Tag: پاکستان کرکٹ ٹیم

  • پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگئی

    ڈھاکہ : پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کیخلاف آؤٹ کلاس ہونے کے بعد رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگئی ہے، رینکنگ میں تنزلی کا سلسلہ برقرار رہا تو گرین شرٹس عالمی ٹورنامنٹس سے باہر ہو جائیگی۔

    بنگلہ دیش سے سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان ون ڈے رینکنگ ساتویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا، یہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی بد ترین پوزیشن ہے۔

    اب مشکلات کا سفر بھی شروع ہوگیا، پاکستان ٹیم کو ہر حال میں رینکنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، گرین شرٹس ستمبر دوہزار پندرہ تک اگر آٹھویں نمبر سے نیچے گئے تو چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں شرکت کا خواب پورا نہ ہوسکے گا۔

    یہی صورتحال ورلڈ کپ دوہزار انیس کیلئے بھی ہے، ٹاپ ایٹ میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے تو پھر ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈکھیلنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا، پاکستان ٹیم پر وقت کھٹن ہے اور سفر طویل ہے۔

  • دورہ بنگلادیش، قومی ٹیم کل صبح ڈھاکہ روانہ ہوگی

    دورہ بنگلادیش، قومی ٹیم کل صبح ڈھاکہ روانہ ہوگی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کیخلاف سیریز کھیلنے کل صبح کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہوگی، انجری کے باعث سہیل خان ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

    شاہینوں نے اپنے پنجے تیز کرلئے بنگال ٹائیگرز کا غرور خاک کرنے کیلئے قومی ٹیم کی تیاری مکمل ہوگئیں، کھلاڑی آج شام لاہور سے کراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ کل صبح ڈھاکہ ہوں گے۔

     بنگلادیش سے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہفتے کو ختم ہوا، پانچ روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ ، بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پرسخت محنت کی گئی۔

    بنگلادیش روانگی سے قبل پاکستان ٹیم کو فاسٹ بولر سہیل خان کی انجری نے بڑا دھچکا دیا ہے، کمر کی تکلیف کے باعث سہیل خان دورہ بنگلادیش سے باہر ہوگئے، جنید خان کو سہیل خان کے متبادل کے طور پر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیاہے۔

     قومی ٹیم بنگلادیش کیخلاف تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیم پندرہ اپریل کو پریکٹس میچ اور سترہ کو پہلا ون ڈے میچ کھیلے گی۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا 4 سال بعد دورہ بنگلہ دیش

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا 4 سال بعد دورہ بنگلہ دیش

    لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں چار سال بعد باہمی سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔

    وعدوں اور دعوں کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیم تو پاکستان نہیں آئی لیکن گرین شرٹس اب چار سال بعد باہمی سیریز کیلئے تیرہ اپریل کو ڈھاکہ میں ڈیرے ڈالیں گے۔

    دوہزار بارہ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دو بار آسرا دے کر ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، جس سے دونوں بورڈز کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے، پاکستان کے کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے رواں ماہ ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کے لئے کچھ شرائط عائد کی تھیں۔ جس پر حامی بھرلی گئی۔

    بنگلہ دیش بورڈ دوہزار بارہ میں منسوخ ہونے والی سیریز کے زر تلافی کے طور پر پاکستان کو تین لاکھ پچیس ہزار ڈالرز دے گا لیکن سیریز بنگلہ دیش کی ہوم سیریز ہوگی۔

    پاکستان نے اس سے قبل دوہزار گیارہ میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا، دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر پانچ ون ڈے سیریز ہوچکی ہیں اور بنگلہ دیش کوئی سیریز نہیں جیت سکا۔

    ٹیسٹ میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کھیلی گئی چار ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ قومی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کا شیڈول طے پا گیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کا شیڈول طے پا گیا

    لاہور : قومی ٹیم جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا شیڈول طے پا گیا، قومی ٹیم کا دورہ 3ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا طے پاگیا ہے۔ گرین شرٹس اگست دوہزار چودہ کے بعد اب جون میں سری لنکا کا دورہ کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔

    قومی ٹیم جون میں سری لنکا جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ پندرہ اور سترہ جون کو کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

    پہلا ٹیسٹ چوبیس سے اٹھائیس جون تک گال میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ دو سے چھ جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ دس سے چودہ جولائی تک پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔

    ون ڈے سیریز اٹھارہ جولائی سے دو اگست تک جاری رہے گی۔

  • ورلڈ کپ: قومی ٹیم کل وطن واپس روانہ ہوگی

    ورلڈ کپ: قومی ٹیم کل وطن واپس روانہ ہوگی

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوگیا۔ قومی ٹیم کل سڈنی سے وطن واپس روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر واپسی کا ٹکٹ تھمادیا۔ گرین شرٹس نے میگا ایونٹ میں ابتدائی دو میچز ہارنے کے بعد زمبابوے، یو اے ای، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کو شکست دے کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔

      پا کستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے کوارٹر فائنل میں  قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔ اورقومی ٹیم چار مرتبہ کی سابق ورلڈ چیمپئین آسٹریلوی ٹیم سے میچ ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    ورلڈ کپ میں اپنا سفر ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم کل سڈنی سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگی۔

    آسٹریلیا سے ورلڈ کپ کوارٹرفائنل ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کا ون ڈے کیرئیر بھی ختم ہوگیا ہے۔

    کپتان مصباح الحق نے دوہزار دو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا، دو ہزار سات کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے ٹک ٹک مصباح نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔ مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کاانیس سو چھیانوے میں نیروبی میں طلوع ہونے والا سورج ایڈیلیڈ کے میدان میں غروب ہوگیا، اپنے دوسرے ہی ون ڈے میں تیز ترین سینچری بناکر آفریدی دنیائے کرکٹ پر چھاگئے۔

  • ورلڈ کپ: پاکستان آئرلینڈ  ٹاکرا، پرانے زخم پھر سے تازہ

    ورلڈ کپ: پاکستان آئرلینڈ ٹاکرا، پرانے زخم پھر سے تازہ

    ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر دوہزار سات ورلڈ کپ جیسی صورتحال کا سامنا ہے، حریف بھی وہی اور مہینہ بھی مارچ ہی کا ہے۔

    ورلڈ کپ میں آئرلینڈ سے ٹاکرا پاکستان کے پرانے زخم پھر سے تازہ ہوگئے، سات سال پہلے سترہ مارچ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ وہ ہوگیا جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا، آئرلینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسا دکھ دیا جس کا کرب وہ ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے، ماضی پھر آنکھوں کے سامنے آگیا۔

    صورتحال پہلے جیسی ہیں، کوارٹرفائنل تک رسائی کے لئے جیت ضروری ہے،  دوہزار سات میں آئرلینڈ نے پاکستان کا اگلے راؤنڈ تک رسائی کا خواب چکنا چور کردیا تھا، آئرلینڈ نے اہم میچ میں سابق ورلڈ چیمپئن کو تین وکٹوں سے ہرا کر دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچادی تھی۔

    پاکستان آئرلینڈ سے میچ ہارا اور شائقین کا بھروسہ بھی، اس بار بھروسہ نہ ٹوٹے اس کے لئے شاہین بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

  • قومی ٹیم دوسرے وارم اپ میچ میں آج انگلینڈ کے مدمقابل

    قومی ٹیم دوسرے وارم اپ میچ میں آج انگلینڈ کے مدمقابل

     سڈنی: ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ آج انگلینڈ کے خلاف سڈنی میں کھیلے گی، محمد عرفان کوریسٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

    مشن ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کے پاس وارم اپ کا آخری موقع ہے سڈنی میں وارم اپ میچ میں پاکستان کا انگلینڈ سے ٹاکرا کے دوران صلاحیتوں کا ا امتحان ہوگا۔

    گرین شرٹس نے مسلسل ناکامیوں کو بریک بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں مشکل سے لگائی۔

    انگلینڈ سے فتح ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرسکتی ہے۔

    مسلسل پانچ میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کو دوسرے وارم اپ میچ کیلئے ریسٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

    وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ستارے بھی گردش میں ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ریسٹ دے کر عمر اکمل سے وکٹ کیپرنگ کرائی جائے گی، فاسٹ بولر راحت علی اور ناصر جمشید آج رات ٹیم کو جوائن کرلیں گے، انہیں فائنل الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ ٹیم منیجمنٹ ان کی فٹنس دیکھنے کے بعد کرے گی۔

  • محمد حفیظ، جنید خان کے بعد سہیل خان بھی انجری کا شکار

    محمد حفیظ، جنید خان کے بعد سہیل خان بھی انجری کا شکار

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کو انجری مسائل نے گھیر لیا ہے۔ محمد حفیظ، جنید خان کے بعد سہیل خان بھی انجری کا شکار ہوگئے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سہیل خان کی شرکت مشوک ہوگئی ہے۔

    انجری نے پاکستان کرکٹ کا دروازہ ہی دیکھ لیا۔۔۔ پیچھا ہی نہیں چھوڑ رہی۔ ایک کے بعد ایک کھلاڑی انجرڈ ہورہا ہے۔ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کتنی فٹ ہے سوال کھڑے ہوگئے۔

    پہلے جنید خان، پھر محمد حفیظ اور اب سہیل خان بھی انجری میں مبتلا ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں سہیل خان چھ اوور کرانے کے بعد پنڈلی میں تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے اور وہ مزید بولنگ نہیں کرسکیں گے۔

    سال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگنے والا ہے؟؟ محمد حفیظ اور جنید خان تو پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    سہیل خان کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے وارم میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سہیل خان کی انجری شدید نوعیت کی نہیں۔تاہم  انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے امید ہے وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔

  • ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی شمولیت مشکل ہے

    ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی شمولیت مشکل ہے

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ حال میں ہماری ون ڈے میں کارکردگی اچھی نہیں رہی، کوشش یہی ہے کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کے تسلسل کو توڑنے میں کامیاب ہوجائیں۔

    سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سعید اجمل بہترین بولر ہیں، لیکن انھوں نے معطلی کے بعد بالکل بھی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

    ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی شمولیت کا فیصلہ بہت مشکل ہے۔سعید اجمل کو خود بھی یقین نہیں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کب کھیلیں گے۔

    پاکستان ٹیم کی موجودہ کارکردگی کے حوالے سے مصباح نے کہا کہ گذشتہ کچھ سیریزمیں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ کوشش ہوگی کہ خراب پرفارمنس کے بھنور سے نکلا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ایک اچھی جیت کی ضرورت ہے، ایک مرتبہ جیت کا سلسلہ شروع ہوا تو کارکردگی بہتر ہوتی چلی جائے گی۔

    مصباح الحق نے مزید کہا کہ جنید خان کی انجری سے ٹیم کو بڑا نقصان ہوا، اس ٹیم کے بارے میں بھی کافی پرعزم ہوں، یہ ٹیم کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا

    قومی کرکٹ ٹیم نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے سڈنی میں نیٹ پریکٹس میں مصرو ف ہے۔ قومی ٹیم پہلا وارم اپ میچ نو فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

    قومی ٹیم ان دنوں سڈنی میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے۔ محمد حفیظ گھٹنے کی انجری کے سبب پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ پے در پے شکست کے بعد کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

    کھلاڑیوں کو بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی بھی پریکٹس کرائی جارہی ہے۔ فیلڈنگ کوچ قومی کھلاڑیوں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کی پرانی عادت کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔

    کھلاڑیوں کی خامیوں کے دور کرنے کے ساتھ ان کا اعتماد بحال کرنے کے لئے لیکچرز بھی دیئے جارہے ہیں۔ قومی ٹیم دو دن اور پریکٹس کرے گی جس کے بعد نو فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلا وارم میچ کھیلے گی ۔

    بارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے وارم میچ کھیلا جائے گا۔ پندرہ فروری کو قومی ٹیم ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔