارث سہیل سترہ درجے بہتری کے بعد 57ویں نمبر پر پہنچ گیئں ہے۔

     اے بی ڈیلیئرز پہلے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے اور ہاشم آملہ کا تیسرا نمبر ہیں۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستان کھلاڑی موجود نہیں۔

     بولرز رینکنگ میں سعیداجمل دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔آل راؤنڈرز کیٹگری میں محمد حفیظ کا پانچواں نمبر ہیں۔

  • کھلنا ٹیسٹ: پہلے روزبنگلادیش نے 4 وکٹ پر236 رنز بنالئے

    کھلنا ٹیسٹ: پہلے روزبنگلادیش نے 4 وکٹ پر236 رنز بنالئے

    ڈھاکہ: کھلنا ٹیسٹ کے پہلے روز بنگال ٹائیگرز کی سست بیٹنگ،کھیل کے اختتام پربنگلادیش نے چار وکٹ پر دو سو چھتیس رنز بنالئے۔

    شاہینوں کی مہربانیوں کی بدولت کھلنا ٹیسٹ کا پہلا روز بنگال ٹائیگرز کے نام، ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ بنگلادیش کے حق میں گیا، اوپنرز نے بھی کپتان کے فیصلےکی لاج رکھی، تممیم اقبال اور عمر القیس ے باون رنز کا سست لیکن پراعتماد آغاز دیا۔

    فیلڈرز نے بھی بلے بازوں کا خوب ساتھ دیا اور بلے بازوں کی دل کھول کر مدد کی،یاسر شاہ نے تمیم اقبال کو ٹہکانے لگا کر پہلی وکٹ لی، عمرالقیس بھی نصف سنچری بناکرہمت ہار گئے۔

    محموداللہ اور مومن الحق نے بولرز کی ایک نہ چلنے دی، فیلڈرز نے بھی بولرز کی محنت پر پانی پھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، محمود اللہ نصف سنچری سے ایک رن کی کمی پر وکٹ دے بیٹھیں۔

    مومن الحق دن کی آخری گیند پر ذوالفقار بابر کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور ریویو بھی ضائع کیا، میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر چار وکٹ پر دوسو چھتیس رنز بنالئے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا کل سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا کل سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز

    ڈھاکہ:  پاکستان کرکٹ ٹیم کا کل سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیسٹ ہوگا، طویل فارمیٹ میں گرین شرٹس کو چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج سامنے آگیا۔

    پاکستانی ٹیم کا ایک اور کڑا امتحان ہے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تنزلی کے بعد اب ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان بقاء کی جنگ لڑے گا۔

    قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لازمی فتح درکار ہے، ناکامی پاکستان کو چوتھی پوزیشن سے محروم کردے گا، ڈرا اور ایک صفر سے جیت بھی ناکافی ہوگی۔

    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بنگلہ دیش کی فتوحات کو بریک لگانے کے لئے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب میزبان ٹیم کے کپتان مشفیق نے ایک اور تاریخ بنانے کے سپنے آنکھوں میں سجالئے، بنگال ٹائیگرز آج تک پاکستان کے خلاف طویل فارمیٹ میں کامیاب نہیں ہوئے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگا، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دسمبر دوہزار گیارہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں مدمقابل ہوں گے۔

  • شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پرانعامات کی بارش کردی

    شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پرانعامات کی بارش کردی

    ڈھاکہ: پاکستان کیخلاف وائٹ واش اور ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگال ٹیم پر انعامات کی بارش کردی۔

    بنگلادیشی کھلاڑیوں کی قسمت ایسی کھلی کہ بنگال ٹیم کا ہرکھلاڑی کروڑ بن گیا، پاکستان کیخلاف بنگلاواش نے شیخ حسینہ واجد کو اتنا خوش کیا کہ انھوں نے بنگلالی کھلاڑیوں کا خزانہ انعامات سے بھردیا۔

    یادگار جیت پر وزیر اعظم نے بنگلادیشی ٹیم کو ظہرانہ دیا، جس میں بی سی بی کے صدر سمیت پوری ٹیم نے شرکت کی۔ حسینہ واجد نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل اور پھر پاکستان کو کلین سوئپ کرنے پر دو کروڑ ٹکا دینے کا اعلان کیا۔

    صرف یہی نہیں بنگال کھلاڑیوں کو مزید ایک کروڑ بونس، سوا کروڑ کرکٹ بورڈ، ایک کروڑ نجی فارما کمپنی اور تین کروڑ ٹکا آئی سی سی سے بھی ملے۔

     انعامات کی بارش ختم نہیں ہوئی، نیوزی لینڈ کو دو برس قبل کلین سوئپ کرنے پر حسینہ واجد نے تمام کھلاڑیوں کو گاریاں دینے کا بھی اعلان کردیا۔