Tag: پاکستان کرکٹ بورڈ

  • پی سی بی نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا

    پی سی بی نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی سی بی کا بتانا ہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کیلئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کریگی، اور وہ فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔

    خیال رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض تھے جبکہ کمیٹی ممبرز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر، کامران اکمل شامل تھے۔

  • محمد حفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ

    محمد حفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے محمد حفیظ کی جگہ نئے کوچز لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی، محمدحفیظ کی جگہ غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کے خواہاں ہیں، انہوں نے اپنے اس پلان سے محمد حفیظ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    دسمبر 2023 میں دورہ آسٹریلیا پر 43 سال کے محمد حفیظ بطور ڈائریکٹر کرکٹ روانہ ہوئے، البتہ دورہ نیوزی لینڈ ختم ہونے سے قبل ہی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری ذکا اشرف کے بورڈ سے منسلک نہ رہنے سے محمد حفیظ کو خاصا نقصان ہوا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان نئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بطور ڈائریکٹر محمد حفیظ کو مزید وقت دینے کے خواہش مند نہیں ہیں۔

  • پی ایس ایل سیزن 9: ٹکٹس کی آن لائن فروخت کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    پی ایس ایل سیزن 9: ٹکٹس کی آن لائن فروخت کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    کراچی: پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی فروخت 6 جنوری سے شروع ہوگی۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ شائقین آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں، ٹکٹ کی قیمت 500 سے  لے کر 15 ہزار روپے تک ہوگی، فائنل کا ٹکٹ 1 ہزار روپے سے 8 ہزار روپے تک دستیاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

    افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا۔

  • سابق چیف سلیکٹر نے ٹیم سلیکشن سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    سابق چیف سلیکٹر نے ٹیم سلیکشن سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹیم کی سلیکشن سے متعلق کئی اہم حقائق سے پردہ اٹھادیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اے آر وائی کے اسپورٹس شو ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ چیف سلیکٹر کا کام ٹیم کو سلیکٹ کرنا ہے، کھلاڑی کو کھلانے کا فیصلہ کوچ اور کپتان کا ہوتا ہے‘۔

    سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ’ میں نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا، سعود شکیل کو پک کیا اسے کبھی بھی ڈراپ نہیں کیا، اب کپتان انہیں 2 سال بعد موقع دیں یا 3 سال بعد یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی بھی رمیز راجا نے کسی کھلاڑی کو سلیکٹ کرنے کا نہیں کہا، اگر کسی کی پرفارمنس نہیں ہوتی تو اسے سلیکٹ نہیں کرتا تھا، کسی بھی کھلاڑی کی سلیکشن اس کی پرفارمنس کو دیکھ کر ہی کیا جاتا ہے۔

    سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ حکومت تبدیل ہوئی تو مجھے جانا پڑا، مجھے ای میل ملا کہ نئے بورڈ کی تشکیل دی جارہی ہے جس کے بعد میں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بیٹر کو سلیکٹ نہیں کیا تھا جس پر بابر اعظم ناراض ہوئے تھے تاہم محمد وسیم نے کھلاڑی کا نام نہیں بتایا، اس دروان ہمارے درمیان تھوڑی ٹینشن بڑھ گئی تھی لیکن معاملات ٹھیک ہوگئے تھے۔

    سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ جب پہلی بار ٹیم سلیکٹ کیا تو انضمام الحق ناراض ہوگئے تھے، اس کی وجہ شاید امام الحق تھے، ان کی پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی اس لیے امام کو سلیکٹ نہیں کیا تھا۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں سابق کپتان بھی شامل

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں سابق کپتان بھی شامل

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں سابق کپتان بھی شامل ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے حکومتی شخصیت سابق کپتان معین خان سے رابطے میں ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان معین خان پیر کو اسلام آباد جائیں گے، وہاں انہیں گورننگ بورڈ کیلئے نامزد کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین کے انتخاب کیلئے عبوری منیجنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، عبوری منیجنگ کمیٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے گورننگ بورڈ تشکیل دے گی۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف مستعفی

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    ذکا اشرف نے بطور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور ممبربورڈ آف گورنر سے استعفیٰ دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرناممکن نہیں۔

    یاد رہے کہ چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ سال 5 جولائی کو جاری ہوا تھا جس کی مدت 4 ماہ تھی۔

    بعد ازاں گزشتہ سال نومبر میں نگران وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ذکا اشرف کو ورلڈکپ تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

    انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سعد بیگ ورلڈ کپ  میں پاکستان کے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل انڈر 19 اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایشیا کپ کھیلنے والے 2 کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، ورلڈ کپ اسکواڈ میں کپتان سعد بیگ، علی اسفند، علی رضا، احمد حسن شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ عامر حسن، عرفات منہاس، اذان اویس، ہارون ارشد، خبیب خلیل، محمد ریاض اللہ، محمد ذیشان، نوید احمد، شاہ زیب خان، حسین اور عبید شاہ بھی ورلڈکپ میں اِن ایکشن ہونگے۔

    واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں منعقدہ ہوگا جو 19 جنوری سے 11 فروری 2024 تک کھیلا جائے گا۔

    جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل تنویر نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ میں ہونے والےورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے 15 کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو پی سی بی میں اہم عہدے کی پیشکش

    ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو پی سی بی میں اہم عہدے کی پیشکش

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو اہم عہدے کی پیشکش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اسد شفیق کو اہم عہدے کی پیشکش ہوئی ہے، آفر ملنے کے بعد اسد شفیق نے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد شفیق نے فیملی سمیت قریبی دوستوں سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔

    قومی کرکٹر اسد شفیق نے 77 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، 2020 کے بعد سے اسد شفیق ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے، وہ 60 ون ڈے، 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

  • شان مسعود کے پی سی بی کنٹریکٹ کے حوالے سے اہم خبر

    شان مسعود کے پی سی بی کنٹریکٹ کے حوالے سے اہم خبر

    لاہور: قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دیدی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بنانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اپ گریڈ کر کے ڈی سے بی کیٹگری میں کر دیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی کے مطابق قوم ٹیم کی کپتانی کرنیوالے کھلاڑی کی کیٹگری بی کردی جاتی ہے۔

    شان مسعود کو 15 نومبر کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیا تاہم اب وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023  تک ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے شروع ہونے والی آئندہ تین میچوں کی سیریز میں بطور کپتان اپنی پہلی اسائنمنٹ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

  • پاکستان کرکٹ کے معاملات سے متعلق نگراں وزیرِ اعظم نے کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ کے معاملات سے متعلق نگراں وزیرِ اعظم نے کیا کہا؟

    نگران وزیراعظم پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات اور کارکردگی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    ایک تقریب کے دوران انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا گیا کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کی ٹیم نے ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر حکام نے ایکشن لیا جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں حکام کو توسیع دے دی گئی۔

    نگراں وزیراعظم پاکستان نے صحافی کے اس غیر رسمی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ کسی ایکشن سے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑے۔

    انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ویسے بھی تین ماہ بعد نئی حکومت اقتدار سنبھالے گی، وہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے بھی دیکھے گی۔

    نگراں وزیرِ اعظم کا کرکٹ بورڈ کے معاملات کے حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کیوں کسی اور کی ذمے داری اپنے اوپر لیں۔

  • بورڈ چاہتا تھا ٹیم ناکام ہوجائے، ورلڈ کپ نہ جیتے! سینئر پاکستانی کھلاڑی

    بورڈ چاہتا تھا ٹیم ناکام ہوجائے، ورلڈ کپ نہ جیتے! سینئر پاکستانی کھلاڑی

    ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا ملبہ سینئر کرکٹر نے بورڈ پر گراتے ہوئے اپنا اور دیگر سینئر پلیئز کا دامن بچانے کی کوشش کی ہے۔

    بھارت میں موجود پاکستان ٹیم کے ایک سیئنر پلیئر نے مشہور کرکٹ ویب سائٹ کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم جو نتائج چاہتے تھے وہ نہیں ملے مگر ہم پوری محنت کررہے ہیں۔

    ایسے وقت میں جب بورڈ کو ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے ایسے وقت میں وہ ہمارے لیے مزید مشکلات کھڑی کررہے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز غیرضروری تھی۔

    ہمیشہ کپتان اور سلیکٹرز ہی ٹیم منتخب کرتے ہیں تو اس میں نئی بات کیا ہے، ہم یہاں ورلڈکپ کھیلنے آئے ہیں اور یہاں ہمارے پیچھے سیاست ہورہی ہے تو ہم کیسے لڑیں گے کس سے لڑیں گے۔

    سینئر کھلاڑی نے بورڈ کو الزام دیا کہ وہ ہمیں انڈر پریشر لارہے ہیں تاکہ ہماری کاکردگی خراب ہو اور بورڈ اپنی من مانی کرسکے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس انٹرویو سے صاف پتا چل رہا ہے کہ جب ٹیم بہت خراب کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس ورلڈکپ میں بری طرح سے ناکام رہی ہے تو یہ باتیں صرف اپنی غلطیاں بورڈ پر ڈالنے کے مترادف ہے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

    ٹیم کا نقشہ کافی دنوں سے کھینچا جارہا تھا کہ ورلڈکپ کے لیے ٹیم کی تیاری ٹھیک نہیں ہے اور اب جب کچھ نہیں بچ رہا تو سینئر کھلاڑی نے ذمہ دار بورڈ کو ٹھہرا دیا ہے۔