Tag: پاکستان کرکٹ

  • شعیب ملک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، 2019 ورلڈ کپ کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا

    شعیب ملک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، 2019 ورلڈ کپ کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 ورلڈ کپ ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے مستقبل کی حکمت عملی بناتے ہوئے 2020 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا ہدف 2020 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنا ہے اور اس کے لیے مجھے کارکردگی پر فوکس کرنا ہوگا۔

    36 سالہ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک جو کیریبئن پریمئر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے، نے کہا کہ اس وقت میں نے دو بڑے اہداف پر نگاہ مرکوز کر رکھی ہے، دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، اگر میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاتا رہوں تو پھر میں یہ دو ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا۔

    خیال رہے کہ شعیب ملک 2015 کے آخر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، جب وہ پانچ سال کے وقفے سے ٹیم میں واپس لوٹے تھے تاہم ان کی کارکردگی غیر متاثرکن رہی تھی۔

    ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع

    واضح رہے کہ شعیب ملک محدود اوورز والی کرکٹ کے ایک مستقل کھلاڑی رہے ہیں، اس لیے ان کی نگاہیں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر جمی ہوئی ہیں۔ انھوں نے ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اور آف اسپن باؤلر شعیب ملک 35 ٹیسٹ، 261 ون ڈے اور 95 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔


  • قومی ٹیم آج نارتھمپٹن شائر سے چار روزہ پریکٹس میچ میں مد مقابل ہوگی

    قومی ٹیم آج نارتھمپٹن شائر سے چار روزہ پریکٹس میچ میں مد مقابل ہوگی

    نارتھمپٹن شائر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ انگلینڈ میں تیاریوں کا آخری موقع، آج چارہ روزہ پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر کے مدمقابل آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھمپٹن میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی، قومی ٹیم نے جاں فشانی سے فزیکل فٹنس پر کام کیا اور بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کے لیے مشقیں کیں۔

    تیز وکٹ کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران ماربل سلپ استعمال کیے۔ خیال رہے کہ نارتھمپٹن میں موسم سرد ہوگا، چار روزہ میچ میں کھلاڑیوں کے پاس خود کو وارم اپ کرنے کا آخری چانس ہوگا۔

    قبل ازیں قومی ٹیم نے کینٹ کاؤنٹی کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلا جو بارش سے متاثر ہوا لیکن میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ کی پرانی بیماری نے پھر سر اٹھالیا۔

    کینٹ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی، پریکٹس میچ بارش کے سبب ڈرا ہوا لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن نے کوچ اور مینجمنٹ کی تشویش بڑھادی ہے۔

    قومی ٹیم انگلینڈ سے جیت کرواپس آئے گی، انضمام الحق

    واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم اپنے حریف کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، پہلا میچ 24 تا 28 مئی اور دوسرا یکم جون سے 05 جون کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ سے قبل آئرلینڈ اپنا تاریخی پہلا ٹیسٹ میچ گیارہ مئی سے پاکستان کے خلاف کھیلے گا لیکن بارش اور ناکافی سہولتیں میچ کے دوران آڑے آسکتی ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ امید ہے ہماری ٹیم انگلینڈ سے جیت کر واپس آئے گی، کھلاڑیوں سے غلطیاں بھی ہونگی لیکن شکست سے نہیں ڈرنا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینئرکھلاڑی غیرضروری تنقید کے بجائے ہماری رہنمائی کریں: سرفرازاحمد

    سینئرکھلاڑی غیرضروری تنقید کے بجائے ہماری رہنمائی کریں: سرفرازاحمد

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی غیرضروری تنقید نہ کریں، بلکہ ہماری رہنمائی کریں، ہم پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں اور کھیلتے رہیں گے.

    ان خیالات کا اظہار سرفراز احمد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں‌ اپنی غلطیوں‌ کا دفاع نہیں کروں‌ گا، ہارجیت کھیل کا حصہ ہے. تنقید ہوتی ہے اور ہوتی رہے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ون ڈے میں اچھا پرفارم نہیں کر پائے، اسی لیے شکست ہوئی. ٹیم میں‌ صرف دو سینئر کھلاڑی تھے، مگر ہمیں اس طرح‌ نہیں ہارنا چاہیے تھا.البتہ جب جب موقع ملا، تومخالف ٹیم کو بھی ٹف ٹائم دیا.

    انھوں‌ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں‌ پرانٹرنیشنل دوروں میں تھوڑا بہت دباؤ ہوتا ہے، ینگ پلیئرز دباؤ سے نکلے، توانھوں نے نتیجہ بھی دیا، ٹیم دورے میں انجریزکا بھی شکار رہی، جس سے مشکلات ہوئیں.

    آئی سی سی رینکنگ: سرفراز الیون ٹی ٹوینٹی میں سرفہرست

    اپنے انداز کپتانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں‌ نے کہا کہ میرا کپتانی کا منفرد انداز ہے، اپنے طریقے سے کھلاڑیوں کو چلاتا ہوں، مخالف ٹیم کو دو گیندوں پر20 رنزبھی درکار ہوں، تو پلیئرزکو ریلیکس نہیں ہونے دیتا.

    ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 2019 میں پاکستانی ٹیم ایک بہترین ٹیم کے طور سامنےآئے گی، ٹاپ آرڈرپرتوجہ دے رہےہیں، موجودہ پلیئرز ہی کو آگے لے کر چلنا ہے، ٹیم مضبوط ہورہی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔