Tag: پاکستان کورونا

  • پاکستان میں کرونا ویکسینیشن، ڈبلیو ایچ او کا اعتراف

    پاکستان میں کرونا ویکسینیشن، ڈبلیو ایچ او کا اعتراف

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کی رفتار کی تعریف کرتے ہوئے عالمی ادارۂ صحت کے کنٹری سربراہ نے کہا ہے کہ اب بھی چند ایسے ممالک ہیں جہاں 2 فی صد آبادی کی بھی ویکسینیشن نہ ہو سکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان پلیتھا ماہی پالا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، چند ایسے ممالک ہیں جہاں 2 فی صد آبادی کو ویکسین نہیں لگائی گئی۔

    پلیتھا ماہی نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک روز میں 10 لاکھ ویکسین لگا رہا ہے، پاکستان کی ویکسین لگانے کی مہم تیز اور مؤثر ہے۔

    کنٹری سربراہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد 20 فی صد سے زائد ہو چکی ہے، جب کہ جزوی ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد 40 فی صد سے زائد ہے۔

    پلیتھا ماہی پالا نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے کرونا وبا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، این سی او سی نے بھی بہترین کام کیا، پاکستان میں کرونا رسپانس میں بہترین کوآرڈینیشن رہی، اور ملک میں کرونا انفیکشن کے باعث اموات کی شرح کم رہی۔

  • پاکستان کورونا کی نئی لہر کے زد میں، ایک دن میں مزید 46 افراد جاں بحق

    پاکستان کورونا کی نئی لہر کے زد میں، ایک دن میں مزید 46 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی نئی لہر نے سراٹھا لیا، ایک دن میں مزید 46 افراد جاں بحق جبکہ 2300 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شدت میں تیزی آنے لگے ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیئے گئے۔

    جس میں بتایا کہ ملک میں کورونا سے مزید چھیالیس افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار 476 ہوگئی، پنجاب میں ایک روزمیں سب سے زیادہ چونتیس اموات ہوئیں جبکہ خیبرپختونخوا میں نو،اسلام آباد میں دو اور سندھ میں ایک مریض چل بسا۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے42  ہزار499 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 2ہزار 338  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح5.5 فیصد رہی اور کوروناکےفعال کیسزکی تعداد19ہزار764 تک جا پہنچی۔

    اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ گجرات میں آکسیجن بیڈ سو فیصد اور لاہور میں وینٹیلڑ 38 فیصد تک بھرگئے جبکہ اسلام آباد میں بتیس فیصد ، پشاورمیں چھبیس اورملتان میں اکیس فیصد زیراستعمال ہیں تاہم آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔

    خیال رہے برطانوی طرز کے کورونا کی نئی لہر پنجاب میں پھیلنے لگی، ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ عوام نےاحتیاط نہ کی تو وائرس پورے ملک کو اپنی لیپٹ میں لے سکتا ہے۔