Tag: پاکستان کرکٹ ٹیم

  • پاکستان کے دو نوجوان کرکٹرز بھی کیریبین لیگ کھیلیں گے

    پاکستان کے دو نوجوان کرکٹرز بھی کیریبین لیگ کھیلیں گے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو نوجوان کرکٹرز  بھی اس سال کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب اور  محمد حارث اس سال کیریبئن پریمیئر لیگ  کیلئے ایکشن میں ہوں گے، دونوں پلیئرز کو گیانا ایمازون واریئرز نے سائن کیا ہے۔

    نوجوان ٹاپ آرڈر بیٹر صائم ایوب اور محمد حارث کو گیانا ایمازون واریئرز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،  محمد حارث کو افغانستان کے رحمٰن اللہ گرباز کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ صائم ایوب اگر ون ڈے ٹیم میں منتخب نہ ہوئے تو وہ مکمل سی پی ایل کھیلیں گے۔

    اس سال سی پی ایل کا ایڈیشن 16 اگست سے 24 ستمبر تک کھیلا جائے گا، کیریبئن پریمیئر لیگ میں دونوں پلیئرز وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو جوائن کریں گے جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی جانب سے کھیلیں گے۔

  • قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی

    قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال مئی میں 4 میچوں کی سنسنی خیز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

    اس دورے کا آغاز 22 مئی سے انگلینڈ کے جولیڈز کے ہینڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    28 مئی کو شیڈول تیسرا ٹی ٹوئنٹی صوفیہ گارڈن کے گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ سیریز کا آخری میچ 30 مئی کو لندن کے اوول میں کھیلا جائے گا۔

    یہ سیریز ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہوگی، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہیں۔

    قومی ٹیم  اسوقت ٹی 20کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں 3ٹی 20 انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے کھیلے گی۔

  • ’کپتان بابراعظم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا‘

    ’کپتان بابراعظم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا‘

    گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    جمعہ کو پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں 102 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی اور ساتھ ہی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔

    کیویز کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں بھی کامیابی اور ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  خصوصی پیغام جاری کیا۔

    پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن بہت زبردست ہے قومی ٹیم ون ڈے  میں نمبرون بن گئی، جس طریقے سے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی، ٹیم  بہت عمدہ کھیلی،کپتان بابر اعظم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

    دوسری جانب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹاپ ون ڈے رینکنگ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔

    صدر عارف علوی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں پاکستان كو 2023 کا ورلڈ کپ جیتتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں، محنت، ٹیم اسپرٹ اور اچھی قیادت کے ساتھ، یہ کام آپ کیلئے کوئی مشکل نہ ہوگا۔

  • نسیم شاہ کس کے ساتھ بولنگ نہیں کرنا چاہتے؟

    نسیم شاہ کس کے ساتھ بولنگ نہیں کرنا چاہتے؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بتایا کہ انہیں کس کے ساتھ بولنگ کرنا پسند ہے اور کس اسپنر کے ساتھ بولنگ کرنا نہیں پسند ہے

    اے آر وائی اسپورٹس کے شو ’کرکٹ کہانی‘ کے شو میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور اسپنر محمد نواز نے شرکت کی، جہاں شو کے میزبان شعیب ملک نے نسیم سے سوال کیا کہ انہیں کس بولر کے ساتھ بولنگ کرنا پسند ہے۔

    جس پر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں ان بولرز کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے زیادہ انجوائے کرتا ہوں جو بیٹرز پر بہت زیادہ پریشر ڈالتا ہے، اس سے بیٹرز پر پریشر ہوتا ہے تو بولنگ کرانے میں مزا آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بولنگ کرانے میں اچھا لگتا ہے، وہ ہوں یا میں پہلے اوور میں جب اوپنر کو آؤٹ کرتے ہیں تو اس سے بہت حوصلہ ملتا ہے۔

    اس کے علاوہ نسیم شاہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اسپنر بول کروا رہا ہوں تو اتنا مزہ نہیں آتا، محمد نواز کے ساتھ بولنگ کا مزہ نہیں آتا، وہ اسپنر ہیں اور کچھ ہی منٹ میں ان کا اوور مکمل ہوجاتا ہے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی!

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی!

    بابر خان کا بلاگ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی۔ بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم نے وہ کر دکھایا جو پاکستان کی 75 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی ٹیم نے نہیں کیا تھا۔

    رمیز راجہ کی دور اندیشی اور بابر اعظم کی شاندار کپتانی نے ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کو پہلی بار ہوم گراونڈ پر وائٹ واش کا موقع دیا جو یقیناً ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ ایسا کرنے کے لئے بابر اعظم اور ٹیم منیجمنٹ نے کتنی سوچ بچار کی ہوگی کتنے منصوبے بنائیں ہوں گے آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ ایسا کارنامہ جو پاکستان کے بڑے بڑے کپتان نہیں کرسکے۔ عبدالحٖفیظ کاردار ہوں یا آصف اقبال، عمران خان جیسے عظیم لیڈر ہوں یا انضمام الحق اور تو اور مصباح الحق کو ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتان مانا جاتا ہے وہ بھی کبھی ٹیسٹ کرکٹ میں ہوم گراونڈ پر وائٹ واش نہ ہوسکے۔ لیکن یہ اعزاز بابر اعظم کے حصہ میں آیا۔ کیوں کہ وہ دوست بہت اچھے ہیں۔ دوست بھی وہ جو اپنے سے بہتر کو دیکھ کر ان سیکیور محسوس کرے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    ہر بار میچ ہارنے کے بعد بابر کہتے ہیں ہم نے شکست سے بہت کچھ سیکھا ۔ اب تک جیتنی سیریز اور میچز ہارنے سے بابر نے جوکچھ سیکھا ان تمام تجربات کو یکجا کرکے انہوں نے اس وائٹ واش شکست کو گلے لگایا ۔ وائٹ واش تو اپنی جگہ قومی ٹیم اتنے عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی ہے کبھی ہوم گراونڈ پر مسلسل 4 ٹیسٹ نہیں ہاری تھی لیکن بابر تو عظیم کپتان ہیں انہوں نے یہ اعزاز بھی چٹکی بجاتے ہیں پاکستان کے نام کرادیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کبھی قومی ٹیم کے لئے مضبوط قلعہ ہوا کرتا تھا۔ پاکستان نے نیشنل اسٹیڈیم میں 46 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 23 میں کامیابی حاصل کی۔ 19 میچز ڈرا ہوئے۔ ایک میچ منسوخ ہوگیا۔ صرف 3 میچز میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی۔ آخری مرتبہ 2007 میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو نیشنل اسٹیڈیم میں شکست دی تھی۔ یہ بابر اعظم ہی تھے جنہوں نے پورے 15 سال بعد قومی ٹیم کو اس قابل کیا کہ وہ اپنے مضبوط قلعے میں بھی آسانی سے زیر ہوسکے۔

    اس شاندار کارکردگی پر ماہرین کہتے ہیں بابر اعظم کے کیرئیر پر داغ لگ گیا ہے۔ لیکن بابر اعظم کہتے ہیں داغ تو اچھے ہوتے ہیں۔ کوئی بھی سیریز ہارنے کے بعد سب سے مزے کی کوچ اور کپتان کی پریس کانفرنس دیکھنے والی ہوتی ہے۔ آج بابر اعظم نے بہت بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست کے ذمہ داری قبول کی۔ لیکن مزے کی بات اس پر ان سے کوئی پوچھ نہیں ہوگی۔ اگر ہم ایک چھوٹے سے دفتر میں بھی کام کریں تو پہلی غلطی پر تنبیہ دوسری پر ڈانٹ اور تیسری غلطی پر شوکاز نوٹس مل جاتا ہے۔ لیکن قومی ٹیم میں اپنی مان مانی کرتے رہیں جسے دل چاہے ٹیم میں جگہ دیں اور جب نتیجہ خراب ہوجائے تو ہم نے شکست سے بہت کچھ سیکھا کا بیان دے کر اگے چلتے بنیں۔

    پریس کانفرنس میں بابر سے سوال ہوا محمد رضوان مسلسل ناکام ہیں تو سرفراز کو موقع کیوں نہیں دیا۔ بولے اہم سیریز تھی رضوان اچھی فارم میں تھے اس لئے ان کو موقع دیا۔ سمجھ سے باہر ہے محمد رضوان گزشتہ 10 میچز سے اسٹرگل کر رہے ہیں۔ انکی گزشتہ 12 اننگز مٰیں کوئی پچاس تک نہیں ہے۔ پھر کس بات کی اچھی فارم لیکن رضوان لاڈلہ ہے اس لئے وہ کھیلے گا۔ دوسری جانب فواد کو ڈراپ کرنے پر بابر کہتے ہیں فواد فارم میں نہیں تھا اس لئے ڈراپ کردیا۔ وہی  فواد جو 2021 کی ٹیسٹ ٹیم آف دی آئیر کے ممبر تھے۔ صرف آسٹریلیا کی سیریز خراب ہونے پر انہیں ڈراپ کردیا گیا۔ اب ایک ہی ٹیم میں دو کھلاڑیوں کے لئے دو الگ فارمولے کیوں۔ جب فواد چھ اننگز میں پرفارم نہ کرکے ڈراپ ہوسکتا ہے تو رضوان 12 اننگز میں ناکام ہوکر کیوں نہیں ہوسکتا۔

    بابر اعظم عظیم بلے باز ہیں اس میں کوئی شک نہیں لیکن وہ بہترین کپتان ہیں یہ کوئی ماننے کو تیار نہیں۔ جو کپتان اپنے بولرز کو ٹھیک طرح سے استمعال نہ کرے اس کی کرکٹ نالج کیا ہوگی۔ لیکن رمیز راجہ کی آنکھ پرپٹی بندھی ہوئی ہے۔ انہیں بابر سے اگے کچھ دیکھتا ہی نہیں۔ جب سب کچھ برباد ہوجائے گا تو پھر چئیرمین بولیں گے غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا۔ لیکن ان غلطیوں سے پاکستان کا جو نقصان ہوا اسکا ازالہ کون کرے گا معلوم نہیں۔

    بابر بھی چلے جائیں گے اور رمیز راجہ بھی بس یہ ریکارڈز رہ جائیں گے جو ہمیشہ پاکستان کو منہ چڑھاتے رہیں گے۔

    بابر خان تیرہ سال سے زائد عرصے سے اسپورٹس رپورٹنگ سے وابستہ ہیں۔ڈریسنگ روم میں ہونے والے تنازعات سے لیکر کھلاڑیوں کی کارکردگی تک ہر خبر پر نظر رکھتے ہیں

  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے روزکا کھیل ختم

    ملتان ٹیسٹ: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے روزکا کھیل ختم

    ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پہلے روز ہی پاکستان بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 بنالیے ہیں۔

    چائے کے وقفے کے بعد نے اپنی اننگز کا آغاز کیا، قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق صفر جبکہ عبداللہ شفیق صرف 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اس وقت کیریز پر بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 36 رنز کے ساتھ کل کھیل کا آغاز کریں گے۔

    انگلینڈ کی اننگز

    ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں تاریخ رقم کردی، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے  انگلینڈ کی 7 وکٹیں لے لی ہیں۔

    دوسرے ٹیسٹ  میچ کے پہلے روز کا دوسرا سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم 281 رنز بنا سکی، انگلینڈ کی آٹھویں نویں اور آخری وکٹ زاہد محمود نے لی۔

    لنچ بریک تک انگلینڈ نے 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے تھے۔

    انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پہلے سیشن سے قبل ہی 5 وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے، ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے 13 ویں بولر بن گئے ہیں، دوسرے سیشن میں مزید 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے اپنی پہلی انٹرنیشل وکٹ پہلے اوور کی پانچویں بال میں لی، انہوں نے اگلینڈ کے اوپنر زیک کرالی کو 19 رنز پر آؤٹ کیا۔

    اس کے بعد آنے والے دو بلے باز بھی ابرار احمد کا شکار ہوئے، ابرار نے 19 ویں اوور میں بین ڈکٹ کو 63 رنز پر آؤٹ کیا۔

    اسپن بولر نے باقی کی وکٹ بھی اپنے نام کی، انہوں نے جوروٹ کو 8 رنز، اولی پوپ کو 60، ہیری بروک کو صرف 9 ، کپتان بین اسٹوکس کو 30 ، ول جیکس کو 31 رنز پر  پویلین بھیج دیا۔

    اس کے علاوہ انگلینڈ کی آٹھویں نویں اور آخری وکٹ زاہد محمود نے لی، انہوں نے پہلے 2 گیند پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے بعد آخری وکٹ لی۔

    ٹاس

    ملتان ٹیسٹ میں بھی ٹاس انگلیند نے جیتا اور پہلئ بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے، اس کے علاوہ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پراعتماد ہیں، مومینٹم کولیکر چلیں گے۔

     انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں  تین تبدیلی ہوئی ہے، اظہر علی، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب  انگلینڈ کی ٹیم  میں  بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے، مارک ووڈ کو لیام لیونگ اسٹون کی جگہ پلیئنگ الیون ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ول جیکس بھی انگلش ٹیم پلیئنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • ٹیم کا اچھا باؤلر ان فٹ ہو تو فرق پڑتا ہے، نسیم شاہ

    ٹیم کا اچھا باؤلر ان فٹ ہو تو فرق پڑتا ہے، نسیم شاہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹیم کا اچھا باؤلر ان فٹ ہو تو فرق پڑتا ہے۔

    راولپنڈی میں پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ زندگی کا مزہ چیلنج اور ذمہ داری لینے میں ہے، سب ہی بہت ہارڈ ورک کر رہے ہیں۔

    نسیم شاہ نے پنڈی گراؤنڈ کی پچ کے متعلق کہا کہ جب تک پہلا بال نہیں کرتا پچ کو جج نہیں کرتا، پچ پر بالکل ٹرسٹ نہیں کرتا یہ اب صورتحال پر ہے کہ باؤلنگ کا کیا اٹیک رکھیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ پوری ٹیم اچھے ردہم میں ہیں، ہر ٹیم کا اپنا ایک مائنڈ سیٹ ہوتا ہے، امید ہے پوری ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی۔

    نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ جب میں بیسٹ بیٹس مین کے خلاف باؤلنگ کرتا ہوں تو اسے انجوائے بھی کرتا ہوں، میں یہ نہیں سوچتا کہ یہ دنیا کا بہترین بلے باز ہے بس  میں اپنی باؤلنگ پر فوکس کرتا ہے۔

  • شاہین شاہ کی مداحوں سے دعا کی درخواست

    شاہین شاہ کی مداحوں سے دعا کی درخواست

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر حال ہی میں منعقد کیے جانے والے قومی کرکٹرز کے عشائیے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں انٹری کے دوران شاہین کو اکیلا دیکھ کر ان کے مداح بھاگے چلے آئے اور ان سے مختلف سوالات شروع کردیے۔

    شاہین کی طبیعت سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر انکا کہنا تھا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اسی ماہ اپینڈکس کا آپریشن ہوا تھا۔

  • شاداب خان نے شاہد آفریدی سے ایک اہم اعزاز چھین لیا

    شاداب خان نے شاہد آفریدی سے ایک اہم اعزاز چھین لیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپینر شاداب خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    شاداب خان ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی تصدیق کی۔

    انہوں نے پاکستان کی طرف سے 98 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے سابق لیگ اسپینر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    شاداب خان نے ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی 20 کرکٹ میں 84 میچز کھیل کر 98 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شاداب خان کی کارکردگی عمدہ رہی ہے۔ لیگ اسپینر نے پورے ٹورنامنٹ میں 11 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز شاہد آفریدی کے پاس تھا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں شاداب خان نے لی، جبکہ شاہد آفریدی نے  99 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 98 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    اس کے علاوہ سابق فاسٹ بولر عمر گل نے 60 میچز میں 85 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے بعد وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

    شاداب خان کے علاوہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے اسپینر سعید اجمل ہیں۔ سعید اجمل نے 64 میچز میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر اور ڈیتھ اوورز کے اسپیشلسٹ حارث رؤف 57 میچز کھیل کر اب تک 72 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

  • اب ہماری تمام تر توجہ فائنل پر ہے،کپتان بابر اعظم

    اب ہماری تمام تر توجہ فائنل پر ہے،کپتان بابر اعظم

    سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نےپاورپلےکواچھی طرح استعمال کیا،بابراعظم اب ہماری تمام تر توجہ فائنل پر ہے۔

    میچ جیتنے کے بعد بر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ پاور پلے میں جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔

    بابراعظم نے کہا کہ محمد حارث ایک نوجوان اور جارحانہ  مزاج کے بلے باز ہیں، وہ شاندار کھیل رہے ہیں، ہماری پوری ٹیم نے بہت زبردست کرکت کھیلی ہے۔

    بابر اعظم نے کہا شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے ہوم گراؤنڈ میں کھیل رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان نےبہت اچھی بولنگ کی، جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔