Tag: پاکستان کرکٹ بورڈ

  • شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے سلیکشن کا نیا طریقہ کار متعارف کرادیا

    شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے سلیکشن کا نیا طریقہ کار متعارف کرادیا

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی  نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے وہ کھلاڑی منتخب نہیں ہوگا جس کا اسٹرائیک ریٹ  130 یا 135 سے اوپر نہ ہو۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بطور چیف سلیکٹر یہ کام مشکل ہے، مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے براہ راست رابطے میں ہوں۔

    انکا کہنا تھا کہ میں کئی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہوں، یہ ایک مشکل جاب ہے، اس کرسی پر بیٹھ کر ہر ایک کو خوش کرنا بہت مشکل کام ہے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے میں نے کہہ دیا ہے کہ وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائے گا جس کا اسٹرائیک ریٹ 130 یا 135 سے اوپر نہ ہو۔

    سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان ایک اچھی اینڈرسٹینڈنگ پیدا ہورہے ہے۔

    نیوزی لینڈ  کے خلاف ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی پچز پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا  ابھی بھی پچز سے مطمئن نہیں ہوں، میں نے گراؤنڈ مین سے کہا تھا کہ مجھے باؤنسی ٹریک چاہیے آپ تیار کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے  کہا کہ ہم تیار کرلیں گے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے  یوٹیوب چینل سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا لوگوہٹا دیا گیا۔

    پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر 4.4 ملین فالورز ہیں، ہیکر نے پی سی بی کی تمام ویڈیوز پرائیوٹ کردی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی سی بی کی یوٹیوب ٹیم چینل کامعاملہ دیکھ رہے ہیں۔

  • رمیز راجا نے محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز  راجا نے فاسٹ بولر محمد عامر کو اپنے دور میں نہ کھلانے سے  متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

    نجی میڈیا نے میزبان رمیز راجا سے  انٹرویو کے دوران سے سوال کیا کہ عامر جیسے کھلاڑیوں کو آپ نے اپنے دور میں نہیں کھلایا جس کے جواب میں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ عامر کی ٹیم میں شمولت سلیکشن پر ہے۔

    رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، اگر عامر کو شامل کر بھی لیں تو کیا شاہین کو 12 واں کھلاڑی بنا دیں یا پھر  عامر کے لیے حارث رؤف نسیم اور وسیم جونیئر کو باہر بٹھا دیں۔

    رمیز راجا نے کہا کہ ہمارے یہ فاسٹ بولرز  20 ، 20 اور 21 ، 21 سال کے ہیں جن کا فوکس کرکٹ کی طرف پر ہے نہ کہ سیاسی یا پھر ٹوئٹ کرنے کی طرف، یہ نوجوان لڑکے صرف کرکٹ کی طرف دھیان دیتے ہیں۔

    واضح رہے چیئرمین شپ ٹیم ہونے کے بعد سے رمیز راجا نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی پر خوب تنقید کا نشانا بنایا ہے۔

  • پی سی بی میں بھاری تنخواہ لینے والے افسران کے لیے بری خبر

    پی سی بی میں بھاری تنخواہ لینے والے افسران کے لیے بری خبر

    مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) میں بڑی تنخواہ لینے والے افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بڑی تنخواہوں والے افسران کی پرفارمنس پر مایوس کا اظہار کیا ہے۔

    انکوائری رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ لینے والے 4 سال میں 10 لاکھ تک کیسے پہنچ گئے، جبکہ بڑے افسران ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ سے 25 لاکھ تک وصول کرتے ہیں۔

    پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی اگلی بیٹھک میں فیصلوں کی منظوری لے گی۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی آنے کے بعد کئی افسران  کو عہدے سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز پی سی بی کی ایچ آر بھی اپنا عہدہ چھوڑ کر جاچکی ہے۔

  • ویڈیو: پاکستان کیمپ میں نئے فاسٹ بولر کی انٹری

    ویڈیو: پاکستان کیمپ میں نئے فاسٹ بولر کی انٹری

    قومی ٹیم کے سابق بیٹر اور موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف صرف اچھا کھیلتے ہی نہیں بلکہ بولنگ بھی کرواسکتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے  بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں پی سی بی کی جانب سے انہیں فاسٹ بولر کا خطاب دیا گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر محمد یوسف کی بولنگ کراتے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

    جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریکٹس سیشن میں محمد یوسف بولنگ کررہے ہیں، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پی سی بی نے کیپشن میں لکھا کہ نیا فاسٹ بولر آگیا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

  • رمیز راجا کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بیان

    رمیز راجا کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بیان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمیں رمیز راجا نے بابر اعظم کی کپتانی کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

    اسٹیڈیم میں صحافیوں نے گفتگو کے دوران رمیز راجا سے سوال کیا گیا کہ بابر بطور کپتان آپ کو کیسے لگتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہےٹھیک ہیں، کھیل میں اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے، ہم ابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کھیل کر آئے ہیں، انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔

    رمیز راجا نے دوران گفتگو کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم سب کے لیے آئی اوپنر  ہے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔

    کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ایک کرکٹ بورڈ تب ہی بڑا ہوتا ہے جب وہ چیزوں کو اینلائز کرے اور اس پر کھل کر بات کر سکے۔

    رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میں بطور کرکٹر اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ ہم پیچھے ہیں، لیکن ہم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ کوالٹی کی ٹیمز کو ٹرن آؤٹ کرنا تھوڑا مشکل ہے، لیکن ہم چیزوں کو آگے لے کر جائیں گے۔

  • حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

    حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث رؤف کی ایم آر آئی اسکین کیئے گئے تھے۔

    حارث رؤف نیشنل ہائی پرفارمینس سینٹر میں جلد لاہور میں ری حیب پروگرام شروع کریں گے۔

  • محمد رضوان کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

    محمد رضوان کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

    پرتھ: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ آپ لوگ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں انکا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت بہت ضروری ہوتی ہے، گزشتہ دو میچز میں ہماری پوری ٹیم کے ساتھ عوام بھی بہت تکلیف سے گزری ہے۔

    رضوان کا کہنا تھا کہ  نیدرلینڈز کے ساتھ میچ میں جس طرح لڑکوں نے کوشش کی ہے بالکل اسی مومنٹم کی آگے بھی ضرورت ہے، اسی طرح آگے بھی کھیل کے میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہم اچھا کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، وہ دنیا کے بہترین بیٹر ہیں بڑے میچز میں وہ بھی اچھا پُرفارم کریں گے۔

    محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور اعزاز

    کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سب کے سامنے ہیں جبکہ حارث رؤف کی بولنگ بھی بہت اچھی جاری ہے۔

    وسیم جونیئر سے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ وسیم ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے، ہم دو میچز ہارے ہیں لیکن ان میچز میں وسیم کی کارکردگی بہت بہترین رہی ہے، وسیم کی صورت میں ٹیم میں ہمیں ایک پلس پوائنٹ ملا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ شاداب خان ہمیشہ سے بہترین پُرفارمنس دی ہے، وہ ٹیم میں ستون کی اہمیت رکھتے ہیں۔

    محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے جے شاہ کے بیان پر ردِ عمل جاری کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے جے شاہ کے بیان پر ردِ عمل جاری کر دیا

    لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ 2023 میں پاکستان آنے سے انکار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر اے سی سی جے شاہ کے  بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی ہے۔

    ترجمان پی سی بی نے کہا کہ یہ بیان اے سی سی بورڈ یا پی سی بی سے مشاورت کے بغیر دیا گیا، جے شاہ کا پاکستان سے ایونٹ منتقلی کا بیان یک طرفہ ہے۔

    ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سوچے سمجھے بغیر اس طرح بیان کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، ایونٹ منتقلی کا بیان آئی سی سی، اے سی سی کو تقسیم کرنےکے مترادف ہے۔

    جے شاہ کے بیان پر شاہد آفریدی کی کڑی تنقید

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اے سی سی صدر جے شاہ کے اس بیان سے 2023 میں بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ اور 2024 سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ جے شاہ کی صدارت میں اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے سپردکی گئی تھی، تاحال اے سی سی کے صدر کے بیان پر اے سی سی سے کوئی باضابطہ وضاحت موصول نہیں ہوئی ہے۔

    ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی نے اے سی سی سے حساس معاملے پر ہنگامی اجلاس کی درخواست کی ہے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سیزن 7 کو کامیاب بنانے پر اہل کراچی کا شکرگزار

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سیزن 7 کو کامیاب بنانے پر اہل کراچی کا شکرگزار

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن سیون کو کامیاب بنانے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پی سی بی مداحوں کی قدر اور ان کا احترام کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور پی ایس ایل کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سلمان نصیر نے کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیون کے پہلے مرحلے کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر تمام سول اور سیکیورٹی ایجنسیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اداروں نے میچز کے کامیاب انعقاد کےلیے محفوظ ماحول دیا۔

    سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ تمام تماشائیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے محدود تعداد میں داخلے کی اجازت کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں زبردست کرکٹ ماحول بنائے رکھا۔

    ڈائریکٹر پی ایس ایل نے کہا امید ہے بارہ سے سولہ مارچ تک کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے لیے ہر عمر کے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، پی سی بی مداحوں کی قدر اور ان کا احترام کرتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے پی سی بی کے تمام عملے کا شکر گزار ہوں۔

    خیال رہے پی ایس ایل سیون کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا ہے ، دوسرے مرحلے کا آغاز دس فروری سے لاہور میں ہوگا، اسلام آباد،ملتان اورپشاور نے لاہور میں ڈیرے ڈال دیئے جبکہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی ٹیمیں آج روانہ ہوں گی۔