Tag: پاکستان کپ

  • پاکستان کپ: شان مسعود نے ناقابل شکست سنچری بناکر کراچی وائٹس کو فتح دلادی

    پاکستان کپ: شان مسعود نے ناقابل شکست سنچری بناکر کراچی وائٹس کو فتح دلادی

    ڈومیسٹک کرکٹ میں شان مسعود کی شاندار پرفارمنس جاری ہے، بیٹر نے پاکستان کپ کے راؤنڈ فور میں ناقابل شکست سنچری جڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ 2023-24 کے چوتھے راؤنڈ کے میچز راولپنڈی، آزاد جموں و کشمیر اور ایبٹ آباد کے چار مقامات پر کھیلے گئے۔ کراچی وائٹس، پشاور، راولپنڈی اور فاٹا نے اپنے میچز میں فتح حاصل کی۔

    قومی اوپنر شان مسعود نے کراچی وائٹس کی جانب سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور وائٹس کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کی آٹھ وکٹوں سے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

    کامران غلام اور عادل امین کی نصف سنچریوں کی بدولت پشاور نے لاہور بلیوز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    مبصر خان کی شاندار کاکردگی کی بدولت راولپنڈی نے فیصل آباد کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ فاٹا نے ملتان کے خلاف 60 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ طیب طاہر نے 93 گیندوں پر ناقابل شکست 92 رنز بنائے۔

    جواب میں لیفٹ ہینڈر اوپنر شان مسعود کی غیر معمولی بیٹنگ کی وجہ سے کراچی وائٹس نے 34.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر250 رنز بنائے۔ انھوں نے ناقابل شکست سنچری بنائی 99 بالز پر 121 رنز اسکور کیے۔

  • احمد شہزاد کی فارم بحال، شاندار نصف سنچری جڑ دی

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے پاکستان کپ میں شاندار نصف سنچری جڑ دی۔

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد کی فارم بحال ہوگئی انہوں نے جاری پاکستان کپ کے 19ویں میچ میں ناردن کیخلاف 46 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

    احمد شہزاد 54 رنز بنا کر اسپنر مبثر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔واضح رہے کہ احمد شہزاد پاکستان کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو خط ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی ٹیم کے کوچنگ پینل کے حوالے سے شکایات کی تھی۔

     مزید پڑھیں: احمد شہزاد نے شکایات کے انبار لگادیے

    ذرائع کا بتانا تھا کہ خط  میں احمد شہزاد نے سینٹرل پنجاب کے کوچنگ پینل کے خلاف شکایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی احمد شہزاد ڈومیسٹک کرکٹر میں کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر ٹی وی شو میں کسی کا نام لیے بغیر سلیکشن کمیٹی پر تنقید کی تھی۔

  • پاکستان کپ: پی سی بی نے شیڈول اور ٹیموں کا اعلان کر دیا

    پاکستان کپ: پی سی بی نے شیڈول اور ٹیموں کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، 2 سے 12 اپریل تک پاکستان کپ کے میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان کپ کے شیڈول اور ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان کپ 2 سے 12 اپریل تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    کپ میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی جو سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی اور فیڈرل ایریاز پر مشتمل ہیں۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے تمام میچز ڈے نائٹ ہوں گے، جیتنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روپےا نعام میں دیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ فیڈریل ایریاز کی ٹیم اپنی چیپمئن شپ کا دفاع کرے گی، جس نے دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے، ٹیم کی کپتانی اس وقت آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نبرد آزما محمد رضوان کریں گے۔

    بلوچستان ٹیم کے کپتان ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق، پنجاب ٹیم کے کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل، سندھ ٹیم کے رہبر رائٹ آرم فاسٹ بولر عمر گل جب کہ خیبر پختون خوا کے کپتان سلمان بٹ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  شارجہ ون ڈے، ایرون فنچ کی شاندار سنچری، پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    ادھر شارجہ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں کپتان ایرون فنچ کی شان دار سنچری کی بہ دولت 8 وکٹوں سے بہ آسانی شکست دے دی، آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 281 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، ایرون فنچ 116 رنز بنائے، پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

    شان مارش نے نا قابل شکست 91 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کے محمد عباس اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کی جانب سے عمر اکمل نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

  • پاکستان کپ میں دو میچز کا فیصلہ، پی آئی اے اور پی ڈی ایس کلر کامیاب

    پاکستان کپ میں دو میچز کا فیصلہ، پی آئی اے اور پی ڈی ایس کلر کامیاب

    کراچی : اے آر وائی کی شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ کےمیچز جاری ہیں۔ ایونٹ کے تیسرے روزپی آئی اے اورپی ڈی ایس کلرکی ٹیمیں کامیاب رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیٹ ورک قومی کھیل ہاکی کےفروغ میں پیش پیش ہے۔ شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ کے میچز عبدالستارایدھی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔

    نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں پاکستان ائیر فورس اورسوئی گیس کےدرمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

    دونوں ٹیموں نےایک دوسرے کے گول پوسٹ پرحملے کیے۔ پی آئی اے نے پاکستان ائیرفورس کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔

    دوسرے میچ میں ٹائٹل فیورٹ سوئی گیس اورپی ڈی ایس کلرکی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ پی ڈی ایس کلرنے ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کرتے ہوئے سوئی گیس کو دو ایک گول سے ہرادیا۔

    ایونٹ کے تمام میچز اے آروائی میوزک براہ راشت نشر کررہاہے۔ پاکستان کپ میں آج بھی دو میچز کھیلےجائیں گے۔

     

  • پاکستان کپ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ فائنل میں مدمقابل

    پاکستان کپ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ فائنل میں مدمقابل

    فیصل آباد: پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل آج شعیب ملک کی پنجاب اوریونس خان کی خیبرپختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا چیمپئن کون ہوگا فیصلے کی گھڑی آگئی ہے،پاکستان کپ میں تین ٹیموں کے باہر ہونے پر پنجاب اور کے پی نے فائنل میں انٹری دے دی۔

    تنازع حل ہونے کے بعد یونس خان نے فیصل آباد میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے،فائنل میں اسٹار بیٹسمین کے پی کے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے لیگ راؤنڈ میں چار میچز کھیلے جس میں سے تین میچ جیتے جبکہ اسلام آباد کے خلاف ٹیم ناکام رہی، دوسری جانب ادھر پنجاب کی ٹیم نے اہم معرکے میں سندھ کو زیر کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    لیگ راؤنڈ میں خیبرپختونخواہ نے پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو رنز سے شکست دی تھی،دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

  • پاکستان کپ، بلوچستان نے اسلام آباد کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

    پاکستان کپ، بلوچستان نے اسلام آباد کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

    فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری پاکستان کپ میں بلوچستان نے اسلام آباد کو تین وکٹوں سے ہرا دیا ۔

    کامران اکمل کی قیادت میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے ،کامران اکمل ایک سو چونتیس اور امام الحق نے ایک سو دو رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    بلوچستان کے بالرز بلاول بھٹی نے تین اور اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

    بلوچستان کی ٹیم نے اظہر علی کی قیادت میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں سہیل تنویر کے چھکے کی مدد سے 316 رنز کا ٹارگٹ پورا کر لیا ۔ اظہر علی 80 ، عمر اکمل 59 اور اویس ضیا 45 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

    محمد سمیع نے تین ، حسن علی ، محمد عباس اور ارسل شیخ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔

    اسلام آباد کے کامران اکمل کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ۔

  • کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو معاف کرکے پاکستان کپ کھیلنے کی اجازت دیدی

    کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو معاف کرکے پاکستان کپ کھیلنے کی اجازت دیدی

    کراچی: کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو معاف کرکےپاکستان کپ کھیلنے کی اجازت دےدی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اوریونس خان میں صلح ہوگئی، معذرت کے ساتھ یونس خان کو پاکستان کپ کھیلنے کی دوبارہ اجازت مل گئی، شوکازنوٹس کے جواب میں یونس خان نے اپنے رویے پرپھرمعافی مانگ لی۔

    پی سی بی نےاس بار معافی قبول کرلی، اعلامیہ میں یونس خان نےامپائرسے بدتمیزی کے واقعے کو افسوسناک قراردیا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہاخوشی ہے یونس خان نے غلطی تسلیم کی۔ ناقص امپائرنگ پر یونس خان پاکستان کپ ادھورا چھوڑ کرکراچی چلے گئے تھے،جس پر انھیں جرمانہ عائدکردیاگیاتھا۔

    شہریارخان سے ٹیلی فون پر معافی مانگنے کے باوجود یونس خان کوشوکازجاری کردیاتھا،لیکن یونس نےپھرمعذرت کرکے پاکستان کپ میں واپسی کاٹکٹ یقینی بنالیا۔

  • پاکستان کپ، خیبرپختونخواہ نے بلوچستان کو 74 رنزسے زیرکرلیا

    پاکستان کپ، خیبرپختونخواہ نے بلوچستان کو 74 رنزسے زیرکرلیا

    فیصل آباد : پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخواہ نے بلوچستان کی ٹیم کو چوہتر رنز سے شکست دے دی۔

    فیصل آباد کے اقبال نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچ میں خیبرپختونخواہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو چھیالیس رنز اسکور کئے۔

    زوہیب خان نے بیاسی اور کپتان احمد شہزاد نے اناسی رنز کی اننگز کھیلی، بلوچستان کی جانب سے عمرگل،سہیل تنویر اور بلاول بھٹی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بلوچستان کی ٹیم خراب بیٹنگ کی وجہ سے ایک سو باہتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بابر اعظم پچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔زوہیب خان نے آل راؤنڈر پرفامنس دیتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

     

  • پاکستان کپ، سندھ نےاسلام آباد کو 118رنزسے شکست دے دی

    پاکستان کپ، سندھ نےاسلام آباد کو 118رنزسے شکست دے دی

    فیصل آباد : پاکستان کپ میں سندھ کی سرفرازالیون نے یونس خان کی اسلام آباد کوایک سو اٹھارہ رنزسےشکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم میں سرفرازالیون چھاگئی۔ سندھ ٹیم نے پاکستان کپ میں بلوچستان کوہرانے کے بعد مصباح الیون کوبھی شکست دے دی۔

    سندھ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔خرم منظوراورسمیع اسلم نے ایک سو چھیانوے رنزکی شراکت جوڑی۔ اوپنرزکے آؤٹ ہونے کے بعد صہیب مقصود، فوادعالم اورسرفراز کابلارنزنہ اگل سکا۔

    خالد لطیف نے تین چھکوں کی مدد سےناقابل شکست باسٹھ رنزبنائے۔ سندھ نے مقررہ اوورزمیں چھ وکٹ پرتین سوچھیتس رنزکا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    اسلام آباد کےمحمد عرفان، محمدعباساورشاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ تین سو سینتس رنزکےتعاقب میں اسلام آباد کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

    محمد عامر نے شانداربولنگ کرتے ہوئےابتدائی چاربلے بازپویلین بھیج دئیے۔ مصباح الحق اورحماد اعظم نے ایک سوتیرہ رنزجوڑ کر کچھ مزاحمت دکھائی۔ لیکن بلال آصف نےمصباح الحق اورحماد اعظم کو ہتھیارڈالنے پرمجبور کردیا۔

    ۔ہدف کےتعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم دو سو اٹھارہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عامرنےپانچ اوربلال آصف نے چار وکٹیںحاصل کی۔

     

  • یونس خان’’پاکستان کپ‘‘چھوڑ کر کراچی روانہ

    یونس خان’’پاکستان کپ‘‘چھوڑ کر کراچی روانہ

    فیصل آباد: پاکستان کپ میں خیبرپختونخواہ کے کپتان یونس خان ٹورنامنٹ ادھوراچھوڑ کرکراچی روانہ ہوگئے۔

    یونس خان کو امپائرسے بحث مہنگی پڑگئی، پاکستان کپ میں خیبر پختونخواہ کے کپتان پرمیچ فیس کاپچاس فیصد جرمانہ عائدکردیاگیا، پنجاب کےخلاف میچ میں یونس خان نے رن آؤٹ ہونے پر امپائر سے اعتراض کیا، یونس خان اورامپائرمیں بحث ہوئی، جس پرامپائرنے میچ ریفری کو شکایت لگادی۔

    اس سے قبل یونس خان نے اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کے خلاف اپیل مسترد ہوجانے پر بھی امپائرسے الجھ پڑے تھے، یونس خان کو فیلڈامپائرسے تلخ کلامی پرنوٹس بھیجاگیا، لیکن انھوں نے جواب نہیں دیا، میچ ریفری کے بلانے پر بھی یونس خان نہیں گئے۔

    جرمانے کی خبرسن کریونس خان آؤٹ آف کنٹرول ہوئے اوراحتجاجا پاکستان کپ چھوڑکرکراچی روانہ ہوگئے،ذرائع کے مطابق کے پی کے کی قیادت احمد شہزاد کریں گے۔