Tag: پاکستان کوسٹ گارڈز

  • پاکستان کوسٹ گارڈز نے غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنے فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرتے ہو ئے گزشتہ یکم فروری سے 18 مارچ کے دوران بلوچستا ن کے بارڈر سے 132 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔

      ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔

    ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری  رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔ اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 3 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 3 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس بنیاد پر اوتھل  کے علاقے گڈانی میں کارروائی کرتے ہوئے عمارت میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآد کرلی ہے۔

    ڈی جی کوسٹ گارڈز کے مطابق عمارت میں چھپائی گئی 200 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے، پکڑی جانیوالی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3.3 ملین ڈالر ہے۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون ملک اسمگل  ہونا تھی، واضح رہےکہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر طرح کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کی کوشش کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہےگی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-police-muqabla/

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی  بڑی کارروائی، اسلحہ، شراب اور ہیروئن برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، اسلحہ، شراب اور ہیروئن برآمد

    کوئٹہ : پاکستان کوسٹ گارڈز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ، شراب اور ہیروئن برآمد کرلی، شراب اور ہیروئن کی بین الاقوامی مالیت 60 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہمیشہ عوام کی خدمت کےلیےمتحرک رہی ہے، گوادر کے موسیٰ گوٹھ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کےدوران 226 گلاک پستول، 34 بیرٹا پستول،145عدد 30بورپستول برآمد کیے گئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں140اسیپئرمیگزین،30بور پستول،324گلاک پستول کےمیگزین بھی شامل تھے ، دہشت گردی میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گڈانی سے اعلیٰ کوالٹی غیر ملکی شراب کی 959 بوتلیں اور 2203 کین بیئر برآمد کی گئیں جبکہ گوادر میں ایک اور کارروائی کے دوران 332 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس پکڑی گئی۔

    اس کے علاوہ وندر اور اوتھل میں 44.5 کلو ہیروئن برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ، پکڑی جانے والی شراب اور ہیروئن کی بین الاقوامی مالیت 60 ملین روپے کے لگ بھگ ہے

    پاکستان کوسٹ گارڈز عوام کی خدمت اورملک کی حفاظت کے لیےہروقت تیارہے اور ہرقسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کےخلاف کارروائی کےلیےمتحرک ہے۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے میں خفیہ کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ اطلاعات ملنے پرگوادر کے علاقے دران میں کارروائی کی، حکام نے 2 گاڑیوں کو روکا تو ملزمان نے فرار ہونے کوشش کی، جب گاڑیوں کا پیچھا کیا تو ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت تقریباً 117 ملین ڈالر ہے۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہان ہے کہ ان 2 گاڑیوں میں 1650کلو گرام حشیش اور 69 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد کی گئی ہے۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں ،کروڑوں روپے مالیت کااسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے دو مختلف کارروائی کیں ، پہلی کارروائی میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سے غیر ملکی سامان برآمد کیا گیا جو کہ مسافرکوچ کےخفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کوسٹ گارڈز کی تابڑ توڑ کارروائیاں، اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ

    ترجمان کے مطابق مسافر کوچ میں اسمگل شدہ سامان لوڈ تھا اور کوئی مسافرسفرنہیں کررہا تھا برآمد کئے گئ سامان میں مضرصحت چھالیہ، غیرملکی کپڑا، اسپئرپارٹس،ٹائراور غیر ملکی سگریٹ شامل ہے۔

    دوسری کارروائی میں گوادرسے کراچی جانے والی کوچ سےغیرملکی ٹائلز، کراکری و دیگرسامان برآمد کیا گیا، اس بس میں بھی مسافر موجود نہ تھے۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،غیر ملکی شراب برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،غیر ملکی شراب برآمد

    کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے پسنی سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 615 بوتلیں اور 17 پیکٹ اعلی کوالٹی کی شراب برآمد کر لی۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی شراب کی مالیت تقریباً 44 لاکھ 86 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 خواتین کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 6 کروڑ 18 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 5 خواتین گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 5 خواتین گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 خواتین کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر (بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوار 4 خواتین سے 25 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآمد کر کے چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق ایک اور کوچ میں سوار مسافر خاتون سے 12 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآ مدکر کے مسافر خاتون اسمگلر کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ دوران گشت وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیا 50 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 6 کروڑ 18 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات اور 5 خواتین اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز نے تربت اور ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے موبائل گشت کے دوران تالار تربت روڈ کے مقام پر ایک مشکوک نقل وحرکت کا تعاقب کیا۔ موبائل گشت کو دیکھ کر ملزمان رات کے اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مشکوک پہاڑی علاقے کی تلاشی کے دوران 1770 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ایک اور کارروائی میں ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے ایک کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 9 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمد کر کے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان) پرمختلف گاڑیوں سے 2,305 کلو گرام چھالیہ، 1175 پیکٹ انڈین گٹکا،120 پیکٹ نسوار، 136 بیگز چائنا سالٹ،93 عدد مختلف گاڑیوں کے ٹائرز اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کیے گئے۔

    ترجمان کے مطابق تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ اور متفرق اشیاء تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پکڑی جانے والی متفرق اشیاء اور منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1956.86 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 نومبر کو پاکستان کوسٹ گارڈز کے عملے نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات ، چھالیہ، انڈین گٹکا اور دیگر اشیاء برآمد کرکے تارکین وطن سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی:  پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے آج بلوچستان کے علاقے وندر کھاری چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کی، جس میں‌ کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر  وین سے37 کلوگرام حشیش برآمد کر لی.

    ترجمان پوسٹ گارڈز کے مطابق حشیش برآمد کر کے  پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے.

    دوسری کارروائی حب کے قریب پھورپوسٹ  کے علاقے میں کی گئی، جس میں شہزور پک اپ سے غیر ملکی شراب کی 160 بوتلیں برآمد کی گئی، جب کہ ملزم گرفتار کر لیا گیا.

    ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی مجموعی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت چھ کروڑ  ساٹھ لاکھ روپے سے زاید ہے، برآمد منشیات، دو گاڑیاں اور چھ اسمگلرز کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے.

    یاد رہے کہ 24 جنوری 2019 کو کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال بنانے کے لیے شہریار آفریدی کی یقین دہانی

    پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال بنانے کے لیے شہریار آفریدی کی یقین دہانی

    کراچی: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر انھیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کراچی دورے پر ہیں، انھوں نے پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انھیں ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ مملکت نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔

    وزیرِ مملکت کو دی جانے والی بریفنگ کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریوں، اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام سے متعلق تھی، ترجمان کے مطابق شہریار آفریدی کو 2018 میں اسمگلنگ کی روک تھام اور پکڑی گئی منشیات کی تفصیلات بتائی گئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ڈی جی رینجرز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی تھی، شہریار آفریدی نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی کویرغمال بنانے کا سوچنے والے اپنا قبلہ درست کریں‘ شہریار آفریدی


    آج کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ کراچی میں تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے، انھوں نے یہ عزم بھی کیا کہ روشنیوں کے شہر کو دوبارہ آباد کیا جائے گا اور یہ شہر پوری دنیا کے لیے خیر کا سبب بنے گا۔