Tag: پاکستان کرکٹ بورڈ

  • پہلے میچ بگاڑتے ہیں، پھر بناتے ہیں اور پھر بگاڑ دیتے ہیں: رمیز راجا ٹیم پربرس پڑے

    پہلے میچ بگاڑتے ہیں، پھر بناتے ہیں اور پھر بگاڑ دیتے ہیں: رمیز راجا ٹیم پربرس پڑے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ ہماری ٹیم پہلے میچ بگاڑتی ہے، پھر بناتی ہیں اور پھر بگاڑ دیتی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بھی خاصی عجیب ٹیم ہے یہ ٹیم پہلے میچ بگاڑتے ہیں پھر بناتے ہیں پھر بھگاڑتے ہیں، یہ میچ جنوبی افریقا کیخلاف جیتا ہوا میچ تھا جو یہ ٹیم ہار گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے مقابلہ کیا مگر یہ ایک وکٹ سے ہار گئی، جنوبی افریقا کی ٹیم جب بھی ایکسپوز ہوتی ہے رنز چیز کرنے پر ہی ہوتی ہے، یہاں کوئی اور ٹیم ہو تی تو اس نے یہ اسکور آرام سے کر لینا تھا۔

    نواز کے بجائے کس کو اوور دینا تھا؟ سابق کرکٹرز بابر پر برس پڑے

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے اوورز بھی پورے نہیں کھیلے ہیں، ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ یہ 325 تک اسکور لے کر جائینگے لیکن باب عظم 50 اسکور کرنے کے بعد آؤٹ ہوگئے اسی کے ساتھ سعود شکیل غلط وقت اور شاداب غلط پوزیشن پر آئوٹ ہوئے۔

    سابق چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیل آئینڈرز کو بیٹنگ کا کچھ پتہ نہیں ہے کہ کس طرح حالات کو دیکھتے ہوئے کھیلنا ہے،جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو پوری ٹیل آئینڈرز گر جاتی ہیں۔

    رمیز راجا نے کہا کہ جہاں تک آخری اوور کا تعلق ہے وہ بھی نواز کو نہیں دینا چاہتے تھا ابھی پچھلے زخم بھرے نہیں ہیں آگے مزید پریشر پڑے گا، اس صورتحال میں اسامہ میر کو اوور دینا چاہیے تھا اس بھی اسکور پڑ سکتا تھا مگر اس نے 2 وکٹیں لی ہوئی تھیں نواز سے زیادہ پراعتماد تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ مقابلہ بہت اچھا تھا، لیکن ہم میچ ہار گئے جس کا سب کا ملال رہےگا، پاکستان کے پاس آگے جانے کے چانسس اب بہت کم ہے، کیوں کہ جب ٹیم ہارنے لگتی ہے تو وہ جتنا بھول جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ایک، دو پلیئرز کی غیر موجودگی سے اپنے آپ کو کمزور محسوس کرتی ہے، جیسے ہی کوئی مشکل مرحلہ سامنے آتا ہے وہاں ٹیم گیم کو غلط ریڈ کرتی ہے جس کے بعد نتیجہ بھی اسی طرح کا آتا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔

  • پی سی بی کی شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز سے اپیل

    پی سی بی کی شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز سے اپیل

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ سے قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی جانب سے جارہ کرد بیان میں کہا کہ پی سی بی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی مسلسل تین شکستوں کے بعد شائقین کرکٹ کے جذبات سے واقف ہے لیکن اس مشکل وقت میں انتظامیہ امید کرتی ہے کہ شائقین بابر اعظم اور اپنی ٹیم کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ابھی کچھ اہم میچز باقی ہیں، ہمیں امید ہے کہ ٹیم دوبارہ منظم ہوکر ناکامیوں پر قابو پالے گی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھائے گی، امید ہے قومی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرئے گی۔۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز اور میڈیا کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید اور انھیں تبدیل کرنے پر کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ورلڈ کپ کے اسکواڈ کی تشکیل کے لیے مکمل آزادی دی تھی، اور ان کی مرضی کے مطابق ٹیم بنانے میں کسی قسم کی روکاوٹ نہیں بنے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد میں مستقبل میں  فیصلہ کرے گی، فی الحال پی سی بی شائقین، سابق کھلاڑی اور اسٹیک ہولڈرز ٹیم کو سپورٹ کرے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان سے مسلسل شکست کے بعد قومی ٹیم پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے ایک اور بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پاکستان کو پہلی بار 8 وکٹوں سے بدترین شکست دی تھی، پاکستان اپنا اگلا میچ کل یعنی 27 اکتوبر کو چنئی میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔

  • پی سی بی کا 20 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

    پی سی بی کا 20 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 23 ماہ کے لیے 20 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے جس کی مدت یکم اگست2023 ء سے جون 2025ء تک ہے، تاہم ایک سال بعد ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    چار خواتین کرکٹرز انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور ام ہانی پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کراچی میں جاری جنوبی افریقہ سیریز کے کیمپ کے دوران دیئے گئے جو انہوں نے دستخط کر دیئے۔

    انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، نجیہہ علوی اور شوال ذوالفقار انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی ہیں جبکہ ام ہانی نے گزشتہ سال آئرلینڈ کے خلاف اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔

    گزشتہ سال بھی 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے تھے۔ ان کرکٹرز کو چار کیٹگریز اے بی سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈی کیٹگری کو ایمرجنگ کیٹگری کی حیثیت حاصل ہوگی۔

    کپتان ندا ڈار اور بسمہ معروف نے اے کیٹگری میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹرز میں 535 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود سدرہ امین سینٹرل کنٹریکٹ میں سی کیٹگری سے اے کیٹگری میں آگئی ہیں۔

    اے کیٹگری کے معاوضے میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ بی کیٹگری کے معاوضے میں 32 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کیٹگری میں چار کرکٹرز منیبہ علی، فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والی منیبہ علی سی سے بی کیٹگری میں آئی ہیں۔ فاسٹ بولر فاطمہ ثنا اور نشرہ سندھو پہلے بھی بی کیٹگری میں تھیں البتہ عالیہ ریاض پچھلے کنٹریکٹ میں اے کیٹگری میں تھیں جو اب بی کیٹگری میں آئی ہیں۔

    سی کیٹگری میں وکٹ کیپر سدرہ نواز نے اپنی جگہ برقرار رکھی ہے جبکہ غلام فاطمہ اور سعدیہ اقبال ترقی پاکر ڈی سے سی میں آئی ہیں۔ ڈیانا بیگ جو پہلے بی کیٹگری میں تھیں اب سی کیٹگری میں ہیں۔ وہ گزشتہ سال کندھے اور انگلی کی انجری کی وجہ سے زیادہ تر ٹیم سے باہر رہی تھیں۔

    عمیمہ سہیل بھی تنزلی کے بعد بی سے سی کیٹگری میں آگئی ہیں۔ سی کیٹگری کے معاوضے میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    ڈی کیٹگری میں جسے ایمرجنگ کیٹگری کہا جاتا ہے آٹھ کرکٹرز شامل ہیں جن میں لیگ اسپنر طوبی حسن اور بائیں ہاتھ کی بیٹر صدف شمس نے اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ اس کیٹگری میں لیفٹ آرم اسپنر انوشے ناصر اور بیٹرز ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار نے پہلی بار کنٹریکٹ حاصل کیا ہے یہ آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلی تھیں۔

    نجیہہ علوی اور ام ہانی بھی ڈی کیٹگری کا حصہ ہیں۔ سیدہ عروب شاہ نے ایک بار پھر سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنائی ہے وہ آئی سی سی انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتان تھیں۔

    ڈی کیٹگری کے معاوضے میں 21 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    انعم امین، گل فیروزہ، ارم جاوید، جویریہ خان اور کائنات امتیاز سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں ان پانچوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیے گئے ہیں جبکہ عائشہ نسیم ریٹائر ہوچکی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میں کھلاڑیوں (پلیئنگ اور نان پلیئنگ دونوں) کی میچ فیس میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں پچاس فیصد اضافہ پلیئنگ اور نان پلیئنگ دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیا گیا ہے۔

    ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ کی مدت میں اضافے کی وجہ بے پناہ مصروف بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری کھلاڑی پوری طرح تیار رہیں اور کامیابیاں حاصل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی کرکٹرز کو ایسا ماحول فراہم کرنا چاہتا ہے جس میں وہ پوری یکسوئی کے ساتھ کھیل پر توجہ دے سکیں۔یہ عالمی سطح پر خواتین کرکٹ کی اہمیت اور بڑھتے ہوئے معیارکو بھی ثابت کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چار نئی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینا ہماری کرکٹ میں ٹیلنٹ کی موجودگی اور صحت مندانہ مقابلے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

  • ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

    ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی تقریب منعقد کی گئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئرمین ذکا اشرف نے کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کی، اس کٹ کا نام ’’اسٹار نیشن جرسی‘‘ رکھا گیا ہے۔

    پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، ایشیاکپ اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کامیاب ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، جو ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں انہیں ویلکم کرینگے، ون ڈے میں ہم نمبرون بن گئے ہیں، مہینہ ڈیڑھ ہوا ہے آئے، جو ملک اور کرکٹ کیلئے ہوسکا کرینگے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبرکو ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

  • پی سی بی نے کرکٹ ہسٹری کا نیا پرومو جاری کردیا

    پی سی بی نے کرکٹ ہسٹری کا نیا پرومو جاری کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس ہو گیا جس کے بعد  کرکٹ ہسٹری کا نیا پرومو جاری کردیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے پرومو میں چیئر مین پی ٹی آئی کی ویڈیو اور تصاویر لگا کر اسے جاری کیا گیا ہے، اس نئے پرومو میں پاکستان ویمن ٹیم کی ایشین گیمز میں جیت کا بھی ذکر شامل ہے۔

    اس کے علاوہ ندا ڈار کے 100 وکٹوں کا ریکارڈ اور مصباح الحق کا ٹیسٹ میس اٹھانا بھی نئی وڈیو میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے 14 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں 1952 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کرکٹ سے متعلق تاریخی اور یادگار واقعات کے مناظر دکھائے گئے۔

    لیکن اس پوری ویڈیو میں 1992 میں پاکستان کے لیے واحد کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ہی غائب تھے جس پر صارفین نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    مداحوں نے ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ویمن ٹیم کی فتوحات نہ دکھانے پر بھی پی سی بی پر تنقید کی تھی۔

  • چیئرمین پی سی بی کی اسحاق ڈار سے ملاقات، ایشیا کپ کی میزبانی پر تبادلہ خیال

    چیئرمین پی سی بی کی اسحاق ڈار سے ملاقات، ایشیا کپ کی میزبانی پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے چیئرمین محمد ذکا اشرفکی سربراہی میں ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک وفد نے چیئرمین محمد ذکا اشرف کی سربراہی میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے آج فنانس ڈویژن میں ملاقات کی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈویژن طارق محمود پاشا، فنانس کے سینئر افسران اور پی سی بی ٹیم نے اجلاس میں شرکت کی۔

    ویڈیو: ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    چیئرمین پی سی بی محمد ذکاء اشرف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پی سی بی اور مینز کے ون ڈے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی سے متعلق معاملات سے آگاہ کیا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں بالخصوص کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت پاکستان کی حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے، پاکستان ایشیا کپ کا کامیاب انعقاد چاہتا ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا مل کر منعقد کر رہے ہیں، حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

  • ’’پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی اچھی ہے تو کرکٹ کو فائدہ ہوگا‘‘

    ’’پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی اچھی ہے تو کرکٹ کو فائدہ ہوگا‘‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی اچھی ہے تو اس سے کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی اچھی ہے تو یہ کرکٹ کے لیے فائدہ مند ہوگا، جونیئر لیگ سے بھی نوجوان ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

    اپنے دور کے عظیم بلے باز نے بورڈ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی اچھا کھلاڑی مل جائے تو اسے پی سی بی اکیڈمی میں ٹریننگ دے۔

    ماضی میں چیف سلیکٹر کے عہدے پر فائز رہنے والے سابق پلیئر کے مطابق ٹی 20 کرکٹ کی وجہ سے اسپنر کی کارکردگی میں فرق آیا ہے، اسپنر مل رہے ہیں لیکن ورلڈ کلاس نہیں مل رہے۔

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق، یاسر شاہ اور دانش کنیریا جیسے اسپنرز نہیں آرہے ہیں، جب بورڈ کے مینجمنٹ کی تشکیل ہوجائے گی تو کرکٹرز بھی آئیں گے۔

  • نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرنا چاہتے تھے، چیئرمین پی سی بی

    نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرنا چاہتے تھے، چیئرمین پی سی بی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرنا چاہتے تھے۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکا اشرف نے چارج سنبھالنے کے بعد میجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم  شہباز شریف، آصف زرداری کا شکر گزار ہوں، ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

    پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ اختلافات نہیں ہونے چاہئیں، ہم نے متحد ہو کر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے، چاہتے تھے نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرتے، نجم سیٹھی کو پیغام بھجوایا تھا، آج اعجاز بٹ کو بھی اچھی طرح سے رخصت کیا۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ ایشیا کپ، ورلڈ کپ سمیت بہت سے معاملات میں بہتری کی ضرورت ہے، ہم اپنی پوری توجہ کرکٹ اور کرکٹرز کی بہتری پر مرکوز رکھیں گے۔

    نئے چیئرمین ذکا اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی محاذ پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کرکٹ کو اسکا جائز حق دلوائیں گے، جس کے لیے چاہتے ہیں کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے سب مل کر کام کریں۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکا اشرف نے بورڈ کے معاملات میں شفافیت لانے کی سخت ہدایت کردی۔

    انہوں نے کہا کہ  ریجنز، ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، وزارت بین الصوبائی رابطہ آڈٹ کے لئے جو چیزیں مانگ رہی ہیں اسکو فراہم کی جائیں۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات دیں گے تو اچھے کرکٹر سامنے آئیں گے، ایبٹ آباد، میرپور اور حیدرآباد اسٹیڈیم کو بہتر بنایا جائے گا، اسٹیڈیمز میں ہاسپیٹیل باکسز کو اپ گریڈ کریں گے۔

    ذکااشرف نے مزید کہا کہ کرکٹ شائقین کے لیے سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی، کوشش کی جائے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدن میں اضافہ ہو ۔

    ذکااشرف، سلمان نصیر اور فیصل حسنین کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت فیصلے کی توثیق کردی۔

  • پاک ویسٹ انڈیز ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان

    پاک ویسٹ انڈیز ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنا تھی تاہم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن سے متصادم ہونے کی وجہ سے سیریز کرنے پر مختلف آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پی سی بی سیریز رمضان کے بعد اپریل کے وسط میں شروع کرنےکا خواہاں ہے، پی ایس ایل کی ونڈو کے لیے کرکٹ بورڈ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنی ہے، سیریز میں دو ٹیسٹ، تین ٹی ٹوئنٹی کھیلےجانے ہیں۔

  • ’کہہ سکتے تھے بھارت نہیں آ رہا تو ہم بھی نہیں جائیں گے‘: نجم سیٹھی

    ’کہہ سکتے تھے بھارت نہیں آ رہا تو ہم بھی نہیں جائیں گے‘: نجم سیٹھی

    اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ انکار کرنے سے معاملات نہیں چل سکتے، بھارت کو کرکٹ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو دھمکی نہیں دے رہے لیکن صورت حال کا منطقی حل پیش کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مثبت تجویز پیش کر دی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم آسانی سے کہہ سکتے تھے کہ بھارت نہیں آ رہا تو ہم بھی نہیں جائیں گے، لیکن انکار کرنے سے معاملات نہیں چل سکتے، جب تک پاکستان اوربھارت ایک دوسرے کا دورہ نہیں کر سکتے، ہائبرڈ ماڈل بہتر حل ہے۔

    نجم سیٹھی نے کہا ’’مجھے صرف ایشیا کپ کی نہیں، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی بھی فکر ہے، ایشین کرکٹ کونسل میں تجویز پیش کی تو لوگوں نے اس کو بہتر سمجھا۔‘‘

    ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق نجم سیٹھی کا دوٹوک اعلان

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ورلڈ کپ ہے، ہماری حکومت بھی جانے سے منع کر سکتی ہے، بھارت چیمپئنز ٹرافی میں آنے سے انکار کر کے وینیو تبدیل کرنے کو کہہ سکتا ہے، مگر یوں انکار کرنے سے معاملات نہیں چل سکتے۔