Tag: پاکستان کو شکست

  • کیویز کی ینگ گنز نے گرین شرٹس کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں مات دیدی

    کیویز کی ینگ گنز نے گرین شرٹس کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں مات دیدی

    راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو ہرادیا، 179 رنز کا ہدف کیویز نے باآسانی حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیویز کی ینگ گنز نے گرین شرٹس کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں باآسانی 7 وکٹوں سے مات دیتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا دیا گیا 179 رنز کا ہدف محض 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

    مارک چیمپین نے87 رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کیویز کی جانب سے ٹم روبن سن 28 اور سائفرٹ 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان کا مضبوط بولنگ یونٹ بھی 179 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا، عباس آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے مقابلے میں پہلے بیيٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز اسکور کیے، پاکستان کا کوئی بیٹر نصف سنچری اسکور نہ کرسکا۔

    آل راؤنڈر شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب نے 32 اور کپتان بابراعظم نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے آل پلیئر عرفان خان نیازی نے بھی 30 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، محمدرضوان 23 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، عثمان خان محض 4 رنز بناسکے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 25 رنز دے کر دو پاکستانی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو مات دیدی

    وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو مات دیدی

    کھٹمنڈو: پاکستان ٹیم وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز نہ کرسکی، اسے سری لنکا کے ہاتھوں 19 رنز سےشکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریبھون کرکٹ اسٹیڈیم ، کھٹمنڈومیں کھیلے گئے وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں گرین شرٹس اور سری لنکا مدمقابل ہوئے۔

    بارش کے باعث میچ کو 5 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر63 رنز بنائے۔ سمتھ کارنارتنے 25 اورسارتھ گلہیتیاوا 24 رنز بناکر نمایاں رہے

    پاکستان کی طرف سے مثل خان نے ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم ایک وکٹ پر مقررہ 5 اوورز میں 44 رنز بناسکی۔ یوں اسے سری لنکا کےہاتھوں سے 19 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکسان کی طرف سے احمد یار نے 21 رنزبنائے جب کہ چناکا پشپا کمارا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ایونٹ میں بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعے کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔

  • دوسرا ون ڈے: پروٹیز نے پاکستانی ویمنز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    دوسرا ون ڈے: پروٹیز نے پاکستانی ویمنز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کی عمدہ پرفامنس جاری ہے اور پروٹیز نے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم کی تیزمین برٹس 45 اور لارا گوڈال 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

    ماریزان کپ نے 29 رنز ناٹ آؤٹ اسکو کیے جب کہ نادین ڈی کلرک نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ نے3 میچز کی سیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

    پاکستان کی اننگز
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس 168 رنز پر ڈھیر ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمنز ٹیم جنوبی افریقی بولرز کے وار نہ سہہ سکیں اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 168 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ فاطمہ ثنا69 اورعالیہ ریاض 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں

    پروٹیز کی جانب سے کلرک نے 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ کلاس بھی 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ جنوبی افریقہ کو3 میچوں کی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    اس سے قبل پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔

    جنوبی افاریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 292 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عالیہ ریاض 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جب کہ منیبہ علی 20 رنز اسکور کرپائی تھیں۔

    جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے لابا اور نادین ڈیکلرک نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کو شکست، بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

    ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کو شکست، بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

    کوالالمپور : ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں کھیلے جانے والے ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو باآسانی سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

    ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ جیت لیا۔ ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم ناکام ہوگئی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف72رنز بنائے۔

    کوئی کھلاڑی بہتر کارکردگی نہ دکھا سکی، ثناء میر20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت کی جاندار بولنگ کے سامنے پاکستان کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی نہ پہنچ سکیں۔

    جواب میں بھارتی ٹیم نے مذکورہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا،  سمرتی مندھانا اور ہرمن پریت کور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا, اس کامیابی کےبعد بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : ملائیشیا نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : ملائیشیا نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا

    ایپوہ : سلطان اذلان شاہ ہاکی میں ملائیشیانے بھی پاکستان کوہرادیا۔ ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی بار شکست کاسامناکرناپڑا۔

    ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو ملائیشیا کیخلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ابتدائی لمحات میں ہی ملائیشیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ پاکستان ٹیم کو فیلڈ گول سمیت پینلٹی کارنر پر بھی گول کرنے کےکئی مواقع ملے،لیکن فائدہ نہ اٹھایاجاسکا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم آخری گروپ میچ پندرہ اپریل کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔

     

  • برطانیہ نے پاکستان کو شکست دیکر اولمپکس 2016 میں جگہ بنالی

    برطانیہ نے پاکستان کو شکست دیکر اولمپکس 2016 میں جگہ بنالی

    کراچی : برطانیہ نے پاکستان کو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے کوارٹر فائنل میں دو ایک سے ہرا کر ریو اولمپکس دو ہزار سولہ میں جگہ بنالی۔

    پاکستان کیلئے اولمپک دوہزار سولہ میں جگہ بنانا مزید مشکل ہوگیا، اب قومی ٹیم کو پانچویں پوزیشن کا میچ لازمی جیتنا ہوگا، جیتے تو وائلڈ کارڈ ملنے سے راہ ہموار ہوجائیگی اورناکامی کی صورت میں ریو اولمپکس خواب ہوجائے گا۔

    کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کیخلاف برطانیہ نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور یکے بعد دیگرے گول کرکے دو صفر کی سبقت قائم کرلی۔

    آخری کوارٹر میں عمر بھٹہ نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کیلئے ایک گول کا خسارہ کم کیا لیکن میچ کا فیصلہ برطانیہ کے حق میں رہا فوٹیج برطانیہ نے میچ جیت کر اولمپک دو ہزار سولہ میں جگہ بنالی ہے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے شکست کے بعد اولمپک میں جگہ بنانے کا سفر مزید کٹھن ہوگیا، پانچویں پوزیشن کا میچ جیت کر میگاایونٹ میں رسائی کی پوری کوشش کرینگے۔

  • ٹی ٹونٹی : بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شرمناک شکست

    ٹی ٹونٹی : بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شرمناک شکست

    میر پور ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم رسوائی کی نئی کھائی میں جاگری۔ ون ڈے سیریز کے بعد بنگلادیش نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو سات وکٹ سے ہرادیا۔

    ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد بنگالی ٹائیگرز نے ٹی ٹونٹی میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شاہینوں کو کہیں کا نہ چھوڑا۔

    آفریدی نے ٹاس جیتا لیکن میچ نہ جیت سکے۔ اوپنر نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پچاس رنز کا سست آغاز دیا۔ آفریدی کے چہیتے احمد شہزاد نے اکتیس گیندوں پر سترہ رنز کی ٹیسٹ اننگز کھیلی۔

    بلے بازوں نے ون ڈے سیریز سے بھی سبق نہ سیکھا۔قومی ٹیم بیس اوورز میں پانچ وکٹ پر ایک سو اکتالیس رنز بناسکی، پاکستان کی جانب سے 142 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16.2 اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    تممیم اقبال نے پہلے ہی اوورز میں حفیظ کو چودہ رنز جڑ کر شاہینوں کے چھکے چھڑا دئیے، شکیب الحسن ستاون اور صابر الرحمان اکیاون رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ تمیم اقبال  چودہ اور مشفق الرحیم انیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے عمر گل اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ لی۔ بنگال ٹائیگرز نے ہدف بائیس گیندیں قبل تین وکٹ پر حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی میچ بھی اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں بنگلہ دیش سے سیکھنا پڑے گا، مہمان ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا،بنگلہ دیش کو جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

  • ویمنز چیمپئین شپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    ویمنز چیمپئین شپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    برسبین: آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

    برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم پچاس اوورز میں ایک سو ستاون رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    بسمعہ معروف نے تریپن اور ندا ڈار نے چالیس رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف سینتیسویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کیمرون نے ناٹ آؤٹ چھپن رنزکی اننگز کھیلی۔