Tag: پاکستان کرکٹ بورڈ

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہ زیب حسن، ناصر جمشید، خرم منظور، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمر اکمل، حارث سہیل، یاسر عرفات، یاسر شاہ، حماد اعظم، کامران اکمل، شاہد آفریدی، ذوہیب احمد، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، بلاول بھٹی، انور علی، اسد علی، احسان عادل، محمد طلحہ، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، رضا حسن، عبدالرحمان اور سرفراز احمد شامل ہیں

     

  • ورلڈ ٹی 20 کے ممکنہ کھلاڑیوں کے اعلان میں تاخیر

    ورلڈ ٹی 20 کے ممکنہ کھلاڑیوں کے اعلان میں تاخیر

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مہلت مانگ لی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے ممکنہ تیس کھلاڑیوں کا اعلان سولہ جنوری تک کرنا تھا۔

    زرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی بحالی اور دوبارہ عہدے سنبھالنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان میں تاخیر کردی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی آگاہ کرتے ہوئے کچھ روز کی مہلت مانگ لی ہے۔
     

  • ایشیا کپ میں شرکت کا انحصارسیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر ہے،عبوری کمیٹی

    ایشیا کپ میں شرکت کا انحصارسیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر ہے،عبوری کمیٹی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کا انحصار حکومتی فیصلے اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر ہے۔

    لاہور میں ہونے والے پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کا اجلاس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے لیے پانچ لاکھ روپے کی امداد کا فیصلہ کیا گیا ۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مینیجر اور چیف سلیکٹر کی تعیناتی کا فیصلہ چئیرمین پی سی بی کی تقرری کے بعد کیا جائے گا اور بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے حوالے سے حکومتی فیصلے اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

     

  • پی سی بی کے برطرف چیئرمین ذکا اشرف اپنے عہدے پر بحال

    پی سی بی کے برطرف چیئرمین ذکا اشرف اپنے عہدے پر بحال

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے برطرف چیئرمین ذکا اشرف کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا۔

    پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف اپنے عہدے پر بحال ہوگئے، ذکا اشرف نے اپنی برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی، ذکا اشرف کی بحالی کا فیصلہ جسٹس ریاض احمد اور جسٹس نورالحق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے دیا۔

    بنچ نے پی سی بی کے موجود عبوری سربراہ نجم سیٹھی کو انکے عہدے سے ہٹا دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ذکاء اشرف کو جولائی 2013 دو ہزار تیرہ کو ان کے عہدے سے بدعنوانی کے الزام پر ہٹایا تھا، عدالت نے ذکا اشرف کی اپیل پر پندرہ روز پہلے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔
           

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا کو رواں سال دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کی تجویز

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا کو رواں سال دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کی تجویز

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو رواں سال اکتوبر میں تین ٹیسٹ کے بجائے دو میچز کی سیریز کھیلنے کی تجویز دی ہے۔

    آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت آسٹریلیا کو رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز کھیلنی ہے، پی سی بی نےآسٹریلیا کو سیریز میں ردوبدل کی تجویز دی ہے جس میں تین ٹیسٹ کے بجائے دو میچز کی سیریز کرانے اور اور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد شامل ہے۔ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے بھی شیڈول میں تبدیلی کا خیال ظاہر کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ میچز میں تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ سیریز کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوہزار دس کے بعد سے طویل دورانیئے کی کرکٹ میں آمنے سامنے نہیں آئیں۔

     

  • ایشیا کپ میں نہ جانے سے مالی نقصان ہوگا،نجم سیٹھی

    ایشیا کپ میں نہ جانے سے مالی نقصان ہوگا،نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی پلان دے دیا ہے، کھیلنے نہیں جاتے تو نقصان ہمارا ہی ہو گا۔

    آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں منعقدہ ایشیاء کپ میں پاکستان کی سیکورٹی کےحوالے سے مسائل ہیں لیکن پھر بھی بنگلہ دیش نے اپنا سیکورٹی پلان دے دیا ہے۔

    ہم جس قسم کی اسپیشل سیکورٹی چاہیں گے ملے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ وہاں کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے پاکستانی ٹیم پر کسی قسم کا حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نہ جائیں تو پھر بھی ایشیا کپ ہوگا،لیکن بائیکاٹ سے ہمارا ریونیو کا نقصان ہوگا اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمارا تاثر بھی خراب ہو گا، اس لئے جذباتی ہو کر فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔

     

  • بنگلہ دیش میں سیکیورٹی امور کا جائزہ لیکرحکومتی ہدایات پرعمل کرینگے،نجم سیٹھی

    بنگلہ دیش میں سیکیورٹی امور کا جائزہ لیکرحکومتی ہدایات پرعمل کرینگے،نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں سکیورٹی امور کا جائزہ لے کر حکومتی ہدایات پر عمل کرینگے، ایشیا کپ سے دستربردار ہوئے تو کرکٹ بورڈ کی آمدنی میں خاصا فرق پڑے گا۔

    دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانگی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بیس جنوری کو آئی سی سی کا سکیورٹی وفد بنگلہ دیش کی صورتحال کا جائزہ لے گا، جس میں پاکستانی ماہر بھی شامل ہوگا، اس وفد کی رپورٹ سے وزارت خارجہ کو آگاہ کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک ایشیا کپ کھیلنے پر آمادہ ہیں، اگر پاکستان نے ایشیا کپ میں شرکت نہ کی تو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے بھی مسائل کا سامنا ہوگا، جس کے لئے ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔

    قومی ٹیم کے کوچ کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دو سالہ دور میں اچھا کام کیا لیکن اب ملکی کوچ کے تقرر کا وقت آگیا ہے، میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، اس لئے میں نے ابھی تک کوچ کے تقرر کا نہیں سوچا۔

    پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کے لئے کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان کی کرکٹ ڈپلومیسی کی کوششوں پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے، وہ کامیاب ہوگی تو کرکٹ ڈپلومیسی کامیاب ہو گی۔

  • پی سی بی کا 20 جنوری کو سیکورٹی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنےکا فیصلہ

    پی سی بی کا 20 جنوری کو سیکورٹی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنےکا فیصلہ

    \پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی ٹیم بیس جنوری کو بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی سی بی کے ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو بنگلہ دیش میں پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات ہیں، جس وجہ سے پی سی بی نے بیس جنوری کو سیکیورٹی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جو بعد میں اپنی رپورٹ پی سی بی کو دے گی۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ مجیں شرکت کرنا چاہتی ہے, لیکن اس حوالے سے سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ اور حکومت سے ملنے والی ہدایات کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
        

        
       

  • پاکستان کرکٹ بورڈ  کی عبوری کمیٹی کا لاہور میں اجلاس منقد

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کا لاہور میں اجلاس منقد

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لئے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں بنگلہ دیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت پر تبادلہ خیال ہوا، اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آئی سی سی، اے سی سی اور حکومت سے اس بار ےمیں تجاویز مانگی جائیں گی، اجلاس میں قلیل المدتی فنانس پالیسی، ملازمین کی اکتیس جنوری تک مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔